فلسطین
-
فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی جاری ،اقوام متحدہ سمیت حقوق انسانی کے نام نہاد علم بردار خاموش تماشائی، مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنا ہم پر فرض ہے۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کےحق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے احتجاج کریں۔آج فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے ۔
-
دنیا،مزاحمت کی جوابی کارروائی سےصہیونی دشمن کے خوف کو مشاہدہ کر رہی ہے، اسپیکر تونسی پارلیمنٹ
حوزہ/ تونسی پارلیمنٹ اسپیکر راشد غنوشی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں نے ایک بار پھر اپنی بہادری اور قربانی کے ذریعے قومی جد و جہد کی کتاب میں ایک باب کا اضافہ کردیا ہے،کہا کہ مقاومت کا ارادہ ہی ملت فلسطین کی طاقت اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔
-
صیہونی تجزیہ کار: غزہ کی موجودہ جنگ اسرائیل کے لیے تاریخ کی بدترین شکست
حوزہ/ معروف صیہونی تجزیہ کار آلوف بن نے غزہ کی حالیہ جنگ میں مزاحمتی تحریک کی طاقت اور تل ابیب کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں موجودہ جنگ اسرائیل کی تاریخ کی بدترین شکست ہے۔
-
مولانا مصطفی علی خان،صدر ادیب الہندی سوسائٹی لکھنؤ:
جس طرح بیت المقدس شیعہ سنی نہیں بلکہ عالم اسلام کا قبلہ اول ہے اسی طرح جنت البقیع میں عالم اسلام کی عظیم شخصیتوں کے مزارات ہیں
حوزہ/ عالم اسلام کو چاہئیے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہے کیوں کہ فلسطین میں سنیوں پر یا یمن و بحرین میں شیعوں پر ظلم نہیں ہو رہا ہے بلکہ مسلمان پر ظلم ہو رہا ہے، انسان پر ظلم ہو رہا۔ لہذا مظلوم کی حمایت کریں اور ظالم آل یہود و آل سعود سے اظہار برات کریں۔
-
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کی تین مساجد شہید
حوزہ/ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہیں اس سلسلہ میں غزہ کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ میں تین مساجد مکمل طور پر مسمار ہوگئی ہیں۔
-
مزاحمت و مقاومت کےحملوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی تل ابیب سے فرار
حوزہ/ فلسطینی مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب کے رہائشیوں نے مزاحمت کے حملوں سے خوفزدہ ہو کر مختلف شہروں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔
-
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا عالم اسلام کے علماء کے نام کھلا خط
حوزہ/ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے عالمی انجمن برائے علمائے مسلمان کے سکیرٹری جنرل اور سربراہ اور عالم اسلام کی انجمن کے سیکرٹری جنرل کے نام خط ارسال کیا ہے اور صہیونیوں کی جانب سے غزہ پر جاری جارحیت کی مذمت کی ہے۔
-
فلسطین کا دفاع دینی،شرعی اور انسانی وظیفہ ہے، رہنما مزاحمتی تحریک لبنان
حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ملت فلسطین سے اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک اجتماع،مقاومتی تحریک کے سربراہ حسین جیشی سمیت دینی سرگرم علماء کرام کی موجودگی میں منعقد کیا ہے۔
-
مولانا تقی عباس رضوی:
عالم اسلام سے نفاق کے گہرے بادل کا مہیب سایہ چھٹنے کے بعد ہی ارض فلسطین کو آزادی اور مسلمانوں کو ان کا کھویا ہوا وقار میسر ہوگا
حوزہ/ آج ہمارے درمیان ہماری صفوں میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ظاہری شکل وصورت میں مسلمان اور ارکانِ اسلام کے پابند توی دکھتے ہیں ، لیکن درپردہ کفریہ عقائد و افکار پر قائم کفار کی بزم میں جام سے جام ٹکراتے اسلامی احکام و تعلیمات اور مسلمانوں کا چہرہ مخدوش کرتے نظر آتے ہیں۔
-
بے حد حساس حالات میں رہبر انقلاب اسلامی کے نام اسماعیل ہنیہ کا اہم خط
حوزہ/ فلسطین کی تحریک حماس کے بیورو چیف اسماعیل ہنیہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط ارسال کرکے فلسطین کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی اور عالم اسلام کی طرف سے قدس کے باسیوں کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے جرائم پر روک لگانے کے لئے دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔
-
حقوق انسانی کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی بے حسی نے بھی نئی تاریخ رقم کردی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ فلسطینیوں کی نسل کشی پر حقوق انسانی کا ڈھول پیٹنے والی مغرب کی پروردہ تنظیموں کی خاموشی نے انھیں بے نقاب کر دیا ۔
-
یورپ میں آیۃ اللہ سیستانی کے نمائندے:
اقوام متحدہ اور اسلامی حکمران فلسطینی قوم کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کریں، حجۃ الاسلام سید مرتضیٰ کشمیری
حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے افغانستان کے شیعہ شہداء اور فلسطینی عوام کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اس ظالمانہ جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کی دعوت دی۔
-
فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کے نام زینب سلیمانی کا پیغام
حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے صہیونی قابض حکومت کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام پر جاری جنون آمیز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے کہا کہ بارگاہ الٰہی میں الحاج قاسم سلیمانی کی روح خوش اور پرسکون ہے۔
-
اسرائیل کی جارحییت کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ و عالمی ادارے فوری اقدامات کریں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ ہم فلسطین اور غزہ پر جاری حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے اس کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلایا جائے۔
-
صہیونی حملوں میں شدت، فلسطینی شہداء کی تعداد 200 تک جا پہنچی
حوزہ/ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے شہری آبادیوں پر بھی بمباری کی گئی جس کے بعد یہ 2014ء میں ہونے والی بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔
-
انسانیت کیلئے اسرائیل کا ناپاک وجود کورونا وبا سے زیادہ خطرناک ہے، علامہ عبد الخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شیرخوار بچوں سمیت فلسطینی شہادتوں کی صورت میں مسلمان ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں، اسیر فلسطینیوں کی مسکان سے اسرائیل ہلکان ہوگیا ہے، افسوس عالمی ضمیر نے انسانیت اور انصاف کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا۔
-
آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام فلسطینی تنظیموں کے خطوط: "یوم قدس پر آپ کا خطاب فلسطین کی آزادی کا روڈ میپ ہے"
حوزہ/ فلسطین کی پانچ تنظیموں اور تحریکوں نے خطوط ارسال کرکے رہبر انقلاب اسلامی کی یوم قدس کی تقریر کی قدردانی کی۔
-
صہیونیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اُمّہ کا متحد ہونا ضروری، سائرہ ابراہیم
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، چالیس اسلامی ممالک کا اتحاد کس کام کا جب قبلہ اول کے تحفظ کے لیے یہ الائنس کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا ہے۔
-
اسلامی تحریک بلتستان کا اجلاس، مظلوم ملت فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت
حوزہ/ اجلاس میں بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع کی نماٸندگی کرتے ہوے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مظلوم ملت فلسطین پر اسراٸیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی گٸی اور اس سلسلے میں بھرپور آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
-
مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو حمایت سمجھ کر اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا یے، حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری
حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے کہا کہ عالم اسلام کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر اس طرح سے خاموش رہے تو تشدد اور جارحیت صرف اسرائیل اور فسلطینیوں تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ دوسرے ممالک بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔
-
امریکہ کی طرح اسرائیل کی شکست بھی یقینی ہے، سکردو ریلی سے مظاہرین کا پیغام
حوزہ/ جسطرح امریکہ کو عراق و شام اور یمن میں شکست کا سامنہ کرنا پڑا ہے اسی طرح اسرائیل کا بھی فلسطین میں انجام ہوگا۔ درحقیقت رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق اسرائیل آخری سسکیاں لے رہا ہے۔
-
ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی ظالم ہیں، علماء علی پور کا بیان
حوزہ/ مولانا محفوظ رضا نے سخت لفظوں میں اسرائیل کی مذمت کی اور کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں خصوصاً عرب ممالک تو اسرائیل کی کیا مجال کہ وہ کسی مسلمان یا کسی مظلوم انسان پر ظلم کرے،اسرائیل کا ظلم مظلوم فلسطینیوں پر نہیں گویا پوری انسانیت پر ہے، اگر کوئی ملک اسرائیل کا ساتھ دےرہا تو وہ بھی ظالموں کی صف میں شامل ہے۔
-
ویڈیو/ صیہونیوں کو حیران و پریشان کرنے کے لئے ہمارے پاس قاسم میزائیل موجود ہے
حوزہ/ جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں قدس کی غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جاری جنگ میں ایک نئے قسم کے میزائیل کو متعارف کرایا ہے۔
-
فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی، جرم کو بڑھاوا دینا ہے، حجۃ الاسلام تقی عباس رضوی
حوزہ/ اہل بیت فاؤنڈیشن کے نائب صدر نے کہا کہ :آج کی دنیا کی عجیب بدلتی ہوئی صورتحال ہے کہ ظلم و ستم کے خلاف بولنے والے لوگ جرم کے مستحق ٹہرائے جاتے ہیں اور جو ظالم کے ساتھ کھڑا ہے وہ صلح و امن کا دیوتا اور نوبل انعام کا حقدار ہوجاتا ہے!۔
-
حیدرآباد پاکستان؛ 16مئی یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی
حوزہ/ حسن علی سجادی مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہے اور اسکی دہشتگردی میں آمریکا و برطانیہ برابر کے شریک ہیں۔
-
ظلم پر سکوت قرآنی تعلیمات کے منافی،فلسطینی ننھے بچوں کا روز حشر مسلمانوں سے سوال ہوگا، آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ مسلمان اسرائیل کی دہشتگردی پر خاموش نہیں رہ سکتے کیونکہ ظلم پر سکوت قرآنی تعلیمات کے منافی ہے، جوانوں کا احتجاج سب کی آواز ہے۔
-
مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
امریکہ آج کا یزید اور اسرائیل وقت کا ابن زیاد و شمر، حسن علی سجادی
حوزہ/ جس طرح یزید لعین شام میں بیٹھ کر عبید اللّٰہ ابن زیاد، شمر اور عمرِ سعد کے ذریعے اپنے ناجائز اہداف حاصل کر رہا تھا اسی طرح آج امریکہ کے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسرائیل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
-
اسرائیلی بربریت، مرکزی صدر آئی ایس او کا طلبہ رہنماوں سے رابطہ،وزیر اعظم سے اسرائیل کے خلاف دوٹوک موقف اپنانے اور مکمل حمایت کا مطالبہ
حوزہ/ مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے ہم دو ریاستی حل نہیں بلکہ اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کے حامی ہیں وزیراعظم پاکستان حماس کے رہنما اسماعیل سے رابطہ استوار کریں اور مکمل حمایت کا اعلان کریں۔
-
مقدس سرزمین پر اسرائیلی دہشتگردی
حوزہ/ اس وقت مسلم دنیا میں جمہوری اسلامی ایران وہ واحد ملک ہے جوانقلاب اسلامی کے صبح سے غاصب صیہونی ریاست کی کھل کر مخالفت کررہے ہیں نہ فقط مخالفت بلکہ انہوں نے لبنان کے میدان کارزار میں اسرائیل کے مقابلے میں حزب اللہ کی پشت پناہی کی اور آج فلسطین میں حماس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جس کا اعتراف خود حماس نے کیاہے۔