-
جو امام حسینؑ کی نصرت کرتے ہیں تو امام حسین (ع) بھی ان کی مدد کرتے ہیں، مولانا سید ندیم اصغر رضوی
حوزہ/ مومنین سے اللہ کا مدد مانگنے کا مطلب ہے اللہ چاہتا ہے کہ بندے اس کے احکام کی اطاعت و پیروی کریں۔تاکہ اللہ بھی ان کی مدد کرے اور ان کے قدم جما دے۔
-
علماء کرام کی علمی نشست قوم وملت کے لئے نعمت
حوزہ/ قوم وملت تشنہ ہے جسے سیراب کرنے کے لئے حضرت زہیرقینؑ کی ضرورت ہے حضرت حبیب بن مظاہرکی ضرورت ہے آیئے مل جلکران مجاہدین کربلاکی سیرت پہ روشنی ڈالیں تاکہ قوم کابچہ بچہ ہمیشہ کربلائی ہو۔
-
آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی جانب سے افغانستان کی مسجد شیعیان اہل بیت (ع) میں قتل عام کی شدید مذمت
حوزہ/ افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں بم دھماکے میں بہت بڑی تعداد میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی شہادت اور زخمی ہونے پر دفتر آیت اللہ سید علی سیستانی نے بہت اہم بیانیہ صادر کیا ہے۔
-
حوزوی محقق کے ساتھ دلچسپ انٹرویو:
ہیئر ڈریسنگ کے آداب اور احکام
حوزہ / باقر العلوم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے فقہی گروپ نے ہیئر ڈریسرز سے متعلق احکام کو سوالات اور جوابات کی شکل میں مرتب کیا ہے۔
-
شیخ الازہر عراق کے دورہ کے دوران آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کریں گے
حوزہ / جامعۃ الازہر کے ذرائع نے شیخ الازہر کے عنقریب عراق کے دورہ کی خبر دی ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۳؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۱۰؍اکتوبر۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:اتوار:۳؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۱۰؍اکتوبر۲۰۲۱
-
حدیث روز | ایسا عمل جو انسان کے رزق میں اضافہ کرتا ہے
حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے عمل کی جانب اشارہ کیا ہے جو انسان کے رزق و روزی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
-
افغانستان کے قندوز صوبے کی مسجد میں دھماکے کے دلخراش سانحے پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام:
ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے حکام،اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیں
حوزہ/ ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے حکام سے اس بات کی شدت سے توقع ہے کہ وہ اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والے خونخوار افراد کو قرار واقعی سزا دیں گے اور ضروری تدابیر اختیار کر کے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی تکرار کو روکیں گے۔
-
صوبہ قندوز میں نمازیوں کو شہید کرنے پر پر زور مذمت کرتے ہیں:
نام نہاد اسلام کے نام پر قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ صوبہ قندوز میں نمازیوں کو شہید کرنے پر پر زور مذمت کرتے ہیں، نام نہاد اسلام کے نام پر قتل گری کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے کوئی مذہب بھی انسانیت کے قتل عام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے قندوس بم دھماکے کی شدید مذمت:
افغانستان میں بین الاقوامی ادارے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے
حوزہ/ امن عامہ کے لیے تشکیل شدہ بین الاقوامی ادارے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں خاص طور سے داعش کے خلاف موثر اقدامات اٹھا کر افغانستان میں امن کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی حکومت ہند سے یہ گزارش کی کہ عالمی تنظیموں پر اس واقعے کے متعلق مداخلت کے لیے مناسب دباؤ بھی ڈالا جائے۔
-
افغانستان کے صوبے قندوز میں خون آشام بم دھماکہ، آغا حسن کی پرزور مزمت
حوزہ/ افغانستان کی نئی حکومتی قیادت ایسے سانحات کا سخت نوٹس لیکر وہاں مذہبی اور مسلکی اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنائے
-
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر نجفی کی عراقی انتخابات کو لے کر وہی رائے ہے جو آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کی ہے
حوزہ/ دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے عراقی انتخابات کے حوالے سے جو بیان جاری ہوا ہے مرجع عالیقدر آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی اسی بیان کو کافی سمجھتے ہیں اس لیے کہ اس میں عراقیوں کے لیے مستقبل کے لیے واضح امور بتا دئیے گئے ہیں اور بیان مخلصانہ نصیحتوں پر مبنی ہے ۔
-
جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا افغانستان کے قندوز میں شیعہ مسجد پر ہونے والے حملے کی مذمت:
افغانستان کی موجودہ حکومت شیعہ مسلمانوں سمیت دیگر مذہبی و قومی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، مولانا ناظر مہدی محمدی
حوزہ/ افغانستان کی موجودہ حکومت شیعہ مسلمانوں سمیت وہاں کی دیگر مذہبی و قومی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ورنہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے حملہ ہو سکتے ہیں جسے وہاں کی موجودہ انتظامیہ کی ناکامی کے طور پر دیکھا جائے گا اور اس کی ساری ذمہ داری بھی اُنہی پر عائد ہوگی۔
-
اسلامی امارت افغانستان کے دعویدار پہلے ہر چھوٹے بڑے دہشت گرد گروہ کو ختم کرے،پھر حکومت کی بات کرے، علمائے مبارکپور
حوزہ/ افغانستان میں دھشت گردی کی روک تھام اور دھشت گردوں کا خاتمہ طالبان بآسانی کر سکتے ہیں کیونکہ مشہور ہے کہ ’’لوہا لوہے کو کاٹتا ہے‘‘ یا یہ کہ ’’ ظالمیں کے حق میں ظالم اللہ کی تلوار (یتھیار) ہوتا ہے‘‘۔
-
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کا افغان صوبے قندوز میں نمازیوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت:
عالم اسلام میں اس بربریت و درندگی پر چہار جانب خاموشی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں !؟
حوزہ/ اسلام کے نام پر درندگی، خون خواری، خون ریزی اور دہشتگردی کو اپنی خاموشی کے ذریعہ تایید کرنے والے لوگ جان لیں کہ یہ جہالت کی آگ ایک دن ان کو ضرور اپنے لپیٹ میں لے گی۔
-
عالمی برادری افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرے، آیۃ اللہ العظمی مظاہری
حوزہ/آیۃ اللہ مظاہری نے کہا کہ افغانستان کی مظلوم قوم بالخصوص اس ملک کے مظلوم شیعہ تقریباً نصف صدی سے انتہا پسند تکفیری گروہوں خاص طور پر داعش کے غیر انسانی فرقے اور استکبار جہاں اور ان کے حامیوں کے محاصرے میں ہیں۔
-
سعادت حقیقی تک پہنچنے کا بہترین رستہ "طلبگی" ہے، محترمہ خانم راضیہ سلیمانی
حوزہ / ہرمزگان میں مدرسہ علمیہ الزہرا (س) کی سرپرست نے کہا: طلبہ دینی صرف اپنے اعمال کا ہی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بھی ذمہ دار ہے۔
-
افغانستان میں المناک واقعات کے خلاف آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کا پیغام:
کیا انسانی حقوق کے علمبرداروں کو دہشت گردوں کے وحشیانہ جرائم نظر نہیں آتے !؟
حوزہ/ ان دہشت گردوں کی خشونت ، بربریت اور درندگی ایک طرف ؛ لیکن دوسری طرف دنیا والوں ، ، حکومتوں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی حیران کن اور شرمناک ہے!
-
پاکستان کے بزرگ عالم دین، درجنوں فلاحی اداروں کے موسٔس علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی رحلت کرگئے
حوزہ/ مرحوم کراچی میں درجنوں مساجد وامام بارگاہوں کے بانی ومنتظم تھے، ان کے زیر انتظام فعال عابدیہ مشن ٹرسٹ بےشمار فلاحی ورفاعی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔مرحوم نے ترویج واشاعت مکتب اہل بیتؑ کیلئے شب و روز خدمات انجام دیں ۔
-
افغانستان جامع مسجد میں ہوئے بزدلانہ حملے کی اتحاد المسلمین کشمیر نے کی مذمت:
نمازیوں کا قتل عام افسوسناک، اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ فعل، مولانا مسرور عباس
حوزہ/ افغان شیعوں کی نسل کشی پر نام نہاد اسلامی تعاون تنظیم، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور مجرمانہ فعل ہے اور یہ مجرمانہ خاموشی انسانی حقوق کی علمبرداری کا دعوٰی کرنے والے ممالک اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
-
مولانا کلب جواد نقوی نے افغانستان کی شیعہ جامع مسجد میں ہوئے بم دھماکے کی سخت مذمت کی
حوزہ/ نماز جمعہ کے دوران مسجد پر حملہ کرکے بے گناہ نمازیوں کو شہید کرنا اس بات کی علامت ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اسلام دشمن طاقتوں کی آلۂ کار ہیں جنہیں اسلامی لبادے میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔
-
مبارکپور میں ’’تربیت اولاد اور والدین کی ذمہ داریاں ‘‘موضوع پر مولانا ڈاکٹر سید کاظم مہدی عروجؔ جونپوری کا بصیرت افروز بیان
حوزہ/ اولاد کی تعلیم و تربیت اہم ترین مذہبی فریضہ ہے جو والدین کی بھر پور توجہ کا مستحق ہے تا کہ وہ زندگی کے ابتدائی دور میں خط اسلام پر چلنا شروع کردیں اور مستقبل میں صالح معاشرہ کے قیام میں فعال رکن بن سکیں۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۹؍اکتوبر۲۰۲۱
تقویم حوزہ:سنیچر۲؍ربیع الاوّل۱۴۴۳-۹؍اکتوبر۲۰۲۱
-
حدیث روز | امیرالمومنین (ع) کی نصیحت
حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں دشمن کے مقابلہ میں بیدار رہنے کی نصیحت کی ہے۔
-
اسرائیلی عدالت نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت کو قانونی قرار دے دیا
حوزہ / اسرائیل کی عدالت نے پہلی بار مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں یہودیوں کی عبادت کو قانونی قرار دے دیا ہے۔
-
آیت اللہ علم الہدیٰ:
دشمن انقلابی افراد میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتا ہے
حوزہ/ مشہد کے امام جمعہ نے کہا: دشمن ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ انقلابی افراد کے درمیان فتنہ و فساد کے ذریعہ تفرقہ پیدا کرے اور لوگوں کی خدمت جیسی عظیم عبادت کو رقابت اور مقابلے کے میدان میں تبدیل کر دے اور حسد اور منافقت کو لوگوں کے درمیان اس طرح پھیلا دے کہ جس سے ان کی خدمت کا جذبہ قدرت و طاقت کے حصول کی پیاس میں تبدیل ہو جائے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران میں شیعہ سنی اتحاد مثالی ہے، سنی عالم دین مولوی رستمی
حوزہ/امام جمعہ شہر سنندج نے کہا کہ خوش قسمتی سے،اتحاد و وحدت سے متعلق دشمنوں کے ناپاک عزائم کے باوجود،ہم اسلامی جمہوریہ ایران میں سنی اور شیعہ بھائیوں کے درمیان مثالی بھائی چارے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ہمیں اس بھائی چارگی کی قدر کو عملی زندگی میں ثابت کرنا ہوگا۔
-
قندوز میں نمازیوں کی شہادت پر آیت اللہ اعرافی کا ردعمل:
شہیدوں کی جاں گداز شہادت اور زخمیوں کے زخم سے ایران اور جہان کے علمی مدارس، مسلمان، اور ہر آزاد فرد غم و غصے میں ہے
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ: یہ ساری مصیبتیں اور اس ملک کی معاشرتی اتھل پتھل اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس ملک کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے کہ جس میں تمام تر قومیت، مذاہب اور لوگ شریک ہوں۔
-
امریکی جاسوس طیارہ یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں تباہ
حوزہ/ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے جیزان شہر میں سعودی فضائیہ کے زیر استعمال ایک امریکی RQ_20 جاسوس ڈرون کو گرانے کی اطلاع دی ہے۔