محرم الحرام
-
امام باڑہ غفرانمآب لکھنو ہندوستان میں عشرہ محرالحرام کی پہلی مجلس منعقد
حوزہ/لکھنو میں آج سے امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس وماتم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ خاص کر پرانے لکھنوکی فضا میں سوگ کا ماحول ہے۔ آج صبح سے پرانے لکھنوکے مرکزی امامبارگاہوں میں اپنی قدیم روایت کے تحت مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔ مومنین ایک مجلس سے دوسری مجلس میں خاصی تعداد میں شریک ہوئے۔
-
کربلا ایک درسگاہ اور مرکز انقلاب حسینی کا نام ہے، رکن پنجاب اسمبلی
حوزہ/رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے محرم الحرام کے آغاز اور ایام عزا کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ امام عالی مقام حسین ع ابن علی ع نے فرمایا : ” میں عزت کی موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو ننگ و عار سمجھتا ہوں “ ایام حسینی کا آغاز ہوچکا ہے ، ہر مومن اور مومنہ کا دل محرم کا چاند دیکھ کر اپنے مولا و آقا اباعبدالله الحسین کے غم میں غمگین ہوجاتا ہے۔
-
محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت وحمایت کا درس دیتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام محرم الحرام میں کہا کہ محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے مقاومت و قیام کرنے اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے.
-
امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ کے گنبدوں پر سیاہ علم نصب کر دئیے گئے
حوزہ/حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال لہرانے والے سرخ علموں کو ہر سال محرم کے شروع ہوتے ہی اتار کر ان کی جگہ سیاہ علم نصب کر دئیے جاتے ہیں کہ جو حزن و ملال اور سوگ کی علامت ہیں۔
-
ایران اور دنیا کے بیشتر ملکوں میں محرم الحرام کا آغاز
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں ماہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی عزاداری کا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔
-
ایم ڈبلیوایم کا حکومت سے عزاداری کیلئے فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کا مطالبہ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری اور عزاداروں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔