-
تصاویر/ کراچی میں ایک روزہ مکتبِ مہدویت سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ پروفیشنلز آف تحریک بیداری امت مصطفی کراچی کی جانب سے موضع مھدویت پر سمینار منعقد ، اس سمینار میں سینکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء کی شرکت۔ اس عظیم الشان اجتماع میں تقاریر اور حالات حاضرہ اور مھدویت پر پریزنٹیشن ، تقاریر ، منقبت و ترانہ پیش کیا گیا۔ جبکہ مقررین کی جانب سے اس احسن اقدام کو سراہا گیا اور دور حاضر میں اس موضوع پر گفتگو اور امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی جانب قدم بڑھانے کی تاکید کی گئ۔ جوانوں کی جانب سے اس قدم کو آگے بڑھانے کی یقین دھانی کرائی گئی. انشاءاللہ یہ کام نظام امامت کی جانب عظیم عملی قدم ثابت ہو۔
-
تصاویر/ مجلس علماء ہند شعبہ قم کا وسیم رضوی کے خلاف اجلاس
حوزہ/ مجلس علماء ھند شعبہ قم کیطرف سے وسیم رضوی کے قرآن کریم کے سلسلے میں بے ہودہ بیان کے سلسلے میں ہنگامی اجلاس برقرار کیا گیا، جس میں مشورتی کونسل کے ممبران نے شرکت کی اور وسیم رضوی کے بیان کی پر زور مذمت کی اور جلسہ میں طے پایا کہ طلاب قم کیطرف سے ایک مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا جائے جلسہ کے اختتام پر مشورتی کونسل کے ممبران نے مذمتی ویڈیو کلپ بھی بنوای جو جلد ہی مختلف چینل سے نشر کی جاے گی۔
-
تصاویر/ لاہور حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم شہادت امام موسیٰ کاظم (ع) کی پر عزاداری کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یوم شہادت امام موسیٰ کاظم عیلہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملک کے گوشہ و کنار سے ماتمیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی چکوال سے دستہ سقائے سکینہ،روالپنڈی سے انجمن عزاداران اسیر شام بکھر سے ماتمی سنگت علی اکبر سمیت متعدد عزدراں کی شرکت گلگت بلتستان سے بھی نوحہ خواں حضرات نے اس بزم عزا میں شرکت کیا اور نوحہ خوانی بھی کی۔
-
عکس نوشتہ/نیک برتاؤ
حوزہ/وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّـهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ ۖ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا ۖ وَأَحْسِن كَمَا أَحْسَنَ اللَّـهُ إِلَيْكَ ۖ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ ۖ إِنَّ اللَّـهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ ﴿سورة القصص-٧٧﴾اور جو کچھ خدا نے دیا ہے اس سے آخرت کے گھر کا انتظام کرو اور دنیا میں اپنا حصّہ بھول نہ جاؤ اور نیکی کرو جس طرح کہ خدا نے تمہارے ساتھ نیک برتاؤ کیا ہے اور زمین میں فساد کی کوشش نہ کرو کہ اللہ فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے۔
-
عکس نوشتہ/صلۂ رحم
حوزہ/رُوِيَ عَنْ الإمام عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ( عليه السَّلام ) أنهُ قَالَ : أطِعْ أخاكَ و إن عَصاكَ، و صِلْهُ و إن جَفاكَ؛اپنے بھائی کی حمایت کرو اگرچہ اس نے تمہاری نافرمانی کی ہواور اس سے صلۂ رحم کرو چاہے اس نے تم پر ظلم کیا ہو۔ [غرر الحكم : 2267]
-
تصاویر/ شہد ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی پر حرم امام رضا علیہ السلام میں تقریب کا انعقاد
حوزہ/ شعبہ زائرین غیر ایرانی آستان قدس رضوی اور جامعہ المصطفی العالمیہ کی جانب سے سفیر انقلاب و بانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہد ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی پر حرم امام رضا علیہ السلام میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جسمیں ڈاکٹر راشد نقوی اور ڈاکٹر صالح مدیر جامعہ المصطفی مشہد نے خطاب کیا۔
-
عکس نوشتہ/صدقہ
حوزہ/روي عن رسول الله ( صلى الله عليه و آله ) أنهُ قَالَ : إنَ الصَّدَقَةَ لتُطفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ؛صدقہ پروردگار کے غیظ و غضب کو ختم کرڈالتا ہے۔[كنز العمّال : 16114]
-
عکس نوشتہ/قناعت
حوزہ/ رُوِيَ عَنْ الإمام عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ( عليه السَّلام ) أنهُ قَالَ: لا كَنزَ أغنى مِن القَناعَةِ؛قناعت سے بڑھ کر بے نیاز کرنے والی دولت کوئی نہیں۔[نهج البلاغة : الحكمة 371]