سعودی عرب
-
آل سعود حرمین شریفین کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے ، معاملات عالمی کمیٹی کے سپرد کئے جائیں، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ نہتے حوثی قبائل کے مقابلے کی سکت نہ رکھنے والے آل سعود ، حرمین شریفین کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لئے، ایمانی مراکز کے انتظامات عالم اسلام کے ممالک پر مشتمل کمیٹی کے سپرد کئے جائیں۔
-
تیل کو یمنی قوم کے خون سے زیادہ اہمیت دینے والے اسلامی و انسانی فکر کے حامل نہیں،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی جارحیت کے شکار تباہ حال مسلمان ملک یمن کے متاثرین کی طرف سے سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد شاہی خاندان کے وفادار وں کی طرف سے شور شرابہ وطن عزیز میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
-
مسلکی عسکری اتحاد نے یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی،پاکستانی فوج واپس بلائی جائے، علامہ سید نیاز نقوی
حوزہ/علا مہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی یمن تنازع کے تازہ واقعہ آرامکوآئیل ریفائنری پر وزارت خارجہ کا بیان وزیر اعظم کی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر کی خلاف ہے۔ جس میں عمران خان نے واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی ملک کی پراکسی وار کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب کی قیادت میں 39 ممالک کے مسلکی عسکری اتحاد نے یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے ،اس عالمی اتحاد میں شامل ممالک کے یمنی بچوں کے خون میں ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔
-
لبنان اور یمن پر حملہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے، مفتی گلزار نعیمی
حوزہ/ سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اسرائیل نےلبنان پر اور عرب اتحادی فوج نے حوثیوں پر بمباری شروع کی ہوئی ہے۔