ایران
-
اگر ہمارے حقوق تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم کارروائی کریں گے،پاسداران اسلامی انقلاب
حوزہ/ پاسداران اسلامی انقلاب کے کمانڈر نے ایران میں اسلامی انقلاب اور اس واقعہ سے متکبرانہ دشمنی کی جڑوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) نے طاقتوں سے قطع نظر ہمیں تعلیم دی کہ امریکہ کوئی غلطی نہیں کرسکتا۔
-
ایران کے خلاف کسی بھی اسرائیلی اقدام کا جواب امارات کو دینا ہو گا
حوزہ/صہیونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معاہدے کی تلخ حقیقت جو ہم دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے وہ یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات امریکیوں کے جوتوں کے نیچے آچکا ہے اور جو کچھ بھی اب تک ہوا ہے وہ امریکیوں کے منصوبے کا ایک حصہ ہے، ان تلخ واقعات میں متحدہ عرب امارات آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکا۔
-
سینچری ڈیل کے منصوبے نے خائن عرب حکمرانوں کے چہرے سے منافقانہ نقاب کو اتار دیا ہے، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی
حوزہ/ عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین، مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے اور سینچری ڈیل کے منصوبے نے خائن عرب حکمرانوں کے چہرے سے منافقانہ نقاب کو اتار دیا ہے۔
-
امسال اربعین پر زائرین عراق نہیں جا سکیں گے، مرکزی اربعین کمیٹی ایران کا اعلان
حوزہ/ اربعین حسینی کی مرکزی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سرحدیں اربعین زائرین کی نقل و حرکت کے لئے بند ہوں گی اور مغربی سرحدوں کی جانب سے کسی بھی طرح کے گروپ اور قافلوں کی شکل میں اربعین پیدل مارچ کے لئے ممنوع رہے گا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران میں رسول خدا (ص) کی اہانت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے رسول خدا (ص) کی اہانت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس اقدام کی مذمت کی۔
-
کلام الہٰی اور پیغمبر اسلام کی توہین، حوزہ علمیہ قم کے طلباء، اساتذہ اور قم کے انقلابی عوام کا کل اعلان احتجاج
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے علمائے کرام، اساتذہ اور قم کے مذہبی و انقلابی لوگوں کی جانب سے،کلام الہٰی اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی مقدس ہستی کی توہین کیے جانے کی مذمت میں کل بروز جمعرات احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔
-
امریکہ اور مغربی ممالک منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، چیف جسٹس ایران
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک منشیات کے اسمگلروں کے حامی ہیں۔
-
مدیر حوزہ علمیہ:
حوزہ علمیہ کے توسط سے بہت جلد جُہد ویب سائٹ کا آغازکیا جائے گا، آیت الله اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہد انٹرنیٹ ویب سائٹ ، جو کہ فقہی علوم اور دیگر حوزوی علوم کی ڈیجیٹل سرچ ویب سائٹ ہے ، آئندہ چند مہینوں میں اس ویب سائٹ کا باقاعدہ طور افتتاحی پروگرام منعقد کیا جائے گا، تاکہ تشنہ گان علوم محمد و آل محمد اور محققین کی علمی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکیں۔
-
حوزہ علمیہ قم:
مدرسہ فقاہت کی جانب سے آیت اللہ العظمی سبحانی کے درس خارج کی براہ راست نشریات کا آغاز
حوزہ / مدرسہ فقاہت کی جانب سے آیت اللہ سبحانی کے درس خارج کی براہ راست نشریات کا آغاز ہو گیا۔
-
ہندوستانی وزیر دفاع کا دوره ایران:
ایرانی دفاعی عہدیداروں سے ملاقات نتیجہ خیز اور کارآمد، راجناتھ سنگھ
حوزہ/ راجناتھ سنگھ: "تہران میں ایران کے وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی سے میری ایک بہت نتیجہ خیز اور مفید ملاقات ہوئی۔ . ہم نے افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ تعاون سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔"
-
کورنا کے بحران میں بھی امریکہ نے ایران کے لیے دواؤں پر پابندی عائد کی، ایرانی صدر روحانی
حوزہ/ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں بھی امریکہ نے ایران کے لئے دواؤں پر پابندی لگائے رکھی مگر اغیار کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے کبھی اس مسئلے کو نہیں اٹھایا گیا۔
-
حضرت رسالتمآب (ص) کی اہانت پر ایران کا سخت رد عمل
حوزہ/ ایران نے فرانسیسی میگزین کے ذریعے حضرت محمد مصطفی (ص) کی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
-
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس شام غریباں منعقد+تصاویر
حوزہ/ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
-
مشھد مقدس میں "طلاب اردو زبان" عشرہ محرم کامیابی کے ساتھ برگزار
حوزہ/ مشھد مقدس ایران میں الجواد فاونڈیشن کی جانب سے قدیم ترین عشرہ محرم بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔
-
ساری دنیا مظلوم کربلا پر گریاں
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشورائے حسینی مذہبی اور حسینی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سال عاشورائے حسینی ایسی حالت میں منایا گیا کہ پوری دنیا کورونا کی موذی وبا میں گرفتار ہے۔
-
قائد انقلاب اسلامی نے حفظان صحت کے اصولوں "گائیڈ لائنز" پر عمل کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کے باوجود صحت کے اصولوں کی مراعات کے ساتھ عشرہ محرم کی مجالس منعقد کرنے والے ذاکرین، خطباء اور امام بارگاہوں کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا
حوزہ/ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے شمال مغربی علاقے میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
امریکہ میں انسانی اقدار، انصاف اور سلامتی کو سب سے زيادہ پامال کیا جاتا ہے، بد امنی اور جرائم کے اعداد و شمار بہت زيادہ ہیں
حوزہ/حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ معاشی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پابندیوں کے خاتمے یا کسی ملک میں انتخابی نتیجے کا انتظار نہ کیا جائے۔
-
آج دنیا کے سینکڑوں ممالک میں عاشورا حسینی بہت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عاشورا کا پیغام، عاشورا کے شعار اور تحریک عاشورا دنیا کے تمام حصوں میں توجہ کا مرکز ہے ، کہا: آج ، 100 سے زیادہ ممالک میں عاشورا عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
-
ایران کے کروز میزائل تجرباتی مراحل میں
حوزہ/وزارت دفاع مختلف قسم کے کروز میزائلوں کے سلسلے میں کام کر رہی ہے اور گزشتہ برس بائیس بہمن کی نمائش میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہویزہ اور سومار کروز میزائلوں کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی رینج تقریبا ایک ہزار چار سو کلومیٹر ہے۔
-
آیت اللہ علم الہدیٰ خراسانی انتقال کر گئے
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اور امام خمینی کے شاگرد، صاحب اجتہاد آیت اللہ سید عبد الجواد علم الہدیٰ خراسانی آج انتقال کر گئے ہیں۔
-
امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے عربوں کو ایران سے ڈراتا ہے، اعجاز ہاشمی
حوزہ/امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو ایران کے مقابلے میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت مسلم ممالک کو تقسیم کرکے اسلام دشمنی کا اظہار کر رہی ہیں۔
-
افغانستان میں اب جو کچھ ہو رہا ہے امریکی جنگ اور مداخلتوں کا نتیجہ ہے، سعید خطیب زادے
حوزہ/ ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے ایران کی جانب سے طالبان کو اسلحہ بھیجنے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں اب جو کچھ ہو رہا ہے امریکی جنگ اور مداخلتوں کا نتیجہ ہے۔
-
تہران میں نئی دہلی کے سفیر نے ایران کو ہندوستان کا قابل اعتماد شریک ملک قرار دیا
حوزہ/ تہران میں ہندوستان کے سفیر نے ایران کو ہندوستان کا قابل اعتماد شریک ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی تہران کے ساتھ تعلقات کا تحفظ اور ایران سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ:
لبنان پر اسرائیل کی مسلط کردہ 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں لبنان پراسرائیل کی مسلط کردہ 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی اور فتح کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
ایران کا امریکہ سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ
حوزہ/اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے واشنگٹن پر ایران میں ہونے والے دہشت گردی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے تندر نامی دہشت گرد گروپ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔
-
آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشقان محمد و آل محمد کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عید غدیر انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں اور ایران میں آج عام تعطیل ہے۔