ایران
-
امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف کھلا جرم ہے/اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے،ایران
حوزہ/ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران پر دواؤں اور خوراک کی پابندی عائد نہ ہونے کے امریکی دعوے کو کذب محض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کمپنی ایران میں غذا اور دوائیں درآمد کرنے کی کوشش کرتی ہے تو اسے عملی طور پر بینکنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
-
دشمن ایران پر پابندیاں عائد کر کے اپنے مذموم عزائم نہیں حاصل کرپائے گا،امام جمعہ تہران
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی اور مبہم پالیسیوں سے عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی ہے۔
-
ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اہم اجلاس منعقد
حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے مابین تجارتی تعاون کی مزید بحالی کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیر "علی چگنی" نے شرکت کی۔
-
زاہدان میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس
حوزہ/ایران اور پاکستان نے مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے اختتام پر باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔
-
ناروے میں قرآن کی بے حرمتی، ایران میں موجود ناروے کے ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ناروے کے ناظم الامور کو ناروے کے شہر کرسٹیان سینڈ میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر دفترخارجہ طلب کرتے ہوئے اس حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا.
-
تہران میں سامراجی طاقتوں اور ان کےعلاقائی ایجنٹوں کے خلاف عظیم الشان عوامی مظاہرہ
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سامراجی طاقتوں، شرپسندوں اور ان کےعلاقائی ایجنٹوں کے خلاف عظیم الشان عوامی مظاہرہ منعقد ہوا۔
-
نیتن یاہو کی ایران ہرزہ سرائی
حوزہ/ سفّاک و ظالم اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ناجائز کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں فلسطینوں پر کیے جانے والے اپنے روزانہ کے مظالم اور اس خطّے میں ناامنی پھیلانے جیسی چیزوں سے آنکھ بند کرتے ہوئے کہا: ’’میں دنیا بھر کے ممالک سے ہمارے علاقوں میں اور دنیا بھر میں امن کے قیام کی ہماری کوششوں کے ساتھ شمولیت اختیار کریں اور ایران پرزیاد دباؤ ڈالیں۔
-
پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے حرم امام رضا (ع) کی جانب سے خدمات کی فراہمی کی قدردانی
حوزہ/پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے اس ملاقات میں آستان قدس رضوی کی جانب سے بہترین سہولیات بہم پہنچانے اور پاکستانی زائرین کو ایام اربعین حسینی اور شہادت امام رضا علیہ اسلام کے ایّام کے دوران جو سہولتیں دی گئیں اور زیارت کو آسان تر بنانے کےجو اقدامات کئے ہیں ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تہہ دل سے قدردانی کا اظہار کیا۔
-
ہم شیعہ و سنی کے درمیان فرق کے قائل نہیں/ ایران کی توجہ امت مسلمہ پر ہے،جنرل سلامی
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امت اسلامی کے دفاع میں دنیائے اسلام کے جغرافیہ کو مد نظر رکھا ہے، ہم شیعہ اور سنی کے درمیان فرق کے قائل نہیں ہیں ہماری توجہ امت مسلمہ پر ہے۔
-
ایران کے کئی شہروں میں عوام کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف احتجاجی ریلی
حوزہ/شرپسندوں نے اقتصادی دباؤ کی وجہ سے عوامی احتجاج سے اپنے سیاسی فوائد کے حصول کی خاطر حکومتی اور عوامی املاک کو زبردست نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، لیکن ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ غیر ملکی ایجنٹوں کے مسموم منصوبوں کو ناکام بنادیا اور ایرانی عوام اب اقتصادی دباؤ کو فراموش کرکے بلوائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
-
ایران میں پر تشدد احتجاج کے پسِ پردہ محرکات
اگرچہ پٹرول مہنگا ہوا ہے اور عوام نے احتجاج کا حق استعمال کیا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ سازشی عناصر نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی مزموم کوشش تو کی ہے، لیکن وہ اس میں زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ مظاہرے پُرتشدد ہوں یا پُر امن ایران میں عراق جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی اور 40 سال سے سازشوں اور عالمی سامراج سے نبر آزما ایران اس امتحان میں بھی کامیاب ہوگا۔
-
عالمی سامراج سے مقابلے کا قومی دن/ایران کی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھی
حوزه/سلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظيم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ۔ ایرانی فضا ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ طلباء و طالبات نے امریکہ مذاکرات کو ممنوع قراردیتے ہوئےکہا کہ بڑے شیطان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
-
ایران نے مذاکرات کو مسترد کرکے ملک میں امریکہ کے دوبارہ اثر رسوخ کا راستہ بند کردیا ہے،رہبرمعظم
حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج بھیڑیا صفت امریکہ اگر چہ کمزور ہے لیکن زیادہ وحشی اور ڈھیٹ ہوگیا ہے اور اس کے مقابلے میں اسلامی جہموریہ ایران نے اپنی دفاعی طاقت اور مدلل طریقے سے مذاکرات کو مسترد کرکے ملک میں امریکہ کے دوبارہ اثر رسوخ کا راستہ بند کردیا ہے۔
-
پاکستان میں ٹرین سانحہ،ایران کی جانب سے پاکستانی عوام اور حکومت کو تعزیت
حوزہ/ ایران نے پاکستان میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے سانحے اور اس میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
ایران اور پاکستان کے صدور کی باکو میں ملاقات، تمام میدانوں میں روابط کے فروغ پر تاکید
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان تمام تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں
-
تصویری رپورٹ| رہبر معظم انقلاب اسلامی سے غیرمعمولی صلاحیتوں اور ذہانت کے مالک اور سائنسی میدانوں میں سرگرم دو ہزار نوجوانوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملک کی ممتاز و برتر علمی شخصیات نے ملاقات کی۔
-
ایران کے خلاف امریکیوں کی حداکثر دباؤ کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، رہبر معظم انقلاب
حوزہ/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے امریکا کی دشمنی کی وجہ اس فورس کی ترقی و پیشرفت اور طاقت و توانائی کو قرار دیا اور فرمایا کہ سپاہ نے اپنی تشکیل سے آج تک بغیر کسی لغزش کے بلندیاں سر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ آپ نے اسی کے ساتھ امریکا کی حداکثر دباؤ کی پالیسی کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا ہے۔
-
تصویری رپورٹ| عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجتہدین کی گھروں میں مجلس عزاء کا اہتمام
تصاویر/ جهانبخش پیری پور