شیعہ علماء کونسل پاکستان
-
ایران کے سفارت خانے کے زیرا ہتمام تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی مشترکہ نشست کا انعقاد/پاکستان میں تمام مسالک کے علماء کرام نے اتحاد امت کے لئے بھرپورکردار ادا کیا ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم سید محمد علی حسینی کی طرف سے عید مبعث کی مناسبت سے سفارت خانے میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جب سے ایران میں انقلاب اسلامی رونما ہوا ہے بانی انقلاب حضرت امام خمینی کے افکار کی روشنی میں ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد رکھنے کے لئے مختلف مناسبتوں مفید پروگرام منعقد ہوتے ہیں یہ پروگرام بھی اس سلسلے کی اک کڑی ہے اور اس حساس موقع پر لائق تحسین ہے۔
-
انتظامیہ میں گھسے کچھ ناصبی عناصر عزاداری کو محدود کرنا چاہتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے ، عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علما کونسل ظالمانہ اقدامات کے خلاف 15 مارچ کو احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی۔
-
فرقہ واریت، تکفیریت اور مقدسات کی توہین ہونے والے مواد کو روکا جائے و حکومت اس پر پابندی لگاۓ، متحدہ علماء بورڈ پنجاب
حوزہ/ بورڈ کے تمام اراکین کی یہ کوشش ہے کہ ہر وہ مواد جس سے فرقہ واریت یا تکفیریت یا ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین ہو، چاہے مواد کتاب کی شکل میں ہو یا مقالہ کی صورت میں ہو یا گفتگو و تقریر یا جو بھی صورت میں ہو سوشل میڈیا پہ ہو یا کہیں اور مقام پر ہو، اس کو روکا جائے اور حکومت سے اس پر پابندی لگوائی جائے۔
-
شیعہ علماء کونسل کے ساتھ حکومتی وفد کے مذاکرات لانگ مارچ ختم مطالبات منظور
حوزہ/ سندھ حکومت کے وفد کے ساتھ لانگ مارچ کمیٹی کے اراکین کے کامیاب مزاکرات اور تمام مطالبات کی منظوری کے بعد نوری آباد کے مقام پر علامہ ناظر تقوی نے لانگ مارچ کے پر امن اختتام کا اعلان کردیا۔
-
شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سکھر تا کراچی تحفظ عزا لانگ مارچ، ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کی شرکت
حوزہ/ سندھ بھر میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں، اس غیر قانونی اقدام اور پاکستان بھر میں مختلف شخصیات کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف ہم اپنے احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں، جو کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس پر اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
-
پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں خاص کر امت مسلمہ میں اس کا ایک مقام ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملک اسلام کے نام پہ بنا تھا عوام بھی چاہتے ہیں کہ یہ مدینہ کی ریاست بنے مگر وزیر اعظم سے گذارش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بے حد ضروری ہے کہ ان مشائخ عظام اور علماۓ کرام سے راہنمائی لی جائے اور مشاورت کا عمل مسلسل رہے۔
-
مرحوم مخدوم زادہ سید مرید کاظم کی پر خلوص ملّی خدمات قابل تعریف ہیں، علامہ تقی نقوی
حوزہ/ مرکزی سینئر نائب صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی خدمات اور کوششوں کی بناپر ملی پلیٹ فارم کے دو سینیٹرز کامیاب ہوکر ایوان بالامیں پہنچائے گئے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب:
مسئلہ فلسطین و کشمیر پر تمام اسلامی ممالک ملکر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف وحدت کا مظاہرہ کریں، علامہ رمضان توقیر
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب نے کہا کہ مسلمان ممالک کو کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں آنا ہوگا اور مشترکہ جدوجہد سے مسلمان بھائیوں کو ظلم سے نجات دلانے ہوگی۔
-
کراچی میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس؛ 14فروری کو سکھر پریس کلب سے کراچی وزیر اعلیٰ ہائوس تک لانگ مارچ کا اعلان
حوزہ/ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا، اس کے آئین میں پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو یہ حقوق حاصل ہے کہ وہ اس ملک میں آزادی کے ساتھ اپنی عبادات اور دینی رسومات کو بجا لاسکتے ہیں۔
-
سانحہ مچھ، حکومت وعدے پورے کرے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مچھ میں دہشتگردوں کا جتھہ نہتے محنت کشوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ذبح کر کے چلے گئے مگرکوئی نہیں بتا رہا یہ قاتل کہاں گئے؟۔
-
سانحہ مچھ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے اعلان پر ملک گیر احتجاج
حوزہ/ سیاہ چن کے دامن نگر سے لیکر ننگر پارکر تک ملک کے تمام صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تما م چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں شہدا کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج ہی احتجاج۔
-
سانحہ مچھ؛ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے کل بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے۔
-
سانحہ مچھ؛ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ گیشتری میں لرزہ خیز واردات میں گیارہ معصوم بے گناہ محنت کشوں کو ہاتھ پاﺅں باندھ کر بیدردی سے قتل کرنا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔
-
قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ بابائے قوم کے یوم ولادت کی مناسبت سے جاری ایک پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہو کر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔
-
عالم اسلام کو شہید حاج قاسم سلیمانی جیسے کمانڈروں کی ضرورت ہے، علامہ رمضان توقیر
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ آج عالم اسلام کو شہید حاج قاسم سلیمانی کی سیرت و کردار اور فکر و صلاحیتیں رکھنے والے جرنیلوں کی ضرورت ہے اور ایسے ہی جرنیل عالم اسلام کے دائمی تحفظ کے ضامن ہوسکتے ہیں۔
-
ڈی آئی خان، رکنو جعفریہ سنٹر کا دورہ:
ہماری ہر مسجد ہر امام بارگاہ اور ہر محلے میں دینی سنٹر کا ہونا ضروری ہے، علامہ محمد رمضان توقیر
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے رکنو میں جعفریہ سنٹر دورہ کے موقع پر کہا کہ میں ان عزیز طلباء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو رکنو کا مستقبل سنوار رہے ہیں، بغیر کسی لالچ کے اپنی مصروفیات کے باوجود جعفریہ سنٹر کیلئے ٹائم نکال کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔
-
حضرت ابو طالب (ع) نے نبوت و رسالت کا ببانگ دہل ساتھ دیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ یوم وفات حضرت ابوطالبؑ کے موقع پر جاری ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری ؑ اور جناب ابو طالب ؑ کی رحلت کے سال کو نبی رحمت نے ”عام الحزن“ یعنی غم کا سال قرار دیا اور اپنی دو عزیز ترین ہستیوں کو اپنا محسن و مربی قرار دیتے ہوئے غم و دکھ کا اظہار کیا۔
-
دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے دشمن شناسی ضروری ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ اسلام آباد میں منعقدہ رحمت للعالمین وحدت کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء کا کہنا تھا کہ محبت و رواداری کے جذبوں کو فروغ دیکر ایک دوسرے کو مضبوط کیا جائے۔ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دشمن شناسی ضروری ہے۔
-
حضور اکرم (ص) کی ذات اُمت مسلمہ کے لیے وحدت کا مرکز ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتم النبین کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے مشترکات پر عمل پیرا ہوکر مثالی اسلامی معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنانا ہوگا، ختمی مرتبت کی حیات طیبہ کے بہت سارے پہلو ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔
-
لاہور، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس
حوزہ/ علامہ عارف واحدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں انتہائی ہوشیاری اور بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، عالمی سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف عمل ہیں، ان حالات میں جو لوگ ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کی فضا قائم کر رہے ہیں۔
-
اتحاد امت کیلئے مسلمانوں کو چاہیے کہ حضور اکرم (ص) اور امام حسن (ع) کی سیرت پر عمل کریں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ رحمت اللعالمین کی رحلت اور نواسہ رسول اکرم حضرات امام حسنؑ کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیغمبر خاتم (ص) کی جانب سے دعوت حق کے لئے سختیاں، مصیبتیں اور مصائب تو برداشت کئے گئے لیکن اخلاق حسنہ، اعلیٰ انسانی اوصاف و کمالات جیسے فرائض کی انجام دہی سے رہتی دنیا تک کے لئے ضابطہ حیات متعین کیا گیا۔
-
پاکستان، ملت جعفریہ کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان
حوزہ/ سندھ حکومت کا ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، عزادارن کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج، گرفتاریوں اور چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
علامہ سبطین سبزواری:
ملت جعفریہ کی طرف سے پُرامن جلوس اور عزاداری یہ پیغام تھا کہ ہم کسی سے مرعوب ہونیوالے نہیں
حوزہ/ ملت جعفریہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں میں مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ایک منظم قوم ثابت کیا ہے۔
-
سیدالشہداء کی ذات تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ اربعین حسینی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسوقت انسانیت مختلف گروہوں میں بٹ چکی ہے، لیکن محسن انسانیت سید الشہداء کی ذات ان تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہے۔
-
پاکستان، عوام کے جان و مال و عبادات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، علامہ عارف حسین واحدی
حوزه/ امام حسینؑ نے عظیم قربانی دیکر انسانیت کو بچایا، عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، عوام کے جان و مال و عبادات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، شہری آزادیوں پر پابندی کے مخالف ہیں۔
-
روز اربعین روز تجدید عہد ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ شہزادی زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام تک مصیبتوں اور مصائب کو برداشت کر کے امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو باقی رکھا اور قیامت تک حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے پیغام کو عام کیا۔
-
راولپنڈی، تمام شیعہ سنی مسلمانوں نے ملکر جلوس عزاء اربعین حسینی میں بھرپور حصہ لیا
حوزہ/ پاکستان میں اربعین حسینی کے جلوس ہائے عزاء ومجالس عزاداری کو تمام شیعہ سنی عوام ملکر باہمی اتحاد و وحدت کے ساتھ منظم انداز میں برپا ہو رہے ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب:
اتحادِ اُمت وقت کی ضرورت ہے، جس کیلئے ملت جعفریہ پہلے بھی قربانیاں دے چکی ہے
حوزہ/ اہلسنت کے لبادے میں کچھ ناصبی، خارجی اور تکفیری عناصر فاسق و فاجر یزید لعین کو مقدس بنانا چاہتے اور اہلبیت اطہار کی عظمت کو کم کرنا چاہتے ہیں، ہم سنی شیعہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ شرپسند عناصر کی خرافات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
-
انسانی حقوق و شہری آزادی پاکستانی عوام کا آئینی حق ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر 1988ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے درجنوں عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور قربانی دیکر عوام کی شہری و آئینی حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔
-
آرٹیکل 370 کا خاتمہ حکومت ہندوستان کا بدنیتی پر مبنی گھناﺅنا اقدام ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے قائد نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے تبصرہ میں کہا کہ گذشتہ سال کی طرح وزیراعظم کا خطاب جامع تھا لیکن مسئلہ کشمیر پر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔