تعزیتی پیغام
-
مرحوم انصاریان کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / خادمِ قرآن کریم اور قدیمی انٹرنیشنل پبلشر محمد تقی انصاریان کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا استاد شہیدی کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ / حضرت آیت اللہ سیستانی نے استاد محمد تقی شہیدی کے بھائی کی وفات پر انہیں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کا پیغام عید الاضحٰی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عید الاضحی کی مناسبت سے عالم اسلام کے نام پیغام۔
-
انصار اللہ یمن کے رہنما کا یمنی مجاہد عالم دین عبدالسلام الوجیه کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/تحریک انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے انجمنِ علمائے یمن کے سیکرٹری جنرل عبدالسلام الوجیه کی رحلت پر تعزیت پیش کی۔
-
حضرت امام محمد باقر (ع) مشکلات اور مصائب کے باوجود صدائے حق بلند کرتے رہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام محمد باقر ؑ نے اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے اپنے پاکیزہ جد امجد کے حقیقی وارث ہونے کا ثبوت دیا۔
-
حضرت امام جواد (ع) کی سیرت طیبہ اسلامی معاشرے کے لئے بہترین نمونہ ہے، علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی
حوزہ/قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندے علامہ ظفر نقوی نے کہا کہ ہمارے نوجوان امام جواد علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت وخوشبختی حاصل کرسکتے ہیں۔
-
جمعیہ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی نجفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم کی رحلت ملک ہندوستان میں ملت تشیع کے بالعموم اور خطہ لداخ کے مومنین کے لئے بالخصوص ایک ناتلافی نقصان ہے ۔
-
قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
امام خمینی (رہ) نے فلسفۂ کربلا کو آنے والی نسلوں تک عام کیا
حوزہ / ملبورن کے امام جمعہ نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ وہ شخصیت تھے جن کے بارے میں ناقص قلم شائد من و عن نہ لکھ پائے اور نہ ہی ان کی شخصیت کے بارے میں بیان کر سکے۔
-
حوزہ علمیہ جامعہ امام صادق (ع) کوئٹہ:
استاد فاطمی نیا ایک عظیم اور عارف عالم دین تھے آپکا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے
حوزہ/ استاد فاطمی نیا اخلاقی مختلف اخلاقی فضائل ،معنوی فیوضات اور عرفانی تعالیم کے باوجود کئی سالوں تک منبر اور خطابت کے ذریعے اخلاقی اور اسلامی ادب کے موضوعات پر دینی مسائل کی تعلیم اور تبیین میں مصروف رہےاور ان کے شاگرد اور چاہنے والے ان سے استفادہ کرتے رہے۔
-
استاد فاطمی نیا کی وفات پر آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ فاطمی نیا جیسی شخصیت عالم اسلام کے لیے باعث فخر ہے: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری: عالم بے عدیل،معلم بے نظیر ،مورخ یگانہ ، ناشر علوم آل محمدؑ اور مدافع حریم اہل بیتؑ استاد فاطمی نیا کی رحلت نے عالم اسلام اور حوزات علمیہ کو اندوہ و غم میں مبتلا کر دیا ہے ۔
-
استاد فاطمی نیا کی رحلت پر سرپرستِ مرکز خدمات حوزہ علمیہ کا تعزیتی پیغام
حوزہ / سرپرستِ مرکز خدمات حوزہ علمیہ نے ایک پیغام میں آیت اللہ فاطمی نیا کے انتقالِ پُرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
مرحوم استاد فاطمی نیا بہترین معلم اخلاق، عارف، خطیب توانا اور اسلامی مؤرخ تھے، مولانا ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ مرحوم استاد فاطمی نیا نے علمی، عملی اور اخلاقی میدانوں درخشاں اور عظیم الشان نمونے قائم کئے ،جو آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
-
حجۃ الاسلام سید فاطمی نیا عالم، معلم، مربی، خطیب اور علم رجال و تاریخ کے ماہر تھے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ استاد سید عبداللہ فاطمی نیا رضوان اللہ تعالیٰ ملت ایران کے عظیم مربی ، معلم اخلاق ، باعمل عالم اور ذمہ دار خطیب تھے۔ آپ نے کئی دہائیوں تک درس اخلاق اور وعظ و نصیحت کے ذریعہ نہ صرف طلاب علوم دینیہ بلکہ عام مومنین کو راہ ہدایت دکھائی اور نصیحت فرمائی۔
-
حجۃ الاسلام فاطمی نیا کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے عالم و ناصح حجۃ الاسلام الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
-
حجۃ الاسلام عبداللہ فاطمی نیا کی رحلت اس عہد قحط الرجال میں ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ مرحوم عالم، فقیہ و بہترین استاد و معلم اخلاق تھے یہ بات ان پر صادق آتی تھی عالم کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے، آپ بہترین استاد، معروف مبلغ ، مشہور مدرس اخلاق تھے، آپ کے دروس میں علماء و طلبہ تعداد میں شریک ہوتے تھے۔
-
استاد فاطمی نیا کے انتقال پر آیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / سرپرست حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین استاد فاطمی نیا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
نادر طالب زادہ کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / محقق اور انقلابی ہنرمند مرحوم نادر طالب زادہ کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کا افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے ہولناک دھماکے پر تعزیتی بیان
حوزہ/آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے افغان شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
-
آیت اللہ ری شہری کے انتقال پر مولانا کلب جوادنقوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ آیت اللہ محمدی ری شہری حرم مطہر شاہ عبدالعظیم حسنی ؑکے متولی کے عہدے پر فائز تھے۔آیت اللہ ری شہری نے کئی درجن کتابیں تالیف اور تصنیف کیں جن میں میزان الحکمہ بھی شامل ہے۔ آپ کی رحلت سے جہان تشیع کابڑا نقصان ہوا ہے۔
-
آیت اللہ محمدی رے شہری کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و دیگر ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار افسوس
حوزہ/ قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تمام عالم تشیع آیت الله محمدی رے شہری کے انتقال پر ملال پر سوگوار ہے ،ان کا انتقال ملت تشیع کے لئے عظیم صدمہ ہے ،تمام ملت اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
-
مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن:
حضرت آیۃ اللہ محمد محمدی ری شہری کی علمی و مذہبی اور قومی خدمات ناقابل فراموش: مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ مرحوم جيد عالم دین اور اسلامی انقلاب کے سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے،میزان الحکمہ جیسی درجنوں کتابوں کے مولف تھے۔ آیتالله محمدی رے شہری نمائندہ ولی فقیہ اور مجلس خبرگان کے رکن بھی رہے ہیں۔
-
آیت اللہ محمدی ری شہری کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ محمدی ری شہری کی وفات پر انتہائی دکھ و افسوس اور ان کے خانوادے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
آیت اللہ محمدی ری شہری کی رحلت قوم کے لئے عظیم خسارہ: آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ حق بیانی، بے باکی، صراحت لہجہ شجاعت، بلا خوف لومۃ لائم اظہار نظر، سادگی، علم دوستی، انکساری و تقویٰ آپ کا خاصہ تھا، قضاوت کے عہدہ پر رہتے ہوئے آپ نے بڑی بیباکی سے ایسے کئی اہم فیصلے لئے جو کسی اور کے لئے ممکن نہیں تھے۔
-
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ ری شہری علم، زہد، تقویٰ، سادہ زیستی، جہدملسل اور فرض و عصر شناسی کی جیتی جاگتی تصویر تھے، مولانا ظہور مہدی مولائی
حوزہ/ مرحوم ایک فعال ، مجاھد اور انقلابی عالم دین تھے ، کثیر دینی و علمی کتب و تالیفات کے علاوہ متعدد فیض رساں اداروں کا قیام بھی ان کے باقیات الصالحات میں شامل ھے۔آپ رہبر معظم انقلاب دام ظلہ الشریف کےمورد اعتماد اور آپ کی طرف سے " رئیس الحجاج" کے عظیم منصب پر فائز تھے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
آیت اللہ علوی گرگانی کی خالی جگہ کا احساس ہو رہا ہے
حوزہ / آیت اللہ علوی گرگانی کی لوگوں کے درمیان موجودگی کے بہت زیادہ مثبت اثرات تھے اور آج ان کے نہ ہونے کا شدت سے احساس ہورہا ہے۔
-
حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد علی حسینی علوی گرگانی کی رحلت نہایت ہی افسوسناک ہے: مولانا ناظر مہدی محمدی
حوزہ/ مرحوم نے نصف صدی سے زائد مکتب اہل البیت علیہم السلام کی خدمت کی اور ترویج علوم آل محمد علیہم السلام کیلئے ہمیشہ سعی و کوشش کرتے رہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلاب نے آپ سے تربیت پائی
-
مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا آیۃاللہ العظمیٰ سید محمد علی الحسینی گرگانی طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیتی بیان
حوزہ/ ہمیں اور پاک وپاکیزہ نفوس کو مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد علی الحسینی گرگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے بارگاہ قدسیت کی طرف رحلت کی خبر سےشدید ٹھیس پہنچی انہوں نےاپنی پوری زندگی اپنے جد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دین اور مومنین خاص کر حوزہ علمیہ قم مقدسہ کی خدمت میں گذاردی۔