تعزیتی پیغام
-
ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات، شہید سبط جعفر زیدی رح کے بعد اردو ادب کا ایک اور دروازہ بند ہونے کے مترادف ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ ڈاکٹر ریحان اعظمی مرحوم کے قلم نے 50 ہزار سے زائد مظلومیت اھلبیتؑ سے سرشار نوحے لکھے ١٠ ہزار سے زائدہ فضائل سے سرشار قصائد لکھے اور منقبت خوانی میں اپنی مثال آپ تھے۔
-
شاعر اہلبیتؑ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوگیا ہے اسے فی الحال پُر کرنا محال نہ سہی مشکل ضرور ہے، علامہ کرم علی حیدری
حوزہ/ مرحوم و مغفور ڈاکٹر سید ریحان اعظمی صرف شاعر نہیں تھے بلکہ ظاہری لحاظ سے جب کسی سے کلام کرتے تھے تو انکی زبان لڑکھڑاتی تھی لیکن جیسے ہی منبر پہ رونق افروز ہوتے تھے تو مجمع انکے اشعار و مناقب و قصائد کو سن کر عش عش کراٹھتا تھا اور ہر ایک کی خواہش ہوتی تھی کہ وہ پڑھتے رہیں اور مومنین سنتے ہی رہیں۔
-
امام جمعہ نیویارک:
ڈاکٹر ریحان اعظمی کا انتقال کسی سانحہ سے کم نہیں،حجۃ الاسلام ڈاکٹر سندرالوی
حوزہ/ امام جمعہ نیویارک نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شاعر و ذاکر حضرت ڈاکٹر ریحا ن اعظمی نے عزاداری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی و بے لوث خدمت اور سادگی کی عظیم مثال قائم کیا۔
-
المجتبی فائونڈیشن، طلاب سندہ مقیم قم کا اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم نے انقلاب اسلامی کی محبت کا درس دیتے ہوئے گزاری۔ اصغریہ کے پلیٹ فارم سے مکتب اہل بیت علیہم السلام کو پورے پاکستان مخصوصا سندہ کی گلی گلی تک پنہنچانے میں بے مثال کاوشیں انجام دیں۔ان کی رحلت سے پورے پاکستان مخصوصا سندہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔
-
حجۃ الاسلام سید احمد علی عابدی کا آیۃ اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ آقای مصباح جب ہندوستان آے، اور ہندوستان کا انہوں نے نزدیک سے جائزہ لیا، تو آپ افسوس کرتے ہوے چلے گئے کہ ہندوستان ایک زمانے میں علمی مرکز تھا، اور وہ کس طرح سے علمی مرکز سے دور ہوچکا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کا کوئٹہ میں ہزارہ قوم کے مؤمنین کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ/مرجع مسلمین و جہان تشیع نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ملک میں رہنے والے ہر شہری کو امن و امان فراہم کرے اور اس طرح عملی اقدام کرے کہ شہریوں کو احساس ہو کہ حکومت اور حکومتی ادارے زبان خرچیوں سے ہٹ کر اپنے شہریوں کی حفاظت میں عملی اقدام پر یقین بھی رکھتے ہیں۔
-
آیت اللہ مصباح یزدی نے عمر بھر اسلام اور مکتب اہل بیت (ع) کی خدمت کی، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی
حوزہ / عالم جلیل القدر، فاضل اور باتقوا آیت اللہ مصباح یزدی نے ہمیشہ اسلامی نظام کا دفاع کیا۔ قابل اور فاضل شاگرد تربیت کئے اور بہت مفید علمی لیکچرز دئے۔
-
آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر آیت اللہ جوادی آملی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ آیت اللہ جوادی آملی نے عالم مجاہد، علوم عقلی و نقلی کے ماہر حوزہ علمیہ کے نامور استاد آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
آیت اللہ مصباح کی رحلت عظیم فقدان عموماً علمی دنیا اور خصوصاً عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے، حجۃ الاسلام ظہور مولائی
حوزہ/ اس اسفناک سانحہ پر میں دکھے دل کے ساتھ بصد احترام و اخلاص سرکار ولئ عصر علیہ الصلوۃ والسلام و عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ساحت قدس میں نذانہ تسلیت عرض کرتے ہوئے رھبر معظم انقلاب، مراجع عظام ، حوزات علمیہ ، اقارب و پسماندگان مرحوم اور جملہ اہل اسلام و ایمان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
-
انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کا آیت اللہ مصباح یزدیؒ کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ ولایت مطلقہ فقیہ اور اس کے دفاع میں آپکی تحریریں اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
حجۃ الاسلام سید ابراہیم الموسوی الجزائری کا آیت اللہ مصباح یزدی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت
حوزہ/ مرحوم کى علمی و ملی خدمات اظہر من الشمس ہيں آپ نے اپنے دورۂ حیدرآباد کے موقع پر مدرسہ میں تشریف فرما ہو کر قریب سے مدرسے کا مشاہدہ فرمایا اساتیذ کرام و طلاب عزیز کو دعاؤں سے نوازا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
-
آیت اللہ مصباح یزدی جس چیز کو درست سمجھتے تھے اس پر ڈٹ جاتے اور دوسروں کی مدح و ذم کا خیال نہ کرتے، آیت اللہ جنتی
حوزہ/ عالم جلیل القدر مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر گارڈین کونسل کے سربراہ نے اپنا تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئ کا آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ گذشتہ کئی سالوں سے آپ کی انقلاب اسلامی کی فکری، علمی اور سیاسی میدانوں میں خدمات نا قابل فراموش ہے، اسی طرح دنیائے کفر و استکبار کے فکری اور علمی شبھات کا منه توڑ جواب دینا آپ اپنا اولین فریضہ سمجھتے تھے، رہبر انقلاب کی جانب سے آپکو مطہرئ دوراں کا لقب دیا گیا تھا۔
-
حوزہ علمیہ مدینۃ العلم کوپن ہیگن ڈنمارک کا آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر اظہار تعزیت
حوزہ/ حجت الاسلام سید مرید حسین نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی فیلسوف، مفسر قرآن اور استاد اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں مغرب کی جانب سے اسلام و دین پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے میں بھی صف اول میں دکھائی دیتے تھے۔
-
صدر و اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن:
آیت اللہ الحاج محمد تقی مصباح یزدی کا سانحہ ارتحال قوم و ملت بالخصوص جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم نقصان ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ جمہوریہ اسلامی ایران سے آج ایسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا قوم و ملت بالخصوص جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم نقصان ہے۔
-
حجۃ الاسلام مولانا سید ابوالقاسم رضوی کی شریک حیات کا انتقال پرملال، علمائے کرام کا اظہار افسوس و تعزیتی پیغام
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی صاحب کی شریک حیات مرحومہ عندلیب فاطمہ صاحبہ کا میلبورن میں انتقال ہو گیا ہے۔
-
آیت اللہ یزدی ایک پرہیزگار اور متقی عالم دین تھے، علامہ شیخ حسن جعفری
امام جمعہ سکردو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ یزدی ایک پرہیزگار اور متقی عالم دین تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی مجاہدت اور خدمت میں گزاری مرحوم ، خبرگان کونسل کی رکنیت اور حوزہ علمیہ قم کے اساتید کی اعلی کونسل کے چیرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔
-
آیت اللہ یزدی زہد و تقوی، پرہیزگاری کا بہترین نمونہ تھے، جامعۃ الزہرا سکردو
حوزہ/ آیت اللہ محمد یزدی مرحوم کی عمر بابرکت کلی طور پر اسلامی معارف کی نشر و اشاعت ، خبرگان کونسل اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل اور حوزوی امور کے اداروں میں خدمات انجام دیتے ہوے صرف ہوئی ہے ۔
-
حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام نیو ممبئی کا آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت پر اظہار غم
حوزہ/ شیخ محمد یزدی رحمۃ الله علیہ نے پوری زندگی انقلاب اسلامی ایران و ترویج مکتب اہلبیت علیہ السلام کے لئے وقف کردی تھی۔
-
آیت اللہ شیخ محمد یزدی نے اپنی تمام زندگی مکتب اہل بیتؑ کے دفاع اور انقلاب اسلامی ایران کی خدمت میں گزاری، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے اپنی علمی وفقہی خدمات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوری ایران کے اہم کلیدی ذمہ داریوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔
-
عالم و مجاہد آیت اللہ الحاج شیخ محمد یزدی(رہ) کے انتقال پر آیت اللہ رفیعی پور کا تعزیتی پیغام
حوزہ/انقلاب کے رہنما اصولوں کا دفاع اور ولایت فقیہ کے منصب کا تحفظ اور رهبر معظم انقلاب کی بے دریغ حمایت آپکی مبارک زندگی کے قابل ذکر نکات تھے۔
-
آیت اللہ یزدی (رح) کی خصوصیات میں دینی اور انقلابی غیرت نمایاں طور پر موجود تھی، رہبر معظم انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ یزدی کے بارے میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی بنیادوں پر مستحکم عقیدہ، اس راہ میں استقامت اور دینی و انقلابی غیرت، اس محترم شخصیات کی کچھ دیگر اہم خصوصیات تھیں۔
-
جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کا ایران کے مایہ ناز عالم دین آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت پر اظہار افسوس
حوزہ/ جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے مير کاروان حجۃ الاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں اظہار افسوس کیا اور خانوادہ مرحوم لواحقین سمیت ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔
-
آیت اللہ یزدی سیاستدان اور انقلابی عالم تھے، آیت اللہ جنتی
حوزہ/ گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
آیت اللَّه محمد یزدی کی خبر رحلت نے تمام شیفتہ گان انقلاب کو غمزدہ کردیا، مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان
حوزہ/ آقائے یزدی اپنی پر برکت حیات کے آخری لمحہ تک اسلام و اھلبیت علیھم السلام و عالم انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے. آپ کی رحلت سے یقیناً بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے جس کا جبران ہونا مشکل ہے۔
-
استاد شیخ جعفر الہادی کی رحلت پر علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران میں ایک عالم باعمل بنام حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای استاد شیخ جعفر الہادی رحمۃ اللہ علیہ تھے جو مختلف علوم و فنون سے آراستہ ہونے کے ساتھ ایک بہترین اور مایۂ ناز خطاط بھی تھے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
حوزہ/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والسلمین جناب مہدوی پور نے لکھنؤ جاکر حکیم امت جناب ڈاکٹر کلب صادق کے اہلخانہ کو رہبرمعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا ہے۔
-
لبنانی وزیر خارجہ کی شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت، وزارت خارجہ لبنان
حوزہ/ لبنانی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے مل کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل خطے میں تناؤ پیدا کرنے کیلئے کیا گیا، روسی وزارت خارجہ
حوزہ/ روسی وزارت خارجہ نے ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ اقدام کا مقصد خطے کے استحکام کو متأثر کرنا تھا۔
-
آیت اللہ العظمی حکیم کا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے دفتر نے مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔