طالبان
-
ہم طالبان کو دہشت گرد نہیں مانتے؛ آزادی کے لئے لڑنا اگر دہشت گردی ہے تو پھر نہرو،گاندھی اور شیخ الہند بھی دہشت گرد تھے، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ جمیعۃ علماء ہند کے صدر نے کہا: طالبان غلامی پر یقین نہیں رکھتے،جب کہ دارالعلوم غلامی کی مخالفت کے لیے بنایا گیا تھا۔ ہم میں سے باقیوں کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ویسے یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ دارالعلوم کا کوئی بھی فرد طالبان کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
-
طالبان کی حمایت میں با حجاب خواتین کی ریلی
حوزہ/ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینکڑوں باحجاب خواتین نے سنیچر کے روز کابل یونیورسٹی کے لیکچر آڈوٹیریم میں جمع ہوکر طالبان کی پالیسیوں سے اتفاق کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تمام خواتین نے مختلف پلے کارڈز اور طالبان کے سفید جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔
-
افغانستان کے شیعہ مسلمانوں کو نئی طالبان حکومت کے قیام پر اعتراض ہے
حوزہ/ افغانستان کے شیعہ علماء کی کونسل کا کہنا ہے کہ طالبان کی عبوری کابینہ کی تشکیل ملکی عوام کی توقعات کے خلاف ہے۔
-
کیا طالبان نظام ولایت فقیہ سے متاثر ہے؟
حوزہ/ طالبان اگر ملک میں حقیقی استحکام، ملکی سلامتی و خود مختاری، معاشی ترقی اور امن چاہتے ہیں تو ایران کی حکومت، خاص طور پر نظام ولایت انہیں بہترین گائیڈ لائن فراہم کرسکتا ہے۔
-
ہندوستان نے طالبان کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا
حوزہ/ قطر میں ہندوستان کے سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس استانک زئی سے ملاقات کی اور افغانستان کی سرزمین کو ہندوستان مخالف سرگرمیوں اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
-
امریکی ہتھیار طالبان کے قبضے میں آجانے سے سعودی عرب کو تشویش
حوزہ/ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے امریکی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان، چین اور روس کا افغانستان میں اثر و رسوخ ہے۔
-
پیغام کربلا نے اسے جھکنے پر مجبور کر دیا، جو خونخوار و جنگجو کہے جاتے تھے، مولانا سید علی حیدر عابدی
حوزہ/ کل تک جو شیعیت اور حسینیت کے خطرناک کٹر دشمن تھے آج وہی شیعوں اور عزاداروں کی حفاظت و سالمیت کی ذمہ داری کی بات کر رہے ہیں۔
-
امام جمعہ سکردو
سنت الٰہیہ ہے جو دوسروں کے لئے گھڑھا کھودتا ہے خود ہی اس میں آگرتا ہے، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ امریکہ نے عراق میں داعش کی سرپرستی کی کی لیکن مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ سیستانی دامت برکاتہ کے فتوے کی وجہ سے وہ ناکام ہوگیا۔اور جو طالبان کو امریکہ نے خود بنایا تھا آج آفغانستان میں انہیں کا قبضہ ہوگیا اور امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی اور 12 افراد اسکے کابل ائرپورٹ پر ہلاک ہوگئے ۔
-
طالبان ماضی سے درس لیتے ہوئے ایسی حکومت تشکیل دے جسمیں آزادی اظہار رائے اور مذہبی آزادی ہو، علامہ ظفر علی شاہ نقوی
حوزہ/ اس وقت افغانستان میں طالبان کو چاہئے کہ ایک ایسی حکومت تشکیل دے کہ جو افغانستان کے تمام مسالک و مذاہب اور تمام اقوام کے لئے نہ فقط قابل قبول ہو بلکہ تمام لوگ اس میں بھرپور شرکت کریں۔
-
افغانستان کی تمام مشکلات کی جڑ، امریکا کا بیس سالہ غاصبانہ قبضہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای: امریکا کی موجودہ حکومت اور ٹرمپ حکومت میں کوئي فرق نہیں ہے، افغانستان میں ہم "عوام" کے حامی ہیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، افغانستان میں اگلی حکومت سے ہمارے تعلقات، ہمارے ساتھ اس کے رویے پر منحصر ہیں۔
-
حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ گھر میں ہوئے نظر بند
حوزہ/ طالبان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغانستان کی سپریم کونسل آف مصالحت کے اسپیکر عبداللہ عبداللہ کی سکیورٹی منسوخ کر دی ہے۔
-
طالبان:
جب تک امریکی فوج مکمل طور پر افغانستان سے چلی نہیں جاتی حکومت تشکیل نہیں دیں گے
حوزہ / طالبان سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل طالبان افغانستان میں حکومت تشکیل نہیں دینگے۔
-
افغان شیعہ علماء کونسل:
مطالبات تسلیم ہونے کی شرط پر حکومت کی تشکیل میں طالبان کے ساتھ تعاون کریں گے
حوزہ/ افغان شیعہ علماء کونسل نے طالبان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار رائے اور اسی طرح مذہبی آزادی خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کیلئے مذہبی آزادی، عورتوں کے حقوق کا تحفظ ، اور اسلامی شریعت کے مطابق عورتوں اور بچوں کے حقوق اور تعلیم کے حصول کیلئے بہتر حالات اور ماحول کی فراہمی،اگر طالبان نے ہمارے مطالبات مان لئے تو حکومت کی تشکیل میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔
-
کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکا، بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق
حوزہ/افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔
-
امریکہ افغانیوں کو افغانوں کے ذریعے تسخیر کرنا چاہتا ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ امریکہ شیطان ہے، اس کی تمام چالیں بھی شیطانی ہیں، امریکہ افغانستان سے خود نہیں نکلا، بلکہ صرف فوجیں نکالی ہیں۔اس نے افغانوں کے مزاج کو سمجھا ہے، اب افغانیوں کو افغانوں کے ذریعے ہی تسخیر کرے گا۔
-
افغانستان میں طالبانی اقتدار اور پاکستان پر اس کے اثرات، علامہ شفقت شیرازی کا تبصرہ
حوزہ/ افغانستان ایک ہمسایہ ملک ہونے کے اعتبار سے پاکستان کا فائدہ اسی میں ہے کہ اس کے پڑوس میں امن و امان برقرار رہے۔ اور ہمسایہ ملک کی سرزمین اسکے خلاف استعمال نہ ہو۔ دوسری طرف طالبان حکومت کے آنے کے بعد پاکستان میں کئی طرح کے مسائل اور مشکلات جنم لے سکتے ہیں ہم فقط دو بنیادی نکات کو بیان کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔
-
عمارت اسلامیہ افغانستان کا بیانیہ انکے رویے سے ثابت ہوگا، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ عمارتِ اسلامیہ افغانستان کے بیانیے کے مطابق وہ داعش نہیں تو یہ بات انکے رویے ثابت کریں گے، انہیں چاہیے کہ اپنے قول،اپنے وعدے اور بیان کو سچ ثابت کریں۔
-
افغانستان کے ساتھ حکومت ہند کی جو پالیسی ہوگی وہی ہندوستانی شہریوں کی ہوگی، مولانا خالد رشید فرنگی محلی
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ 'جو پالیسی ہندوستانی حکومت کی ہوگی وہ سبھی ہندوستانی شہریوں کی ہوگی۔
-
افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا تبصرہ
حوزہ/ افغانستان میں ہمیں ہوتا نظر آ رہا ہے یہ کابل حکومت اور طالبان کے مابین جنگ نہیں بلکہ افغانستان کو پشتون افغانستان بنانے کا ایک پرانا منصوبہ ہے جس کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
-
افغان جنگ کا دوسرا رخ، بلکتی خواتین، سسکتے بچے، لیکن طالبان کا عجیب و غریب دعوی، انسانیت کابل کی سرزمین پر سسک رہی ہے
حوزہ/ اقوام متحدہ کے مطابقزگذشتہ سال کے مقابلے میں چھ ماہ کے دوران شہری ہلاکتوں میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے ، یہ غیر معمولی بات ہے ، مہاجرین کی ایسی حالت میں اضافہ ہو رہا ہے جو افغانستان کے لئے اچھی خبر نہیں۔
-
پریس ٹی وی پر ایک سینئر طالبان ممبر کے ساتھ واضح اور چیلنجنگ گفتگو
حوزہ/ طالبان گروپ کے ایک سینئر ممبر کے ساتھ پریس ٹی وی کا چیلنجنگ انٹرویو پریس ٹی وی کے بین الاقوامی نیٹ ورک پر نشر ہوا۔ جسمیں طالبان اور داعش کے درمیان فرق اور دیگر مذاہب کی تکفیر، اور داعش کے بارے میں گروپ کے نظریہ کے بارے میں بھی سوالات شامل کیا گیا۔
-
افغانستان کے اداروں میں کرپشن سے عوام تنگ و پریشان، استاد جامعۃ المصطفی
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین ناصری داودی نے کہا کہ امریکہ اور وہابیت کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تنظیموں کی ضرورت ہے،لیکن یہ اس وقت تک ممکن ہے جب تک کہ یہ گروہ امریکی مفادات کے مطابق کام کرے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران افغان عوام کو نجات دلائے، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/نماز جمعہ کے خطبوں میں،حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے عراقی وزارت صحت کی کارکردگی کو ناکام قرار دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان شیعوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے طالبان پر دباؤ ڈالے۔
-
پیچھے ہٹ رہے غیر ملکی فوجیوں پر حملہ نہیں کریں گے، غیر ملکی فوجیوں کے جانے کے بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دی جائے گی،طالبان
حوزہ/طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت، افغانستان چھوڑ رہے غیر ملکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
-
دانش صدیقی کی موت صحافت اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے بڑا نقصان
حوزہ/جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قندھار کے اسپن بولدک ضلع میں ہونے والے تشدد میں ہلاک رائٹرز جرنلسٹ دانش صدیقی کے افسوسناک اور اچانک ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس خبر سے اے جے کے ماس کمیونیکیشن ریسرچ سنٹر (ایم سی آر سی) میں غم کا ماحول ہے- جہاں دانش نے 2005 -2007 سے تعلیم حاصل کی تھی اور ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کے ساتھ گریجویشن کیا تھا۔
-
افغانستان میں طالبان دہشتگردوں کی پیشرفت کے ساتھ پاکستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں حکومت فوری اقدامات کرے، شیخ اعجاز بہشتی
حوزہ/ امام جمعہ کچورا علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا میں جمعہ کی خطبے میں حکومت پاکستان کو طالبان اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عالمی قوتیں ایک دفعہ پھر خون کی ہولی کھیلنا چاہتی ہیں اور اس کا اثرات پاکستان پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں لہٰذا حکومت حوش کے ناخون لے اور ملکی امن امان اور غیرملکی افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
-
پہلا حصہ
طالبان کا نیا ’’ایڈیشن‘‘ کیسا ہوگا؟
حوزہ/ یہ معاملہ ابھی تحقیق طلب ہے کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکہ اور طالبان کی قیادت، باہمی رضامندی سے کون سے معاملات طے کر چکی ہے۔ اِس تناظر میں طالبان کا آئندہ کا طرزِ عمل کیسا ہو گا؟
-
طالبان کا علاقوں میں داڑھی کٹوانے اور خواتین کے باہر نکلنے پر پابندی کا حکم
حوزہ/ طالبان نے افغانستان کے شمالی ضلعے پر قبضہ کرنے کے چند دن بعد مقامی مساجد کے پیش اماموں کو خط کے ذریعے خواتین کے گھر سے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
-
افغانستان میں حالیہ خلفشار پر حوزہ علمیہ قم کی نشست
حوزہ/ سنٹر برائے مواصلات اور بین الاقوامی امور کے مدارس کی جانب سے افغانستان کی حالیہ پیشرفتوں کا جائزہ لینے کے عنوان سے قم میں آیۃ اللہ حائری کے میٹنگ حال میں ایک نشست برگزار ہوئی۔
-
افغانستان کے صدر:
افغان کی عوام نے استقامت کا مظاہرہ نہ کیا تو جنگ کا سلسلہ آئندہ نسلوں تک پہنچ جائے گا، اشرف غنی
حوزہ/ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کو عراق، شام اور لبنان کی اقوام کو اپنے لئے نمونہ عمل بناتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجانا چاہئے۔