اسلام
-
حجاب ہمارا قانونی حق ہے، مولانا سید محمد جون عابدی
حوزہ/ انڈین کانسٹیٹیوشن میں آرٹیکل 25 کے مطابق پبلک آڈر، موریلیٹی اور ہیلتھ اور دوسرے امور کا لحاظ کرتے ہوئے ہر شخص کو آزادی ضمیر اور آزادی کے ساتھ کسی بھی مذہب کو قبول کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کا حق ہے۔
-
فرانس کی یونیورسٹیوں میں اسلامیات کے اداروں کا قیام
حوزہ/ فرانسیسی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق فرانس کی تمام یونیورسٹیوں میں اسلامیات کا ایک ادارہ قائم کیا جائے گا۔
-
اسرائیل کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور میزائل سسٹم بھی اس کے کسی کام نہ آئے
حوزہ/ اس آپریشن میں حسان ڈرون نے شمالی علاقے کی حساس جگہوں کی تصویریں اور ویڈیوز بنائیں. اسرائیلوں کی جانب سے اس ڈرون کے شکار کے لیے بہت ساری چیزوں کا استفادہ کیا گیا جس میں جدید جنگی جہاز، ڈرونز اور میزائل بھی استعمال کیے گئے لیکن اس کا شکار نہ کرسکے۔
-
حجاب کا موجودہ تنازعہ اور توحیدی و الحادی تہذیب کے درمیان زعفرانی معرکہ کارزار
حوزہ/ ایک طرف توحیدی تہذیب ہے جو عورت کے بنیادی حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے اسکے تقدس کی قائل ہے اور دوسری طرف وہ مغربی شیطانی تہذیب ہے جو اس وقت تک عورت کی بات کرنے کو تیار نہیں جب تک اسے برہنہ نہ کر دے۔
-
یمن اور یمنیوں کا اسلام میں کردار
حوزہ/ یمن سے متعلق وہ سب کچھ جو ہمیں جاننا چاہئے، یمن احادیث و روایات کی روشنی میں یمن تاریخ کے تناظر میں،ظہور امام زمان عج اور یمن کی اہمیت، انصار اللہ یمن کون ہیں؟، یمن کی جغرافیائی حیثیت اور اہمیت، یمن جنگ سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ اعداد و شمار کے ساتھ۔
-
17 فروری یوم ارتحال بانی مرکز و قاضی حوزہ سید محمد نظام الدین رضویؒ
حوزہ / انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے پہلے امام خمینی(رہ) کی عظیم و الہی تحریک کی کامیابی کے لئے مومنین کو جمع کرکے دعائیہ مجالس کا اہتمام کرتے تھے انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد ایران کی ہر ممکن تعاون کے لئے پیش پیش رہیں ۔
-
سیرت حضرت زینب کبریٰ (ع) کے چند اسباق
حوزہ/ کربلا کا واقعہ تو گذر گیا لیکن جناب زینب سلام اللہ علیہا کے غم و اندوہ میں کوئی فرق نہ آیا۔ آپ ہمیشہ مصائب کربلا کو یاد کر کے گریہ فرماتی رہتی تھیں۔ جب مدینہ میں قحط آیا تو آپ کے سخی و کریم شوہر جناب عبداللہؑ آپ کے ہمراہ مدینہ سے شام چلے گئے۔ شام میں بھی آپ کی عزاداری کا سلسلہ جاری تھا۔
-
شب نیمہ رجب کے اعمال
حوزہ/ رجب المرجب کی پندرہویں شب بہت ہی عظیم شب ہے اور اس کے مخصوص اعمال وارد ہوئے ہیں، امام جعفر صادق ؑکا ارشاد ہے کہ یہ تین نمازیں بجالانے والا ان تینوں مہینوں کی تمام فضیلتیں حاصل کرے گا اور سوائے شرک کے اسکے سبھی گناہ معاف ہو جائینگے ۔
-
شاہ ایران اور خمینی کبیر
حوزہ/ امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے جمہوری اقدار کا پاس ولحاظ رکھتے ہوئے ایران میں اسلامی حکومت کے قیام کی ایسی کارآمد مثال پیش کی جسکی کامیابی سے ساری دنیا کی بڑی طاقتیں انگشت بدنداں ہیں اور اسے مٹانے کے لئے ساری دنیا مشینریاں بےکار ثابت ہوتی رہی ہیں۔
-
ایران کلچر ہاؤس دہلی کے سربراہ ڈاکٹر علی ربانی کا جموں میں مطہری ہوسٹل کرگل کا دورہ
حوزہ/ عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا، اس تقریب کا آغاز اکبر علی کراری نے خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ ذاکری گروپ کے طلباء نے امام خمینی کے عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے پرگی زبان میں انقلابی ترانہ پیش کیا۔ جس کو مہمان نے بہت پسند کیا اور بچوں کو سراہا۔
-
حجاب، خاتون کا زیور ہے، مولانا سید غافر رضوی
حوزہ/ مدیر ساغر علم دہلی: حجاب، عورت کا مسلم الثبوت حق ہے۔ حجاب کسی خاص دین و مذہب سے مربوط نہیں ہے بلکہ یہ ہر مذہب کی عورت کے لئے زیور ہے، کون بے غیرت مرد ایسا ہوگا جو اپنی ماں بہنوں کو بازار میں برہنہ دیکھنا پسند کرے گا؟
-
علی ابن ابی طالب (ع) کی ولایت کو قبول کرنا مسلک کا نہیں، توحید کا مسئلہ ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: اگر ہم علیؑ اور اہل بیت علیہم السلام کے دیگر افراد کے فضائل کا آپس میں مقائسہ نہیں کرتے تو پھر آپ علیؑ کےفضائل اور صحابہ کے درمیان تمیز کرنے پر کیوں مجبور ہوتے ہیں؟ اس کا مطلب یہی ہےکہ کہیں نہ کہیں کوئی مشکل ضرور ہے اور اسی مشکل کا نام جہالت ہے۔اس جہالت کو تحقیق و مطالعہ کے ذریعہ دور کرنےکی اشد ضرورت ہے۔
-
اسلام میں جتنی آزادی اور احترام خواتین کے لئے ہے وہ کہیں پر بھی نہیں ہے، سیدہ فائزہ زیدی
حوزہ/ معروف مذہبی اسکالر: دنیا کے وہ ممالک جہاں پر ریپ کیسز زیادہ ہیں اس کی اصلی وجہ احکام الہی کی پایمالی ہے، اگر خواتین مناسب لباس پہن کر باہر نکلیں اور اپنے لباس کے ذریعے دوسروں کو جذب نہ کریں تو کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ عورت کو میلی آنکھوں سے دیکھے اور اگر معاشرہ حجاب کی اہمیت کو سمجھے تو بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
-
حجاب، خواتین کی عصمت اور عفت کی بقا کا ضامن ہے
حوزہ/ جس طرح گلاب یا اس جیسے پھولوں میں خوشبو اورشہد میں مٹھاس ضروری ہے اسی طرح پردہ کے ساتھ حیاء کا ہونا شرط اولی ہے اور یہی تقرب ِالہی کا ذریعہ بھی ہےاور خدا کے حکم کی اطاعت بھی ہے اس لئے کہ خداوندعالم ہم سےشرم وحیاءاورغیرت وحمیت کاتقاضاکرتاہے ۔
-
پردہ کرنا فطرت کا تقاضہ ہے، سید جمال موسوی کرگلی
حوزہ/ ذاتی طور پر پردہ ضروری ہے اور ثابت بھی ہے لیکن اعتباری طور پر ہر رنگ و مذہب اپنے اپنے مذہب کے اعتبار سے یا اپنے کلچر کے اعتبار سے پردہ کی تعریف کرتا ہے۔
-
مولانا سید قمر عباس نقوی سرسوی :
رہبر معظم آیت اللہ سید خامنہ ای کے اعتماد نے پوشیدہ دشمنوں سے بھی وقار ولی فقیہ کا اقرار کر وا لیا
حوزہ/ جنرل سیکرٹری و بانی واعظین و مفکرین بورڈ، نئی دہلی کا کہنا تھا کہ ایران کو ختم کرنے اور نقصان پہنچانے کا غلیظ خواب دیکھنے والے آج ایران کے علماء ربانی، افواج غیوری ، سپاہ پاسبان انقلاب کے جانباز نوجوانوں اور قابل قدر و فخر سائنسدانوں کے سامنے نہ بے بس نظر آرہیں ہیں بلکہ اپنے داخلی انتشارات و اختلافات اور معاشی بحران و بدحالی کا شکار بھی ہیں۔
-
حوزہ علمیہ شہید ثالث رح میں عشرہ فجر کی مناسبت سے منعقد ہوا عظیم پروگرام:
ہمارا انقلاب نور کا انفجار تھا
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شمس الدین کارگر: امام خمینی رہ کی تقریر نے لوگوں کے اندر ایک نیا جوش پھونک دیا۔ آخرکار شہدا کا خون رنگ لایا اور انقلاب اسلامی کو کامیابی ملی۔
-
زبدۃ الواعظین مولانا سید کاظم رضا واعظ طاب ثراہ "سابق صدر ادارۂ تنظیم المکاتب ہندوستان")
جلا وطن اسلام کا وطن ایران
حوزہ/ آج مسلمان اسلام سے اتنے ہی دور ہوچکے ہیں کہ ایک سچے مسلمان کیلئے ان کے درمیان زندگی گذارنا اسی طرح دشوار ہوگیا ہے جیسے رسول اسلامؐ کو اپنے گھر میں رہنا دشوار ہوگیا تھا۔
-
انقلاب اسلامی کے اہداف، خصوصیات و عوامل اور اثرات
حوزہ/ اسلامی انقلاب نے بندگی خدا، انسانی ارتقاء اور معنویت و دین کو محور قرار دے کر عالم وجود میں قدم رکھا اور دنیا کے ایک گوشے میں اسی بنیاد پر قائم ایک حکومت کی داغ بیل ڈال دی۔ اس نے احکام اسلامی کے نفاذ، شریعت کی پاسبانی اور انسانی ساز مکتب کو اپنا واقعی نصب العین قرار دیا ۔
-
پردہ واجب اور خواتین کی زینت ہے، حجت الاسلام سید ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ آئمہ معصوم علیھم السلام کی ازواج اور بیٹیوں کے لئے بھی پردہ لازمی تھا۔ پردہ مراجع عظام، علماء، مومنین اور معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد کی ماوں، بہنوں ، بیویوں اور بیٹیوں کے لئےبھی ضروری ہے۔ پردہ تمام ادیان کا حصہ رہا ہے۔
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ شعبہ زراعت :
جامع مسجد کرگل میں عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد
حوزہ/ تمام انبیاء علیہم سلام اور ایمہ طاہرین علیہم السلام زراعت کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں اور لوگوں کو زراعت کی طرف راغب دلائی ہے۔اور اس کے لئے تاکید بھی کی ہے۔ ہمیں اپنے دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ زراعت سے بھی منسلک رہنا لازمی ہے۔
-
اسلام اور مسلمانوں سے بلاوجہ کا بیر رکھنے والے مغربی ممالک کی طرز پر کرناٹک میں حجاب پر پاپندی غیر جمہوری اقدام ہے، سید لیاقت منظور موسوی
حوزہ/ اسلام اورمسلمانوں سے بلاوجہ کا بیر رکھنے والے مغربی ممالک کے طرز پر کرناٹک میں حجاب پر پاپندی غیر جمہوری اقدام ہے۔
-
حجت الاسلام سید تقی عباس رضوی:
انقلاب اسلامی کی کامیابی کا جشن، اسلام کی سربلندی اور دشمنانِ اسلام کی نابودی کا جشن ہے
حوزہ/ انقلاب ایران نے اپنے ابتدائی دور سے اب تک ہر ظالم سے بغاوت ہر مظلوم و مستضف کی حمایت کرتا آیا ہے اور اس کے انقلاب لانے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے اور اس راہ پر آئندہ بھی گامزن رہے گا.
-
سوریہ کی قومی اسمبلی کے رکن کی حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو:
اسلامی جمہوریہ ایران کا دنیا کے بڑے اور طاقتور ممالک میں شمار ہوتا ہے
حوزہ/ سوریہ کی قومی اسمبلی کے رکن محمد رجا نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بہت سے سائنسی، فوجی اور اقتصادی اہداف اور ترقی حاصل کی ہے۔ ایران اب شہنشاہی دور کے ایران جیسا نہیں ہے، بلکہ بڑے اور طاقتور ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مختلف قسم کے جدید ہتھیار، سیٹلائٹ اور آبدوزیں تیار کر رہا ہے۔
-
انقلاب انبیاء سے انقلاب روح اللہ تک
حوزہ/ آج ہمیں اپنے آپ کو مناسکی اسلام کے پیروکار کے بجائے اس اسلام کا پیروکار بنانے کی ضرورت ہے جو اسلام ہمیں اپنے فرائض کو انجام دینے کی ترغیب دلاتا ہے ۔
-
دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہمارا شرعی فریضہ ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی نے کہا کہ عرب ممالک بڑی تیزی سے اسرائیل کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اتنی تیزی سے مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔
-
رذق حلال کمانے کو بھی اسلام میں عبادت کا درجہ حاصل ہے، مولانا شہوار نقوی
حوزہ/ اسلام میں عبادت محض روزہ نماز، حج ذکات تک محدود نہیں ہے بلکہ رذق کے حصول کی کوشش بھی عبادت میں شامل ہے۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان:
حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائیگانی تقوی و پرہیز گاری اور علم و فضل کے اعلی درجے پر فائز تھے
حوزہ/عالِم باعمل، فقیہِ زمان، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفات پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کا آئین بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے سربراہ مقرر ہوئے۔
-
"کیملا سیلیسٹینو " ایک برازیلی عیسائی خاتون کے مسلمان ہونے کی داستان:
امام حسین (ع)کی زندگی کے مطالعہ نے مکتب اسلام اور شیعہ مذہب کی طرف میرے رجحان میں اہم کردار ادا کیا
حوزہ/ میں نے بچپن سے ہی عیسائیت میں بیان کردہ خدا کو ایک ایسے بچے کی شکل میں پایا کہ جسے ایک ماں کی ضرورت تھی، لیکن مذہب اسلام کے متعلق جب مطالعہ کیا اور سورہ توحید کو پڑھا تو میں نے خدا کو کسی چیز کا محتاج نہیں پایا اور میں مسلمان ہوگئی۔