urdu news
-
توہین صحابہ ترمیمی بل 2021ء ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل، ملی یکجہتی کونسل اور (غیر فعال) متحدہ مجلس عمل میں شامل شخصیات کی رائے حاصل کئے بغیر اس طرح کے بل کی منظوری ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے، ایسے بل کو ہم نہیں مانتے۔
-
کوئی بھی معاشرہ صرف آبادی کے بڑھ جانے سے فقیر اور غریب نہیں ہوا ہے: آیت اللہ العظمیٰ سبحانی
حوزہ/ انہوں نے کہا: تاریخ شاہد ہے کہ آج تک کوئی بھی معاشرہ صرف آبادی کے بڑھ جانے سے فقیر اور غریب نہیں ہوا ہے، بلکہ معاشرے کی غربت اور فقیری کے دوسرے اسباب و علل ہیں۔
-
اسلام خواتین کے علم حاصل کرنےاور علم کی ترویج و اشاعت کے خلاف نہیں : جمعہ امام شہر سلفچگان
حوزہ/ حجۃ الاسلام غروی نے کہا: اسلام نے علم حاصل کرنے، اس کی ترویج و اشاعت میں خواتین کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے اور نہ ہی حجاب و عفت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ثقافتی حلقے میں خواتین کی موجودگی کو ناجائز قرار دیا ہو۔
-
پاکستان کے حکمراں دوسرے ممالک میں جمع ہوئی دولت واپس کریں، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ ایک بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ مادر وطن پاکستان کی بات کرنے والے حکمران صرف ایک احسان کردیں کہ وہی دولت جو انہوں نے اس مادر وطن سے لوٹ کر دوسرے ممالک میں جمع کی ہے بس وہی واپس اس مادر وطن میں لے آئیں۔
-
فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021ء،بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جائے گا، علامہ جہانزیب جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ اس متنازعہ قانون کی مبہم تشریحات کے تحت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جائے گا، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔
-
ملتان میں ”سیدة النساء العالمین کانفرنس” کا انعقاد
حوزہ/ کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے امام جمعہ والجماعت نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
-
مجلس علمائے شیعہ پاکستان :
آئین پاکستان کے بنیادی اصولوں سے متصادم فوجداری ترمیمی بل2021ء کو سختی سے مسترد کرتے ہیں
حوزہ/ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم آئین پاکستان کے بنیادی اصولوں سے متصادم کسی بھی فرقہ وارانہ بل کو مسترد کرتے ہیں اور اس طرح کی کسی بھی قانون سازی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے جس کی آڑ میں ملکی ہم آہنگی اور رواداری کے ماحول کو خراب کیا جائے۔
-
انتہا پسندانہ سوچ پر مبنی قوانین پاکستان کے امن کیلئے خطرہ ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
حوزہ/ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب: فوجداری ترمیمی بل یہ آئین پاکستان سے متصادم ہے جس میں ہر مسلک و مذہب کو اس کے مسلمہ عقائد کے مطابق عبادت کا حق حاصل ہے اسے ہرگز قانون کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
-
افغانستان میں شدید سردی کی وجہ سے 70 لوگوں کی موت
حوزہ/ افغانستان میں شدید برف باری اور ہوا کے درجہ حرارت میں کمی کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت نے اعلان کیا کہ حالیہ دنوں میں سردی کی وجہ سے کم از کم 70 افراد کی موت واقع ہو گئ ہے۔
-
جناب فاطمہ زہراء (س) ہم سب پر حجت الہی ہیں، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام تمام مونین کے لئے نمونہ عمل ہیں اور وہ ہم سب پر حجت الہی ہیں، جو دنیا و آخرت کی سعادت و خوشبختیاں چاہتا ہے اسے ان کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کی منظوری و طریقہ کار بوگس، آئمہ جمعہ سے احتجاج کی اپیل
حوزہ/ علامہ ڈاکڑ علامہ شبیر حسن میثمی: یہ قانون انتہاء پسند عناصر کے ہاتھ میں ہتھیار دینے کے مترادف ہو گا،ہم ایوان بالا سینٹ کے ارکان کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس متنازعہ و بوگس ترامیمی بل کو مسترد کر دیں، آئمہ جمعہ کل اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
-
علامہ سید شہنشاہ نقوی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات:
روزانہ کم از کم ایک دفعہ محاسبہ کرنا حصول تقوی کے لیے پہلا قدم ہے
حوزہ/ مرجع عالی نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ کم از کم روزانہ ایک مرتبہ محاسبہ کرنا حصول تقوی کے لیے پہلا قدم ہے۔ محاسبے کا بہترین وقت رات سونے سے پہلے کا ہے۔
-
شالنہ سرینگر کشمیر میں عظیم الشان جشن فاطمہ زہرا (س) کا انعقاد:
عصر حاضر کی بہو و بیٹی اور خواتین کی عزت و وقار صرف سیرتِ حضرتِ زہرا (س) پر عمل کرنے میں ہے، محترمہ محمودہ گلزار
حوزہ/ کشمیر میں شدید برف باری اور منفی درجہ حرارت کے باوجود قوم کی بچیوں کے ایمانی حرارت کو سرد نہ کرسکی اور اس خراب موسم کے ہوتے ہوئے بھی خواہران کا کثیر تعداد میں پروگرام میں شرکت کرنا قابل ستائش عمل ہے۔
-
ایرانی وزیر داخلہ مراجع عظام اور علماء کرام سے ملاقات کریں گے
حوزہ / ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی آج قم میں مراجع تقلید اور علماء کرام سے ملاقات کریں گے۔
-
حجاب اور عفت کے میدان میں سرگرم مبلغین اور خادمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
حوزہ / ایران کے شہر قم میں حجاب اور عفت کے میدان میں سرگرم مبلغین اور خادمین کے اعزاز میں "رسالتِ فاطمی (س)" کے عنوان سے خواتین کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین قنبری:
جدید نسل کے طرز زندگی اور افکار کو پہچاننے کی ضرورت ہے
حوزہ / جامعۃ المصطفی میں امور بین الملل کے انچارج نے کہا: آج نئی نسل ایسی دنیا میں زندگی بسر کر رہی ہے کہ پہلی والی نسل اس کے متعلق نہیں جانتی۔ نئی نسل انٹرنیٹ اور سائبر اسپیس کی دنیا میں رہتی ہے۔ وہ میڈیا سے متاثر ہے۔ اس کا طرز زندگی اور افکار اسی کے زیر اثر ہیں۔ اس نسل کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔
-
خیر العمل آرگنائزیشن سیسکو شعبہ قم کی جانب سے کوثر سمینار کا انعقاد
حوزہ / حضرت فاطمه الزهراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خیر العمل آرگنائزیشن سیسکو شعبہ قم کے زیر اہتمام "کوثر سمینار" بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
سیاسی جماعتوں کے قائدین سیاست علوی سے درس لیتے ہوئے اپنی پالیسیاں مرتب کریں
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: نظام ولایت فقیہ کے ذریعے عوام کو برابری سطح پر حقوق مل سکتے ہیں۔ آج اگر جمہوریت کی صحیح تصویر دنیا میں دکھائی دیتی ہے تو جمہوری اسلامی ایران ہے جس سے طاغوتی اور استعماری طاقتیں خوف زدہ ہیں۔
-
اسلامی تبلیغات ادارے کے عہدیداروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات:
الہی احکام کی تعمیل کسی بھی صورت میں رکنے نہ پائے: رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ثقافت اور تبلیغ کے شعبے سے جڑے ہوئے اداروں اور افراد کو پوری طرح سے اس بات پر توجہ رکھنی چاہیے کہ کسی بھی صورت میں الہی پیغام نظر انداز نہ ہو اور اس معاملے میں شور ہنگامے، تضحیک اور الزام تراشی سے نہیں گھبرانا چاہیے۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ سے اہم ملاقات
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے کی اہم ملاقات کی ہے۔
-
لسان الواعظین مولانا سید مظاہر علی واعظ صاحب قبلہ جیسی شخصیات اور ہم
حوزہ/ رئیس الواعظین جناب کرار حسین مرحوم' خطیب عبقری مرتضی جعفری صاحب اور لسان الواعظین مرحوم مظاہر علی صاحب قبلہ انہیں شخصیتوں میں سے تھے جنکی تعمیر خطیب اعظم طاب ثراہ کے مہد تربیت میں ہوئی جہاں قوم ملک و معاشرے و بستی کے کئے یہ ایک بڑا نقصان ہے وہیں ہم سبھی کے لئے لمحہ فکر بھی کہ ہم ایسا کیا کریں کہ اس طرح کی شخصیتوں کی کتابوں کو گھر کی چار دیواری میں قید نہ ہونا پڑے اور سبھی ان سے استفادہ کریں اور یہ شخصیتیں کسی خاص گروہ سے مخصوص نہ ہوں کسی خاص قفس خیال میں قید ہو کر نہ رہ جائیں انکے کاموں کو صحیح نھج مل سکے.
-
ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان:
ملت جعفریہ پاکستان فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء مسترد کرتی ہے
حوزہ/ جب تک توہین اور دیگر عناوین کی تعریف، حدود و قیود کو مشخص اورواضح نہیں کیا جاتا کسی قسم کی قانون سازی مزید نفرت کو فروغ دے گی،ایسی کوئی بھی قانون سازی قبول نہیں جو معاشرے میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا موجب بنے،فوجداری ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہر نوع کی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں.
-
ملکھیڑ،گلبرگہ میں جشن میلاد حضرت فاطمہ زہراؑ اور پرچم حرم امام حسین (ع) کی زیارت
حوزہ/ مسجد شیعہ اثناء عشری، ملکھیڑ ،گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کی مناسبت سے جشن کا اہتمام اور پرچم حرم امام حسین (ع) کی زیارت کرائی گئی۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام آقای مہدوی پور:
حضرت فاطمہ زہرا تمام انسانیت کے لئے ہدایت ہیں
حوزہ/ مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو میں سالانہ عظیم الشان جشن زہرا اور علمائے پوروانچل کا اہم جلسہ منعقد۔
-
مغرب کے حقوق بشر کے دعوے صرف دکھاوا ہیں
حوزہ / بے شک "خورشید ولایت" کے فرزندان اور "نور و حقیقت" کے مبلغین فرانسوی میگزین چارلی ہیبڈو کے توہین پر مبنی اور شرمناک فعل پر اپنی بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے رہبر و مقتدی سے تجدید بیعت کرتے ہوئے "جہاد تبیین" جیسے مقدس فریضہ پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین کاویانی:
عورت کو اپنی قدر و قیمت کو جاننا چاہئے / تمام باادب اور اصیل ثقافتوں میں خواتین کو ہمیشہ بلند مقام حاصل رہا ہے
حوزہ / ایران کے شہر قم میں بنت الہدی ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کے سربراہ نے کہا: تمام ثقافتوں اور ممالک کے اصلی ادب و ثقافت میں خواتین کو ہمیشہ بہت بلند مقام حاصل رہا ہے۔ جس طرح کسی قیمتی سخن اور کلام کو کسی بھی شخص سے نہ کہنے کو ’’سرّ‘‘ کہا جاتا ہے اسی طرح خواتین بھی “اسرار” شمار ہوتی ہیں لہذا انہیں اپنی قدر و منزلت کو اچھی طرح جاننا چاہیے۔
-
بابلسر میں نمائندگی جامعۃ المصطفی کے نئے مدیر کی تعارفی تقریب کا انعقاد / سابقہ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین
حوزہ / حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر ایران کے شہر بابلسر میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کے سابقہ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئے مدیر کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
-
میرٹھ میں منصبیہ لرننگ سینٹر کا افتتاح
حوزہ/ وقف منصبیہ کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اعلیٰ دینی تعلیم اور سماج میں دینی شعور بیدار کرنے کے لئے شہر میرٹھ میں ایک درس گاہ " منصبیہ لرننگ سینٹر " کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد کالج اور اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ان بالغ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے دینی تعلیم وتربیت کا انتظام کرنا ہے جو عصری تعلیم یا مختلف وجوہات کی بنا پر دینی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) میں شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کی برسی پر عظیم الشان اجتماع
حوزہ/ شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کی اٹھارہویں برسی کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
-
ایک ایسا عالم دین جو جن و انس میں یکساں مقبول رہا
حوزہ/ مولانا مفتی سید محمد عباس صاحب قبلہ ایک عظیم و نایاب دینی عالم تھے۔ وہ اعلٰی درجہ کے مبلغ و متقی تھے۔ ان کے اصلاحی، سماجی اور اخلاقی کارنامے رہتی دنیا تک مشعل راہ بنے رہیں گے۔ واقعی میں جس نے اتباع کیا وہ کامیاب ہو گیا۔ ہمارے قوم کے لوگ آج بھی راہ راست پر دکھائی دے رہے ہیں یہ انہیں کی دی ہوئی تعلیم و تربیت کا ثمرہ ہے۔