urdu news
-
تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد:
مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ رسول اللہ (ص) کے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مدیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے باعثِ شرم ہے کہ قرآن مجید اور حدیث جیسے خزانے رکھنے کے باوجود ہمارے ممالک میں مغربی نظام لاگو ہیں۔
-
آران و بیدگل میں اسلامک کونسل کے سربراہ:
اسلامک کونسل آران و بیدگل کی فرانسیسی میگزین کی طرف سے شیعہ مرجعیت کی توہین کی مذمت
حوزہ / ایران کے شہر آران و بیدگل میں اسلامک کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک بیانیہ میں فرانسیسی میگزین کی طرف سے شیعہ مرجعیت کی توہین کی مذمت کی ہے۔
-
ضلع سکھر، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی
حوزہ / قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، ضلع سکھر کی تحصیلوں میں امدادی سامان فراہم کیا گیا۔
-
امام وقت سے مرتبط رہنے میں ہی ہم سب کی کامیابی ہے، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا و امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ ہمیں امام سے بھی مرتبط رہنا ہے اور عوام سے بھی۔ موجودہ دور بہت سخت ہے لہذا ہر ایک کو امام سے مرتبط رہنے کی اشد ضرورت ہے اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے۔
-
حجت الاسلام مولانا سید احمد علی عابدی:
کلام امامت، وحی خدا کا ترجمان ہوتا ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعۃ الامام امیرالمومنین علیہ السلام "نجفی ہاؤس" ممبئی کے مدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام کی عظمت و بلندی کو خود کلام معصومین علیہم السلام میں تلاش کیا جا سکتا ہے کلام امام وحی خدا کا ترجمان ہوتا ہے آپ کے کلام میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلین علامہ سید محمد الموسوی:
انسان کی سب سے بدترین جہالت کہ وہ قرآن نہیں جانتا
حوزہ/ جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی کے سرپرست نے فرمایا کہ انسان کی سب سے بدترین جہالت یہ ہے کہ وہ قرآن نہیں جانتا اور اس سے دور ہے لہذا سب سے پہلے انسان کو اپنی اس جہالت کو دور کرنے کے لئے جد و جہد کرنی چاہئے۔
-
اہل قم کے تاریخ ساز قیام کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب کا خطاب:
حالیہ بلوؤں کے دوران دشمن کا سب سے اہم حربہ پروپیگنڈا کرنا تھا
حوزہ/ تاریخ رقم کر دینے والے واقعات کو زندہ رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، قم کے عوام کا 9 جنوری کا قیام، ایران کو مغرب کے چنگل سے باہر نکالنے کے لیے ایک بڑے جہاد کا آغاز اور تغیر آفریں تھا۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
ملک شدید بحران کا شکار ہے / تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر اپنا کردار ادا کریں
حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: اشیائے خورد ونوش میں ہوشربا اضافے نے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم کر دیا ہے۔
-
علامہ عارف حسین واحدی:
ملک میں مذہبی و سیاسی انتشار، اختلافات یا جنگ و جدال کا ماحول بنانا کسی طور پر بھی اس ملک کے مفاد میں نہیں ہے
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے ضلعی ورکرز کنونشن راولپنڈی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کنونشن منعقد کرنا کارکنوں کے لیے حوصلہ افزاء اقدام ہے۔
-
صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ:
چارلی ہیبڈو آسمانی مذاہب کی توہین کی شرمناک تاریخ رکھتا ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے حوزہ اور یونیورسٹی کی خواتین اساتید اور طالبات کے اجتماع میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے مرجعیت کی توہین پر سخت مذمت کی ہے۔
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ / ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر اور جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ سے ملاقات
حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔
-
چیئرمین جمعیت علما اہل حدیث پاکستان:
نام نہاد حکومت کی غلط پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی
حوزہ / جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین نے کہا: تمام سیاسی جماعتیں معیشت کی بہتری پرمتفق ہوجائیں ملک وقوم کواس معاشی بحران سے نکالیں۔
-
تحصیل ڈوکری / باقرانی، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل ڈوکری/ باقرانی، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔
-
آیت اللہ اعرافی کا مرجعیت اور رہبری کی حمایت پر مراجع کرام، علماء اور عوام الناس سے اظہارِ تشکر
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں گذشتہ روز حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں فرانسیسی میگزین کے توہین پر مبنی اقدام کے جواب اور رہبری کی حمایت میں لوگوں کے اجتماع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
تحریک کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا علامہ عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی برسی کے موقع پر کہنا تھا کہ علامہ سید عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری ملت کے ایسے علمی ہیرو تھے جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھاجائیگا۔
-
رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل:
آئندہ انتخابات میں بھرپور قوت و حکمت عملی سے حصّہ لیں گے
حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہا: عزاداری ہمارا بنیادی و آئینی حق ہے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہونگے، عزاداری پر درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد کی جانب سے تکریم شہدا کانفرنس کا انعقاد
حوزہ / دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کی طرف سے سازمان تبلیغات اسلامی خراسان کے ہال میں عظیم الشان تکریم شہدا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
کراچی میں مرکزی مجلس برسی برائے تکریم شہدائے راہ ولایت کا انعقاد
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی تنظیم عزا (ایڈہاک کمیٹی) کے زیر اہتمام امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں مرکزی مجلس برسی برائے تکریم شہدائے راہ ولایت بالخصوص سرداران شہدائے مدافعین حرم اہل بیت علیہم السلام و اصحاب کرام، شہید حاج قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس منعقد ہوئی۔
-
قاسم سلیمانی ہر انقلابی کی دل میں بستا ہے اور آج بھی دشمن سردار کے نام سے ڈرتا ہے
حوزہ / خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد سندھ کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے"عالمی دہشتگردوں کے خلاف مزاحمتی علمبرداروں کو خراج عقیدت" کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
آیت اللہ جنتی:
فرانسیسی میگزین کی اسلامی مقدسات کی توہین پر مبنی اشاعت ثقافتی بربریت ہے
حوزہ / مجلسِ خبرگانِ رہبری کے سرپرست نے اپنے ایک بیانیہ میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شیعہ مراجع کی توہین پر مبنی اشاعت کو ثقافتی بربریت قرار دیا ہے۔
-
چارلی ہیبڈو کی توہین کے جواب میں؛
مراجع کرام کی توہین پر آیت اللہ جوادی آملی کا مذمتی بیان
حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے آج اپنے درسِ خارج فقہ کے اختتام پر فرانسوی میگزین کی جانب سے شائع شدہ شیعہ اور اسلامی مقدسات کی توہین پر مبنی مواد کی مذمت کی ہے۔
-
شکاگو کے اسکولوں میں صرف ایک سال کے اندر 600 سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات
حوزہ/ امریکہ میں ایک داخلی تحقیقات کا نتیجہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ صرف ایک سال میں شکاگو پبلک اسکولز میں طالبات کے خلاف جنسی زیادتیوں کے 600 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔
-
فرانسیسی مجلہ کے شرمناک اقدام پر جامعۃ المصطفی العالمیہ کا ردعمل
حوزہ / جامعہ المصطفی العالمیہ نے بیانیہ صادر کر کے فرانسوی مجلے کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔
-
قم المقدسہ میں مرجعیت اور رہبر معظم کی حمایت میں زبردست اجتماع:
اگر اسلام اور شیعیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم میدان جنگ میں اپنی جان بھی قربان کر دیں گے: آیت اللہ سید احمد خاتمی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے طلاب اور علمائے کرام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیا جان لےکے کہ اگر دین، اسلام اور شیعیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم سب میدان جنگ میں لڑیں گے اور اسلام کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔
-
تصاویر/ مرجعیت اور رہبر معظم کی حمایت میں قم ا لمقدسہ میں علمائے کرام کا زبردست اجتماع
حوزہ/ فرانسوی مجلے کے گستاخانہ اقدام کے خلاف قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ (س) میں علمائے کرام نے زبردست اجتماع منعقد کیا جس میں 100 سے ممالک کے طلاب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور اس گستاخانہ اقدام کی مذمت کی۔
-
تہران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان
حوزہ / حوزہ علمیہ تہران کی انتظامیہ نے طلاب، اساتذہ اور انقلابی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسوی مجلے کی گستاخی کے خلاف اتوار 8 جنوری کو تہران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں۔
-
آیت اللہ اعرافی:
فرانسیسی میگزین کی جانب سے دین مخالف اشاعت توحیدی اور اسلامی تشخص پر حملہ ہے / آزاد اور خودمختار اسلامی حکومتوں کو اس میگزین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے
حوزہ / حوزہ علمیہ ایران اور دنیا بھر کے دینی مدارس اس انسانیت دشمن، دین دشمن، نفرت پھیلانے والی، پرتشدد اور تعصّب پر مبنی حرکت کو امت اسلامیہ، شیعہ مراجع کرام، ملت ایران اور دینِ اسلام پر حملہ قرار دیتے ہیں اور اس شوم اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
-
علامہ سید عبد الجلیل نقوی اور پروفیسر خادم حسین لغاری کی برسی کی مناسب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین علامہ سید عبد الجلیل نقوی کی پانچویں برسی اور شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت پروفیسر خادم حسین لغاری چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
-
مہاراشٹرا کے شہر منچر میں یاد شہدا کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد
حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہید باقر النمر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہر منچر کے نوجوانوں اور جوانوں نے یاد شہداء کے عنوان سے ایک جلسہ منعقد کیا جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی ۔
-
سیدۂ کونینؑ کی ذات اقدس مظہرِ شان خدا ہے: حجت الاسلام تقی عباس رضوی
حوزہ / سیدۂ کونینؑ کی ذات اقدس مظہرِ شان خدا،وحی الٰہی کی ترجمان اور سر چشمہ آیات ومخزن معجزات ہے،یہ ذات اسقدر مقدس و پاکیزہ ہے کہ جس کا حوالہ اور واسطہ ہماری دعاؤں کے مستجاب ہونے کی ضمانت ہے