احتجاجی مظاہرہ
-
ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی ماتمی ریلی
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ 8 شوال عالم اسلام کے لیے یوم سوگ ہے، آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول ص اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔
-
یوم انہدام جنت البقیع، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ مقررین نے حکومتِ پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرمﷺ اور اہلبیت رسول (ص) سمیت صحابہ کرامؓ کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
-
کرگل میں ’عالمی یوم انہدام جنت البقیع ‘ کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد:
آل سعود، آل یہود کے اشارے پر مسلمانوں کے خلاف کام کررہا ہے، مولانا شیخ ناظر مہدی
حوزہ/ مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ یہ واقعہ جنت البقیع کے انہدام کے ساتھ ختم نہیں ہوا اور آج جہاں بھی اہل البیت علیہم السلام کے چاہنے والے اور اہل البیت علیہم السلام کے نام سے منسوب مساجد اور امام بارگاہ ہیں ان پر حملہ کرکے بے گناہ شیعوں کو قتل کیا جاتا ہے جس کے پیچھے انہی تکفیری وہابی گروہ کا ہاتھ ہوتا ہے اور یہ واقعات آج بھی رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔
-
آل انڈیا شیعہ کونسل اور اہل بیت کونسل انڈیا:
جنت البقیع کی تعمیر کے لئے کوشش کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے
حوزہ/ اہل بیت کونسل کے سکریٹری اور شیعہ کونسل کے ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے کہا کہ علماء کرام اور انجمنوں کے مطالبہ پر دستخطی مہم کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اب یہ مہم ۱۳ مئی تک جاری رہے گی ۔
-
سعودی حکومت مسلمانوں پر وہابی اسلام اور یہودی تہذیب نہ مسلط کرے، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا: جنت البقیع کو فی الفور تعمیر کیا جائے زیارت کی آزادی دی جائے اور سعودی حکومت مسلمانوں پر وہابی اسلام اور یہودی تہذیب نہ مسلط کرے۔
-
آندھرا پردیش؛ نگرم میں روز انہدامِ جنت البقیع آلِ سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ مولانا عباس باقری نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج سے تقریباً سو سال پہلے نجدی ملعونوں نے مدینہ منورہ میں واقع قدیم قبرستان جنت البقیع میں مزاراتِ آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ڈھاکر رسول و آلِ رسول سے دشمنی کا علنی ثبوت فراہم کردیا، اس ظلم پر عالَمِ اسلام کو چاۂیے کہ وہ سعودی گورنمنٹ کے خلاف احتجاج کرے اور اس بات پر دباؤ بنائے تاکہ ہم خود جنت البقیع کی تعمیرِ جدید کو عمل میں لاسکے۔
-
8 شوال تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے 8 شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن آل سعود نے دختر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت بی بی فاطمۃ الزھراء، سردار جنت امام حسن مجتبی و آل رسول علیہم السلام کے روضہ ہای مقدسہ جنت البقیع کو شرک کا فتوی لگا کر شہید کیا۔
-
سربراہ نمایندگی جامعہ المصطفی العالمیہ ہندوستان:
جنت البقیع کے المناک واقعے کے خلاف احتجاج کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری
حوزہ/ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں پر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس المناک واقعہ پر اپنی بیزاری کا اظہار، سوگ،ماتم اور عزاداری کی صورت میں اس توہین رسالت کے خلاف احتجاج کریں آج عالم انسانیت کی پر واجب ہے کہ وہ وہ اس شیطانی نسب یعنی تکفیری وہابیت سے نفرت کا اعلان کریں جس نے قتل و غارت، لوٹ مار اور بے حرمتی کے سوا کچھ نہیں کیا.
-
فرینکفرٹ سعودی قونصلیٹ کے سامنےٹی این ایف جے کا احتجاجی کیمپ ؛ جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ
حوزہ/ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ جرمنی کے کارکنوں نے فرینکفرٹ میں ہفتہ 7 مئی کو فرینکفرٹ سعودی قونصلیٹ کے سامنے جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات مقدسہ کی مسماری کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔
-
8 شوال کو پاکستان بھر میں یوم انہدام جنت البقیع بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عہدیداروں و کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ انہدام جنت البقیع کے اقدام کے خلاف مجالس عزاء و سیمینارز منعقد کریں اور ان مجالس و سیمینارز میں بھرپور شرکت فرما کر دینی، ملی اور قومی بیداری کا ثبوت دیں۔
-
شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کا مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے احتجاجی مظاہرہ
حوزہ / شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
-
آئی ایس او پاکستان کا تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت جوہر چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ
حوزہ / امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت جوہر چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
عراق میں آئمہ کے مزارات کی توہین کے خلاف ہزاروں لوگوں کا احتجاج
حوزہ/ عراق میں سعودی حمایت یافتہ اور وہابی سوچ کے حامل جعلی مجتھد محمود صرخی کے حامیوں کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماع میں آئمہ معصومین کے مزارات کی توہین کرتے ہوئے انہیں منہدم کرنے کا کہا جس کے خلاف ہزاروں شیعیان اور محبان اہلبیت سڑکوں پے نکل آئے۔
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس کا حکومت سے عالمی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ
حوزہ/ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سہیل مطہری نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں۔
-
نائجیریا میں تیسری رمضان کو ہونے والے مظاہروں میں ایک شیعہ جاں بحق اور متعدد زخمی + تصاویر
حوزہ/ نائجیریا کی سکیورٹی فورسز نے ابوجا کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے شیعہ نوجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد افراد زخمی اور ایک شیعہ نوجوان کے جاں بحق ہو گیا۔
-
ہمارے قومی داخلی و خارجی معاملات میں امریکی مداخلت بدترین جارحیت ہے، علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ہمارے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت بدترین جارحیت ہے۔ہمیں امریکہ کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔ امریکہ سے تعلقات کے بدلے ہمیں ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دینا پڑی ہے۔پاکستان کے امن و امان کی تباہی اور معاشی و اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
-
عالمی سطح پر جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف قم المقدسہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ:
عالمی سطح پر رونما ہونے والے پرتشدد واقعات میں سعودی حکومت براہ راست ملوث ہے، حجۃ الاسلام حسینی کوہساری
حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے مواصلاتی مرکز اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے دنیا میں جاری شیعہ نسل کشی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں سعودی حکومت براہ راست ملوث ہے۔
-
تصاویر/ دنیا بھر میں شیعہ نسل کشی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ اسکتبار جہانی کی ایما پر دنیا بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں علماء اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی موجودگی میں آل سعود اور استکباری قاتلوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
آل سعود کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں احتجاجی مظاہرہ + تصاویر
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے علماء اور انقلابی عوام نے آج ایک احتجاجی ریلی میں آل سعود اور استکباری قاتلوں کے خلاف بھر پور مذمت کی جو کہ پاکستان اور افغانستان میں بھی معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔
-
کرگل میں پشاور حملے کی مذمت و احتجاج کا سلسلہ جاری، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی سنگرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ایسی حرکت کرتے ہیں وہ خارج از اسلام ہے، پاکستان میں آئے روز شیعہ پر ظلم ہو رہا ہے ۔ حکومت پاکستان کو شیعوں کے تحفظ کے لئے مکمل انتظام کرنا ہوگا ۔
-
سانحہ بھٹیسر؛ شہداکے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ
حوزہ / سانحہ بھٹیسر؛تین شہداکے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری، پروا میں بدامنی، حکومتی نااہلی اور اس واقعہ کے دن خانوادہ شہدا سے کئے گئے معاہدہ پر چہلم تک عمل درآمد نہ ہونے پر تحصیل پروا بھٹیسر کے مقام پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
سانکو کرگل میں جشن سید الشہدا اورپشاور پاکستان میں ہوئے خودش بم دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خودکش حملہ کی مذمت اور انہیں قرارا واقعی سزا کا مطالبہ کرنے کے لئے ایک احتتاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کرکے دلدوز دہشتگردانہ حملہ کے خلاف اپنی غم و غصہ کا اظہار کیا ۔
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام پشاور میں شیعہ نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاج
حوزہ/ اس جلوس میں شریک لوگوں نے پاکستان کے شہر پشاور میں گزشتہ جمعہ کو کئے گئے بم دھماکے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شھدائے پشاور کے حق میں اور ظالموں کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
-
شہر مقدس قم میں حجاب کی حمایت میں ہندوستانی خواتین کا اجتماع
حوزہ/ اسکا اہم مقصد ہندوستان میں حجاب کی حمایت اور ہندوستان کے آئین میں دۓ گیۓ حق کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔
-
جامع مسجد پشاور پاکستان میں خود کش حملہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ جامع مسجد شہید عارف حسین الحسینی پشاور پاکستان میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے اس انسانیت سوز سانحہ میں شہید ہوئے معروف شیعہ عالم دین اور مذکورہ جامع مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔
-
پشاور دھماکے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے شیعہ جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے، پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے اراکین کا پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
حوزہ / ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے اراکین نے پشاور میں ہونے والے ہولناک سانحہ پر پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
-
پشاور دھماکہ40نمازی شہید،آئی ایس او پاکستان کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج
حوزہ/ لاہور پریس کلب کے سامنے آئی ایس او پاکستان کے کارکنان نے پشاور مسجد و امام بارگارہ دھماکہ میں شہید ہونے والے 40افراد کی شہادت پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
-
ایرانی خواتین کا ہندوستانی باحجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ +تصاویر
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بجنورد کی خواتین نے ہندوستان کی باپردہ اور باحجاب طالبات کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی باپردہ مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے اقدام کی بھر پورمذمت کی۔