ہندو مسلم
-
بنارس: ہولی اور شب برات پرامن طریقے سے منانے کی اپیل
حوزہ/ بولی اور شب برات کے حوالے سے ایک طرف جہاں پولیس انتظامیہ مستعد ہے وہیں، دوسری طرف مذہبی رہنما بھی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ اپنے اپنے تہوار اور تقاریب پرامن طریقے سے منائیں۔
-
آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان:
اذان پر اعتراض کرنا درست نہیں، مولانا یعسوب عبّاس
حوزہ/ الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بعد اب یوگی حکومت کے ایک وزیر کو بھی اذان سے پریشانی ہونے لگی ہے جس کی شیعہ پرسنل لا بورڈ نے سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ایسے افراد پر لگام کَسی جائے۔
-
باطل افکار اعتقاد کا اظہار کرکے ذاتی فائدہ اٹھاتے ہیں، مولانا سید شجیع مختار
حوزہ/ ہندوستان ایسا ملک ہے جو مختلف مذاہب اور تہذیب و تمدن اور مختلف زبانوں کاگہوارہ ہے اسکے باوجود یکجہتی و ہمہانگی اور آپس میں بھائی چارگی سے بسر کرنا۔ یہی چیز ہندوستان کو چارچاند لگادیتی ہے۔ اس خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہر ہندوستانی کا اولین فرض ہے جہاں کہیں امن وامان بگاڑھنے کاخدشہ ہی کیوں نہ ہو فورا اسکو اپنے قدموں تلے روندے تاکہ فتنہ و فساد اپنا سر اٹھا نہ سکے۔
-
مالیگاؤں، ہندوستان کا وہ شہر جدھر نظر ڈالیں مسجد کے مینار نظر آتے ہیں
حوزہ/ مالیگاؤں کے قلب میں واقع جامع مسجد اور اس سے متصل مندر کے میناروں والی تصویر نے پورے ملک میں قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور امن و امان کا پیغام دیا ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر:
مسلمانوں کو پریشان ہونے کے بجائے ہمت اور حکمت کے ساتھ موجودہ حالات کے مقابلے کے لیے فکر مند اور مناسب تدبیر اختیار کرنی چاہیے، مولانا رابع حسنی ندوی
حوزہ/ ملک انسانیت اور اخلاق کے ذریعے ترقی کرتا ہے، ہمارا یہ ملک مختلف مذاہب اور مختلف طبقات کا گہوارہ ہے، یہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کو اپنا سمجھیں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اور باہم مل جل کر زندگی گزاریں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
امت میں مشترکات کا فروغ ہمارا بنیادی ہدف ہے جس میں ناصبیت کے لئے کوئی گنجائش نہیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ "وحدتِ امت عصری تقاضے" کے عنوان پر سیمینار سے خطاب میں علامہ محمد امین شہیدی نے امتِ واحدہ پاکستان کے اہداف و مقاصد کو تفصیل سے بیان کیا کہ اس وقت عالمِ اسلام کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مل کر مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ دیکھا جائے تو شیعہ سنی مشترکات، اختلافات کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔جبکہ ہندو، یہودیت، عیسائیت، بدھ مت اور سکھ مذاہب میں انسانی حوالہ سے اشتراک کے باوجود فکری، اخلاقی، نظریاتی اور عقائد کے حوالہ سے اختلاف موجود ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں سندھ میں ہندو اور مسلمان آپس میں امن سے رہتے ہیں۔
-
اجتماعی و انفرادی زندگی میں مداخلت اور سیاسی شعبدہ بازی
حوزہ/ ہندوستان کی سیاست نفرت اور تقسیم پر منحصر ہوگئی ہے ۔اجتماعی اور انفرادی زندگی میں مداخلت کی جارہی ہے ۔آزادی ٔ اظہار پر قدغن ہے اور مذہبی عبادت گاہوں اور عمارتوں کو بھی سرکار اپنے کنٹرول میں لینے کی تیاری کررہی ہے ۔اس کے بعد بھی اگر کہیں سے سرکار کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو اس پر ’دیش دروہ‘ کا الزام عائد کرکے دبادیا جاتاہے ۔
-
مندر کے احاطے میں نماز ادا کرنے پر گرفتاری
حوزہ/ ہندوستان میں بعض سماجی کارکنان امن و محبت کے پیغام کے ساتھ مندر کے پجاریوں سے ملاقات کی تھی۔ لیکن پولیس نے مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے اور مندر کو ناپاک کرنے کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
-
مسجد میں "ہنومان چالیسا کا پاٹھ"، امام نے کارروائی سے انکار کیا
حوزہ/ مسجد میں گھسنے کے بعد منو پال نے موبائل پر فیس بک لائیو شروع کیا اور پھر ہنومان چالیسا کا پاٹھ شروع کر دیا۔ اس دوران نوجوان فیس بک لائیو پر اپنے دوستوں کو مسجد میں ہنومان چالیسا کی ویڈیو دکھاتا رہا۔
-
مسلمانوں کو ہٹایا اور مٹایا نہیں جاسکتا، مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی
حوزہ/ مسلمانوں کے پاس میڈیا تو کم ہے مگر مسلمانوں کی سماجی زندگی خود میڈیا ہے، اللہ نے مسلمانوں کو جو شریعت دی ہے۔ اس میں زندگی کے ہر شعبے کے مسائل کا حل موجود ہے۔
-
مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سدرشن کے پروگرام پر سپریم کورٹ کی روک
حوزہ/ عدالت نے کہا کہ آپ کا موکل ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے اور یہ اعتراف نہیں کرتا کہ ہندوستان کثیر جہتی ثقافت والا ملک ہے۔ آپ کے موکل کو اپنی آزادی کے حق کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔
-
دہلی میں مودی کے گجرات ماڈل کا نفاذ
حوزہ/دہلی کا فساد منظم منصوبندی کا نتیجہ تھا ۔شرپسندوں نے ایک مدت سے اس فساد کی تیاری کررکھی تھی مگر ہماری خفیہ ایجنسیاں اور دہلی انتظامیہ کو اس کی کانوں کان بھنک نہیں لگی۔
-
مذہبی روداری کی ایک شاندار مثال/مسلم خاتون کے جگر کی پیوندکاری کے لیے ہندو فیملی کا عطیہ
حوزہ/ایس ایس کے ایم اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیوندکاری مذہبی روداری کی ایک شاندار مثال پیش کرتی ہے.