-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر محمد حسن زمانی سے خصوصی ملاقات:
ایران میں اہلسنت عوام کو برابری کے سطح کے حقوق دیئے گئے ہیں
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے 40 رکنی وفد کی ایران کے شہر قم میں اہم شخصیات سے ملاقات کے سلسلہ میں دفتر تبلیغات اسلامی میں تقریب بین المذاہب کے مسئول ڈاکٹر محمد حسن زمانی سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
-
علامہ راجا ناصر عباس جعفری:
مولا علی (ع) کی پاکیزہ سیرت و کردار پر عمل پیرا ہو کر پوری انسانیت کامیاب و کامران ہو سکتی ہے
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین: تمام صاحبان عدالت کے لیے عدل علی علیہ السلام مشعلِ راہ ہے،آپ کے نزدیک حصول اقتدار کا مقصد صرف اور صرف حق کا قیام اور باطل کے غرور کو خاک میں ملانا تھا، آپ الہیٰ حاکم کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے جو اپنی رعایا کے بے کس افراد کے لیے رات کی تاریکی میں پیٹھ پر اناج اٹھا کر انکی دہلیز پر پہنچاتے ہیں۔ آج بھی انسانیت کی تمام تر مشکلات کا حل آپ کی سیرت و کردار میں پنہان ہے۔
-
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا انتقال، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس
حوزہ/ پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔
-
امت واحدہ پاکستان کا دورہ ایران:
حرمِ سیدہ معصومہ قم میں اہلسنت علمائے کرام کی نماز باجماعت کا اہتمام
حوزہ/ ایران کے شہر قم میں امتِ واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد نے پہلے روز نماز مغرب حرمِ سیدہ معصومہ فاطمہ کے حرم کے احاطے میں ادا کی۔تمام علمائے کرام و ساداتِ عظام نے سید امجد منیر الکاظمی الازہری کی اقتداء میں نمازِ ادا کی۔ اس موقع پر شیعہ علمائے کرام نے بھی ان کے ہمراہ نماز ادا کی۔
-
شالنہ سرینگر کشمیر میں عظیم الشان مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ شالنہ سرینگر کشمیر میں ادارہ الزھراء س شالنہ کی جانب سے ولادت باسعادت امام علی (ع) کی مناسبت پر مومنین اور مومنات کے لئے دو الگ الگ عظیم الشان جشن منعقد کئے گئے کئے۔
-
حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ذات سارے عالمین کے لئے ہدایت و برکت ہے: مولانا ابن حسن املوی
حوزہ/ مبارکپور میں جشن مولود کعبہ عقیدت و احترام سے منایا گیا،نعرہ حیدری کی فکک شگاف آوازوں سے فضا گونج اٹھی۔
-
شرعی احکام سے متعلق شعبہ استفتاءات کا افتتاح
حوزہ/ باب مدینۃ العلم امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت (13 رجب المرجب 1444 ہجری) کے پر مسرت موقع پر دفتر نمایندگی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف آن لائن شعبہ استفتاءات کا آغاز کر رہا ہے۔
-
ہندوستان کے صوبہ گجرات میں عالیشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن مولود کعبہ پر خوش ہونا صرف شیعہ قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر صحابئی رسول (ص) اور عاشق رسول (ص) پر فرض ہے۔
-
انقلاب کی سالگرہ اور ماہ رجب کے مبارک ایام کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں کی معافی اور تخفیف
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے خاصی تعداد میں ملزمین اور سزا یافتہ افراد کی سزائیں معاف کرنے یا ان میں تخفیف کی درخواست منظور کی۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، اور شعراء حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
-
طلاب جامعۃ التبلیغ لکھنؤ مقیم نجف اشرف کے زیر اہتمام
نجف اشرف میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ جامعۃ التبلیغ لکھنؤ کے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں موجود طلاب علوم دینیہ نے آٹھویں جشن مولود کعبہ کا بارہ رجب المرجب 1444 کو اہتمام کیا۔
-
آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی منفرد تھے: آیت اللہ سیدان
حوزہ/ انہوں نے کہا: مذہب تشیع میں جو کچھ باقی ہے وہ ایسے لوگوں کے کی وجہ سے ہے جو امام عصر (ع) کی غیبت کے زمانے میں علم و آگاہی کے ساتھ عمل اور تقویٰ پر بھی توجہ دیتے تھے، ان میں سے ایک آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی بھی تھے جو اگر منفرد نہیں تو یقیناً نایاب تھے۔
-
آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ داعش کو تباہ کرنے میں کتنا کارگر تھا؟
حوزہ/ عراقی قومی اتحاد کے سربراہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں مذہبی قیادت کے فتوے نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
-
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف انتقال کرگئے
حوزہ/ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔
-
حدیث روز | مومن کی حاجت روائی کا ثمرہ
حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں مومن کی حاجت روائی کے ثمرے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:گناہ كا معاف ہونا ايك ايسى نعمت ہے جس كا شكر ادا كيا جانا چاہيئے
حوزہ؍اللہ تعالىٰ كى بارگاہ ميں شكر و سپاس گزارى كرنا لازم و ضرورى ہے۔اللہ تعالىٰ كى بارگاہ اقدس ميں سپاس و شكر گزارى اور شاكرين كے مقام تك پہنچنے كى راہ ميں گناہان كبيرہ ركاوٹ بنتے ہيں۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱۴؍رجب المرجب۱۴۴۴-۵؍فروری۲۰۲۳
حوزہ/تقویم حوزه: اتوار:۱۴؍رجب المرجب۱۴۴۴-۵؍فروری۲۰۲۳
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز میں امام حسینؑ پر سلام بھیجنا
حوزہ؍کلی طور پر نماز میں غیر خدا کو مخاطب قرار دینا نماز کے باطل ہونے کا باعث ہے، البتہ اگر حکم سے لاعلمی کی وجہ سے، اپنی نماز کو صحیح سمجھتا تھا تو سابقہ نمازوں کی قضا نہیں ہے لیکن احتیاط واجب کی بناء پرضروری ہے کہ سجدہ سہو کرے۔
-
پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کرے، قوم اس آپریشن پر آنے والا خرچ اٹھانے کو تیار ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ یہ وقت ہے کہ وزیرستان کی طرح اب پورے ملک سے متشدد مفتیوں، تکفیریت کے مدارس اور انکے مالی منابع کا صفایا کیا جائے تاکہ نہ دہشت گردی باقی رہے اور نہ ہی اس سر زمین پر دہشت گردی کا نطفہ موجود رہے۔
-
نمائندہ جامعہ المصطفی العالمیہ ہندوستان:
ملک ہندوستان ہمیشہ سے علم و معارف کا سرچشمہ رہا ہے، ڈاکٹر رضا شاکری
حوزہ/ ہندوستان کے حوزات علمیہ قدیم زمانے میں بہت شاندار اور کامیاب تھے ان سے تربیت یافتہ لوگ ہندوستان اور بیرون ملک تبلیغ اور تدریس کے لئے جاتے تھے لوگ ان سے رجوع کرتے تھے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے آج حوزات علمیہ میں وہ قدرت نہیں رہی اب وقت ہے کہ حوزات علمیہ پر کام کیا جائے۔
-
جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ کے موقع پر پیروان ولایت کا مبارکباد:
مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے، مولانا سبط شبیر احمد قمی
حوزہ/ مولانا سبط شبیر احمد قمی نے کہا کہ مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے جس کی سیرت طیبہ میں تمام انفرادی واجتماعی مسائل کا حل مضمر ہے انہوں نے کہا کہ نظام علوی کو معاشرے قائم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
-
دنیا کو جمہوریت کے بھاشن دینے والے امریکہ کی صیہونیت نوازی!
حوزہ/ پارلیمانی کمیٹی کی رکن کو امریکی جمہوریت کا دوغلاپن برملا کرنے کی سزا دی گئی۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں ایران سے آئے ہوئے زائرین:
مومنہ خواتین خود کو اخلاق و کردار حضرت فاطمہ زہراء (ع) سے مزین کریں
حوزہ/ مرجع عالی قدر اپنی پدرانہ و ضروری نصیحتوں اور ارشادات میں فرمایا کہ صنف نسواں خاص کر مومنہ خواتین خود کو اخلاق و کردار حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام سے مزین کریں اور اپنے واجبات کی ادائیگی کی پابندی کے ساتھ ساتھ مکمل حجاب اسلامی اور عفت و پاکیزگی کی پابندی کو اپنے اوپر بہر صورت لازمی قرار دیں۔
-
تحریک فقہ نفاذ جعفریہ پاکستان کی جانب سے فوجداری ترمیمی بل کے خلاف اہم پریس کانفرنس:
پاکستان دو قومی نظریہ اور تمام مکاتبِ فکر کی قربانیوں کی وجہ سے وجود میں آیا ہے، ذوالفقار علی راجہ
حوزہ/ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی جانب سے فوجداری ترمیمی بل کے خلاف اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے تحریک کے تعلقات عامہ کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ اور تمام مکاتبِ فکر کی قربانیوں کی وجہ سے وجود میں آیا ہے۔
-
متنازعہ بل تمام مکاتب فکر کے عقائد و نظریات پر قدغنوں کا راستہ کھولنے کے مترادف، آغا باقر حسین مقدسی
حوزہ/ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ نے فوجداری ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ بل تمام مکاتب کے عقائد و نظریات پر قدغنوں کا راستہ کھولنے کے مترادف ہے۔
-
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کا پنجاب میں عام انتخابات کی مجوزہ تاریخ،تبدیل کرنے کا مطالبہ؛
ایام عزائے مرتضوی کے دوران انتخابات سے عاشقان اہلبیتؑ کے مذہبی جذبات مجروح ہونگے
حوزہ/تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایام شہادتِ امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابیطالب ؑ کے دوران انتخابات سے عاشقان اہلبیتؑ کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے۔
-
جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے تحت، انقلابِ اسلامی کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے "آثار و برکات انقلابِ اسلامی“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد:
انقلابِ اسلامی ایران نے دنیا بھر کے مظلومین، مستضعفین اور محرومین کی حمایت کی ہے، مقررین
حوزہ/انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے زیرا ہتمام اسلام آباد پاکستان میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
قم المقدسہ میں سانحہ پولیس لائن مسجد کے لئے مذمتی اور تعذیتی اجلاس:
پشاور دھماکے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دے کر بے نقاب کیا جائے، علامہ ظفر علی شاہ نقوی
حوزہ/ دفتر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ وطن عزیز میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس دلخراش واقعے کے ذمہ دار اور سہولتکار عناصر کو عبرتناک سزا دے کر امن و امان کو تباہ کرنے کے ذمہ دار مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
-
عدل علی ؑ آج بھی ایک نمونے اور ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائےں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھامے رکھیں۔