قم المقدسہ
-
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی رہ کی تشییع جنازہ کل صبح 10بجے قم میں ہو گی
حوزہ/ آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی رہ کی تشییع جنازہ کل صبح دس بجے شہر قم میں ہو ہوگی۔
-
جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ولادتِ دختر رسول(ص)اور بانی انقلاب اسلامی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
حوزہ/جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ولادتِ دختر رسول(ص)اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا۔
-
حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) میں 230بین الاقوامی شخصیات مشرف بہ اسلام ہوئے
حوزه/حرم مطہر کے ادارہ برائے ثقافتی امور کے نائب سربراہ نے حرم کی جانب سے نشر ہونے والے 300 بین الاقوامی میڈیا پروگراموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ مقدسہ قم کے میڈیا پروگراموں کے باعث گزشتہ ایک سال میں 230 بین الاقوامی شخصیات نے حرم آکر دین اسلام قبول کر لیا ہے۔
-
روضہ معصومہ (س) میں بنت رسول کے غم میں مجالس و ماتم اور علامہ شہنشاہ نقوی کا خطاب
حوزہ/ مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ نقوی صاحب نے زندگانی اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عظمت و مقام بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا۔
-
غم فاطمہ (ع) کو درک كئے بغیر فاطمی بننا ناممکن ہے، حجۃ الاسلام مظفر حسین بٹ
حوزہ/ ہمیں غم فاطمہ سلام اللہ علیہا کے ساتھ اپنے غم کو ہماہنگ کرنا چاہیے، یعنی ہمارے غم کا معیار بھی وہی ہونا چاہیے جو معیار حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے غم کا تھا کیونکہ جب تک ہم غم فاطمہ علیہاالسلام کو درک نہیں کریں گے تب تک فاطمی بن نہیں سکتے ہیں۔
-
قم میں پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لئے علمی مذاکرے کا انعقاد
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ اکبر حسین زاہدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں پڑوسی ملک، ایک ثقافت کے حامل ہیں۔ اس وقت نظام ولایت فقیہ کی پختگی اور افادیت کو سمجھنے اور متعارف کرانے و پھیلانے کی ضرورت ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد:
دعا صرف ہمارے مسائل کو حل کرنے کا نہیں، بلکہ خدا سے گفتگو کا بہانہ ہو
حوزہ/ نظری منفرد: دعا اور خدا کے ساتھ رابطہ اضطراب اور افسردگی کو دور کرتا ہے جس سے انسان آج دست بہ گریبان ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سبحانی سے ایرانی رضاکار فورسز کے سربراہ کی ملاقات:
استکباری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا نام بسیج
حوزہ/ حضرت آیت اللہ سبحانی نے کہا: معاشرے میں بسیج کا کردار اتنا اہم ہے کہ امام راحل نے فرمایا اے کاش میں بھی بسیجی ہوتا۔
-
آج اسلامی معاشرے کی روح اور فکر دشمن کے نشانے پر ہے، آیت اللہ حسینی بوشہری
حوزہ/ سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے کہا: جب بسیج لوگوں سے جدا ہوتے ہیں تو خطرے سر اٹھانے لگتے ہیں اور یہ وہی وقت ہوتا ہے جب دشمن گدلے پانی سے مچھلیاں پکڑنے کا کام کر سکتا ہے۔
-
ممتاز حوزوی محقق اور مصنف سے حوزہ نیوز ایجنسی کا اہم انٹرویو:
قم المقدسہ میں حضرت معصومہ (س) کے بارے میں ائمہ (ع) کی بشارت
حوزہ/ ممتاز حوزوی محقق اور مصنف نے کہا: تقریباً ایک لاکھ محدّث حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے گرد جمع ہوئے اور کسبِ فیض کیا اور بعد ازاں مرحوم آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری یزدی نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی محوریت میں حوزہ علمیہ قم کی بنیاد رکھی اور آیت اللہ بروجردی شہر بروجرد سے قم تشریف لائے اور حوزہ علمیہ کو فروغ دیا اور قم سے کئی نمائندوں کو جرمنی، امریکہ اور دیگر ممالک میں بھیجا۔
-
آیت اللہ العظمی سبحانی نے وزیر صحت سے ملاقات میں کہا:
علم طب اور علم فقہ ایک دوسرے سے بغلگیر ہیں
حوزہ/ فقہ اور طب کا موضوع ایک ہے اور یہ یکسانیت مداوم ہے کیونکہ یہ دونوں علوم ایک دوسرے سے بغل گیر ہیں۔
-
امام حسن عسکری (ع) کا زمانہ شیعییت کے قوی ہونے کا زمانہ تھا، مولانا عقیل معروفی
حوزہ/ گیارہویں امامؑ کے زمانے میں شیعیت کو اقتدار حاصل ہوا، جسمیں شیعہ مضبوط ہوئے، جسمیں شیعہ کے اندر استحکام پیدا ہوا،کیونکہ تمام شیعیان علی بن ابی طالب کا عقیدہ تھاکہ بنی عباس کی حکومت قانونی اور شرعی حکومت نہیں تھی، حکومت اولاد علی میں ہونا چاہیئے اور انمیں جو سب سے ممتاز شخصیت ہے وہ امام حسن عسکریؑ ہیں
-
حوزہ،دفاعِ مقدس کے ایام سے حاصل سبھی کامیابیوں اور یادگاروں کے تحفظ اور ان کی دیکھ ریکھ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا، آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے کہا: یہ ضروری ہے کہ دفاعِ مقدس کی یادگاریں اور یادیں مدارس کے روح و جسم میں جاری و ساری رہیں۔ اور ان کامیابیوں کے تحفظ و حفاظت میں مدرسوں کو چاہئے کہ اپنی تمام تر توانائیاں جھونک دیں۔
-
ڈپٹی ڈائریکٹر المصطفی یونیورستی:
المصطفیٰ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے مضامین کی تعداد 450 تک جا پہنچے گی
حوزہ/ حجتالاسلام والمسلمین جزائری نے کہا: ان کے علاوہ ، طویل مدتی اور قلیل مدتی تربیتی کورسز ان لوگوں کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں جو دلچسپی رکھتے ہیں یہاں تک کہ غیر مسلم سامعین بھی ان کورسز میں حصہ لیتے ہیں۔
-
پرنسپل جامعۃ الزہرا (س) :
قابل و مؤثر اور فعال طالبات کی پرورش جامعۃ الزہرا (س) کا اصل ہدف ہے
حوزہ/ محترمہ برقعی نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہم تدریس کا ایک ایسا طریقہ چاہتے ہیں جو کہ نیا اور مؤثر ہو اور ماضی کے کچھ تدریسی انداز کو زندہ کرے،انکا کہنا تھا کہ قابل و مؤثر، اور فعال طالبات کی پرورش کے ہدف کے ساتھ حوزہ علمیہ جامعہ الزہرا کے نئے تحصیلی سال کا آغاز کیا گیا ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب کو آیت اللہ العظمی مکارم کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب کے برادر نسبتی کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم نے تعزیتی پیغام بھیجا۔
-
قم المقدسہ؛ قائد ملت جعفریہ پاکستان مفتی جعفر حسین طاب ثراہ کی برسی کی مناسبت سے "عظمت معارف نہج البلاغہ" کے عنوان سے پروگرام منعقد
حوزہ/ نجف میں تحصیل علم کے دروان مفتی صاحب سخت مریض ہوئے، ان کے جسم پر پھوڑا نکلا، جس کی وجہ سے کافی دن سخت مصائب و آلام میں رہے۔ ایک طالب علم نے جا کر حضرت آیت اللہ العظمیٰ ابوالحسن اصفہانی رضوان اللہ تعالیٰ کو بتایا کہ ایک ہندی طالب علم سخت مریض ہے، ان کی مساعدت فرمائیں۔ انہوں نے کچھ دینار دیئے۔ جب وہ طالب علم وہ دینار مفتی صاحب کے پاس لیکر آئے تو مفتی صاحب اعلی اللہ مقامہ نے یہ کہہ کر لینے سے انکار فرما دیا کہ میرا وہ پھوڑا پھٹ چکا ہے اور اب بھتر محسوس کرتا ہوں۔ یہ مفتی صاحب کی خوداری اور قناعت پر دلیل ہے۔
-
قم؛ انجمن محبان آل یاسین (ع) کی جانب سے عشرہ اول کا مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ انعقاد
حوزہ/ انجمن محبان آل یاسین علیہم السلام طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی "مقیم ایران" کے جانب سے ایک عشرہ مجالس ۱۴۴۳ھ جو بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔جس میں علماء و طلاب ذوی الاحترام نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں انکے جد مظلوم امام حسین علیہ السلام کا تعزیت پیش کیا۔
-
اگر انسان کی روح پاکیزہ ہے تو وہ حسینی ہے، حجۃ الاسلام عقیل معروفی
حوزہ/ کربلا کے واقعہ کو سننے کے بعد اگر انسان کی روح پاکیزہ ہے تو اسکی روح آواز دے گی کے میں حسینی ہوں اور وہ کبھی بھی ظالم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں ہوگا اور اسکے اندر ایک انقلاب برپا ہوگا۔
-
عاشورا کے پس پردہ حقائق سے امام حسین (ع) آگاہ تھے، استاد میر باقری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خدا سچے مومنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا اور بہت ساری آزمائشیں، اچھے اور برے لوگوں کے مابین فرق کے لئے ہوتی ہیں،مزید کہا کہ خدا قرآن میں فرماتا ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کے پس پردہ خدا ہے اور خدا جانتا ہے کہ کافروں کو کب تک مہلت دی جائے اور یہ ایک تدبیر ہے جسے خدا نے کافروں کے لئے وضع کیا ہے۔
-
قم المقدسہ؛ بوستان علم میں دوست دار علم کی یاد میں خصوصی نمبر "عزم صادق" کا رسم اجراء اختتام پزیر
حوزہ/ "العزم علمی و ثقافتی مرکز ،قم مقدس" کے زیر اہتمام،حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادقؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی حیات و خدمات پر مشتمل خصوصی نمبر "عزم صادق" کے رسم اجراء کی تقریب ایران کے علمی و ادبی شہر، قم مقدس میں منعقد ہوئی۔
-
قم المقدسہ میں کتاب "شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت" کے عنوان سے تقریب رونمائی +تصاویر
حوزہ/ فاضل مصنف مولانا آفتاب حیدری نے کتاب کی اہمیت، منابع، شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین سے یہ تقاضا کیا کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اپنے اپنے علاقے کے اہم مسائل اور خصوصاً اہل تشیع کے مسائل اور حل کے بارے میں کم از کم ایک ایک تحقیقی و علمی کتاب ضرور لکھیں۔
-
قم المقدسہ؛ علامہ شہید حسن ترابیؒ کی 15ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
حوزہ/ علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شہید حسن ترابی کی ذات ہر فرقے کے نزدیک قابل تعظیم تھی جس کی دلیل آپکی شہادت کا دن ہے جس میں بلاتفریق تمام مذاہب کے علماء اور عوام بلکہ پوری پاکستانی قوم نالہ و فغاں نظر آئے۔
-
قم المقدسہ؛ حسینیہ بلتستانیہ میں علامہ شیخ غلام محمد غروی طاب ثراہ کی برسی نشست تجلیل و تکریم قائد منعقد +تصاویر
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام قائد شمالی علاقہ جات علامہ شیخ غلام محمد غروی مرحوم کی برسی پر حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں نشست تجلیل و تکریم قائد منعقد ہوئی۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے محبت اور مودت کا اظہار واجب ہے، حجۃ الاسلام ظہیری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کا تعلق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے بے،کہاکہ قرآن مجید نے اہل بیت(ع)کی مودت کو واجب قرار دیا ہے اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے اظہار مودت اور محبت کی سب سے بہترین مثال،ان کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت پڑھنا ہے۔
-
سلام و درود معصومہ (س) کی روح تابناک پر جن کے حرم منور نے قم کی ریگستانی سرزمین کو نورانیت بخشی، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ کریمہ اہلبیتؑ کے حرم کی زیارت زمانے کی غبار آلود فضا میں امید کی کرن ہے آپ کے حرم کی زیارت گناہوں سے آلودہ دلوں کے لیے پاکیزگی اور نورانیت کا موجب اور جنت کی ضمانت ہے لاکھوں زائرین آپ کے حرم مقدس کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور اپنا دامن مرادوں سے بھر لے جاتے ہیں۔
-
عالم ملک و ملکوت کی عظیم المرتبت خاتون حضرت فاطمہ معصومہ قم، مولانا رضی زیدی پھندیڑوی
حوزہ/ حضرت معصومہ قم وہ خاتون ہیں جن کا سرچشمہ فیض دائما جاری و ساری ہے جن پر خداوند عالم، انبیاء کرام، ائمہ طاہرین، اولیاء الہی، اور زمین و آسمان کے رہنے والے درود و سلام بھیجتے ہیں ۔