مقصد امام حسین ع
-
امام حسین(ع) کے عشق میں مذہب اور قومیت کا فرق مٹ جاتا ہے،حجت الاسلام حسین حلوائیان
حوزہ/عشرہ محرم کی مناسبت سے امام رضا (ع) کے حرم مطہر میں منعقد ہونے والی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام حسین حلوائیان نے کہا کہ امام حسین (ع) کا لایا ہوا انقلاب ہر سال پوری دنیا میں ایک عظیم ہیجان وولولہ پید کردیتا ہے۔
-
اے حسینؑ کے فرزند! ہم آپکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، سید حسن نصراللہ
حوزه/حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے کہا کہ اگر ہمارے حسینی رہبر نے اسی وقت اور اسی جگہ ہمیں کہہ دیا کہ تیار ہو جاؤ! تو ہم کہیں گے کہ اے ہمارے سید اور ہمارے امام! خدا کی قسم اگر ہم سب کے سب ہی مارے جائیں اور ہمیں یہ یقین بھی ہو کہ ہم حتماً مارے جائینگے اور مارے جانے کے بعد جلائے بھی جائینگے اور پھر ہوا میں اڑا بھی دیئے جائیں گے اور ہمارے ساتھ یہ کام ایک ہزار مرتبہ دہرایا جائیگا تو بھی اے فرزندِ حسینؑ! ہم آپکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔
-
دنیا بھر میں عاشورائے حسینی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حوزہ/ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
-
ویڈیو/قم ایران میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس عزاء
قم ایران میں انجمن سید الشہداء (ع) کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس عزاء
-
تصویری رپورٹ| مسجد مقدس جمکران قم میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کا عظیم الشان اجتماع منعقد
تصاویر/جہانبخش پیری پور
-
جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے۔ ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں اہم اجلاس منعقد
حوزہ/وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیعہ سنی علماء کرام چیف سیکرٹری آئی جی کمشنر کراچی سیکرٹری صحت صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ سعید غنی مرتضی وہاب سہیل انور سیال شریک ہوئے۔
-
کربلا میں عشرہ محرم کی مناسبت سے عزاداری جاری+تصاویر
حوزہ/ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع صبح آغاز ہوا جو کہ رات گئے تک جاری ہے۔
-
امام حسین ؑ نے کسی خاص خطے، مذہب کیلئے نہیں انسانیت کیلئے عظیم قربانی پیش کی، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ محرم الحرام دنیا بھرسمیت پاکستان میں ہرانسانیت پسند اور بیدار مغز اپنے اپنے انداز میں مناتاہے، عزاداری سید الشہداء کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، کربلا کا درس دراصل درس حریت ہے، علماء کرام،و ذاکرین، بانیان مجالس و ماتمی نوحہ خواں، مرثیہ خواں، عزاداران اور عوام ان ایام غم میں مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں.
-
حریت پسند انسان ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد کے لئے امام حسین ع کو رول ماڈل سمجھتا ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر مسلمان بلکہ ہر حریت پسند اور آزادی خواہ انسان ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد کے لئے امام حسین ع کو رول ماڈل سمجھتا ہے آج کے دور میں بھی تمام مسلمان اپنے انداز میں کربلا والوں کی یاد مناتے ہیں کربلا والوں کی یاد منانا اور عزاداری کرنا ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج اور فریاد ہے یہ کسی مذھب و مسلک کے خلاف نہیں بلکہ اتحاد امت کا عظیم پلیٹ فارم ہے-
-
امام حسینؑ کا راستہ،عزت و شرف کا راستہ ہے،علامہ باقر عباس زیدی
حوزہ/ علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا یہ قیام تمام باطل کے مقابلے میں تمام حق کے لئے ہے۔آج بھی امامؑ کا راستہ عزت و شرف کا راستہ ہےاور انکے مقابل جو بھی راستہ ہے وہ ذلت و رسوائی کا راستہ ہے،جو کہ بدبختی اور دنیا و آخرت کی ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔
-
ظلم واستحصال کے خاتمے کیلئے ڈٹ جانا حسینی فکر ہے,ڈاکٹر طاہرالقادری
حوزہ/ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ حق تھے اور یہ حق قیامت تک کیلئے باوقار اور سربلند رہے گا، یزید ملعون نے اقتدار پر قبضہ مستحکم کرنے کیلئے اہلبیت اطہارؑ پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور تاریخ انسانی کا بدترین گناہ اور جرم کیا، سیدنا امام حسینؑ نے ظالم یزیدی نظام کو چیلنج کیا اور یزید کے باطل اقتدار اور فسق و فجور پر مبنی نظام حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا۔
-
حسین (ع) ،معراج عشق است
حوزہ/محرم الحرام کا چاند امام حسین ع کی عظیم قربانی کی یاد کو لیکر جونہی نمودار ہوتا ہے دنیا بھر کے عاشقین امام حسین غم حسین میں ایک آواز ایک قوم اور ایک قبیلہ بن جاتے ہیں ۔ کرہ ارض کا شاید ہی ایساحصہ ہو جہاں امام حسین کا غم نہ منایاجا رہاہو
-
امام باڑہ غفرانمآب لکھنو ہندوستان میں عشرہ محرالحرام کی پہلی مجلس منعقد
حوزہ/لکھنو میں آج سے امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس وماتم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ خاص کر پرانے لکھنوکی فضا میں سوگ کا ماحول ہے۔ آج صبح سے پرانے لکھنوکے مرکزی امامبارگاہوں میں اپنی قدیم روایت کے تحت مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔ مومنین ایک مجلس سے دوسری مجلس میں خاصی تعداد میں شریک ہوئے۔
-
کربلا ایک درسگاہ اور مرکز انقلاب حسینی کا نام ہے، رکن پنجاب اسمبلی
حوزہ/رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے محرم الحرام کے آغاز اور ایام عزا کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ امام عالی مقام حسین ع ابن علی ع نے فرمایا : ” میں عزت کی موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو ننگ و عار سمجھتا ہوں “ ایام حسینی کا آغاز ہوچکا ہے ، ہر مومن اور مومنہ کا دل محرم کا چاند دیکھ کر اپنے مولا و آقا اباعبدالله الحسین کے غم میں غمگین ہوجاتا ہے۔
-
محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت وحمایت کا درس دیتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام محرم الحرام میں کہا کہ محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں ظالم قوتوں کے سامنے مقاومت و قیام کرنے اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے.
-
امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ کے گنبدوں پر سیاہ علم نصب کر دئیے گئے
حوزہ/حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال لہرانے والے سرخ علموں کو ہر سال محرم کے شروع ہوتے ہی اتار کر ان کی جگہ سیاہ علم نصب کر دئیے جاتے ہیں کہ جو حزن و ملال اور سوگ کی علامت ہیں۔
-
امام حسین (ع)|میرا مقصد نانا کی امت کی اصلاح ہے
حوزہ/حضرت سید الشہداء (ع) اپنے وصیت نامہ میں جو اپنے بھائی محمد حنفیہ کو لکھتے ہیں یہ بیان کرتے ہیں:«اِنّى ما خَرَجتُ اَشراً و لا بَطراً و لا مُفسداً و لا ظالماً، اِنّما خرجتُ لِطلَبِ الاِصلاح فى اُمَّهِ جدّى، اُريدُ اَن آمُرَ بالمعروفِ و اَنهى عن المنكر و اُسير بسيرهِ جدّى و اَبى علىّ بن اَبيطالب»