امت مسلمہ
-
امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر خاموشی کا روزہ توڑے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خائن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، تاکہ امت مسلمہ خائنوں کا تعاقب کرنے کی بجاٸے آپس میں الجھی رہے۔
-
جعفر یہ الائنس پاکستان:
امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے، علامہ سید رضی جعفر نقوی
حوزہ/ جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے پیامبر اکرم اور قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کلمہ گو کفر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں۔
-
قرآن مجید کی بے حرمتی قابل برداشت نہیں، اعجاز احمد ہاشمی
حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر نے بیان کیا کہ تمام اسلامی ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بار بار ہوتے ہوئے واقعات کو روکنے کے اقدامات کا مطالبہ کریں۔
-
امت مسلمہ کو تین مراحل سے گزرنا ہے، غدیر عاشورہ و انتظار
حوزه/ عوام کو چاہیے کہ غدیر کو 18 زلحجہ سے 24 ذوالحجہ عید مباہلہ تک منائیں اور اس کی یاد کو تازہ رکھیں،اور پیغام غدیر کے سلسلے میں لٹریچر کی تقسیم اور انعقاد سمینار و پروگرام کا سلسلہ جاری رہے۔
-
امت مسلمہ فلسطین کی وارث ہے فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں القدس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد پریس کلب میں ہوا جس میں وفاقی وزراء سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اقوام عالم کے آواز اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔
-
ولایت فقیہ پر ایمان وہی آئمہ(ع) کی ولایت پر ایمان کی مانند ہے، آیت اللہ مصباح یزدی
حوزہ/آیت اللہ مصباح یزدی نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں الہی رہبر کی اطاعت وہی خداوند کی اطاعت کی مانند ہے اسی دلیل کی بنا پر امام خمینی نے ولایت فقیہ کو خدا کی ولایت اور معصومین کی ولایت کا سلسلہ جاناکیونکہ ولی فقیہ عام صورت میں امام زمان کی جانب سے مقرر ہوا ہے اور امام زمان نے ہی ولی فقیہ کو لوگوں پر حجت اور حاکم قرار دیا ہے۔
-
ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ناروے میںقرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ۔
-
ہم شیعہ و سنی کے درمیان فرق کے قائل نہیں/ ایران کی توجہ امت مسلمہ پر ہے،جنرل سلامی
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امت اسلامی کے دفاع میں دنیائے اسلام کے جغرافیہ کو مد نظر رکھا ہے، ہم شیعہ اور سنی کے درمیان فرق کے قائل نہیں ہیں ہماری توجہ امت مسلمہ پر ہے۔
-
امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی
حوزہ/علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے ۔حضور نبی کریم نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ۔ہم شیعہ سنی بھائی مل کر جشن میلا دالنبی کو شایان شان طریقے سے منائیں گئے ۔