-
ملت تشیع پر ناز ہے جو حق کے راستے پر ہمیشہ ثابت قدم ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے۔جبری گمشدہ افراد مظلومین ہیں اور مظلوم کی حمایت خدا کا حکم اور انبیاء کا شعار ہے۔کوئی کتنا بھی بڑا مجرم یا ملزم کیوں نہ ہو ایک آزاد ریاست میں اسے غائب نہیں کیا جا سکتا۔کسی کو جبری لاپتا کرنا جنگل کا قانون تو ہو سکتا ہے لیکن ایک آئینی ریاست ایسی لاقانونیت کی اجازت نہیں دے سکتی۔
-
ماہ رمضان المبارک تقوی و پرہیزگاری کے حصول کا بہترین ذریعہ، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ رمضان کریم تقوی الہی اور پرہیزگاری کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ ایام تزکیہ نفس اور خود کو خدا کے لیے خالص کردینے کے ایام ہیں اس ماہ میں ایک خاص لطف یہ بھی ہے کہ انسان گناہوں سے بچنے اور خدا کا تقرب حاصل کرنے کی سعی کرتا ہے یہ ایک ایسی مشق ہے جو ہمیں باقی مہینوں میں بھی اعمال صالح بجا لانے کی ترغیب دلاتی ہے۔
-
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراؤں پر منظم احتجاج کریں گے، علامہ ہاشم موسوی
حوزہ/ ہزارہ برادری کے نامور عالم دین نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ کے ہزارہ کمیونٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کراچی کے عوام ان کی حمایت اور مددمیں صف اول میں نظر آئے آج لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے اس دھرنے کی مومنین کوئٹہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔حکومت سے مسنگ پرسن کی جلد از جلدبازیاب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
ماہ مبارک رمضان میں معصومین (ع) کی روش پر روزہ رکھے اور ان کے بتائے ہوئے احکام پر عمل کریں، مولانا محمد معراج رنوی
حوزہ/ حالت روزہ میں جب تشنگی کا احساس کریں تو اطفال مظلوم کربلا کی تشنہ لبی کو ضرور یاد کریں جہاں نہر فرات کا سرد وشیرین آب شفاف موجیں مار رہا تھا اور حسین مظلوم کا ششماہہ شدت عطش سے جاں بحق ہورہا تھا۔
-
ماہِ رمضان المبارک اور ہماری بیداری
حوزہ/ صرف روزہ رکھ لینا کمال نہیں ہے بلکہ وہ روحانی تبدیلی ہمارے اندر آنی چاہیئے کہ جو اللہ اس مہینے کی برکت سے چاہتا ہے، کمال اور امتیاز اس بات پر ہے کہ ماہِ رمضان گزر جانے کے بعد ہم تبدیل ہوے یا نہیں، اگر تبدیلی آئی تو ہم نے اس ماہ سے حقیقی استفادہ حاصل کیا اور اگر کوئی تبدیلی نہیں آئی تو ہمیں اپنے نفس جا جائزہ لینا چاہیے۔
-
کشمیر؛ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کی طالبات کا فیشن شو کے خلاف احتجاج/ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ خواتین جہاں کے لئے نمونہ عمل، مولانا نذیر احمد
حوزہ/ جامعہ خدیجہ الکبریٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا نذیر احمد نے کہا کہ آزادی نسواں کے نام پر مغرب میں خواتین کا استحصال ہورہا ہے اگر فیشن شو اور ماڈلنگ کے مقابلے کشمیر میں کئے گئے تو یہی استحصال یہاں کی خواتین ساتھ بھی ہوگا۔ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ خواتین جہاں کے لئے نمونہ عمل ہے اگر خواتین آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں تو ان کے تمام انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل بغیر کسی کے جھنڈے تلے حل ہوجائیں گے ۔
-
سلسلہ وار درس قرآنی:
قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل
حوزہ/رمضان المبارک کی مناسبت سے ، حجت الاسلام و المسلمین استاد شیخ یعقوب بشوی کے قرآنیات پر روزانہ درس بعنوان"قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل"حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔
-
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران:
آیت اللہ اعرافی کا ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام مہدوی پور سے اظہار تعزیت
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور کے برادر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
کیا یہی مملکت مدینہ ہے؟
حوزہ/ میں سابق کریکیٹر، لاحق حکمراں سے بدگمان نہیں ہوں بس ان کے "مملکت مدینہ" کے مطلب کو تاخیر سے سمجھا وہ جس "مملکت مدینہ" کی رٹ لگاتے ہیں وہ مملکت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد کی ہے کہ جس میں خود حضور کے دل کے ٹکڑے اور انکے چاہنے والے اپنے ہی وطن میں غریب ہو گئے تھے، جملہ حقوق سے محروم کر دئیے گئے تھے۔
-
حدیث روز | رمضان کا معنی
حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ماہ مبارک رمضان کے معنی کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
رمضان المبارک کے پہلے دن کی دعا
حوزہ/ خدایا! میرا روزہ اس دن میں روزہ داروں کے روزہ کی طرح قرار دے اور میری نماز ،نماز گزاروں کی نماز کی طرح قرار دے ۔
-
قسط اول/منظوم عہد نامہ مالک اشتر مکتوب نمبر ۵۳
حوزہ/عہد نامہ مالک اشتر کا منظوم ترجمہ شاعر و خطیب، ادیب و محقق حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سلمان عابدی کے رشحات قلم اور فکر رسا کا انمول شاہکار ہے جسے یہاں قسط وار پیش کیا جاتا ہے۔
-
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر:
قرآن قیامت تک کے لئے ہے، مولانا انیس الرحمن قاسمی
حوزہ/ آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآن کریم کو اپنے دامن دل سے باندھ لے اوراس پر غور وفکر اورتدبر کے ساتھ اس کی دعوت کو عام کرے۔
-
شہر اللہ دعا مناجات تزکیہ نفس و کردار سازی اور محاسبہ کا ماہ ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ اس ماہ میں اللہ تعالی اپنے بندے کو آپ کے قریب بلا کو اپنا مہمان بناتا ہے، اس ماہ میں مومن کی ہر سانس ایک تسبیح کے برابر کا ثواب لکھتا ہے، روزہ غریب نادار مفلس کا خیال اور احساس کا درس دیتا ہے۔
-
کتاب اور قلم ترقی و سربلندی کی علامت، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ نوجوان نسل کو فیس بک اور واٹس اپ سے نکل کر کتاب کے مطالعے کو اپنی معمولات زندگی میں شامل کرنا ہوگا۔
-
دفتر آیت اللہ العظمی حکیم نے بدھ کے دن کو اول ماہ مبارک رمضان قرار دیا ہے
حوزہ/ نجف اشرف میں آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو ماہ مبارک رمضان کا آغاز ہوگا۔
-
آیت اللہ سید علی سیستانی کے نزدیک بدھ کو عراق اور ہمسایہ ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز
حوزہ / نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو عراق اور ہمسایہ ممالک میں ماہ مبارک رمضان کا آغاز ہوگا۔
-
حصہ اول:
ایک جبری گمشدہ کی آپ بیتی؛ ظلم کے خنجر کو بڑی حیرت ہے!
حوزہ/ یہ کہانی ہے اس دن کی جب عید کے دن میں خوشیاں منا رہا تھا،میرے بیوی بچے ماں سب خوشیوں میں مصروف تھے،مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے ہوئے اچانک دروازے کی دستک نے مجھے دروازے کی جانب متوجہ کیا.میں مہمانوں سے معزرت کر کہ اس کی جانب اٹھا،باہر گیا تو دیکھا میرے استقبال میں 35-40 افراد آئے تھے۔
-
حلول ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے شیخ الازہر کا عالم اسلام کو مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
حوزہ/شیخ الازہر احمد الطیب نے حلول ماہ مبارک رمضان کے موقع پر مسلمانوں کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
-
فضیلت ماہ رمضان المبارک
حوزہ/ مہینے کے اپنے اپنے تقاضے ہوتے ہیں اس مہینے کا تقاضا یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت کرو اس لئے کہ ہر چیز کے لئے موسم بہار ہوتا ہے قرآن مجید کیلئے موسم بہار ماہ مبارک رمضان ہے قرآن مجید کا نزول اسی مہینے میں شروع ہوا۔
-
سکردو میں ڈپٹی کمشنر سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کی نشست،پاکستان کے حکمراں خدا کا حکم و قرآنی فرامین کے نفاز کے لئے اقدام کریں
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کا مہینہ تقوی اور عبادت کا مہینہ ہے اور مملکت پاکستان بھی اسی لئے وجود میں لایاگیا تھا کہ یہاں پر لوگ قرآن و حدیث کے مطابق زنذگی بسر سکیں ۔ لہذا پاکستان کے حکمران اور منتظمین کو بھی چاہئے کہ خدا کا حکم اور قرآنی فرامین کے نفاز کے لئے اقدامت کریں ۔
-
آئی ایس او کا ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو "عشرہ قرآن و خودسازی" کے عنوان سے منانے کا اعلان
حوزہ/ دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خود سازی کو درک کرنا ہے، اس لئے عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے حب دنیا، فلسفہ، آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس منعقد کئے جائیں۔
-
سربراہ تحریک اصلاح و وحدت لبنان:
رمضان المبارک، دنیائے اسلام کے مابین رواداری اور مصالحت کا مہینہ
حوزہ/شیخ ماہر عبد الرزاق نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے ، اس مقدس مہینے میں بخشش،صدقہ دینے اور غریب و نادار لوگوں کی خدمت اور مدد کرنے کی دعوت دی ہے۔
-
امام وقت (عج) کے انتظار کی راہ میں چار اہم عوامل کی رعایت ضروری ہے،آیت اللہ غریفی بحرین
حوزہ/بحرینی ممتاز عالم دین آیت اللہ سید عبد اللہ غریفی نے امام وقت علیہ السلام کے منتظرین کیلئے چار اہم عوامل کے پائبند رہنے کی ہدایت کی ہے۔
-
انسانیت، امریکہ اور اسرائیل کے تسلط سے رنجیدہ ہے، انصاراللہ کے رہنما عبد المالک الحوثی
حوزہ/انصاراللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ملت یمن اور امت اسلامیہ کو مبارکباد دی ہے۔
-
روزہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔ اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتا ہے۔
-
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا، جامعۃ المنتظر لاہور
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف تھا جہاں سے متعدد شہادتیں موصول ہوئیں جب کہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔
-
رمضان المبارک صبر و رضا اور ایثار و قربانی کا درس، امت محمدی پر روزے اس لیے فرض کہ وہ متقی بن جائیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اسلام ہمیں دوسروں کی جان و مال کے تحفظ,ظالمین سے دوری،ذخیرہ اندوزی کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے۔روزہ خود کو محض بھوکا یا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے۔ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں۔ان کے اہل خانہ ہر سال سحری و افطاری کے اوقات میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔حکومت ان جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرائے۔رمضان میں کی گئی اس نیکی کا اجر کئی گنا زیادہ ہو گا۔
-
ایران کا اہل سنت کے ساتھ منصفانہ تعامل،فتنوں کے خاتمے کا سبب، سربراہ دار الافتاء عراق
حوزہ/ دار الافتاء عراق کے سربراہ نے کہا کہ دنیا اور عراق میں سنیوں کے ساتھ ایران کی اچھی بات چیت نے بہت سے موجودہ فتنہ و فساد کو ختم کر دیا ہے۔