-
حدیث روز | صحت و سلامتی کے متعلق امام موسی کاظم (ع) کی نصیحت
حوزہ/ امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں صحت و سلامتی کے متعلق نصیحت کی ہے۔
-
آیت اللہ فاضل لنکرانی کا پاکستان کے مبلغین سے خطاب:
بدعتوں کی جانب متوجہ رہیں
حوزہ/ مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے سربراہ نے کہا: اگر لوگوں کی سماجی مشکلات کو حل کر سکتے ہیں تو دریغ نہ کریں کیونکہ آج وہ دور ہے کہ مبلغ کو ان مسائل کی جانب بھی توجہ دینا چاہئے۔
-
سکھر؛حوزہ علمیہ خواہران "جامعہ بتول" کی تقریب سنگ بنیاد
حوزہ/ ضلع سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے اساتذہ اور ذمہ داران کی موجودگی میں حوزہ علمیہ خواہران “جامعہ بتول” کی بنیاد رکھی گئی۔
-
نمائندہ جامعۃ المصطفی ہندوستان:
مرحوم رضا سرسوی انقلابی، امام خمینی(رح)اور مقام معظم رہبری کے عقیدت مندوں میں سے تھے، حجت الاسلام شاکری
حوزہ/ ہندوستان کے معروف شاعر اور مداح اہل بیت علیہم السلام،متقی،مکتب اہل بیت(ع) اور انقلاب اسلامی کے حقیقی پیروکار مرحوم رضا سرسوی کے انتقال پُر ملال پر ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
منفرد لہجے کے مداح اہل بیت رضا سرسوی سپرد خاک
حوزہ/ دین اسلام اور مقصدِ کربلا کو پوری زندگی شعری زبان میں گھر گھر پہونچانے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر اہلبیت الحاج قاضی سید نوش، رضا، رضا سرسوی کو انکے آبائی وطن میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
-
ملت جعفریہ کے ہر فرد کی یہ اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے، علامہ عبد الخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایک طرف ہم کشمیر میں عام شہریوں کے ساتھ ریاستی جبر کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایک آزاد ریاست میں اپنے ہی شہریوں کو ظلم و ستم کا شکار کیا جا رہا ہے۔
-
بزرگ شاعر جناب رضا سرسوی کی رحلت نے مذہبی شعر و شاعری کی دنیا میں بڑا خلا پیدا کردیا، مولانا سید احمد رضا الحسینی
حوزہ/ بزرگ شاعر جناب رضا سرسوی کی پیش پروردگار بازگشت نے مذہبی شعر و شاعری کی دنیا میں بڑا خلا پیدا کردیا۔آپ کی شعر گوئی میں جو دیانتداری اور اخلاص تھا اس نے علماء، افاضل،طلاب اور مومنین کو نہایت درجہ متاثر کیا ہے۔
-
یمنی عوام کا امریکہ اور آل سعود کے خلاف صعنا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
حوزہ/ صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی تعداد نے آج امریکی سعودی اتحاد کے ہاتھوں اس ملک کی معاشی ناکہ بندی اور بحری قزاقی پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف احتجاج کیا۔
-
حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام سے باز رہے،تمام جبری گمشدگان کو فی الفور رہا کرے، محترمہ عظمی تقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم لاوارث نہیں ہیں اور آج کی شب اپنے وقت کے امام عج سے توسل اور استغاثہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔
-
ڈی آئی خان سے گذشتہ 12 برس سے شیعہ نوجوان لاپتا ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں، علامہ وحید عباس کاظمی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ اگر ان نوجوانوں نے ملک پاکستان میں کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں کس لیے قائم ہوئی ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزاء ملنی چاہئے، اس طرح خاموشی سے لاپتہ کردینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
-
رضا سرسوی ایک انمول گوہر
حوزہ/ محترم رضا سرسوی صاحب مرحوم کا وہ کلام جو انہوں نے ماں کے عنوان سے تحریر کیا، آج تک تاریخ شاعری میں اس کی نظیر نہ مل سکی، اس موضوع پر بہت سے شعراء نے قلم اٹھایا لیکن وہ رضا سرسوی کی آفاقیت تک نہیں پہنچ پائے۔
-
ریاستی ادارے مظلوم ماٶں و یتیم بچوں کی فریاد کو سنیں اور فوری طور پر مسنگ پرسنز کو بازیاب کریں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ایک انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہم اس ملک کے وفادار اور محب وطن شہری ہیں ہمیں دین سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جرم میں دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے پاک وطن میں سینکڑوں شہدا دیٸے اور ہمیشہ اپنے عظیم شہدا کو سبز ہلالی پرچم کا کفن پہنا کر حب الوطنی کی نٸی تاریخ رقم کی۔ آج سبز ہلالی پرچم اور بانی پاکستان کے مزار کے ساٸے میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لٸے دہرنا حب الوطنی کا مظہر ہے۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی کی رحلت پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم رضا سرسوی صاحب کے قلم کا کرشمہ یہ تھا کہ وہ کبھی اپنے سامعین کو عالم حضور میں کھینچ لے جاتے تھے تو کبھی الفاظ کے قالب میں ماں اور باپ جیسے عظیم المرتبت کردار کو مجسم کر دیتے تھے۔آپ نے انقلابی شاعری سے بہت سے جوان ذہنوں کی آب یاری کی ہے جو آنے والے دور میں ثمر آور ہوں گے اور آپ کی تعلیمات اور روش شاعری کو دوام بخشیں گے۔
-
عراق؛ دفتر آیت اللہ العظمی حکیم:
حضرت مہدی (عج) کی آمد کا مطلب اہل ایمان کے لئے ایک نئی ذمہ داری کا آغاز ہے
حوزہ/ دفترحضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا: حضرت مہدی (عج) کی آمد کا مطلب ایک نئی ذمہ داری کا آغاز ہے جس کا مومنین کو متحمل ہونا چاہئے۔
-
بحرین کی عوام کا ملک کے قیدیوں کے لئے رہائی کا مطالبہ و احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ مظاہرین نے ملک کی جیلوں میں کرونا کے پھیلاو کی وجہ سے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی حزب اختلاف کے مطابق، حکومت قیدیوں میں امراض قلب کو فروغ دے رہی ہے اور اپنے مخالفین کو شکست دینے کیلئے اس نئے طریقہ پر عمل پیرا ہے۔
-
بزرگ عالم دین علامہ ملک اعجاز حسین نجفی کرونا سے متاثر،دعا کی اپیل
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور بزرگ عالم دین علامہ ملک اعجاز حسین نجفی آف خوشاب کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ آپ تمام مومنین، علمائے کرام اور طلاب عظام سے گزارش ہے کہ علامہ صاحب کی مکمل شفایابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔
-
شام میں حزب اللہ کی موجودگی نہایت ضروری ہے، روس
حوزہ/ روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے دوران ماسکو نے شام کی سرزمین پر لبنانی حزب اللہ کی موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔
-
آیۃ اللہ العظمی میرزائے شیرازی رحمۃ اللّٰہ علیہ
حوزہ/ تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم، فقیہ، مجاہد، مرجع تقلید اور رہبر آیۃ اللہ العظمی میرزا محمد حسن حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی؛آپ کے جانے سے ہم طلاب میں اداسی ہے، مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ پوری دنیا میں اپنے تقویٰ وپرہیزگاری نیزاخلاق وکردارکے سبب منفرد شناخت رکھنے والے جناب رضا سرسوی کا فراق یوں تو تمام عشاق کے لئے شاق ہے لیکن ہم جیسے طلاب رضا بھائی کی شفقتیں،محبتیں اور دعائیں تا دم حیات نہیں بھول سکتے۔مرحوم رضا سرسوی جیسا منکسر المزاج،علم دوست،فرض شناس شاک عر صدیوں میں جنم لیتا ہے۔
-
سربراہ جامعہ المصطفی حجۃ الاسلام عباسی کا استاد شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر اظہار تعزیت
حوزہ/ سربراہ جامعہ المصطفی حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی نے اپنے تعزیتی پیغام میں، دینی مدارس پاکستان کے مایہ ناز استاد حجت الاسلام شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
اخلاق و کردار کے پیکر رضا سرسوی
حوزہ/ شاعر اہل بیت (ع)جناب رضا سرسوی صاحب اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات اور سانحہ ارتحال سے مذہب تشیع کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا جلسہ استقبال ماہ مبارک رمضان و ولادت امام عصر (عج) کا انعقاد
حوزہ/ مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کی بنیاد رکھنےکی اہم وجہ دفاع توہین مراجع و علماء ہے۔"مجمع" مراجع کرام و علماء کی توہین کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے اور سختی کے ساتھ ردعمل کیا جائے گا۔ اور اگر کسی کی توہین کی جائیگی تو مجمع اپنے تمام اراکین وانسجام علماء کے ساتھ آواز اٹھاتے ہوئے منہ توڑجواب دے گا۔
-
اہل بیت (ع) سے تمسک سے دنیا اور آخرت کی خوش بختی حاصل ہوتی ہے، حجۃ الاسلام فرحزاد
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: دین کی حفاظت اور دنیاوی اور اخروی خوشبختی اہل بیت علیہم السلام سے تمسک سے حاصل ہوتی ہے کیونکہ معصومین علیہم السلام سے توسل شرک و گمراہی اور ہلاکت سے نجات دیتا ہے۔
-
شیعہ سینٹرل وقف بورڈ انتخابات: مولانا کلبِ جواد نے وسیم رضوی کے بائیکاٹ کی اپیل کی
حوزہ/ اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، علماء وسیم رضوی کے خلاف متحرک و متحد ہو رہے ہیں۔ سینئر شیعہ عالمِ دین اور امام جمعہ مولانا کلبِ جواد نقوی نے متولیوں سے اپیل کی ہے کہ وقف بورڈ انتخابات میں وسیم رضوی کی حمایت نہ کریں۔
-
حدیث روز | لقمان حکیم کی اپنے فرزند کو دنیوی امور کے متعلق نصیحت
حوزه / ایک روایت میں لقمان حکیم نے اپنے فرزند کو دنیوی امور کے متعلق اعتدال سے کام لینے کی نصیحت کی ہے۔
-
شیعہ لاپتہ افراد کو رہا کرو ورنہ علامتی دھرنے مستقل دھرنوں میں تبدیل ہوں گے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ کراچی میں احتجاجی دھرنے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے، ہم اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔