-
علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت جانسوز پر امام جمعہ سکردو کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ امام جمعہ سکردو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم حجۃ السلام شیخ نوروز علی نجفی ایک ایسی شخصیت تھے کہ جس کے شجر سایہ دار تلے پہنچ کر ہر کس وناکس راحت وسکون پاسکتا تھا۔ اُن کے شاگرد بہت ساری جگہاؤوں پر ابھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل کا یکساں نصاب تعلیم میں ملت جعفریہ کا نقطہ نظر شامل نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار
حوزہ/ علامہ سبطین سبزواری، صوبائی صدر کی زیر صدارت اجلاس میں کہنا تھا کہ متفقہ نصاب نافذ کیا جائے،جو کتابیں چھاپی جارہی ہیں اسلام کی صحیح عکاسی نہیں کر تیں،متنازع کتب کو قوم پر مسلط کیا گیا تو تسلیم نہیں کریں گے،تمام مکاتب فکر کے مشترکات شامل کئے جائیں، وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ بھی نصابی کتب پر تشویش کا اظہارکر چکی ہے،ایسا نصاب تعلیم جس میں شیعہ نقطہ نظر شامل نہیں، مسترد کرتے ہیں۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان:
مسلکی نقطہ نظر کے اختلاف کے باوجود اسلامی مکاتب فکر کے درمیان روابط جاری رہنے چاہیئں
ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات پہلے سے موجود اور نئے وفاق المدارس کو آپس میں مل بیٹھ کر تحفظات پر بات چیت کرنی چاہیے، دونوں رہنماوں میں اتفاق۔
-
وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے
حوزہ/ اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
-
پاکستان کی سرزمین میں شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش، انجمن امامیہ بلتستان کا بیان
حوزہ/ صدر انجمن امامیہ بلتستان اور نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے کہا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جاے۔قانوں کے کٹھرے میں لائے بغیر غائب کر دینا قانونی اور غیر اسلامی عمل ہے ۔جس کی بہر پور مذمت کی جاتی ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فورا تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے ۔
-
علامہ شیخ نوروز نجفی نے اپنی پوری زندگی مکتب آل محمد کی خدمت میں گزاری، علامہ شیخ اکبر رجائی
حوزہ/ رکن جی بی اسمبلی علامہ شیخ اکبر رجائی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ شیخ نوروز نجفی مرحوم نے اپنی پوری زندگی تعلیمات محمد وآل محمد کی نشر واشاعت اور شاگردان مکتب امام صادق علیہ السلام کی تربیت میں گزاری۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی کے سانحہ ارتحال پر مولانا ذکی حسن کا اظہار افسوس
حوزہ/ طویل عرصہ سے موصوف کے ہمراہ مجالس و محافل میں شرکت کا موقع ملا، اسی طرح 'زینبیہ ٹی وی' کے پروگراموں میں بھی ساتھ رہا، متعدد دفعہ سفر کربلا میں بھی ملاقات رہی ۔ کافی قریب سے دیکھنے اور اخلاق کی کرنوں کو محسوس کرنے کا موقع ملا ۔ خلوص، انکسار، علم نوازی، عبادتوں سے شغف، ذکر اہلبیت علیہم السلام سے خاص لگاؤ، مجلسوں اور فرش عزا کا بے پناہ احترام، ایک ایک کرکے نگاہوں کے سامنے آ رہے ہیں۔
-
قم المقدسہ میں جشن میلاد امام زمان (عج) کا انعقاد
حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم المقدس کی طرف سے خمسہ محافل بسلسلہ معرفت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، روز ولادت باسعادت پیادہ روی حرم مطہر سے مسجد جمکران تک کا، 12 خوش نصیبوں کے قرعہ کشی کے ذریعے زیارت شاہ عبدالعظیم حسنی، حضرت امام علی رضا علیہ سلام و زیارت کربلا کے لئے نقد ہدیہ کا اہتمام کیا گیا۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی کا کلام ان کی زندگی کی علامت بن کر ہمیشہ باقی رہے گا، مولانا سید حمید الحسن زیدی
حوزہ/ مرحوم رضاسرسوی صاحب نے انسانی رشتوں کی قدرو قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماں کے بارے میں جو لافانی نظم یادگار چھوڑی ہے وہ ایک طرف ایک دردمند صاحب دل ہونے کی دلیل ہے تو دوسری طرف سماج کے تئیں انکے دقیق مطالعہ کی ترجمان،ایک ایسی نظم جسے پڑھ کر یا سن کر سماج کے ہر طبقہ کو اپنی ماں کا سراپا دکھائی دینے لگتا ہے۔
-
انا للہ وانا الیہ راجعون:
خبر غم؛ ہندوستان کے معروف شاعر اہلبیت (ع) رضا سرسوی انتقال کرگئے
حوزہ/ ہندوستان کے مشہورو معروف شاعر اہلبیت جناب رضا سرسوی صاحب کچھ دیر قبل دار فانی سے سار بقاء کوچ کر گئے۔
-
حکومت پاکستان میں شہری حقوق
حوزہ/ اگر حقوق کی جد و جہد کرنا جرم ہے تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام استعمال کرنا چھوڑ دو، آئین و قانون کی بات کرنا چھوڑ دو، سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکو، حکومت وقت کے خلاف بغاوت کے نام نہاد جرم میں گرفتار کرو اور قتل کردو۔
-
ایک سال میں 16000 سے زائد فلسطینی بچے صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار
حوزہ/ فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ سن 2000 کے بعد سے صہیونی ملیشیا نے 16000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔
-
کتاب اور قلم مقدس قابل احترام اور انسانی معاشرے کی تعمیر و ترقی کا سبب ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لٸے کتابیں نازل کیں انبیاۓ کرام معلم بشریت بن کر آٸے۔ لاٸبرری معاشرے کی ضرورت ہے ہمیں عوام کو مطالعہ کی طرف راغب کرنا ہوگا۔
-
شیخ زکزاکی کے مقدمے کی ناکام سماعتوں سے متعلق حوزہ نیوز کی رپورٹ:
نائیجیریا کی حکومت کا شیخ زکزاکی کے بتدریج قتل میں اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ تعاون
حوزہ/ شیخ زکزاکی کے مقدمہ کی سماعت پچھلی سماعتوں کی طرح بے نتیجہ رہی، باخبر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی حکومت آل سعود اور اسرائیل کے براہ راست حکم پر نائیجیریا کے شیخ کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
-
حدیث روز | ایک کام کو انجام دینے پر انسان کے راضی ہونے یا نہ ہونے کا اثر
حوزہ/ حضرت امام جواد علیہ السلام نے ایک روایت میں ایک کام کو انجام دینے پر انسان کے راضی ہونے یا نہ ہونے کے اثر کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
دہشت گردی کو اب بھی شیطانی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے، آیت اللہ العظمی بشیر نجفی
حوزہ/ یورپین پارلیمنٹ کے نمائندوں، محققین اور سیاستدانوں پر مشتمل ایک وفد نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی ہے۔
-
حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی کے سانحہ ارتحال پر علامہ شیخ محسن علی نجفی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کا انتقال ایک سانحہ ہے مرحوم نے اپنی پر برکت زندگی میں لائق طالبعلموں کی تربیت کی مدرسہ جعفریہ کراچی کو ایک خاص معیار کے ساتھ چلایا اور بڑی تعداد میں لائق طالبعلم وہاں سے فارغ ہوئےآپ کی رحلت سے علمی حلقوں میں ایک بہت وسیع خلاء پیدا ہوگیا ہے اور تعلیمی حلقوں میں اداسی چھا گئی ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی نے اول ماہ رمضان کو مشخص نہیں کیا
حوزہ/ آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کے ایک فرد نے آیت اللہ سیستانی سے منسوب اول ماہ رمضان کی تعیین کی خبر کی تردید کی ہے۔
-
جوائنٹ شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے مطالبات کی حمایت میں ملک بھر میں پر امن دھرنے دینگے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جب تک ہمارے لاپتہ نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا،ملک بھر میں جوائنٹ شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے مطالبات کی حمایت میں ملک بھر میں پرامن علامتی دھرنے دینگے۔
-
لکھنئو: شاہ نجف امام باڑہ اور قدم رسول کی چہار دیواری منہدم
لکھنؤ کے شاہ نجف امام باڑہ اور اس کے قریب میں واقع قدم رسول کی چہار دیواری کو واٹر کارپوریشن نے اسمارٹ سٹی کے نام پر منہدم کر دیا ہے۔ شاہ نجف امام باڑہ آثار قدیمہ کے زیر نگرانی ہے۔ باوجود اس کے واٹر کارپوریشن نے آثار قدیمہ سے قریب کھدائی کرنے سے پہلے اجازت نہیں لی۔
-
نظام ولایت و امامت کانفرنس خیرپور:
فقیہ عادل، جامع الشرائط کی تقلید کرنا حضرت امام حسن عسکری (ع) کا فرمان، علامہ سید ارشاد حسین نقوی
حوزہ/ پاکستان کے بزرگ و مایہ ناز عالم دین نے اپنے بیان میں کہا کہ فقیہ عادل جامع الشرائط کی تقلید کرنا حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرمان سے ثابت ہے آئمہ اہل بیت نے ہمیں زمانہ غیبت کبری میں فقیہ عادل کی طرف رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
-
صدر جامعہ روحانیت شعبہ مشہد کا شیخ نوروز علی نجفی کی المناک رحلت پر اظہار افسوس
حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس کے صدر حجت الاسلام شیخ محمد حسین بہشتی نے کہا کہ ملت تشیع اور مدارس دینیہ پاکستان کی عظیم شخصیت استاد شیخ نوروز اب ہم میں نہیں رہے۔
-
عصر غیبت میں "دعائے عہد" امام زمان (عج) سے بہترین رابطہ، مولانا محمد معراج رنوی
حوزہ/ ہر بندۂ مؤمن کو اپنے امام سے بہرحال وبہر کیف مرتبط رہنا چاہئے، امام زمان علیہ السلام سے ارتباط کے ذرائع ہیں مگر اہم ترین ذریعہ دور غیبت کبریٰ میں دعا ہے بالخصوص دعائے عہد ہے۔
-
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، محترمہ فائزہ نقوی
حوزہ/ مرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان شعبہ خواتین نے کہا کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔
-
جبری گمشدگی واقعات میں اضافہ ریاست اور عوام کے لئے تشویشناک، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ صدر شیعہ علماءکونسل پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بغیر کسی مقدمہ کے جبری طور پر لاپتہ اور قید رکھنا غیر آئینی ،غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل ہے،بڑھتی ہوئی لاقانونیت سے لگتا ہے پاکستان خود مختار ملک نہیں، بیرونی اداروں کی کالونی ہے۔
-
عقیدہ توحید، ختم نبوت کے بغیر زندگی گذارنے والے جاہل ہیں، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور پیغمبر کی آمد سے قبل معاشرہ جہالت میں ڈوبا ہوا تھا،علم نے حقوق اللہ، حقوق العباد اور انسانی تکریم سکھائے، اسلام سے پہلے زمانے کو دور جاہلیت کہتے ہیں کیونکہ اس میں عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت نہیں تھے جہالت کے خاتمہ کے لئے تعلیم کا عام ہونا ضروری ہے۔
-
ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری
حوزہ/ ابھی وسیم جیسے ملعون کی ہرزہ سرائی پر مچا گھمسان تھما ہی نہیں کہ دریدہ ذہنیت کا مالک بھگوا داری نرسیہانند سرسوتی نے اپنے خام خیالی میں ایک اور ستون اسلام کو منہدم کرنے کی کوشش کی اور نبی کریم کی شان میں گستاخی کی ناقابل برداشت جرم کا ارتکاب کر بیٹھا۔ ان جیسے جاہل، مجہول النسب فرقہ پرست لوگوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔