پاکستان
-
پاکستان؛ شیعہ جبری گمشدگیاں جاری، ایک اور شیعہ عالم دین کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا گیا
حوزہ/ پاکستان کے ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ عالم دین مولانا آغا حیدرعلی ہادی کو بھی اہلکاروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔
-
پاکستان سے آئے وفد کا ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کا دورہ
حوزہ/ یونیورسٹی کے معاون ڈاکٹر انصاری سے خصوصی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔
-
اسلام آباد میں تمام مسالک کے علماء و مشائخ کے وفد کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات:
سری لنکا پاکستان کا ایک اچھا دوست ہے اور یہ دوستی ایسے واقعات سے کمزور نہیں ہوگی، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر: ہم پوری پاکستان کا پیغام لے کر آئے ہیں کہ یہ شدت پسندی اسلام اور پاکستان کے ساتھ بہت بڑی دشمنی اور بدنامی کا سبب ہے ہم سب کو مل کر اس انتہا پسندی اور جہالت کا مقابلہ کرنا ہے۔
-
پیغمبر اکرم (ص) نے جاہلیت کی رسوم کا خاتمہ کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ اتھارٹی سیرت پیغمبر اکرم ایک ایسا مقبول نسخہ تجویز کرے جس سے پاکستان میں موجود اس قسم کی جاہلیت کا خاتمہ کیا جاسکے۔
-
شیخوپورہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ فضل عباس قمی لاپتہ کر دیئے گئے
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے رہنماء اور جامع مسجد المصطفیٰ شیخوپورہ کے خطیب اور جامعہ مدینہ العلم کے پرنسپل حجت الاسلام فضل عباس قمی کو مدرسے سے لاپتہ کر دیا گیا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت:
لوگوں کو اکسانے کےلئے مذہب کا استعمال سنگین جرم، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ سیالکوٹ جیسے سانحات ریاستوں کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہوتے ہیں مگر افسوس چند دن میڈیا میں غوغا کے بعد انہیں دبا دیا جاتا ہے۔
-
پاکستان میں عدالتی معاون:
پاکستان؛ شریعت کورٹ قوانین کو غیر اسلامی قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے، انور منصور
حوزہ/ آئین کے مطابق ریاست دس سال میں ہر طرح کے استحصال کے خاتمے کی پابند تھی، سود بھی استحصال کی ہی ایک قسم ہے، صرف 1980 سے 1990 تک عدالتی دائرہ اختیار نہیں تھا۔
-
کربلا و نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی اجازت
حوزہ/ زائرین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزارت خارجہ کو کربلا معلیٰ ونجف اشرف سمیت دیگرممالک کے پانچ شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
-
کیا ملک پاکستان میں منظم منصوبے کے تحت اہل تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟
حوزہ/ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اہل تشیع افسران کی فہرستیں تیار کی گئیں اور پھر ان کو شیعہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ مذکورہ افسران کے انتخاب کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ اگر شیعہ قوم کی جانب سے ردعمل آتا ہے، تو اس سے بھی شیعہ افسر ہی نشانہ بنیں اور شیعہ کو شیعوں سے ہی نقصان پہنچایا جائے۔
-
معروف خطیب و مصنف علامہ حسن فخر الدین کے انتقال پر جامعہ طوسی بلتستان کا اظہار تعزیت
حوزہ/ بلتستان کے بزرگ عالم دین علم رجال کے ماہر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن فخر الدین کل کراچی میں انتقال کر گئے۔
-
امریکہ اور اس کے حواری ارض پاک کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، علامہ راجہ ناصر جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارنہ اور لسانی فسادات کا فروغ عالم استکبار کے مذموم عزائم کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ہمیں طاغوتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
-
علامہ اقبال ؒ مسلم امہ کے روایتی وقار و مرتبے کو بلند دیکھنے کے آرزومند تھے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے یوم اقبال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے لیے علامہ اقبال کے ان فرمودات پر عمل کرنا ہوگا جن میں وہ مسلمانوں کو باہم ہونے کا درس دیتے ہیں۔یہی حقیقی اسلام ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔مسلمانوں کے مختلف مسالک کے درمیان نفرت اور دوریاں پیدا کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
-
ملک کی ترقی کے لیے حکمراں اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم اقبال کی مناسبت سے ارسال کردہ پیغام میں کہا: آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمراں اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں تاکہ پاکستان ترقی کرے اور عالم اسلام کا مرکز و محور قرار پائے۔
-
پاکستان کے ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال
حوزہ/ پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
-
کوئٹہ پریس کلب:
پاکستان میں شیعہ سنی علماء کا مطالبہ؛ حکومت 12تا 17 ربیع الاول سرکاری طور پر ہفتہ وحدت مسلمین کے طور پر منانے کا اعلان کرے +تصاویر
حوزہ/ وفاقی اور صوبائی حکومت ربیع الاول کے ان مبارک ایام میں 12 سے 17 ربیع الاول کو سرکاری طور پر ہفتہ وحدت مسلمین کے طور پر منانے کا اعلان کرے جس سے ملک میں اتحاد اور اخوت کی فضا کو فروغ حاصل ہوگا۔
-
افغان جنگ میں ناکامی کے بعد بائیڈن حکومت امریکی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ عالمی برادری اور امریکی عوام حکومت سے افغان جنگ بارے سوال کررہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ 20 سال تک جاری رہنے والی جنگ کو عالمی برادری سے چھپا نہیں سکتا۔ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ امریکہ نے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر افغانستان کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ۔
-
پاکستان میں شیعہ علماء اور ذاکرین کے خلاف ایف آئی آر کا سلسلہ جاری؛ علامہ امجد جوہری فرزند علامہ طالب جوہری کے خلاف ملتان میں ایف آئی آر درج
حوزہ/ علامہ طالب جوہری کے فرزند علامہ امجد جوہری کے خلاف ملتان میں ایف آئی آر درج کرلی گئی لیکن ملک بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے اورنگزیب فاروقی اور دیگر گستاخان مولا علیؑ پر کئی درخواستوں کے باوجود کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
-
دنیا بھر میں رائج جمہوریت (ڈیموکریسی) کیپیٹل ازم پر مبنی ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ماحول میں خوف و ہراس، لوگوں کی شہری آزادیوں اور میڈیا پر قدغنیں جمہوری سوچ کے منافی ہیں۔
-
قائد اعظم محمد علی جناحؒ نےجو وطن بنایا وہ مسلکی نہیں بلکہ مسلم پاکستان تھا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ قائد کا پاکستان مسلکی پاکستان نہیں تھا بلکہ مسلم پاکستان تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی جو اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر تھا۔
-
یزید اور پاکستان میں اس کے حامی
حوزہ/ پاکستان میں ایسا وقت آن پہنچا ہے کہ یزید ابن معاویہ پر لعنت کرنے سے ایف آئی آر درج ہورہی ہیں، جس کی تین سالہ حکومت میں قتل و غارت اور خونریزی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔
-
افغانستان میں طالبانی اقتدار اور پاکستان پر اس کے اثرات، علامہ شفقت شیرازی کا تبصرہ
حوزہ/ افغانستان ایک ہمسایہ ملک ہونے کے اعتبار سے پاکستان کا فائدہ اسی میں ہے کہ اس کے پڑوس میں امن و امان برقرار رہے۔ اور ہمسایہ ملک کی سرزمین اسکے خلاف استعمال نہ ہو۔ دوسری طرف طالبان حکومت کے آنے کے بعد پاکستان میں کئی طرح کے مسائل اور مشکلات جنم لے سکتے ہیں ہم فقط دو بنیادی نکات کو بیان کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔
-
رحیم یار خان؛ ہندوں کی مندر پر حملہ شرمناک فعل،اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، علامہ حسن ظفر نقوی
اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے شرمناک فعل ہیں یہی وہ شر پسند لوگ ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں اسلام کسی صورت ایسی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
-
علماء کی کاوشوں سے بہت جلد ملک پاکستان ایک فہیم قوم کے طور پر دنیا میں متعارف ہوگا، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے کہا کہ علماء کی کاوشوں سے بہت جلد پاکستان ایک فہیم قوم کے طور پر دنیا میں متعارف ہوگا اور وحدت کی فضا پیدا ہوگی فرقہ وریت پھیلانے والوں کی بیخ کنی کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ہمیں اپنی صفوں سے ان عناصر کو نکال باہر کرنا ہوگا اور بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔
-
ایران سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بدھ کے روز عید الاضحی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ سعودی عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور فلسطین سمیت متعدد ممالک میں عید الاضحیٰ منگل کو منائی گئی۔
-
ملک پاکستان میں اتحاد و وحدت کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اس راستے میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے جاتے رہے ہیں۔
-
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
افغانستان پر طالبان کا کنٹرول خطے کے لئے خطرے کا باعث ہے/ آیت اللہ خامنہ ای ایک الٰہی رہنما ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ آج امریکہ عالمی سپر پاور نہیں ہے، اس کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کی طاقت بڑھ گئی ہے۔ اگر خطے کے فیصلہ ساز افراد خصوصا افغانستان کے قائدین اس الٰہی رہنما حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے احکامات کو دل سے سنیں تو ہم افغانستان میں بھی امن و سلامتی سے روبرو ہو سکیں گے جس طرح مغربی ایشیاء میں امریکی ہتھکنڈے ناکام اور نامراد ہو گئے ۔
-
شام کے تجربہ سے سیکھنے کی ضرورت !
حوزہ/ افغانستان کی صورت حال اور پاکستانی حکومت اور عوام کی ذمداری۔
-
وزیر اعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
حوزہ/ مرجع عالی قدر نے معزز مہمانان گرامی سے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں بیان کرتے ہوئے کہا: حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ان کا منصب عوام کی خدمت کے لیے ہے اور انکی امانت ہے۔
-
اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے گا،پارلیمانی سیکریٹری برائے ویمن ڈیویلپمنٹ محترمہ کنیز فاطمہ
حوزہ/ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی کا دورہ قمراہ۔اس دوران پرائمری بوائز اینڈ گرلز سکولوں کا دورہ کیا۔ٹیچرز اور کمیونٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
-
پاکستان میں ایک بار پھر تشدد؛ عدم برداشت اور فرقہ واریت کی لہر دوڑ رہی جو کہ باعث تشویش ہے، محترمہ زہرا نقوی
حوزہ/ رکن پنجاب اسمبلی پاکستان سیدہ زہرا نقوی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ملک میں عدم برداشت اور شدت پسند رویوں کے حامل تکفیری فکر رکھنے والے عناصر دین کے دشمن ہیں۔