-
عالمی یوم القدس کے موقع پر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور جلوس
حوزہ/ عالمی یوم القدس کی مناسبت پر ہندوستان کے مختلف علاقوں اور شہروں میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔
-
عالمی یوم القدس ملت مرحومہ کے لئے حیات نو کا دن، مولانا قمی
حوزہ/ پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ نے کہا کہ یوم القدس کسی مخصوص مکتب فکر یا مسلک و ملت کا دن نہیں ہے بلکہ عالمگیر سطح پر ظالموں اور سرکاری دہشتگردی کے خلاف اعلان جنگ کا دن ہے۔
-
اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ:
امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی اسرائیل کی نابودی کی پیشنگوئی کوئی سیاسی تجزیہ نہیں ہے بلکہ وعدہ قرآنی ہے
حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: مسلمانوں کی مزاحمت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے اسرائیل نابود ہو گا اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل کی نابودی کے متعلق پیشنگوئی کوئی سیاسی تجزیہ اور تحلیل نہیں ہے بلکہ وعدہ قرآنی ہے۔
-
کراچی؛تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے آزادی قبلہ اول ریلی،قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام یا خاص خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے، مقررین
حوزہ/ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آزادی بیت المقدس ریلی کے منتظمین کی بلاجواز گرفتاری اسرائیلی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
-
قسط ۴:
اعجاز قرآن اور عدم تضاد
حوزہ/ قرآن کریم اپنی معجزنمائی پر ایک دلیل یہ بھی رکھتا ہے کہ اس کے اندر تضاد و اختلاف نہیں پاپا جاتا ، اس کا کہنا یہ ہے کہ اگر یہ کتاب خدا کے علاوہ کسی اور کی ہوتی تو اس میں بہت زیادہ اختلاف پایا جاتا۔
-
اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
حوزہ/ مقررین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم القدس یوم اسلام ہے، مسٸلہ فلسطین ناقابل فراموش مسٸلہ ہے، جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، دنيا کا ہر مسلمان بیت المقدس پر یہودی تسلط کو قبول کرنے کے بجائے جان دے گا، گزشتہ کٸی دہایوں سے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا حد سے تجاوز کر چکی ہے، مسلمانوں کو اس طرح کے ظلم اور جبر کے خلاف متحد ہو کر اُمت وحدت بن کر اپنے برادر ملک فلسطین کی بھر پور حمایت اور ان کے ساتھ یکجا کھڑے ہو کر ظالم اور ناجائز اسراٸیل کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔
-
کرگل میں یوم قدس کی عظیم الشان تقریبات کا انعقاد
حوزہ/ کرگل کے چانی گنڈ میں امام بارہ امام رضا علیہ السلام تک روزہ داروں نے ایک عظیم الشان ریلی برآمد ہوئی اس ریلی میں عمررسیدہ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کی ایک تعداد نے شرکت کی۔
-
قدس، یعنی قبلہ اول
حوزہ/ دنیا کے تمام مسلمانوں کا دوسرا حرم ہے یہ فلسطین ان لاکھوں مسلمانوں کی اصل سرزمین ہے جنہیں عالمی استکبار نے غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں سنہ 1948 میں اپنے ہی وطن سے جلاوطن کرکے قدس کو غاصب،صہیونیوں کے تصرف میں دے دیا تھا ۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ الوداع ملک گیر یوم القدس ریلیوں کا انعقاد
حوزہ/ چاروں صوبوں وفاقی دارلحکومت،سمیت کشمیر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور شہروں، قصبوں اور ملک کے قریہ قریہ میں قبلہ اول کی آزادی کے لئے احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔
-
تصاویر/ کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام روز جہانی قدس کے مناسبت سے نکالی گئی ریلی
حوزہ/ کرگل ہند میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام روز جہانی قدس کے مناسبت سے نکالی گئی ریلی کی تصویری جھلکیاں۔کورونا کے پیش نظر اس ریلی کو تمام تر احتیاطی تدابیر کا بھر پور خیال رکھ کر انجام دیا گیا۔
-
مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان:
یوم القدس اسلام و انسانیت کی پاسبانی اور دنیا بھر کے ظالموں سے بیزاری اور مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، کامران رضا سومرو
حوزہ/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے سندھ بھر کے تمام ڈویژنوں میں یوم القدس کی آزادی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی رپورٹ کے مطابق ،کراچی ، حیدرآباد،جامشورو ،دادو ، سکھر ، شکارپور گھوٹکی ،پنوعاقل، اور دوسرے شہروں میں ریلیاں نکال کر احتجاج رکارڈ کروایا گیا، ریلیز کے شرکاء سے تنظیمی دوستوں ،اور علماء کرام نے خطابات کئے۔
-
جمعۃ الوداع کے موقع پر70000 فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شرکت
حوزہ/ القدس کے عالمی دن کے موقع پر صہیونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود 70000 فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں پہنچ کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز میں شرکت کی۔
-
یوم القدس کی مناسبت سے شامی عوام کی عظیم ریلی
حوزہ/ شام کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج ، جمعہ کو ایک بڑا مارچ کرکے فلسطین کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
-
مسلمانوں میں نا اتفاقی کی وجہ سے فلسطین آزاد نہیں ہوسکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر طویل عرصہ مسلمانوں کا قبضہ رہا،جب تک وحدت رہی،اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضہ کے بعد مراکش میں مسلمان حکمرانوں کے اجلاس میں بیت المقدس آزاد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ او۔آئی ۔سی بنائی گئی مگر وحدت قائم نہ کی جا سکی۔
-
عالمی یوم قدس کے موقع پر عظیم الشان وبینار کا انعقاد:
امام خمینی نے عالمی یوم قدس کا اعلان کر کے امت میں نئی بیداری پیدا کی، اخترالواسع/ یوم القدس فلسطین کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، محسن تقوی
حوزہ/ روزنامہ انقلاب کے بیوروچیف ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے کہا کہ ہم پورے عزم و حوصلے کے ساتھ عالمی یوم قدس کو لبیک کہتے ہیں اور رہبر انقلاب امام خمینی نے یہ پیغام اتحاد دیا تو دنیا کی اسلام دشمن طاقتیں خوفزدہ ہو گئیں امام خمینی کے پیغام کا نتیجہ ہے کہ آج بیت المقدس اور فلسطین کے لئے آوازیں بلند کی جارہی ہیں اسرائیل کی سازشوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ میرا اعتقاد ہے کہ یہ عالمی یوم قدس کی تحریک ایک دن امت مسلمہ کی نجات کا سبب بنے گی۔
-
عالمی یوم قدس پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا رہنما خطاب:
قدس شریف کو محور قرار دیکر مسلمانوں کے درمیان باہمی تعاون صیہونی دشمن کا ڈراونا خواب ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی یوم قدس پر اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، ماضی کی سرگزشت اور مستقبل کے لئے موثر روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔
-
مجلس علمائے ہند کی جانب سے عالمی یوم قدس کے موقع پر آن لائن احتجاج،شیعہ و سنّی علماء نے شریک ہوکر صدائے احتجاج بلند کی
حوزہ/عالمی یوم قدس کے موقع پر مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ’آن لائن احتجاج ‘کیا گیا۔
-
روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائت و جہاد کے اعلان کا دن ہے، علامہ ظفر علی نقوی
حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی استعمار اور صہیونی غاصب حکمرانوں کے خلاف اور فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔
-
قم المقدسہ؛ یوم القدس کی مناسبت سے "قدس، مسلمانوں کی آزادی اور غلبہ کی گمشدہ چابی" کے عنوان سے علمی نشست
حوزہ/ علمی نشست کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اشرف علی تابانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدس وہ پرچم ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ جس کے زیر سایہ ہر طرح کے انسان مسلمان اکٹھے ہو کر عالمی ظلم اور مستکبرین کے خلاف قیام کرسکتے ہیں. یوم القدس تمام مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کا اعلان اور مستکبرین کے خلاف قیام کا اعلان ہے۔
-
قدس کے وارث دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ اسرائیل غاصب اور جعلی ریاست ہے جسے دنیا کے غیرت مند مسلمان اور اقوام عالم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عرب حکمران اگر بیت المقدس اور قبلہ اول کا سودا کرتے ہوئے امت مسلمہ سے خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں م تو یہ ان ممالک کے عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ غیر منتخب غیر جمہوری اور ناجائز حکمرانوں کا فیصلہ ہے جو اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں۔
-
کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ،اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی، امام جمعہ کوئٹہ
حوزہ/ علامہ محمد جمعہ اسدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔
-
قائد ملت جعفریہ کے حکم پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، شیعہ علماء کونسل پاکستان
حوزہ/ قدس ریلی سے علمائے کرام و عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاءکردی، یوم القدس فلسطینیوں اور بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔
-
یوم االقدس؛ مظلومین فلسطینیوں سے پاکستانی کی اظہار یکجہتی
حوزہ/ القدس ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کےمرکزی صدر حسن علی سجاد اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس ظالم اور مظلوم کے درمیان تمیز کرنے کا دن ہے، مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے زیادہ اہم ترین مسئلہ ہے، جس سے ہم الگ نہیں ہو سکتے، مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو ایک ہوکر رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں جدوجہد کرنی چاہیئے۔
-
بیت المقدس پر قبضہ کسی ایک مکتب کا مسئلہ نہی بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ، امام جمعہ میلبورن
حوزہ/ آج پوری دنیا میں جو آزادی اور حریت کے نام پر تحریک بیداری کا آغاز ہے وہ فکر خمینی کے نتیجے میں ہے، مکتب اہل بیت کی فکر رکھنے والے پیروکار کا ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ہمیشہ نمایا کردار رہا ہے۔
-
ہر ایک کو صہیونیوں سے نفرت اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کرنا چاہئے، آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی
حوزہ/حسب سابق امسال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے،قدس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد ممکن نہیں ہے لہذا ہم سب ہر ایک کو صہیونیوں سے نفرت اور مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کرنا چاہئے۔