-
تمام مسلمان عید کا دن فلسطینی عوام سے یومِ یکجہتی کےطورپرمنائیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت اورمسلمان ممالک کی بےحسی پرشدیدغم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل کی غزہ پربمباری کے نتیجہ میں درجنوں فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے سربراہان نے اب تک صرف مذمتی بیان جاری کیےہیں۔ مذمت کمزورلوگوں کی زبان پرجاری ہونے والے وہ گھٹیا الفاظ ہیں جن سے دشمن کوڈھارس ملتی ہےکہ مسلمان ممالک زبانی جمع خرچ سےزیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔
-
ویڈیو/ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا کابل کے گرلز کالج میں شہید ہونے والی طالبات سے اظہار ہمدردی
حوزہ/ مرجع عالیقدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی کابل افغانستان کے گرلز کالج میں شہید ہونے والی طالبات سے اظہار ہمدردی۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کا پیغام عید
حوزہ/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین جناب مہدوی پور نے پورے ملک کے مسلمانوں کے نام عید الفطر کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
-
دنیا پرست حکومت،سماج کی موت
حوزہ/ اس سیکولر نظام میں اگر سرکاری اسپتال، سرکاری اسکول، اور اسی طرح دیگر سرکاری اور پرائیویٹ ادارےبھر پور ذمہ داریوں کو نبھاتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی کہ لوگ علاج کا پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ رہے ہوں۔ ملک کا وہ جینیس اور ٹیلینٹ دماغ جو پرائیویٹ اسکولوں میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے مزدوری کر رہا ہے۔ خصوصا اس ملک میں جہاں ملک کا بڑا حصہ غریبی میں زندگی گزار رہا ہے۔
-
اس سال کی عید دنیا کے مرحومین و مظلومین کے نام، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ کرونا مہاماری میں نوع بشریت کا کثیر تعداد میں رحلت کرنا اور فلسطین اور افغانستان میں ظالموں کا بے گناہ معصوم بچیوں اور لوگوں کے قتل عام نے دل کو دہلادیا ہے ہمارے یہاں رسم ہے گذشتگان کے پسماندگان کو پہلی عید پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
-
فلسطین عصر حاضر کی کربلا
حوزہ/ ہم جہاں ایک طرف قائد کا یہ نعرہ لگاتے رہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور یہ مسلمانوں کے دل میں خنجر گھونپنے والی بات ہے جسے ہم تسلیم نہیں کریں گے۔ وہیں قائد کے اسی ملک میں اسرائیل کے پرچم نذرِ آتش کرنے پر ایف آئی آر تک کاٹی گئیں، اسرائیلی گماشتوں کو خوش کیا گیا اور ایسا دوہرا معیار اختیار کیا گیا جو سمجھ سے باہر ہے۔
-
ایک لاکھ فلسطینیوں کی مسجد الاقصی میں نماز عید میں شرکت
حوزہ/ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے آج مسجد اقصی میں نماز عید الفطر ادا کی۔
-
اے ماہ خدا! خدا حافظ!
حوزہ/ ہم ہیں اور لعلکم تتقون سے حاصل ہونے والے تقویٰ کے آثار و برکات، اگر کچھ تقویٰ حاصل ہوا تب! لیکن اطمینان اس بات کا ہے کہ ماہ رمضان کو ماہ رمضان بنانے والا پروردگار ہمیشہ ہے اور ہر جگہ ہمارے ساتھ اور ہم سے سب سے قریب ہے۔
-
پاکستان میں سادگی کے ساتھ منائی گئی عید، فلسطین و افغانستان کیلئے دعائیں
حوزہ/ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی مسجد بیت العتیق میں عیدالفطر کی نماز علامہ سید جواد نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام دنیا کے مسلمانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، جبکہ عرب پہلے ہی اسرائیل کے سامنے سرتسلیم خم کر چکے ہیں۔
-
ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں نماز عیدالفطر، فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی
حوزہ/ ایک ماہ کی عبادت، راز و نیاز اور روزہ داری کے بعد فرزندان توحید کو عید فطر کی شکل میں گرانقدر تحفہ عطا کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔
-
عید سعید فطر کی فضیلت اور اعمال
حوزہ/ شوال کا پہلا دن عید سعید فطر ہے ،پورے عالم اسلام میں اس دن اجتماعی طور پر نماز عید پڑھی جاتی ہے ، اس دن کو عید فطر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن کھانے پینے کی محدودیت ختم ہو جاتی ہے مؤمنین دن میں افطار کرتے ہیں۔
-
ہم افغانستان کے مظلوم عوام کے غم میں شریک ہيں،متولی حرم مطہر رضوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ایک پیغام جاری کرکے ، کابل میں گرلز اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ہم افغانستان کے مظلوم عوام کے غم میں شریک ہيں ۔
-
چئرمین عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر:
حقیقی عید وہ عید ہیکہ انسان گناہوں سے پاک رہے
حوزہ/ سید لیاقت منظور موسوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں امتِ مسلم کے نام مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی ہے کہ یہ عید مظلومین جہاں بلخصوص یمن، فلسطین،بحرین لیبیا، بوسنیا نائجیریا اور کشمیر کےلئے شبِ ظلمت سے خلاصی کےلئے ایک نوید کا پیغام لے کر آئے۔ انشاء اللّٰہ
-
عید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف
حوزہ/ عید فطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 2187 قیدیوں کی سزاؤں کی معافی یا اس میں تخفیف کی موافقت کی۔
-
دہشتگردی سے نجات حاصل کرنے کا واحد طریقہ،امریکا کا خطے سے انخلاء، مولوی بہمنی
حوزہ/ایرانی سنی عالم دین مولوی بہمنی اور مرکز اسلامی شہر سنندج کے مدیر نے عالم اسلام سے دہشتگردی کے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ کو خطے سے بے دخل کرنا ضروری قرار دیا۔
-
ماہ رمضان کا اصل مقصد تقوی ہے اس معنویت کی سال بھر احفاظت کریں، آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ امام جمعہ و جماعت حسن آباد سرینگر کشمیر نے اپنے پیغام عید میں کہا کہ ہم سب کو چاہئے جو معنویت، عبودیت اور روحانیت اس مبارک مہینے میں کماٸی اسکی دل و جان سے اگلے رمضان تک بلکہ عمر بھر حفاظت کریں اور انکے فیوضات سے استفادہ کیا جائے۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا روز جمعرات شوال المکرم کے چاند کا اعلان
حوزہ/ مؤمنین پر واضح رہے کہ دنیا کی مختلف جگہوں سے شرعی طریقے کے مطابق رؤیت ہلال ثابت ہونے کی بناء پر 13 می 2021 ء بروز جمعرات ماہ شوال المکرم 1442 ء کی پہلی تاریخ ہو گی ۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کا جمعہ کے روز عیدالفطر کا اعلان
حوزہ/ معظم لہ کی فقہی نظریہ کی بنا پر کل بروز جمعرات رمضان المبارک کا آخری دن ہے اور بروز جمعہ عید سعید فطر ہوگی ۔
-
اور پھر عید آگئی
حوزہ/ جس زمانہ میں لباس سے زیادہ کفن کی خرید و فروخت ہو تو ایسے ماحول میں عید منانے کو دل کیسے چاہے گا؟ ہم نے مسلسل کئی مہینے سے جنازوں پر جنازے دیکھے، شہر کے شہر آگ میں جھلستے ہوئے دکھائی دیئے، یہاں تک کہ دم توڑتی ہوئی انسانیت کی باگ ڈور ان ظالم ہاتھوں میں نظر آئی جو بظاہر حقوق انسانی کے دعویدار تھے لیکن ان کا دور دور تک انسانیت سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔انسانیت کا خون پانی سے بھی سستا ہوچکا تھا اور جگہ جگہ لاشیں نظر آرہی تھیں اور ایسے ماحول میں ... پھر عید آگئی۔
-
ایک ماہ خدا کی رضا کے حصول کیلئے روزہ و عبادات میں بسر کرنے کے بعد عید الفطر امت مسلمہ کیلئے خداوند عالم کا تحفہ ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ افغانستان میں معصوم جانوں کے قتل عام اور انسانیت سوز واقعے اور فلسطین کے شہیدوں کی یاد میں یہ عید الفطر سادگی سے منائیں اور اپنی دعاوں میں فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو یاد رکھیں وطن عزیز کے استحکام و خوشحالی اور کرونا وائرس سے جلد از جلد نجات کے لیے دعا کریں۔
-
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کا عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام:
رمضان المبارک کے دوران کی گئی عبادتوں اور نیکیوں کا انعام اللہ تعالیٰ نے عید الفطر کی صورت میں دیا ہے
نماز عید کے خطبوں میں علمائے کرام مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کریں اور صہیونی مظالم کیخلاف امت مسلمہ کے جذبات کا بھر پور اظہار کریں۔
-
مؤسسہ حضرت امام علی رضا (ع) نجف اشرف میں "رسالت کا آخری پھول" کتاب کا رسم اجرا
حوزہ/ موسسہ حضرت امام علی رضاعلیہ السلام نجف اشرف کے بانی و مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد مہدی زیدی پھندیڑوی نے اپنے خطاب میں فرمایا پوری دنیا میں ظلم ہو رہا ہے اور کوئی مظلوم کی طرفداری کرنے والا نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ نے اپنے وقت کے امام کو پہچانہ نہیں لہذا ایسی کتب و تقریروں کی ضرورت ہے جس سے لوگوں کو ہدایت مل سکے اسی وجہ سے ہم نے جویندگان معرفت کی خدمت میں "رسالت کا آخری پھول" ادارہ قرآن و اہل البیت زیر نگرانی موسسہ امام علی رضا علیہ السلام نجف اشرف کی کاوشوں سے پیش کیا ہے۔
-
عید الفطر ایک الہی سنت ہے جسے اسلامی انداز میں منانا چاہئے، حجۃ اسلام غلام محمد شاکری
حوزہ/ اتم کے سربراہ نے کہا کہ عید فطر اور عید قربان ایک ایسی عید ہے جو یک وقت میں دنیا کے چاروں گوشہ میں منائی جاتی ہے اور اس عید کو پروردگار عالم نے مسلمانوں کے لیے ایک مہینہ عبادت اور راز و نیاز کے صلہ میں قرار دیا ہے۔
-
حدیث روز | عید فطر کے دن کی عظمت
حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں عید فطر کے دن کی عظمت کی جانب اشارہ کیا ہے۔