اسلامی جمہوریہ ایران
-
حوزہ علمیہ و رضاکاروں کا اصل مقصد اسلامی فکر اور نظریے کا فروغ ہے، آیۃ اللہ اعرافی
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ اور رضاکاروں کا اصل مقصد و ہدف دنیا میں اسلامی فکر اور نظریے کا فروغ اور اسلامی تہذیب کو پروان چڑھانا ہے۔
-
قرآن کامل ترین کتاب ہے جس کی تلاوت ناکافی ہے، بلکہ چاہیے کہ قرآن پر عمل کیا جائے
حوزہ/ خوانسار کے امام جمعہ: دنیاوی اور اخروی انسانی حاجات کو پورا کرنے والی اگر کوئی کتاب ہے تو وہ قرآن مجید ہے۔
-
انقلاب اور دفاع مقدس کی صفِ اوّل میں خواتین کا کردار ناقابل انکار ہے، آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی
حوزہ/حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ کسی بھی انسان کے لئے تعلیم و تربیت کے لحاظ سے حساس ترین دور،اس کی ماں کی گود کا دور ہوتا ہے؛یہ جاننا ضروری ہے کہ صحیح عقیدے اور ثقافت کی حامل خاتون بچے کی پرورش میں کتنی کارآمد ہوتی ہے۔
-
ہفتۂ وحدت کے موقع پر ایران کے شہر خمین کے امام جمعہ کا حوزہ نیوز کو انٹرویو؛
مراجع کرام کا متفق فتوی؛ جہاں دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین ہو وہاں جانا جائز نہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا مطلب،مذاہب اور عقائد کو ملانا یا عقائد سے دستبرداری نہیں ہے،بلکہ مسلمان مشترکات پر اکٹھا ہو کر ایک طاقتور امت واحدہ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران میں ۳۵بین الاقوامی " اسلامی وحدت کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز +تصاویر
حوزہ/ عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری: اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد، مسلمانان عالم میں اتحاد و یکجہتی اور علماء و دانشوروں کے نظریات میں یکجہتی پیدا کرنا اور عالم اسلام میں اتحاد اور واحد مسلم امہ کی تشکیل کے لئے پیش کئے جانے والے طریقوں کا جائزہ لیا جانا ہے تاکہ مسلمانوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں مدد مل سکے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی وحدت انٹرنیشنل کانفرنس میں حضرت مولانا سلمان ندوی کی شرکت،رہبر انقلاب اسلامی اور ابراہیم رئیسی سے متوقع ملاقات
حوزہ/ حضرت مولانا سلمان حسین ندوی اپنے اس یادگار سفر میں آستان قدس رضوی (حرم حضرت علی بن موسی الرضاؑ) اور دنیا کے سب سے بڑے خطی کتاب خانہ ''آیت اللہ مرعشی نجفی'' کا بھی دورہ کریں گے، اور آخر میں طلاب و علمائے کرام ہند مقیم قم سے بھی ملاقات کا شرف بخشیں گے۔
-
ایران میں مدرسہ علمیہ خواہران کی استاد:
حصول علم دین کا مقصد قابلیت سے زیادہ اہم ہے
حوزہ/ مدرسہ علمیہ خواہران کی استاد: جو علم دین حاصل کرنا چاہتا ہوں اسے چاہئے کہ قوی ارادے کے ساتھ مدرسہ میں وارد ہو، اور سنجیدگی کے ساتھ علم دین حاصل کرے اور در عین حال تہذیب نفس سے غافل نہ ہو۔
-
تکفیری دہشت گردی استکبار جہاں اور صہیونیت کے تھنک ٹینکس سے پیدا ہوئی ہے، میجر جنرل باقری
حوزہ/ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک پیغام میں قندوز شہر افغانستان میں مسجد سید آباد پر دہشت گردانہ حملے اور غیر انسانی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ عالمی تسلط کے نظام اور صہیونیت کے تھنک ٹینکس سے پیدا ہونے والی تکفیری دہشت گردی کا خطرہ اور استکبار جہاں کے زیر نظر سرگرمیاں سرانجام دینے والی جاسوس تنظیمیں امت مسلمہ کو نشانہ بناتی رہیں ہیں۔
-
تحریک امت لبنان:
ایرانی آئل ٹینکر پہنچا لبنان؛ مقاومت نے بحری جہازوں کو لا کر ایک اور حاصل کرلی فتح
حوزہ/ تحریک امت لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ نجیب میقاتی کی نئی حکومت لبنان کی حقیقی نجات کی حکومت ہوگی اور وہ ملکی حالات کو بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کرے گی۔
-
اسرائیلی وزیر خارجہ کی مبالغہ آرائی پر ایران کا دندان شکن جواب
حوزہ/ اسرائیلی وزیر خارجہ کی مبالغہ آرائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: "ایران کو جوابدہی کا حق حاصل ہے۔"
-
اہل بیت (ع)عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین:
ایران؛ انقلاب اسلامی کی فتح کے آغاز سے لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور اب بھی لبنان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین اختری نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہم لبنان کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔
-
اربعین کی مناسبت سے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان
حوزہ/ سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے 19 ستمبر سے دوم اکتوبر 2021 کے عرصے میں اربعین طیاروں کے ٹکٹوں کی قیمت تقریبا 15 ہزار روپے ہندی اور 30 ہزار روپے پاکستانی بتایا۔
-
ایرانی ایندھن لبنان بھیجنے پر لبنانی سابق وزیر خارجہ کا اسلامی جمہوریہ ایران کی قدردانی
حوزہ/ لبنان کے سابق وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے،اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لبنان کو ایندھن کی فروخت اور اسے شام کے سمندری راستوں سے لبنان بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر کا اپائینٹمنٹ
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے ذریعے کموڈور شہرام ایرانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کا متن:
ملک اور عوام کی خدمت و حق کی حمایت اور انصاف کو پھیلانے کی کھائی قسم
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تقریب حلف برداری میں سرکاری مذہب اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور ملک کے آئین کی پاسداری کرنے سمیت اپنے آپ کو لوگوں کی خدمت ملک کی ترقی، مذہب اور اخلاقیات کو فروغ دینے، حق کی حمایت اور انصاف کو پھیلانے کیلئے وقف کرنے کی قسم کھائی۔
-
ایران کے تیرہویں دور کی صدارت کی توثیق کا پروقار پرگرام 3 اگست کو
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیرہویں دور کی صدارت کی توثیق کا پروگرام تین اگست کو منعقد ہوگا۔
-
حوزہ ہائے علمیہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں؛ افغانستان سے امریکی انخلاء شیطنت پر مبنی، آیۃ اللہ اعرافی
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے امریکہ کے افغانستان میں داخلے کو ظالمانہ اور ملت افغانستان کے حق میں نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء بھی شیطنت پر مبنی ہے آج امریکہ کو شکست ہوئی ہے اور اپنے اہداف اور مفادات کی مختلف منصوبوں کے ذریعے حفاظت کی کوشش کر رہا ہے۔
-
لبنان میں "امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں" سے متعلق کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ لبنان میں ایرانی ثقافتی کونسلر کی دعوت پر "امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی" کے عنوان سے سیاسی قانونی کانفرنس کا انعقاد حضوری اور غیر حضوری طور پر کیا گیا۔
-
امام محمد تقی (ع) کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران سوگ و عزادار
حوزہ/ پیغمبر اسلام کے نویں جانشین ، امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر جمہوریہ اسلامی ایران میں سوگ منایا جارہا ہے۔ ملک کے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں و سڑکوں اور مختلف مقامات پر سیاہ پرچم آویزاں کیا گیا ہے ساتھ ہی کووید 19 کے پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت منائی جارہی ہے۔
-
عدلیہ کے نئے سربراہ سے رہبر انقلاب اسلامی کی چھے توقعات
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے ایک فرمان جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کو عدلیہ کا سربراہ منصوب کیا۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے اس فرمان میں عدلیہ کے نئے سربراہ سے اپنی چند توقعات کا ذکر کیا ہے۔
-
تحریک امت لبنان:
حجۃ الاسلام رئیسی کی کامیابی نے ملت ایران اور اقوام عالم کے مابین امید کو زندہ کردیا
حوزہ/تحریک امت لبنان نے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بے نظیر جمہوری انتخابات کے انعقاد پر رہبر انقلاب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
-
وہ خاتون صحافی جس کی زندگی شہید قاسم سلیمانی نے بدل دی
حوزہ/شہید سلیمانی کے الفاظ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے طرز عمل نے مونیکا کو اسلام کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا پھر وہ کاراکاس کے اسلامک سنٹر گئیں اور کلمہ پڑھتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔
-
قم المقدسہ میں سیف القدس سمینار:
علمائے اسلام،مقامات مقدسہ اور مسلمانوں کے دفاع کے لئے معرکہ آرائی کی تیاری کریں، آیۃ اللہ عیسی قاسم
حوزہ/ شیعہ تحریک بحرین کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ علماء جو امت اسلامیہ کو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی دعوت دے رہے ہیں وہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کے حامی اور ذلت و رسوائی کو قبول کرنے والے ہیں،کہاکہ کچھ علماء مسجد اقصی اور مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف خاموشی اختیار کئے ہوئے تمام جہات سے کفر کی تائید کر رہے ہیں۔
-
امام جمعہ شہر بویین زہرا ایران:
ولی فقیہ نائب امام زمان(عج) ہے، حجۃ الاسلام رضوانی
حوزہ/ امام جمعہ شہر بویین زہرا نے کہا کہ ولی فقیہ نائب امام زمان(عج)ہے لہذا لوگوں کو ولایت کی راہ پر گامزن رہنے کے ساتھ انقلاب اسلامی کی نعمت کا شکر ادا کرنا چاہئے۔
-
رہبر انقلاب کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین لگوائیں گے
حوزہ/ رہبر انقلاب کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین لگوائیں گے ڈائریکٹر اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز آف ایران ڈاکٹر علی رضا مرندی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کروائیں گے۔
-
تحریک مقاومت اسلامی جمہوری آزربائیجان کا اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب صدارتی انتخابات پر تہنیتی پیغام
حوزہ/تحریک مقاومت اسلامی«حسینیون»جمہوری آزربائیجان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب اور عزت مندانہ 13ویں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
لبنانی شیعہ سپریم اسمبلی کا ایرانی نو منتخب صدر کو مبارکباد
حوزہ/ شیخ علی خطیب نے رہبر انقلاب اور نو منتخب صدر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ دارانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران،اخلاقی اور عقیدتی اقدار کی بنیاد پر عالمی سطح پر تبدیلیاں رونما کرنے والی تنظیموں کی ہدایت کرتی ہے اور اپنے ملک کے بنیادی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر الیکشن میں حصہ لے کر دنیا کو جمہوریت کا سبق دیا۔
-
عراق میں رہبر انقلاب کے نمائندے کا ایرانی قوم کو مبارکباد
حوزہ/ عراق میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایک پیغام ارسال کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کو دین اسلام،رہبر انقلاب اور اپنی مقدس سرزمین کے ساتھ عشق و محبت اور وفاداری قرار دیا ہے۔
-
صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم:
داخلی اور خارجی دشمنوں کی تمام کوششوں پر ایرانی عوام نے پانی پھیر دیا، مولانا سید احمد رضا زرارہ
حوزہ/ ایران کے موجودہ حالات اور دشمنوں کی انتھک کوششیں اور منحوس کرونا کی وبا کے باوجود ایرانی عوام نے اپنی سربلندی فراست اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رہبر کی آواز پر لبیک کہا اور حالیہ انتخاب میں بھر پور شرکت کر کے دشمن کے منھ پر زبردست طمانچہ رسید کیا اور اصلح امیدوار کو صدارت کیلئے منتخب کر کے بتا دیا کہ اہل بیت کے چاہنے والے نہ بکتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔
-
اقتدار ان ہاتھوں میں پہنچا جنمیں اسلام رچا بسا ہوا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے باایمان اور با شعور عوام نے اپنے حُسنِ انتخاب سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ولایت فقیہ نظام کے حامی اور عالمی استعمار کے مخالف ہیں۔ استعماری سازشیں اور پابندیاں انکے پائے ثبات میں ہرگز لغزش نہیں لا سکتیں۔