اسلامی جمہوریہ ایران
-
بیروت کے علمائے کرام کا اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر کو مبارکباد
حوزہ/ انجمن علمائے بیروت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
-
شام میں نمائندہ ولی فقیہ:
حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی کے شائستہ انتخاب سے محور مقاومت میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے
حوزہ/شام میں نمائندہ ولی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں نئے صدر کے عنوان سے حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی کے شائستہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ رئیسی کی کامیابی سے دم توڑتی امید میں جان پڑ گئی، سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا: "آپ کی فتح نے ایرانی قوم اور خطے کی اقوام کی مستقبل میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی امید کو زندہ کردیا۔"
-
شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے ایرانی نو منتخب صدر کو مبارکباد
حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید محمد اسلم رضوی نے کہا کہ جہاں پر اندرونی اور بیرونی دشمنوں اور ان کے آلہ کاروں کی طرف سے اس انتخابات کو متأثر کرنے کے لئے طرح طرح کی سازشیں کی جارہی تھیں ایسے میں جناب عالی کا شائستہ انتخاب، دشمنوں اور ہرزہ سرائی کرنے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ اور استکبار جہاں سمیت صہیونیت اور جمہوریت کے الف ب سے بے خبر قبائلی طرز کی حکومتوں کے لئے غم اور تشویش کا باعث بنا ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی کی آیت اللہ سید ابرایم رئیسی کو مبارکباد؛ نو منتخب صدر سے ایرانی عوام کے امنگوں پر پورا اترنے کی امید
حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ عوام نے جس جزبے کے ساتھ حجت السلام سید ریئسی پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کیا نو منتخب صدر بھی ملک کو معاشی بحرانوں اور اقتصادی حوالے سے مستحکم کرنے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے تاکہ عوام کی خوشحالی میں مزید اصافہ ہو سکے۔
-
13ویں صدارتی انتخابات:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئے +تصاویر
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر،13ویں صدارتی امیدوار ایرانی چیف جسٹس حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
-
ایرانی قوم کے ایک صالح با کردار اور مجاہد عالم دین کے انتخاب سے اسلام دشمن استکباری قوتوں کو مایوسی، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حرم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متولی اور پھر چیف جسٹس کی حیثیت سے عوام کی جس طرح خدمت کی امید ہے کہ صدر جمہوریہ کی حیثیت سے وہ خدمت کی اعلی مثال قائم کریں گے۔
-
جانیئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی کون ہیں؟
حوزہ/ ابراہیم رئيسی کی تاریخ ساز کارکردگی کی وجہ سے انھیں 2019 میں ایران کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا جہاں انھوں نے عدالتی اصلاحات بروئے کار لاتے ہوئے ایک طرف عدلیہ جیسے مقدس شعبے میں گھسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا تو دوسری طرف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے کئی موٹی گردن والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا نیز سستا انصاف فراہم کرتے ہوئے کئی ہزار قابل عفو قیدیوں کو رہبر معظم انقلاب کی موافقت سے آزاد کیا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کئی نئے شعبے اور ایپس متعارف کروائیں آپکی اسی بے لوث اور انتھک خدمت کی وجہ سے ایرانی عوام نے ایک دردمند یتیم کو صلاحیت کی بنا پر اپنا نیا صدر منتخب کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات:
آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے پولنگ اسٹیشن پر حاضر ہو کر ووٹ کاسٹ کر لیا
حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمین سید جواد شہرستانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
-
انتخابات کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا اہم خطاب، بدھ 16 جون 2021 کو انجام پائے گا
حوزہ/ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی اسلامی کونسلوں کے انتخابات کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بدھ 16 جون 2021 کو تہران کے وقت کے مطابق شام 7:00 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 7:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق شام 8:00 بجے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کریں گے۔
-
ملت ایران دشمنوں کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ ملت ایران کو اس کے دین و ایمان نے عزم و استحکام دیا ہے اور وہ اپنے اسی عزم و استحکام کی ٹھوکروں سے تمام سیاسی و معیشتی پابندیوں کی بنجر زمین کو لالہ زار بنانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
-
ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات جمہوریت کی بہترین مثال، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ عالم اسلام میں اگر اسلام اور جمہوریت کی صحیح تصویر ملتی ہے تو ایرانی عوام ہی کے اندر جنہوں نے ہر دور میں جمہوریت اور اسلام کا دفاع کیا ۔
-
اہل سنت عالم دین مولوی بہمنی؛
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کو متأثر کرنا دشمن کے اہم اہداف میں شامل ہے
حوزہ/ مرکز اسلامی شہر سنندج ایران کے مسؤل نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدارتی انتخابات کو متأثر کرنا،ہمارے قسم خوردہ دشمن کے اہم اہداف میں شامل ہےجیساکہ اب بھی ہم دشمن کی طرف سے اس چیز کا ہم واضح طور پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔
-
تغیر پسندی اور تغیر آفرینی، امام خمینیؒ کی سب سے نمایاں خصوصیت، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ امام خمینی کی ذات میں تغیر پسندی بھی تھی اور تغیر آفرینی بھی۔ تبدیلی لانے کے سلسلے میں ان کا کردار صرف ایک استاد اور معلم کا نہیں تھا بلکہ مہم میں شامل ایک کمانڈر کا کردار تھا اور حقیقی معنی میں ایک قائد کا کردار تھا۔
-
عدالت اجتماعی کا قیام امام خمینی (رح) کی اہم خصوصیت، نمائندہ ولی فقیہ کردستان
حوزہ/ کردستان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ مکتب امام راحل(رح)کی اہم اور بڑی خصوصیات اقدار کا دفاع اور عدالت اجتماعی کا قیام تھیں کہ جسے سب نے ان کی زندگی میں مشاہدہ کیا ہے۔
-
امام جمعہ شہر بویین،قزوین ایران:
دشمن ہماری عزت و اقتدار کو ختم کرنا چاہتا ہے، حجۃ الاسلام رضوانی
حوزہ/امام جمعہ شہر بویین زہرا ایران نے کہا کہ دشمن ہماری عزت و اقتدار کو ختم کرنے کے درپے ہے اور جب تک اسلامی جمہوریہ ایران عزت اور اقتدار کی راہ پر گامزن ہے یہ دشمنیاں ختم نہیں ہوں گی۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک، اقوام متحدہ
حوزہ/ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے دنیا میں افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ کی جانب سے تقریبا 3. 66 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے اور ایران کو مہاجرین کی میزبانی کے لئے ایک آئیڈل ملک قرار دیا ہے۔
-
امام خمینیؒ کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر مظلومین کیلئے امید کی کرن بن چکے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ حضرت امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے اسی لئے عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں۔ یعنی اپنی انا اور ذات مٹا کر اس نے خود کو دین خدا میں فنا کر دیا ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب:
انتخابات عوام کی خدمت کے لئے مقابلہ آرائی کا میدان ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب میں کہا کہ آئین کی نگراں کونسل کے آئينی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات میں عوام کے اصل مسائل کے حل کے لیے مضبوط اور قوی سیاستدانوں کی موجودگی پولنگ میں عوام کی بھرپور شرکت کا سبب بنے گی۔ ساتھ ہی امیدواروں کو نصیحت کی کہ وہ امریکی اور یورپی انتخابات کے مباحثوں کو آئيڈیل نہ بنائيں بلکہ اسلامی اخلاقیات کی پابندی کریں۔
-
27 مئی کو بذریعہ ویڈیو لنک؛ پارلیمنٹ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای 27 مئی 2021 کو پارلیمنٹ کے ممبران سے خطاب کریں گے۔ گیارہویں پارلیمنٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی ایوان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
-
ایران میں ہونے والے انتخابات جمہوریت کیلئے بہترین مثال، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ پوری دنیا کے لئے ایران کی انتخابی پالیسیاں، تمام نمائندگان کیلئے یکساں ہیں جس سے صحیح معنی میں جمہوریت کی تصویر پیش ہوتی ہے، ساتھ ہی باقی ممالک کو بھی ایسی ہی پالیسیاں مرتب کر کے جمہوریت کو تقویت مل سکتی ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے آئندہ 13ویں صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئندہ 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق7افراد کی اہلیت کی تصدیق ہوئی ہے۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی پر تہنیتی پیغام
حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اس عظیم کامیابی میں کردار ادا کرنے والے فلسطینی سیاسی اور عسکری گروپوں کی قدردانی کی ہے۔
-
غزہ پر اسرائیلی حملہ نے دو چہرے رکھنے والے ممالک کو بے نقاب کر دیا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطین عوام کی مدد کے لئے جمہوری اسلامی کا کردار دنیا میں نمایا ہے اگر اسرائیل خوف زدہ ہے تو عالم اسلام کے اتحاد سے۔
-
بے حد حساس حالات میں رہبر انقلاب اسلامی کے نام اسماعیل ہنیہ کا اہم خط
حوزہ/ فلسطین کی تحریک حماس کے بیورو چیف اسماعیل ہنیہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط ارسال کرکے فلسطین کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی اور عالم اسلام کی طرف سے قدس کے باسیوں کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے جرائم پر روک لگانے کے لئے دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔
-
دنیا کے ممالک اور عالمی ادارے صیہونیوں کو لگام دیں، اسلامی جمہوریہ ایران
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے کوشش کریں۔
-
ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں نماز عیدالفطر، فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی
حوزہ/ ایک ماہ کی عبادت، راز و نیاز اور روزہ داری کے بعد فرزندان توحید کو عید فطر کی شکل میں گرانقدر تحفہ عطا کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔
-
ایران میں چاند کا اعلان ، جمعرات کو ہے پہلی شوال اور عید سعید فطر
اسلامی جمہوریہ ایران میں ماہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور اس بناء پر جمعرات کو پہلی شوال اور عید سعید فطر ہے ۔
-
عالمی یوم قدس امام خمینیؒ کے مطالبے حق کا جواب ہے، پاکستان میں ایرانی سفیر
حوزہ/ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کو زندہ رکھنا ہے اور اس تاریخی دن کا مطلب ہے اسلامی اقوام اور آزادی پسندوں کی جانب سے امام خمینی حق کے مطالبہ کیلیے امام خمینی کی دعوت کو لبیک کہنا ہے۔