حوزہ
-
آخرت میں کامیابی اہل بیت (ع) سے جدا نہ ہونے کی صورت میں ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی
حوزه/استاد حوزه علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام رضا(ع) ہمیں حضرت معصومہ(س)کے حرم میں خدا سے عاقبت بخیری مانگنے کا درس دیتے ہیں،کہا کہ امام رضا(ع)کریمۂ اہل بیت کے زیارت نامے میں عاقبت بخیری کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم خدا سے مانگیں کہ وہ ہمیں اہل بیت(ع) کی فراہم شدہ ولایت کی نعمت اور محبت سے محروم نہ کرے اور ہمیشہ اہل بیت(ع)کی زیارت اور ان سے وابستہ رکھے۔
-
سعودی عرب نے حقوق بشر کی تنظیموں کے دباؤ پر سزائے موت پانے والے شیعہ جوان کو رہا کر دیا
حوزہ/ادارۂ برائے حقوق بشر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے عبداللہ الظاہر کو جسے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی،رہا کر دیا ہے۔
-
معروف خطیب و مصنف علامہ حسن فخر الدین کے انتقال پر جامعہ طوسی بلتستان کا اظہار تعزیت
حوزہ/ بلتستان کے بزرگ عالم دین علم رجال کے ماہر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن فخر الدین کل کراچی میں انتقال کر گئے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی کلباسی:
اسلامی تعلیم و تربیت کے میدان میں نو عمر بچوں اور نوجوانوں پر زیادہ توجہ دی جائے
حوزه/حجۃ الاسلام والمسلمین کلباسی نے کہا کہ مہدویت کے خصوصی مرکز نے حالیہ برسوں میں،نوعمر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف علمی موضوعات کو ترتیب دیا ہے امید کرتے ہیں کہ وزارت تعلیم ان موضوعات سے تعلیمی میدان میں استفادہ کرے گی۔
-
شیخ زکزاکی سے شہداء کے اہل خانہ کی ملاقات:
2015ء میں پیش آنے والا واقعہ کربلا کے واقعے کا تسلسل تھا، شیخ زکزاکی
حوزه/15 دسمبر 2015ء کو زاریا میں پیش آنے والے خونی واقعے کے شہداء کے اہل خانہ کے ایک وفد نے شیعہ اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
ائمہ اطہار (ع) کی سیرتِ طیبہ وحدت کا محور ہے، مولوی فایق رستمی
حوزه/ امام جمعہ شہر سنندج نے کہا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام کی زندگی اتحاد و یکجہتی کے محور کے گرد گھومتی ہے،لہذا ہمیں ان عظیم ہستیوں کی محبت کو ہمیشہ اپنے دلوں میں زندہ رکھنا چاہئے۔
-
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ریڈیو وحدت کے ڈائریکٹر کی ملاقات:
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی مظلوموں کا دفاع اور شیعہ و سنی کو ایک نگاہ سے دیکھنا ہے
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ایران میں موجود شیعوں اور سنیوں کے درمیان کسی بھی فرق کا قائل نہیں ہے جس طرح اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کے شیعوں اور سنیوں کے بارے میں یکساں نظریہ رکھتا ہے اور مظلوموں کی حمایت کرتا ہے اور یہی اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی ہے۔
-
الفتح الائنس کا عراقی سیاسی اور عسکری رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی صورت میں امریکہ کو انتباہ
حوزہ/ محمد بلداوی نے سابق عراقی وزیراعظم کے گھر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو عراقی کسی بھی سیاسی اور عسکری رہنما کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا ہے۔
-
سردار شہید قاسم سلیمانی تہذیب کے اعلیٰ درجے پر فائز تھے، حجۃ الاسلام حسینی کوہساری
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے مواصلات اور بین الاقوامی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ تہذیب و تمدن کی تحریکیں مہذب لوگوں کو چاہتی ہیں اور سردار شہید سلیمانی انقلابی اور اخلاقی عمل کے علمبردار اور تہذیب کے اعلیٰ درجے پر فائز انسان تھے۔
-
اطاعت کے بغیر عبادت کا کوئی معنی نہیں، استاد فرحزاد
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ابن ملجم کی مانند ہمارے اماموں کے سارے قاتلین عبادت گزار تھے لیکن عبد نہیں تھے اور خدا کی اطاعت نہیں کرتے تھے،کہا کہ ہماری عبادت اطاعت کے ساتھ ہونی چاہئے اور ہمیں اذان کے وقت زیارت نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ وقت نماز کے ساتھ مختص ہے۔
-
دشمنوں کی سازشوں سے ہمیشہ ہوشیار رہیں، آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی
حوزہ/ شہداء کے خون کی بدولت ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہے، لیکن ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے کہ دشمن اپنی دشمنیوں سے کبھی باز نہیں آئیں گے اور ہرلمحہ حملہ آور ہو سکتے ہیں،لہذا ہمیں ہر میدان میں دشمن کے حملوں اور ان کی سازشوں پر ہر لمحہ نظر رکھنی اور انسے غافل نہیں ہونا چاہئے۔
-
انسانی معاشرے کی تنزلی کے علل و اسباب، حجۃ الاسلام استاد مؤمنی
حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س)نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام زمانہ(ع)سے متعلق غفلت،معاشرے کو نقصان پہنچانے اور مشکلات سے دوچار کرنے کا باعث ہے۔
-
اتحاد امت اور علماء کی ذمہ داری
حوزہ/ امت اسلامیہ کوقرآن اور حدیث کی روشنی میں جس چیز کی سب سے زیادہ ضروت ہےوہ’’اتحاد امت‘‘ہے امت اسلامیہ سے مراد،قرآن کو آخری الٰہی کتاب،پیغمبر(ص)کو خاتم الانبیاءاور اسلام کو قیامت تک کے لئے اللہ کا آخری دین ماننے والا گروہ مراد ہے۔
-
مصیبتوں میں مبتلا ہونے کی وجوہات، استاد سید حسین مؤمنی
حوزہ/استاد حوزہ علمیہ نے کہا کہ پہلا نقطہ جس کی وجہ سے ہم مصیبتوں میں مبتلا ہوتے ہیں وہ روحانی کمزوری ہے جس کی بنا،مصیبت انسانوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔
-
اہل بیت (ع)عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین:
ایران؛ انقلاب اسلامی کی فتح کے آغاز سے لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور اب بھی لبنان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین اختری نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہم لبنان کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔
-
آیۃ اللہ قبلان نے زندگی بھر اتحاد اور باہمی یکجہتی کے لئے جدوجہد کی، امام جمعہ بیروت
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید علی فضل اللہ نے کہا کہ لبنانی شیعوں کی سپریم اسلامی اسمبلی کے سربراہ آیۃ اللہ قبلان نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں صرف کردیا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی:
مؤمن کی ذمہ داری کیا ہے؟
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے کہا کہ دینی نقطۂ نظر سے مؤمن پر فرض ہے کہ وہ عالمی سطح پر سوچے، مؤمن کو دنیا کے تمام مظلوموں اور محروموں کے امور میں ذمہ دار ہونا چاہئے۔
-
کتاب "ڈھائی سوسالہ انسان" کا تعارف
حوزہ/ہم حوزہ نیوز ایجنسی کے قارئین کی خدمت میں ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیاسی زندگی کے عنوان سے رہبر انقلاب کی تقاریر اور بیانات پر مشتمل "کتاب ڈھائی سو سالہ انسان" کا تعارف پیش کر رہے ہیں۔
-
دفترِآیۃ اللہ العظمی سیستانی کی جانب سے آیۃ اللہ قبلان کے انتقال پر تعزیتی پیغام
حوزہ/عراق؛دفترِ آیۃ اللہ سیستانی نے ایک بیان میں، لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیۃ اللہ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
لبنانی صدر:
شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیۃ اللہ قبلان اتحاد و وحدت اور باہمی یکجہتی کے حامی تھے
حوزہ/لبنانی صدر میشل عون نےشیعہ سپریم اسلامی اسمبلی لبنان کے اسپیکر آیۃ اللہ عبدالامیر قبلان کی وفات پر مسلمانوں اور عیسائیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
امام حسین کے اربعین میں غیر ملکی زائرین بھی کربلا جاسکتے ہیں
حوزہ/ اعلان کے مطابق اس برس اربعین میں چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو کربلا آنے کی اجازت ہوگی۔ ان میں دس ہزار عرب اور دیگر ملکوں کے اور تیس ہززار ایران کے زائرین اربعین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غیر ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونا لازمی ہے۔
-
امام موسی صدر کا خطے اور دنیا میں بڑا اثر و رسوخ ہے، لبنانی شیعہ مفتی
حوزہ/ شیخ احمد قبلان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امام موسی صدر کا خطے اور دنیا میں بہت بڑا اثر و رسوخ ہے، مزید کہا کہ وہ بحرانوں میں ایک انتظامی مرکز کی حیثیت رکھتے تھے اور اس سلسلے میں بہت اہم رد عمل کا مظاہرہ کرتے تھے۔
-
لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی:
آیۃ اللہ حکیم کے انتقال سے حوزہ ہائے علمیہ ایک عظیم مرجع اور عالمِ جلیل القدر سے جدا ہو گئے
حوزہ/لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی نے ایک بیان میں آیۃ اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمی صافی کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام
حوزہ/حضرت آیۃ اللہ صافی گلپایگانی نے ایک پیغام میں آیۃ اللہ العظمی حکیم کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
ایرانی ایندھن لبنان بھیجنے پر لبنانی سابق وزیر خارجہ کا اسلامی جمہوریہ ایران کی قدردانی
حوزہ/ لبنان کے سابق وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے،اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لبنان کو ایندھن کی فروخت اور اسے شام کے سمندری راستوں سے لبنان بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
-
اختلافِ نظر
حوزہ/علمی اور مذہبی حلقوں،سوشل میڈیااور پڑھے لکھے جوانوں کے درمیان بعض موضوعات پر شد ومد کے ساتھ گفتگو جاری ہے۔بعض علماء کی جانب سے رائج اور روایتی فہمِ دین سے ہٹ کر مختلف مسائل کے بارے میں نئے انداز میں تجزیہ وتحلیل خصوصاً دین اور مکتب کے بارے میں اصلاحی اور انقلابی نظریات اور قیام امام حسین(ع) اور عزاداری سے متعلق بعض مسائل پر آپس میں بحث اور مباحثہ تیزی سے جاری ہے۔
-
فلسطینی علماء اسمبلی کے ترجمان:
امام موسی صدر ایک عظیم شخصیت تھے، جنہوں نے عرب اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے اہم کردار ادا کیا
حوزہ/شیخ محمد صالح الموعد نے کہا کہ امام موسی صدر ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ عرب اور اسلامی دنیا میں اتحاد کے لئے جدوجہد کی اور مستضعفین جہاں کو مزاحمت و مقاومت کے ساتھ جوڑ دیا۔
-
عزاداریِ سید الشہداء (ع) کی تاریخ؛ اسلامک اسکالر حجۃ الاسلام محرمی کی نگاہ میں
حوزہ/ اسلامک اسکالر نے کہا کہ دین اسلام نے ایرانیوں کو شناخت دی ہے اور فتح ایران کے دوران کوئی کتاب جلانے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایرانیوں کے درمیان امتیازی سلوک تھا،لیکن یہ رویہ اہل بیت (ع) کا نہیں تھا اور نہ ہی اہل بیت(ع)نے ایرانیوں پر کبھی ظلم کیا ہے۔
-
ہمیں یقین ہے کہ صہیونی حکومت جلد ہی تباہ ہو جائے گی، لبنانی سنی عالم دین
حوزہ/ شیخ احمد القطان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسرائیلی حکومت خدا کی مدد سے جلد ہی تباہ ہو جائے گی اور ہم اسرائیل کے خلاف مقاومت اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے رہں گے ۔
-
عراق؛ عیسائی پادری کا فرانسیسی صدر سے سوال؛ جب داعش نے حملہ کیا تو آپ کہاں تھے؟
حوزہ/عراقی عیسائی پیشوا نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے دوران ان سے پوچھا کہ جب داعش نے موصل پر حملہ کیا تو آپ اس وقت کہاں تھے؟