حوزہ
-
عراقی آئین پر عمل کریں،آیت اللہ تقی مدرسی کا عراقی حکام کو انتباہ
حوزہ/ عراقی ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عوامی حقوق کی پاسداری کیلئے حکومتی ارکان اور عہدیداروں سے بصیرت اور جذبہ سے سرشار ہوکر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
نمائندہ جامعۃ المصطفی ہندوستان:
مرحوم رضا سرسوی انقلابی، امام خمینی(رح)اور مقام معظم رہبری کے عقیدت مندوں میں سے تھے، حجت الاسلام شاکری
حوزہ/ ہندوستان کے معروف شاعر اور مداح اہل بیت علیہم السلام،متقی،مکتب اہل بیت(ع) اور انقلاب اسلامی کے حقیقی پیروکار مرحوم رضا سرسوی کے انتقال پُر ملال پر ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
صدر جامعہ روحانیت شعبہ مشہد کا شیخ نوروز علی نجفی کی المناک رحلت پر اظہار افسوس
حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس کے صدر حجت الاسلام شیخ محمد حسین بہشتی نے کہا کہ ملت تشیع اور مدارس دینیہ پاکستان کی عظیم شخصیت استاد شیخ نوروز اب ہم میں نہیں رہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کا شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے دینی مدارس کے مایہ ناز استاد حجت الاسلام و المسلمین شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
-
نور الاذہان فی تفسیر القرآن کا مختصر تعارف:
"نور الاذہان فی تفسیر القرآن" اردو زبان میں ایک فکری،تحریکی اور منفرد تفسیر
حوزہ/ پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور محقق حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن صلاح الدین کی لکھی ہوئی کتاب "نور الاذہان فی تفسیر القرآن"کا مختصر تعارف قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
امریکی بیانات ہمارے لئے ناقابل قبول، یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن
حوزہ/ محمد علی الحوثی نے یمن کے مستقبل کے بارے میں حوثیوں کے کردار پر امریکی بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکی بیانات صرف میڈیا کی دنیا میں شور مچانے کیلئے ہیں جس کے ہم قائل نہیں ہیں۔
-
بحرینی بادشاہ کا اسرائیل میں سفارت خانے کے قیام کا حکم
حوزہ/ بحرینی بادشاہ "حمد بن عیسی آل خلیفہ"نے ایک فرمان میں، اسرائیل میں بحرینی سفارت خانہ کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔
-
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل:
تقریب مذاہب؛ تفرقہ و تکفیریت اور دہشت گردی کا مؤثر جواب ہے، شیخ نعیم قاسم
حوزہ/ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تقریب مذاہب اور مذاہب کے مابین ہم آہنگی کی کوشش،تفرقہ انگیزی کو ہوا دینے والے مبلغین، تکفیریت اور ثقافتی و سیاسی دہشتگردوں کیلئے ایک فیصلہ کن اور مؤثر رد عمل ہے۔
-
استقبال رمضان المبارک کی مناسبت سے؛
شیخ الازہر کے نمائندوں کی افریقہ میں تیجانیہ مسلک کے سربراہ سے ملاقات +تصاویر
حوزہ/ استقبال رمضان المبارک کی مناسبت سے، شیخ الازہر کے نمائندوں نے افریقہ کے نیل ازرق خطے میں تیجانی مرشد سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
صرف انتظار ہی کافی نہیں ہے ہمیں امام زمان (عج) کا استقبال کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ مدرسی
حوزہ/ آیت اللہ مدرسی نے کہا کہ صرف انتظار ہی کافی نہیں ہے ہمیں امام زمان (عج) کا استقبال کرنے اور اسوہ قرار دینے کی ضرورت ہے۔
-
تحریک حماس کے سینئر رہنما عمر البرغوثی انتقال کر گئے/ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس
حوزہ/ مجمع حہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے تعزیتی پیغام میں تحریک حماس کے سینئر کمانڈر عمر البرغوثی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اور ان کے خاندان نے جہاد اور مقاومت کی راہ میں ایک عظیم تاریخ رقم کردی ہے جو کہ ان شاء اللہ اقوام عالم سمیت دور حاضر اور آئندہ آنے والی ہماری نسلوں کیلئے درس ہو سکتی ہے۔
-
عراقی اور ایرانی تعلیمی مراکز کے مابین علمی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، چانسلر جامعۃ المصطفی العالمیۃ
حوزہ/ رئیس جامعۃ المصطفی العالمیۃ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی نے عراقی اور ایرانی تعلیمی مراکز کے مابین علمی اور سائنسی تعاون کی توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے مختلف شہروں میں جامعۃ المصطفی کی علمی سرگرمیوں پر غور کیا جارہا ہے اور جلد ہی جامعۃ المصطفی کو عراق میں رجسٹرڈ کرنے کی کوشش جاری ہے۔
-
اہل سنت عالم دین و نائب امام جمعہ شہر سنندج ایران:
ظہور حضرت مہدی (عج) کتب اہل سنت میں، مولوی اقبال بہمنی
حوزہ/ شہر سنندج کے نائب امام جمعہ و سنی عالم دین نے کہا کہ بہت ساری روایات میں ظہور پر نور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی طرف اشارہ ہوا ہے اور اس حوالے سے رسول خدا(ص)فرماتے ہیں کہ اگر دنیا کی زندگی میں سے ایک دن باقی ہو تو، خدا اس دن کو اتنا طولانی کرے گا تاکہ ایک شخص قیام کرے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے۔
-
زمانہ کی معرفت اور شناخت رکھنے والا عاقل ہے، آیت اللہ نوری ہمدانی
حوزہ/آیت اللہ العظمیٰ نوری نے فرمایا کہ وہ شخص عاقل ہے جو اپنے زمانے کی معرفت اور شناخت رکھتا ہو، زمانہ یعنی مختلف رونما ہونے والے واقعات اور فسادات کی شناخت، دور حاضر میں جرمنی، برطانیہ، فرانس اور امریکہ سمیت غاصب صہیونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ ملت ایران کو انتہائی طاقتور ہونے کی ضرورت ہے۔
-
دنیا بھر کے مسلمان،نیمہ شعبان کو منانے کیلئے سعی و کوشش کریں، آیت اللہ وحید خراسانی
حوزہ/ حضرت آیت اللہ وحید خراسانی نے فرمایا:تمام مذہبی ہیئت اور انجمنوں کو چاہیے کہ شعائر مہدویت کو زندہ رکھنے کیلئے اقدام کرے۔دنیا کے گوشہ و کنار میں بسنے والے مسلمان، یوم ولادت با سعادت حضرت مہدی(عج)کو منانے کیلئے سعی و کوشش کریں۔اس سال نیمہ شعبان کو پچھلے سالوں سے منفرد انداز میں منایا جانا چاہئے۔
-
بمناسبت یوم جوان:
امام وقت سے متعلق جوانوں کی ذمہ داری
حوزہ/ہرمعاشرہ،ثقافت اور کسی بھی تمدن کی نوآوری اور آغازمیں ایک جوان کی بہت بڑی اہمیت اور حیثیت ہے جوان معاشرے کا سپاہی ہوا کرتا ہے۔
-
بمناسبت روز جوان:
جوانوں کا احترام،رسول(ص) کی سب سے اہم اخلاقی خصوصیات میں سے ایک تھا،حجت الاسلام رفیعی
حوزہ/خطیب حرم مطہر حضرت فاطمہ(س)نے کہا کہ رسول خدا اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیشہ جوانوں کی فکر و سوچ کو اہمیت دیتے تھے، کیونکہ نوجوانوں نے ابتدائے اسلام میں بہت اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ رسول خدا(ص) کے ساتھ دیتے تھے۔
-
حوزہ ہائے علمیہ اور جامعہ روحانیت ایلام کا شہر مہران کے عوام سے اظہار تعزیت
حوزہ/ حوزہ ہائےعلمیہ اور جامعہ روحانیت صوبہ ایلام نے مہران شہر کے نائب امام جمعہ کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
ایران میں مہران شہر کے نائب امام جمعہ انتقال کر گئے
حوزہ/مہران شہر ایران کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام فائز حسینی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔
-
خطیب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س):
اندرونی سکون اور خوشی کے لئے خدا کی یاد سب سے اہم عنصر،حجت الاسلام ڈاکٹر رفیعی
حوزہ/خطیب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے کہا کہ اندرونی خوشی کے اہم عوامل میں سے ایک خدا کی یاد ہےاور قرآن کریم کی آیات کے مطابق، خدا کی یاد سکون کا باعث ہوتی ہے،خدا کی یاد سے دل میں ایک کیفیت پیدا ہوتی ہے جو انسان کو متحرک بناتی ہے اور زندگی میں خدا کی یاد کے علاوہ کچھ بھی سکون اور اطمینان کا باعث نہیں ہوتا۔
-
متحدہ عرب امارات یمن مخالف عربی اتحاد سے باہر کیوں نکل گیا؟
حوزہ/ محمد علی الحوثی نے انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کی طرف سے ایک خط امارات بھیجے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط متحدہ عرب امارات کے حملوں کی روک تھام کی وجہ بنا۔
-
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ جہاد اور مزاحمت، لبنانی سنی عالم دین
حوزہ/ شیخ احمد قطان نے فلسطین کو ہر حال میں قبلہ اول منانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ مسجد الاقصی سے دستبردار ہونے والا مسجد الحرام اور کعبۃ اللہ سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔
-
اسلامی تعلیمات کے تناظر میں امن و امان انسانیت کا مشترکہ حق، شیخ الازہر
حوزہ/ احمد الطیب شیخ الازہر مصر نے کہا کہ دین نیکی اور رواداری کی بنیاد پر انسانیت کے نفس کی انحرافات سے اصلاح کے لئے آیا ہے، اسلامی تعلیمات کے تناظر میں امن و امان انسانیت کا مشترکہ حق ہے۔
-
قرآن مجید میں نہ ہندوستان کی سپریم کورٹ بلکہ دنیا کی کوئی بھی عدالت ترمیم نہیں کرسکتی، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن
حوزہ/ یہ کلام الہی ہے، مخلوق کو اس پر عمل کرنا ہے، الہی کلام میں کسی کا کوئی دخل نہیں ہے، ۲۶۔ آیتیں تو کیا ذرہ برابر بھی اس میں کسی کو کمی یا زیادتی کا حق حاصل نہیں ہے۔
-
پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات، مکتب تشیع کا سر فخر سے بلند، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ امام جمعہ سکردو علامہ حسن جعفری نے جمعہ کے خطبوں میں بعثت پیغمبر اسلام کی تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید مبعث بہت بڑی عید ہے کہ جس دن پیغمبر اکرم رسالت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوئے ہمیں اس عظیم دن کی اہمیت اور معنویت کو سمجھ کر اعمال بجا لانے کی ضرورت ہے۔
-
شام میں 160 فرانسیسی داعش موجود ہیں، فرانسیسی انٹیلی جنس
حوزہ/ فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا کہ شام میں تقریباً 160فرانسیسی داعش دہشت گرد موجود ہیں، جن میں سے بیشتر شمال مغربی شام میں مقیم ہیں۔
-
عراقی انٹیلی جنس فورسز کے ہاتھوں الانبار میں داعشی گروہ کی سرنگ تباہ
حوزہ/ عراقی فوجی انٹیلیجنس فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار میں داعشی دہشت گرد گروہوں کے ایک سرنگ اور غار کو تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی اور پوپ فرانسس کی حالیہ ملاقات دانشمندانہ اور قابل ستائش اقدام ہے، حوزہ علمیہ ایران
حوزہ/ مرکزی مینجمنٹ برائے حوزہ ہائے علمیہ ایران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالی جناب پوپ فرانسس کا حالیہ دورہ عراق اور حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی اور پوپ فرانسس کی دو قائدین اور مذہبی پیشوا کی حیثیت سے حالیہ ملاقات دانشمندانہ اور قابل ستائش اقدام ہے۔