-
تصاویر/ کرگل میں محفل جشن بمناسبت ولادت با سعادت کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س)
حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب محفل جشن بمناسبت ولادت با سعادت کریمی اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کا انعقاد کیا گیا۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے محبت اور مودت کا اظہار واجب ہے، حجۃ الاسلام ظہیری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کا تعلق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے بے،کہاکہ قرآن مجید نے اہل بیت(ع)کی مودت کو واجب قرار دیا ہے اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے اظہار مودت اور محبت کی سب سے بہترین مثال،ان کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت پڑھنا ہے۔
-
شہزادی معصومہ قم حضرت زینب الکبریٰ کی طرح اپنے برادر امام وقت کے مشن کی ترجمانی کی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ حضرت معصومہ ؑ قم نے اپنے برادر نام دار حضرت امام علی رضا ؑ کی شہادت کے بعد سر زمین ایران میں فکر اہلبیت ؑ کی تشہیر و ترویج میں ایک نمایا کردار ادا کیا اور حضرت زینب الکبریٰ ؑ کی طرح اپنے برادر امام وقت کے مشن کی ترجمانی کی۔
-
تقریب تقسیم انعامات و نتائج؛ آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن پری بورڈ رزلٹ
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان پچھلے کئ دہائیوں سے تعلیم و تربیت کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور امید کرتے ہیں آئیندہ بھی اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے سازی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
-
مجلس چہلم؛ براۓ ایصال ثواب مولانا سید ثنا عباس زیدی طاب ثراہ
حوزہ/ برائے ایصال ثواب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ثنا عباس زیدی طاب ثراہ ابن سید زہیر عباس زیدی، مجلس چہلم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں علمائے اعلام و مومنین ذوی الاحترام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔
-
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں علامہ سید عباس موسوی طاب ثراہ کی پہلی برسی منعقد
حوزہ/ جامعہ الکوثر اسلام آباد میں عالم باعمل اور سینئر معلم جامعہ الکوثر کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔
-
سال رواں تعلیماتِ حج کے لیے مخصوص کریں، مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی
حوزہ/ حکومتِ سعودی عرب کا بیرونی عازمین کو مسلسل دوسرے برس حج بیت اللہ کی اجازت نہ دینے کا یہ فیصلہ جہاں ایک طرف امتہ مسلمہ خصوصا عازمین حج کی صحت و سلامتی کو اولین ترجیح کی طرف اشارہ ہے وہی دنیائے اسلام کو اس امر کی جانب متوجہ بھی کرتا ہے کہ کورونا نامی عالمی مرض کی شدت کو محسوس کریں مذہبی اجتماعات سے اِجتناب کریں ، عقل مخالف توکلّ سے پرہیز کریں ، حکومت اور طبّی ماہرین کے مشوروں کا احترام کریں۔
-
مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ پوری شیعہ قوم کا سرمایۂ افتخار ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کی پرزور مذمت اور سخت مخالفت کی جاتی ہے۔کیونکہ مدرسہ سلطان المدارس پوری شیعہ قوم کا سرمایۂ افتخار ہے ۔شیعہ قوم کا قدیم ترین علمی و مذہبی اور قومی اساسہ ہے۔ھندوستان کے تمام شیعوں کے مذہبی جذبات اور عقیدت کا قابلِ رشک مرکز ہے۔جس کی عالمی سطح پر خدمات کی تابناک تاریخ ہے۔
-
آہ مولانا سید عمران حیدر زیدی طاب ثراہ
حوزہ/ مرحوم نے ہمیشہ اپنی گفتگو میں احادیث معصومین علیہم السلام اور آیات قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے اور اس پر اپنے مخاطب کو عمل کرنے کی ہدایت دیتےتھے۔ موصوف ایک اچھے مبلغ ہونے کے ساتھ ایک اچھے خطیب بھی تھے آپ کا بیان اصلاحی اور اخلاقی نکات پر مشتمل ہوتا تھا۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوالات اور آیت اللہ مکارم شیرازی کے جواب
حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کی طرف سے انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔
-
ایران کی جانب سے آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کرنے پر احساس ٹرسٹ انٹرنیشنل نے شکریہ ادا کیا
حوزہ/ حکیم محمد الیاس: انسانیت کی بقا اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کےخاطر جمہوری اسلامی ایران کا رول قابل سراہنا ۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حرم حضرت معصومہ (س) وعدہ گاہِ زیارتِ امام زمان (عج)، حجۃ الاسلام و المسلمین مؤمنی
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ امام زمان(عج)کے ظہور کے ساتھ شیعہ اپنے درد اور رنج کو بھول جائیں گے، حرم حضرت معصومہ(س) امام زمان(عج)کی زیارت کے لئے وعدہ گاہ ہے اور حرم حضرت معصومہ (س) امام زمان(عج)کی زیارت سے مشرف ہونے والے بہت سے علماء کی وعدہ گاہ تھا۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲ ذی القعدہ۱۴۴۲، ۱۳،جون۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:اتوار:۲ ذی القعدہ۱۴۴۲، ۱۳،جون۲۰۲۱
-
حدیث روز | اپنے نفس کو کیسے کنٹرول کریں
حوزہ / امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں انسانی نفس کو اسیر کرنے کے طریقے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت حیدر پورہ یونٹ کی جانب سے "نوید انقلاب" کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ جے ایس او گلگت ڈویژن حیدر پورہ یونٹ کے زیر اہتمام "نوید انقلاب کانفرنس " بسلسلہ برسی امام خمینی و شہید فکر شھید اصلاح نصاب “ امام بارگاہ قصر زہرا حیدرپورہ گلگت میں منعقد ہوئی۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں ادارہ نداء جینیوا کے بین الاقوامی مشیر؛
اسلام انسانیت اور معاشرے کی خدمت کی رغبت دلاتا ہے،لازمی ہے کہ میدان عمل میں ہمارا ظاہر و باطن ایک ہو
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی: سنجارمیں جو ظلم ہوا عصر جدید میں اسکی مثال بہت کم ہے، ہم نےایزیدیوں کے ناموس کی حفاظت کی بھرپور کوشش کی ہے۔
-
جموں و کشمیر؛ شہید طفیل متو کی شہادت کی گیارہویں سالگرہ
حوزہ/ مجھے اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملا مگر مجھے میرے پروردگار نے یہ انصاف دیا کہ میں دنیا بھر میں شھید طفیل متو کے قاتلوں کے ساتھ ساتھ وطن کے غاصبوں کی صحیح تصویر برملا کر سکا۔
-
امسال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج بیت اللہ کی اجازت نہیں
حوزہ/ پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کو آج اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کا اندیشہ دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے اعلان کیا کہ صرف انہی مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی جو مقامی شہری ہیں، یعنی سعود عرب میں مقیم ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ امسال 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج بیت اللہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
-
یکم ذی قعدہ یوم ولادت فاطمہ معصومہ(س):
حضرت فاطمہ معصومہ(س)کی زیارت انسان کو جنتی بنادیتی ہے، حجۃ الاسلام میر باقری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) نقطہ امن،حریم اہل بیت(ع)اور اس حریم میں شیطان کاداخلہ ممنوع ہے،کہا کہ حضرت معصومہ(س)کے زیارت نامے میں موجود دعائیں عظیم الشان ہیں جو کہ انسان کو جنتی اور اہل بیت(ع)کے محب بنا دیتی ہیں۔
-
روز دختر؛
رہبر معظم کی اپنی عزیز بہنوں اور بیٹیوں سے سفارش
حوزہ/ انقلاب اور جنگ نے ہماری خواتین کو سیاسی بصیرت اور رشد سے آراستہ کیا۔ عورت اگر تعلیم یافتہ ہو، سیاسی بصیرت رکھتی ہو تو پھر کوئی آسانی سے نہ اس پر ظلم کرسکتاہے اور نہ ہی اس کا حق پامال کرسکتا ہے۔ یہ وہ ثمرات ہیں جو انقلاب خواتین کے لئے لایا ہے۔
-
متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مسلک کے ساتھ ناانصافی، علامہ عبدالخالق اسدی نے سیکرٹری اوقاف کو لکھا خط
حوزہ/ خط کے متن میں متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مسلک کے علمائے کرام کی تعداد سابقہ روایات کے برعکس پچاس فیصد کم کر دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
-
وہ گھر خوش قسمت ہے جہاں بیٹیاں ہوں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ دور جاہلیت میں بیٹیوں کو ذلت کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ دین اسلام نے بیٹیوں کے عزت و وقار پر تاکید ہوئے اسے رحمت قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ با پردہ بیٹیاں بہترین اولاد ہیں جس کی ایک بیٹی ہو خداوند عالم اسے آتش جہنم سے ڈھال قرار دیتا ہے۔
-
سلام و درود معصومہ (س) کی روح تابناک پر جن کے حرم منور نے قم کی ریگستانی سرزمین کو نورانیت بخشی، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ کریمہ اہلبیتؑ کے حرم کی زیارت زمانے کی غبار آلود فضا میں امید کی کرن ہے آپ کے حرم کی زیارت گناہوں سے آلودہ دلوں کے لیے پاکیزگی اور نورانیت کا موجب اور جنت کی ضمانت ہے لاکھوں زائرین آپ کے حرم مقدس کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور اپنا دامن مرادوں سے بھر لے جاتے ہیں۔
-
عزاداروں کے خلاف پنجاب انتظامیہ کے متعصبانہ اقدامات کےخلاف عزاداری کنونشنز کا جلد آغاز ہوگا، علامہ اقتدار نقوی
حوزہ/ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات، عزاداری پر عائد کی جانے والی قدغنیں اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف محرم الحرام سے قبل جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں عزاداری کنونشنز منعقد کیے جائیں گے جس کے بعد صوبائی سطح پر عزاداری کنونشنز اور پھر مرکزی عزاداری کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
-
عشرہ کرامت کی مناسبت سے آن لائین علمی ثقافتی پروگرام و انعامی مقابلہ کا انعقاد
حوزہ/ میلاد حضرت فاطمہ معصومہ سے میلاد امام رضا علیہما السلام کے درمیان نور کی برسات اور الہی پیغامات کی ترویج اور خوشیوں کے موتی لٹا کر منحوس وبا کو نابود کرنے کی دعاکی قبولیت کا بہترین موقع ہے۔
-
امام ہادی انسٹی ٹیوٹ کے نائب معاونِ مواصلات اور بین الاقوامی امور نے خبر دی:
کریمۂ اہل بیت معصومۂ قم(س) کی ولادت کے موقع پر کتاب "النهایه شیخ طوسی" کی رونمائی
حوزہ/حجت الاسلام احمد قادری نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا: اس شاندار کتاب کی تصحیح و تحقیق موسسۂ امام ہادی علیہ السلام کی تحقیقاتی ٹیم نے انجام دی ہے جو کہ پانچ جلدوں میں زیور طباعت سے آراستہ ہوکر حضرت فاطمہ معصومہ کی ولادت کے پرمسرت موقع پر منظر عام پر آرہی ہے۔
-
علامہ عارف حسین واحدی کی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات،امت کے بین الاقوامی اور بین الملکی مسائل پر گفتگو
حوزہ/ دونوں راہنماؤں نے کہا کہ اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، تمام مکاتکب فکر کے علماء و مشائخ اور زعماء اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
-
شیعہ علماء کاؤنسل صوبہ سندہ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر علامہ سید اسد اقبال زیدی کو المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ مقیم قم کی جانب سے مبارکباد
حوزہ/ المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ کی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام مولانا سرفراز مہدی چانڈیو نے خیرپور میرس میں شیعہ علماء کاؤنسل صوبہ سندہ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر علامہ سید اسد اقبال زیدی کو المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ مقیم قم المقدسہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔