انتقال
-
والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ:
مولانا انصار حسین ترابی کا انتقال قوم کیلئے بڑا خسارہ
حوزہ/ ہم اراکین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اس عظیم جانکاہ سانحہ پر اپنے وقت کے ولی نعمت (عج) کی خدمت میں نیز تمام مراجع عظام علماء کرام، انکے فرزندوں اوردیگر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوندمنان سے دعا گو ہیں کہ اس عالم دین کی روحِ مطہر کو جوار اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین
-
مولانا شیخ انصار حسین ترابی کا انتقال علمی و مذہبی و قومی خسارہ: مجمع علماء و واعظین پوروانچل ہندوستان
حوزہ/انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر سنی گئی کہ حجۃ الاسلام مولانا شیخ انصار حسین ترابی مبارکپوری نے فرخ آباد میں حرکت قلب بند ہوجانے سے اچانک دنیا سے رحلت کر گئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ افسوس ،ایک شمع اور بجھی اور بڑھی تاریکی۔
-
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی رحلت پر آیت اللہ وحید خراسانی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حضرت آیت اللہ واحد خراسانی نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور افسوس کا اظہار فرمایا۔
-
مرحوم آیت اللہ صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:
آسمان علم و فقاہت کا آفتاب غروب ہوگیا، مولانا سید عباس مہدی حسنی
حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی آیت اللہ بروجردی علیہ الرحمہ کے شاگرد اور ان کی استفتاء کیٹی کے اہم ممبر تھے۔ 80 سے زیادہ کتابیں عربی اور فارسی میں تالیف کیں-امام مہدیؑ کے بارے میں "منتخب الاثر "نامی کتاب ان کی مشہور تالیفات میں سے ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمی مظاهری
آیۃ اللہ العظمی صافی اخلاص اور اخلاق کے پیکر تھے
حوزه/حضرت آیۃ اللہ مظاہری نے ایک پیغام میں آیۃ اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم و مغفور حقیقی معنوں میں اخلاص، اخلاق، ادب اور تقویٰ کے پیکر تھے۔
-
مولانا سید حیدر عباس رضوی:
جہان تشیع کے عظیم علمی سرمایہ سے محرومی قابل افسوس ہے
حوزہ/ آیۃ اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت پر اظہار تعزیت فرماتے ہوئے مولانا نے کہا کہ حضرت آیة اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی اپنے علمی خدمات سے یاد کئے جاتے رہیں گے۔ظلم وتشدد اور بربریت کے خلاف ہمیشہ صدائے احتجاج بلند کرنے والے فقیہ عظیم ،مرجع عالیقدر حضرت آیة اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانیکی رحلت حسرت آیات پر پوری دنیا میں تشنگان علوم کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری وساری ہے۔
-
حجت الاسلام مولانا سید احمد علی عابدی:
مرحوم آیۃ اللہ صافی گلپائگانی دفاع اہل بیت (ع) میں ہمیشہ آگے رہے
حوزہ/ آپ میں غیرت دینی بہت ہی زیادہ تھی لہذا تشیع پر ہونے والے اعتراضات کا مسلسل جواب دیا، ابو الحسن ندوی نے ایک کتاب لکھی تھی "اسمعی یا ایران" اس کے جواب میں آپ نے "ایران تسمع و تجیب" تحریر فرمایا، اس کے بعد آپ نے محب الدین خطیب جو کہ ایک وہابی تھا اس کا جواب آپ نے دیا۔ اسکے علاوہ جو غیریت دینی تھی خاص طور پر امامت کے تعلق سے جو کام آپ نے انجام دیا وہ واقعا نہایت ہی گرانقدر کام ہے جس کو انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔
-
آیت اللہ صافی کی رحلت پر عمید جامعہ جوادیہ آیت اللہ شمیم الحسن کا تعزیت نامہ:
آہ ایک اور فقیہ سے دنیا خالی ہوگئی
حوزہ/ امام عصر عجل اللہ تعالی سے آپ کو خاص انس تھا۔ امام زمانہ کے سلسلہ میں آپ کی کتاب "منتب الاثر" صاحبان علم وفن کے لئے غیر معروف نہیں ہے موصوف حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد رضا گلپائگانی رحمۃ اللہ علیہ کے داماد تھے آپ کی خدمات حسنی میں ایام عزائے فاطمیہ کا انعقاد روز روشن کی طرح آشکار ہے جس کو آیت اللہ جواد تبریزی اور آیت الله وحید خراسانی دام ظلہ کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔
-
مرکزی شیعہ علماء حیدرآباد دکن کا آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:
آیۃ اللہ صافی ترویج عزاء کے لئے بے انتہا کوشاں تھے
حوزہ/ مرحوم ہمیشہ دین مبین اسلام و مکتب نورانی اهل بیت عصمت و طهارت، علیهم السلام کی ترویج و نشرواشاعت میں کوشاں رہا کرتے اس سن بزرگی میں بھی آپ نے خود کو آرام سے دور رکھا جب آپ کے چاہنے والے آپ کو آرام کرنے کہتے تو آپ فرماتے کہ حقیقی آرام تو قلبی سکون و اطمینان نفس ہے جو فقط خدمت علوم اہلبیت علیہم السلام و خدمت خلق سے حاصل ہو سکتا ہے۔
-
المصطفی فاونڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے آیت اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:
آیت اللہ صافی گلپائگانی زھد و تقوی و پارسائی کا ایک بہترین نمونہ تھے
حوزہ/ آپ زھد و تقوی و پارسائی نیز تواضع و انکساری اور حلم و بردباری کا ایک بہترین نمونہ تھے ۔ایام فاطمیہ سے مربوط مجالس عزاء میں آپ کی رغبت قابل دید تھی ۔آپ نے اپنی تمام عمر پرچم اسلام کی سر بلندی اور اور تعلیماتِ قرآن و اہلبیت کو عام کرنے بسر کی ۔
-
فضلا و طلاب جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) "نجفی ہاؤس" مقیم ایران کی انجمن "آل یاسین" کا آیت اللہ صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:
آیت اللہ صافی کلمہ حق کی آواز کو بلند کرنے والے تھے
حوزہ/ آیۃ اللہ صافی گلپائگانی کلمہ حق کی آواز کو بلند کرنے والے تھے اور ایام فاطمیہ میں اپنے گھر سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک پا پیادہ جلوس عزا کی سر براہی فرمایا کرتے تھے۔
-
ہندوستان میں المصطفیٰ یونیورسٹی کے نمائندے رضا شاکری کا آیت اللہ صافی کے انتقال پر اظہار افسوس
حوزہ/ مرحوم و مغفور نے ایک طولانی عرصہ علم و عمل کے میدان میں مجاہدت اور رضائے الہی کے حصول میں جد وجہد کرتے ہوئے گزارا اور آخر کار دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں حاضر ہو گئے۔
-
امام حسینؑ فاؤنڈیشن کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی صافی کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ/امام حسین فاؤنڈیشن قم نے آیۃ اللہ العظمی صافی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
-
آیت اللہ سبحانی:
آیت اللہ صافی کی رحلت "ثلمة فی الاسلام" کا روشن مصداق ہے
حوزہ/ ۷۰ سال سے زائد عرصے تک تدریس و تصنیف میں مشغول رہنے اور ہمارے درمیان قیمتی تصنیفات اور قلمی شاہکار چھوڑ جانے والی ذات’’ ثلمة فی الاسلام‘‘کا روشن مصداق ہے۔
-
مولانا سید محمد ذکی حسن کا آیت اللہ صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:
آپ کی رحلت نے ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں ہے
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمی آقای لطف اللہ صافی گلپائگانی قدس سرہ کی اکثر کتب کا متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوا جن میں سے ایک کتاب "فضائل امیر المومنین" کے ترجمہ میں آج کل حقیر مصروف تھا کہ یہ خبر جانکاہ موصول ہوئی، آپ کے فقدان سے جہان تشیع کو شدید صدمہ ہوا ہے، آپ کی رحلت نے ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں ہے۔
-
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان:
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے
حوزہ/آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایک پیغام میں بزرگ مرجع تقلید حضرت ایت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد الموسوی:
آیت اللہ صافی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
حوزہ/ آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی وفات کی خبر نے ہمیں اور اور تمام حوزات علمیہ کو سوگوار کردیا ہے، خدا جنت میں آپ کے درجات کو بلند فرمائے، آپ نے علم کے میدان میں اور مسلمانوں کے لیے کئی دہائیوں تک عظیم اور ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں.
-
لاہور، جامعۃ المنتظر کے استاد علامہ خادم حسین نقوی نے داعی اجل کو لبیک کہا، وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر نے پڑھائی نماز جنازہ
حوزہ/ مرحوم جامعہ المنتظر کے طالب علم تھے اور قم المقدس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی حوزہ علمیہ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔
-
انا للہ وانا الیہ راجعون؛
خبر غم؛ خطیب اہلبیت (ع) مولانا وسیم حیدر نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ آج صبح مولانا وسیم حیدر ابن قدیر حیدر امسن خورد مقیم ہولی نرسی پور کرناٹک کا انتقال ہوگیا ہے۔
-
حجۃالاسلام مولانا شیخ محمد مجتبیٰ حسین کا انتقال زبردست علمی و مذہبی نقصان: مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ بزرگ عالم دین نیک سیرت سادہ طبیعت منکسر المزاج بہترین خطیب استادالاساتذہ عالم با عمل حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا محمد مجتبٰی حسین صاحب گھوسوی استاد جامعہ ناظمیہ کا انتقال ہو گیا ہے ۔
-
انا للہ وانا الیہ راجعون؛
طلاب ہندوستان کو گہرا صدمہ؛ نوجوان طالب علم عارف امام دہلی میں انتقال کرگئے
حوزہ/ مولانا عارف امام کہ جن کا دہلی میں کڈنی کا علاج چل رہا تھا دارابدی کی طرف رحلت کرگئے ہیں پروردگار عالم ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
-
معروف اہلسنت عالم دین مولانا یوسف اصلاحی کا انتقال
معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی صاحب کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے نوئیڈا کے فورٹیز ہسپتال میں رات تقریبا ایک بجے آخری سانس لی۔
-
انا للہ وانا الیہ راجعون؛
ارض بلتستان کو صدمہ؛ بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ صادق نجفی انتقال کر گئے
حوزہ/ مرحوم نے پوری زندگی وادی کچورا (شنگریلا) میں امام جمعہ کی حیثیت سے دینی خدمات اور امور شرعیہ کی انجام دہی میں مصروف رہے اور کچھ علالت کے بعد آج لاہور کے ایک ہوسپٹل میں خالق حقیقی سے جاملے۔
-
مجمع علماء و واعظین پروانچل کا اظہار تعزیت:
اک شمع اور بجھی اور بڑھی تاریکی...آہ حجۃالاسلام مولانا فیروز حیدر خان قمی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ مولانا فیراز حیدر خان نیک اخلاق و خوش کردار و ملنسار عالم تھے ۔شہر جونپور کے عوام و خواص میں مرحوم قدر و منزلت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ سب کے ساتھ تواضع و انکساری، حلم و برد باری سے ملنا جلنا آپ کا خاص شیوہ و طریقہ تھا۔
-
مرحوم پروفیسر غلام حسین سلیم قوم کے مخلص خدمت گزار اور بے بدیل ومنفرد شخصیت تھے، حجۃ الاسلام ظفر علی شاہ نقوی
حوزہ/ پروفیسر غلام حسین سلیم ایک بے بدیل شخصیت اور زبردست سیاست دان تھے مرحوم نے قوم و ملت خاص طورپر بلتستان کی غیور عوام کے لئے قومی اور مذہبی سطح پر بے لوث خدمات انجام دیئے ہیں ۔
-
پاکستان کے بزرگ عالم دین، درجنوں فلاحی اداروں کے موسٔس علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی رحلت کرگئے
حوزہ/ مرحوم کراچی میں درجنوں مساجد وامام بارگاہوں کے بانی ومنتظم تھے، ان کے زیر انتظام فعال عابدیہ مشن ٹرسٹ بےشمار فلاحی ورفاعی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔مرحوم نے ترویج واشاعت مکتب اہل بیتؑ کیلئے شب و روز خدمات انجام دیں ۔
-
پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام علامہ محمد علی فاضل نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ ملک پاکستان میں ملت جعفریہ کہ ایک عظیم عالم دین علامہ محمد علی فاضل کی ناگہانی رحلت سے علماء و طلاب گہرے صدمہ میں ہے، یقینا مرحوم کے دینی و علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
-
مولانا ابن علی طاب ثراہ مختلف میدانوں کے شہسوار تھے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانا ابن علی صاحب طاب ثراہ ایک باکمال عالم، بے عدیل شاعر اور بے نظیر مبلغ تھے۔ ان کا انتقال ملت کا عظیم خسارہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ۔
-
کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال، حیدر پورہ میں ہوئے سُپرد خاک
حوزہ/ کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی بیانوے سال کی عمر میں بدھ کی رات سرینگر میں واقع انکی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے فرزند سید نسیم گیلانی نے سوشل میڈیا پر انکے انتقال کی تصدیق کی۔گیلانی کم و بیش پچاس سال تک کشمیر کی سیاست میں سرگرم رہے۔ انہوں نے چند ماہ قبل حریت کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔
-
انا لله وانا اليه راجعون
خبر غم؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد علی محسنی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ مرحوم پاراچنار ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ سے حاصل کی ۱۹۹۰ میں قم المقدسہ کے لئے عازم سفر ہوئے۔ اور حوزہ علمیہ قم فلسفہ اور علوم دینی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اور سرزمین قم کے معروف مدرسہ امام خمینیؒ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے لگے، آپ کا شمار ایک ممتاز استاد میں ہوتا تھا۔