خطبہ جمعہ
-
رسول اکرم نے انسانیت کی ہدایت کے لئے زحمات برداشت کیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رسول اکرم کے اجداد مِلّتِ ابراہیم پر تھے،کسی نے بتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا،حضور کی شان میں سب سے پہلے نعت لکھنے والے حضرت ابو طالب علیہ السلام ہیں، آلِ نبی سے محبت و حمایت کی وجہ سے محمد بن ابی بکر اور حضرت مالک اشتر کو زہر دی گئی۔
-
ظلم کی تاریخ بہت پرانی،ہر جگہ سے پسپائی امریکہ کے زوال کی علامت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ ایک وقت میں مسلمان علم کی بنا پر حکومت کرتے رہے پھر زوال کا شکار ہوئے۔کچھ عرصہ سے امریکہ واحد طاقت سمجھی جاتی تھی لیکن ہر جگہ سے پسپائی ہو رہی ہے جو اس کے زوال کی علامت ہے۔
-
حکمران دین اور تعلیم کے نام پر ریاستِ مدینہ کے منافی کام کر رہے ہیں، آیت اللہ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ ریاستِ مدینہ تو رسول اکرم ، علی و حسنین کی ریاست تھی اور ہمارے حکمران یکساں نصاب کے نام پر مقدس ہستیوں و کربلا کا تذکرہ ختم کرنا چا رہے ہیں۔
-
عزاداری صرف اللہ و رسولؐ اور اہل بیتؑ کی خوشنودی کے لئے کریں، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ عزاداری کو اُسی سادگی سے منائیں جس سادگی سے ہم 25-30 سال پہلے مناتے تھے تاکہ عزاداری کی روح ہمارے دل پر اثر کرے، ہم گناہوں سے نکلیں، ہم شوبازی اور سیلفی بازی سے نکلیں اور صرف اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور اہل بیتؑ کی خوشنودی کے لئے عزاداری کریں تاکہ جب قیامت میں پہنچیں تو ہمیں ان کی شفاعت نصیب ہو۔
-
عزاداری میں مداخلت اہلسنت نہیں ایک مخصوص ٹولہ ہے جنہیں نہ حسینؑ سے محبت ہے نہ حسینؑ سے محبت کرنے والوں سے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ پرامن جلوس میں شرارت اہل سنت نہیں کرتے، یہ شرارت ایک ٹولہ ہے جن کو نہ حسینؑ سے محبت ہے نہ حسینؑ سے محبت کرنے والوں سے محبت ہے۔ لیکن ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم عزاداری کو اور بہتر انداز سے آگے بڑھائیں گے۔
-
امام جمعہ غازی پور یوپی:
عید قربان سے عید غدیر تک، عشرۂ ولایت کے عنوان سے دنیا بھر میں منایا جائے، مولانا شیخ تنویر الحسن
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ تنویر الحسن امام جمعہ شہر غازی پور نے خطبۂ جمعہ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ عالیشان پیمانہ پر دنیا بھر میں عشرۂ ولایت کا انعقاد ہونا چاہیئے۔
-
اتحاد امت کیلئے دینی طبقات کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ آج اگر امت واحدہ کی تصویر پیش کریں تو کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔ کچھ عناصر مذاہب کو آپس میں لڑا کر مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں مذیبی قائدین ایسے عناصر کے خلاف اقدامات کریں۔
-
دنیوی اور دینی معاملات میں اعتدال کا نام دین ہے، مولانا تطہیر زیدی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہاہے کہ دین در حقیقت دنیاوی اور دینی معاملات میں اعتدال کا نام ہے ۔دین کے نام پر دنیا کو چھوڑ دینا بھی ٹھیک نہیں اور دنیا کے لئے دین کو ترک کرنا بھی خسارے کا باعث ہے۔
-
جس طرح ہمارے اعمال ہمارے والدین کے سربلندی کا سبب بنتے ہیں اسی طرح ہمارے کردار اہلبیت (ع) کے خوشنودی کا باعث ہوتے ہیں، آغا سید رضی الموسوی
حوزہ/ اہلبیت علیہم السلام ہمارے روحانی ماں باپ ہیں اور ہم ان کے روحانی اولاد ہیں، لہذا روحانی اولاد ہونے کے ناطے ان کے لئے باعث فخر بنیں تاکہ آل محمد (ع) فخر سے کہیں وہ دیکھو ہمارے شیعہ ہیں جو تقوی پرہیز گاری ایمانداری دیانت داری میں سب سے بہتر ہیں۔
-
حضرت موسیٰ (ع) اور فرعون کے قصے ہمارے لئے بہترین درس عبرت، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے قصے میں بہت عبرتیں ہیں۔فرعون حد درجہ متکبر اور سر کش تھا۔ قوم کو تقسیم کر دیا تھا۔ خدائی دعویٰ کیا لیکن اللہ نے اپنی تدبیر اور حکمت سے اس کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا کر احساس دلایا کہ میرا ارادہ اٹل اور غالب ہوتا ہے۔
-
ولایت فقیہ پر حملہ یعنی ولایت امام و رسول اور خدا پر حملہ، آغا سید مظاہر حسین الموسوی
حوزہ/ جامع مسجد حسین آباد سکردو کے خطیب نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جو ولایت پر حملہ ہورہا ہے وہ فقط ولایت فقیہ پر حملہ نہیں بلکہ ولایت امام ولایت رسول اور ولایت خدا پر حملہ کرنے کی تمہید ہے۔
-
قرآن مجید حقیقی نظام الہی کی تصویر، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ قرآن کے ساتھ تمسک رکھنے سے زندگی میں خوشحالی آتی ہے قرآن مجید حقیقی نظام الہی کی تصویر کی نشان دہی کرتا ہے۔ طاغوت تعلیم قرآن سے خوف زدہ ہے قرآنی نظام کی تصویر اگر دنیا میں نظر آتی ہے وہ جمہوری اسلامی ایران ہے یہی وجہ ہے کہ ہر دور کا طاغوت نظام اسلامی سے گھبراتا ہے نوجوان کو قرآنی نظام اور حقیقی نظام سے متعارف کرنا دور حاضر میں اشد ضروری ہے۔
-
یکساں نصاب میں اہل بیت اطہارؑ کو نظر انداز کیاگیا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا اہل بیتؑ، امام حسن ؑ اور کربلاءکا تذکرہ نصاب سے نکالنے کی کوشش کی گئی، رسول اکرم پر درود میں اصحاب کو شامل کرنا حکومت کا کام نہیں۔
-
جب ہر طرف سے مایوسی ہوتی ہے تو فقط اللہ کا سہارا کام آتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار بھی جب دولت کی وجہ سے اللہ کو بھول جاتے ہیں تو مصیبتوں میں اللہ کو یاد کرتے ہیں۔اللہ مال و دولت دے کر بھی آزماتا ہے اور فقر و تنگدستی سے بھی امتحان لیتا ہے۔
-
اسلامی حکومت میں حاکم کا طرزِ زندگی عام شہری کے برابر ہونا چاہیے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مال و دولت فقط علم و فن سے مشروط نہیں۔دولت کا زیادہ یا کم ہونا بھی ایک آزمائش ہے۔ علمی و عقلی لحاظ سے کم استعداد والوں کے پاس بے پناہ دولت ہوتی ہے جبکہ کافی صاحبانِ علم و ہنرمفلس و نادار ہوتے ہیں۔ اسلامی حکومت میں حاکم کا طرزِ زندگی عام شہری کے برابر ہونا چاہیے۔آج غیر مسلم ممالک میں عام آدمی کو تقریبا ًتمام ضروریات ِ زندگی دستیاب ہیں جبکہ مسلم ممالک میں طبقاتی تقسیم کے مظاہر بہت واضح ہیں۔
-
آج امریکہ اور یورپ کو ایران کی ٹیکنالوجی سے خوف ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج امریکہ اور یورپ کو ایران سے خوف ہے تو وہ ایران کے ایٹم بم کی وجہ سے نہیں ہے، پوری ذمہ داری سے بات کر رہا ہوں، ایران سے اگر پرابلم ہے تو ایران کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے۔
-
امام خمینیؒ کا اللہ پر ایمان و یقین غیر متزلزل تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ نے بانی انقلاب اسلامی کی32 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دے کر اسلامی انقلاب برپا کیا۔حکومت قائم کرنے کے بعد 11سال رہبر انقلاب رہے۔اپنے بیٹے کے نام وصیت میں لکھا کہ میرا کوئی ذاتی گھر نہیں۔ خُمین میں کچھ زمین ہے جو میرے بڑے بھائی کے تصرف میں ہے۔ جماران کا دو کمرے والا گھر مجھے عارضی طور پر دیا گیا ہے۔ اس کا قالین بھی میرا نہیں اور کتابیں بھی ۔بینک میں پیسہ خمس کا ہے جو مجتہد کی امانت ہے کہ دینی امور، طلباء کو وظیفہ دینے میں صرف کریں۔اگر آپ سوچیں کہ آپ کے لئے کیا چھوڑا؟ تو فقط اللہ۔
-
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جب چلتی ہے تو پھر پتا نہیں چلتا؛ بڑے بڑے فرعون تباہ و برباد ہوگئے تو یہ آج کے فرعون کی کیا اوقات ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ اللہ ظالموں کو کیسے برباد کرتا ہے۔ اتنی عیاشیاں تمہاری کہ تم جو چاہو کرتے جاؤ۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ جب چلتی ہے تو پھر پتا نہیں چلتا اور بڑے بڑے فرعون تباہ و برباد ہوگئے تو یہ آج کے فرعون و استکبار کی کیا اوقات ہے۔
-
شیطان گناہوں میں رچ بس جانے والوں کو گمراہ کرتا ہے، آیت اللہ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے جامع علی مسجد جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ شیطان ہرگز نبی ، رسول کو گمراہ نہیں کر سکتا بلکہ اپنے دوستوں، پیروی کرنے والوں ، گناہ گاروں کو گمراہ کرتا ہے۔ان گناہ گاروں کے دل و دماغ پر سوارہو جاتاہے جو گناہوں میں رچ بس جاتے ہیں۔
-
پاکستان میں جمعہ کے خطبات حکومتی ہدایات پر ہوں گے، اسلامی نظریاتی کونسل
حوزہ/ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے مساجد میں خطبہ جمعہ کے لیے صدر مملکت کی ہدایت پر 100 موضوعات کو چن لیا گیا ہے جن کا ابتدائی مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
-
آج شیعہ سنی متحد ہو کر صیہونیزم کے خلاف کھڑے ہیں، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی نے کہا کہ ہم یہودیوں کے خلاف نہیں ہیں کیونکہ بہت سے یہودی خود ان صیہونیوں کے خلاف ہیں۔
-
اسلام کے بجائے فرقوں پر زیادہ زور امت کے زوال کا سبب بنا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی جس مقصد کے لئے بنائی گئی اب اس کا کچھ نہیں پتہ۔غیر موثرہوچکی ہے، اب بھی یورپی یونین کے اصرار پر امریکی صدر جنگ بندی کے لئے مجبور ہوا۔ دیگر چند مسلمان ممالک نے کچھ آوازبلند کی۔ مسلمان اب بھی ہوش میں آئیں ، اللہ کی طرف رجوع کریں۔ سابقہ امتوں کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔ جو قوم اللہ کو بھلا دیتی ہے تو اللہ بھی اسے بھلا دیتا ہے اور وہ مختلف عذابوں، بلاﺅں کا شکار ہوجا تی ہے۔
-
یوم القدس؛صہیونی نظام کے خلاف ندائے مردہ باد اسرائیل کا دن ہے، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس مقدّس یہ وہ عظیم دن ہے جس میں ایک عظیم شخصیت اور ایک وسیع الفکر مفکّر، کامل فقیہ، مضبوط مرجع نے روی زمین پر امریکہ کی ناجائز اولاد اور قبلہ اول کے مسلمانوں کے استحقاق کے حوالے سے آواز بلند کی اور اس مسیر کو دنیا کے ہر گوشہ و کنار سے مسلمانوں نے بھرپور لبیک کہا اور صدائے خالد کی شکل میں یوم القدس بن کر ابھر آیا ہے۔
-
اگر آج فلسطین کو نظرانداز کردیا تو کل مسلمانوں کی ساری زمین مقبوضہ ہوجائے گی، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامیہ پر اور امام زمانہ علیہ السلام کی تائید ہے ہمارے لئے ورنہ آج شام اور عراق کا آدھے سے زیادہ حصہ داعش کے ہاتھوں میں ہوتا اور اسرائیل داعش کو ختم کرکے خود آگے آجاتا۔
-
مسلمانوں میں نا اتفاقی کی وجہ سے فلسطین آزاد نہیں ہوسکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر طویل عرصہ مسلمانوں کا قبضہ رہا،جب تک وحدت رہی،اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضہ کے بعد مراکش میں مسلمان حکمرانوں کے اجلاس میں بیت المقدس آزاد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ او۔آئی ۔سی بنائی گئی مگر وحدت قائم نہ کی جا سکی۔
-
ہماری مشکلات ہمارے گناہ ہیں جو ہم نے خود کمائے ہیں، حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی
حوزہ/ خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بہت ساری مشکلات اور وبائی امراض میں مبتلا ہیں۔ میری پاکستانی قوم سے گزارش ہے سب مل کر خدا کے حضور استغفار کریں ان مشکلات سے نکلنے کا واحد حل تضرع ہے یعنی گریہ و استغفار۔ اللہ تعالیٰ سے اجتماعی طور پر معافی مانگیں انشااللہ ہم اس وباء سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
-
فطرہ میں سب سے پہلے ہمارے ضرورتمند رشتہ داروں کا حق ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ فطرے میں سب سے پہلے آپ کے ضرورتمند رشتہ داروں کا حق ہے۔ شب عید سے پہلے اسے قرض کے طور پر دے دیں اور شب عید فطرہ کی نیت کرلیں۔
-
امام جمعہ سکردو:
سعودی عرب کے ولی عہد کا پہلی بار ایران کے بارے میں مثبت بیان ایک خوش آئند اقدام ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد نے پہلی بار ایران کے بارے میں کوئی مثبت بیان دیا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اس طرح کی سوچ کو مزید پروان چڑھایا جائے تو امریکہ اور اسرائیل کے عزائم خاک میں مل سکتے ہیں۔
-
پاکستان و ایران کا ختم نبوت و توہین رسالتؐ کے خلاف اقدام کا فیصلہ لائق تحسین عمل ہے، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ پاکستان نے ایران کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے مل کر۔ختم نبوت کے حوالے سے اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کرنے والوں سے مل کر قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے جو کہ لائق تحسین عمل ہے ۔
-
اسرائیل ایک ایسی حکومت ہے جس کا حقیقت میں کوئی قانونی وجود نہیں، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی طاقتیں سمجھتی ہیں جس کے پاس اسلحہ ہوگا،فوج ہوگی اسی کی جیت ہو گی تو وہ سمجھ لیں جو انجام داعش کا شام اور عراق میں ہوا ہے وہی حشر انکا بھی ہوگا۔