-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۵؍ذی القعدہ ۱۴۴۳-۲۵؍جون۲۰۲۲
حوزہ/تقویم حوزہ:سنیچر:۲۵؍ذی القعدہ ۱۴۴۳-۲۵؍جون۲۰۲۲
-
حدیث روز | علم بہتر ہے یا ثروت و مال؟
حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں متکبر شخص کے حالات پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔
-
نبی اکرم (ص) کا وجود اقدس تمام پیروان ادیان کیلئے نمونہ عمل، حجۃ الاسلام و المسلمين مہدی مہدوی پور
حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی وجود اقدس کو تمام پیروان ادیان کے لئے نمونہ قرار دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت کی فوری رد عمل کو سراہا اور مقدسات ادیان و مذاہب کی تقدس کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
-
اسلام ہماری عزت چاہتا ہے ،مسلمان جتنا زیادہ سرمایہ دار ہوں گے اتنا اسلام کا رعب بڑھے گا، مولانا تطہیر زیدی
حوزہ/ عبادات میں سے اہم ترین جسمانی عبادت اور مالی عبادت ہے۔ جسمانی عبادت جیسے نماز، روزہ اور حج وغیرہ، اور مالی عبادت جیسے زکوٰة ،خمس ،صدقات وغیرہ۔ مومنین کو دونوں عبادات کو انجام دینا چاہیے۔ دولت کے ذریعے ہم فلاحی کام جیسے مدارس ، ہسپتال اور مختلف ادارے بنا سکتے ہیں۔
-
مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ عالمی برادری کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کی جائے۔
-
استاد حسین انصاریان:
بامعرفت زیارت نفس کی پاکیزگی کی باعث ہے
حوزہ / حرم امام رضا علیہ السلام کے خطیب نے کہا: بامعرفت زیارت انسان کے نفس کی پاکیزگی کا باعث بنتی ہے۔ دنیا اور آخرت کی خوش بختی اور شخص کے حصے میں آتی ہے جو اہل ایمان اور عمل صالح انجام دیتا ہو۔
-
یونیورسٹی آف لبنان کے مرکز برائے سیاسیات کے سربراہ کی حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو:
اسلامی جمہوریہ ایران کے موجودہ رہبر امام خمینی(رح) کی راہ و روش کا تسلسل ہیں
حوزہ/ ماہر مشرق وسطیٰ اور لبنان یونیورسٹی کے مرکز برائے سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر طلال عتریسی نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے ایک نظام کو وجود میں لایا اور امام خامنہ ای نے اس نظام کے اصولوں کی حفاظت کرتے ہوئے تمام بیرونی دباؤ، پابندیوں اور اندرونی مشکلات کے باوجود اس کی ترقی کے لئے اقدامات کئے۔
-
انجمن محبان آل یسین (ع) طلاب جامعۃ الامام امیر المؤمنین (ع) نجفی ہاؤس مقیم قم کا اظہار تعزیت:
استاذ الاساتذہ شیخ نجفی طاب ثراہ نے اپنی تدریسی خدمات کے دوران طلبہ کی شخصیت پروری کا کام کیا
حوزہ/ استاذ الاساتذہ شیخ نجفی نے پینتیس سے زائد برس اپنی تدریسی خدمات کے دوران طلبہ کی شخصیت پروری کا کام کیا اور ان کی شخصیت کو ایسے نکھارا کہ آج "جو ذرہ جس جگہ ہے، وہیں آفتاب ہے"۔ آج ہم سب کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم جو کچھ بھی ہیں، اس میں استاد نجفی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
-
حماس رہنما ڈاکٹر خالد قدومی:
فلسطینی عوام، مزاحمت اور تمام اکائیاں اسرائیل کی نابودی کے لئے سرگرم عمل ہیں
حوزہ/ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے حماس رہنما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور فلسطین کی عوامی و اسلامی مزاحمت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صہیونی آلہ کاروں کو بے نقاب کر رہے ہیں اور منطقی انجام تک پہنچانے کے ہر راست اقدام کیا جائے گا۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں؛ قاتلوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے خیانت کار ہیں
حوزہ/ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات قاتلوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین اکبری:
امام خمینی (رہ) نے بسیج کو تشکیل دے کر شہید چمران جیسے عظیم لوگوں کی تربیت کی
حوزہ / سپاہ پاسداران صوبہ قم میں نمائندگی ولی فقیہ کے سرپرست نے کہا: بسیج کو امام خمینی (رہ) کے دل میں خدا کی طرف سے الہام کیا گیا تھا۔ امام راحل رحمۃ اللہ علیہ نے بسیج کو تشکیل دے کر شہید چمران جیسے عظیم لوگوں کی تربیت کی۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی نجفی کی رحلت پر مولانا احمد علی عابدی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم رحلت کر جانا جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم نے کرونا کے دور میں بھی درس و تدریس کو جاری رکھا، گزشتہ دنوں مرحوم کی بینائی کمزور ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود اپنے حافظہ کے بدولت درس و تدریس میں مشغول تھے۔
-
شیخ الاساتذہ شیخ محمد علی نجفی انتقال فرما گئے
حوزہ/ جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس کے استاد عربی زبان و ادب اور علم الحدیث، عالم باعمل، بہترین مبلغ، طلاب پرور اور لا تعداد صفات حسنہ کے مالک استاذ الاساتذہ الحاج الشیخ محمد علی النجفی،آج سرینگر میں طویل علالت کے باعث اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔
-
صوبہ ہمدان کے امام جمعہ نے بتایا:
غریبی سے نمٹنے کے لئے اسلام کا راہ حل
حوزہ/ روایات میں ایسے قوانین تجویز کیے گئے ہیں کہ اگر معاشرہ ان پر عمل کرنے کی کوشش کرے تو غربت کا خاتمہ ہو جائے گا، سورہ حج کی آیات کے مطابق اسلام میں مالی فرائض کی ادائیگی جیسے کہ زکوٰۃ اور خمس وغیرہ ایک ایسا فریضہ ہے جسے اسلام نے معاشی عدل و انصاف اور غربت سے نمٹنے کا ایک بہترین طریقہ قرار دیتا ہے۔
-
امام جمعہ شہر محمدیہ:
قرآنی احکام پر عمل آج کے اسلامی معاشرہ کی ضرورت ہے
حوزہ / ایران کے شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: اگر ہم قرآنی مباحث پر توجہ کریں تو معاشرہ سے بداخلاقی ختم ہو سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں قرآنی مفاہیم کو رائج کیا جائے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: نماز میں امام حسین علیہ السلام کو سلام دینا
حوزہ؍بطور کلی نماز میں غیر خدا کو مخاطب قرار دینا نماز کے باطل ہوجانے کا سبب ہے لیکن گذشتہ نمازیں - کہ یہ شخص حکم سے لاعلم اور اس کے برخلاف کا گمان نہیں رکھتا تھا- صحیح ہیں، تاہم احتیاط واجب کی بنا پر سجدہ سہو انجام دے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۴؍ذی القعدہ ۱۴۴۳-۲۴؍جون۲۰۲۲
حوزہ/تقویم حوزہ:جمعہ:۲۴؍ذی القعدہ ۱۴۴۳-۲۴؍جون۲۰۲۲
-
حدیث روز | امام حسن مجتبی (ع) کی نصیحت
حوزہ / حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں خدا کے لئے عمل انجام دینے کے ثمر کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
کنواری لڑکی ولی کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتی، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے واضح کیا ہے کہ کنواری لڑکی ولی کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتی۔ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کی پابند ہے جو کہ اس کا باپ اور دادا ہے۔
-
علامہ مقصود ڈومکی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے عزاداری سیل کے مرکزی سربراہ مقرر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کو عزاداری سیل کا مرکزی سربراہ مقرر کردیا۔
-
پہلی قسط:
نہج البلاغہ کی روشنی میں اسلامی معاشرہ کی منیجمنٹ کے اصول
حوزہ/ اسلامی معاشرے کے نظم و نسق اور انتظام کے لئے بنیادی طور لائق اور صالح قیادت اور انتظامیہ کا ہونا ضروری ہے، بغیر اس اصل کا لحاظ کئے ہوئے ایک اسلامی معاشرہ ترقی اور کامیابی اور اسلام کے مطلوبہ اہداف تک نہیں پہونچ سکتا ہے۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام کشمیر میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری؛
اپنی ایجادات نہیں بلکہ معصومین ؑ کی تعلیم کردہ دعائیں پڑھیں، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ علماء نے ہمیں جو دعائیں تعلیم کی ہیں وہ معصومین علیہم السلام کی تعلیم کردہ ہیں ۔ ہمیں وہی پڑھنا چاہئیے ۔ ہمیں اپنی جانب سے اس میں کمی یا زیادتی کا حق نہیں ہے۔ ایجاد کا حق نہیں ہے۔
-
تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد:
انسان کی پہلی درسگاہ آغوش مادر ہے، مولانا سید منور حسین رضوی
حوزہ/ انچارج جامعہ امامیہ نے کہا کہ انسان کی پہلی درسگاہ آغوش مادر ہے۔ اسکول اور مدرسہ کی تعلیم بعد میں ہے پہلے ماں کی تعلیم ہے۔ ماں کی دی تعلیم سے اولاد تا حیات متاثر رہتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ماں کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔
-
تحت اللفظ مرثیہ خواں اور شاعر اہل بیت (ع) ضیا عباس نجمی امروہوی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا
حوزہ/ تحت اللفظ مرثیہ خواں اور شاعر اہل بیت ضیا عباس نجمی امروہوی کی پہلی برسی کے موقع پر مجلس ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔
-
جناب جعفر طیار کی دینی خدمات بے مثال ہیں، مولانا شہوار حسین نقوی
حوزہ/ اس دور میں کہ جب مکہ میں ایک شخص کو اللہ پر ایمان لانے پر رضا مند کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا تھا جناب جعفر طیار نے حبشہ کے بادشاہ نجاشی کو مشرف بہ اسلام کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔
-
فقہ امامیہ کے نقطہ نظر سے تعلیم و تربیت میں نرمی اور رواداری (رفق و مدارا) کے موضوع پر حجت الاسلام شیخ محمد لطیف مطہری کچوروی کی پی ایچ ڈی مکمل
حوزہ/ جت الاسلام شیخ محمد لطیف مطہری نے" فقہ امامیہ کے نقطہ نظر سے تعلیم وتربیت میں نرمی اور رواداری {رفق و مدارا}" کے موضوع پر تھیسز تحریر کرنے کے بعد اعلی نمبروں سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرلی۔
-
حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست:
تبلیغِ دین میں مبلغین کی خصوصیات اور شرائط
حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی سرپرست نے کامیاب تبلیغ میں مبلغین کی خصوصیات اور شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا: طلباء کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو معاشرہ میں اچھی طرح سے فروغ دینے کی کوشش کریں اور فریضۂ تبلیغ بھی ان ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔
-
حوزہ علمیہ اصفہان کے استاد:
دین کی تبلیغ کوئی عارضی اور موقت چیز نہیں ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین کشکولی نے کہا: طلباء اور علماء کو "طَبیبٌ دَوّارٌ بِطِبِّه" کا مصداق یعنی ایک چلتا پھرتا طبیب ہونا چاہیے۔ علماء کو زندگی کے تمام شعبوں میں بھی مذہب کا مبلغ ہونا چاہیے۔