-
کتاب آثار الباقیہ عن قرون الخالیہ کے قلمی نسخہ کی ریئل مینو اسکرپٹ تیار کردی گئی ہے
حوزہ/ "ہندوستان اور ایران کے باشندوں کےدرمیان آپسی تعلقات کو سازگار رکھنے میں تاثیر گزار ہوا " ہوبہو قلمی نسخہ
-
موجودہ حکومت ایک خاص طبقہ کے لوگوں کو ہی نشانہ بنا رہی، عمران پرتاپ گڑھی
حوزہ/موجودہ حکومت جس طرح سے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ صرف ایک خاص طبقہ کے لوگوں کو ہی نشانہ بنا رہی ہے۔ ایسے میں سب سے اہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم ان کے پروپیگنڈہ کے خلاف کیا کررہے ہیں۔
-
صحافت کسی کی جاگیر نہیں، جو محنت کرے گا وہ کامیاب و کامران ہوگا،ڈاکٹر ریحان
حوزہ/صحافت کسی کی جاگیر نہیں ہے، جو محنت کر کے آگے آئے گا وہی کامیاب و کامران ہوگا۔قدیم اخبار 'سنگم' کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ریحان غنی نے کہا کہ ''اس اخبار نے اپنی طاقت سے ایوان حکومت میں زلزلہ پیدا کردیا تھا اور یہ ثابت کیا تھا کہ اخبارات حکومت بنانے اور گرانے کا پورا ہنر جانتے ہیں اور اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
وسیم رضوی اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اسلامی شریعت پر حملہ کر رہا ہے، ڈاکٹر انصاری
حوزہ/وسیم رضوی کو غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے سے دشمان اسلام خوش ہو کر اس کی حمایت کر برسرے اقتدار بی جے پی حکومت پر دباو ڈال کر اس کے گلے سے قانون کا پھندہ نکلوا دیں گے؟ لیکن اس کے گناہ اتنے شدید ہیں کہ اب قانون سے بچنا اس کا مشکل ہے۔
-
بنگلہ دیش جنگ میں اہم کردار نبھانے والے میر عباس علی خان کا ممبئی میں انتقال
حوزہ/ہندوستانی بحریہ نے 1971ء کی جنگ میں کراچی بندرگاہ پر حملہ کی تیاری کی تھی کہ عین اسی وقت جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ میر عباس علی نے اس تکنیکی خرابی کو دور کیا جس کے بعد کراچی بندرگاہ پر کامیابی کے ساتھ حملہ کیا گیا اور پاکستان کے بعض جہازوں کو تباہ کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جنگ کا یہ فیصلہ کن لمحہ تھا۔
-
جموں و کشمیر:
کورونا پروٹوکال کے ساتھ مساجد میں نماز کی اجازت دینے کا مطالبہ
حوزہ/جموں و کشمیر کی متحدہ مجلس علما نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کشمیر میں مساجد و خانقاہوں میں کووڈ پروٹوکال کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
-
آزاد کشمیر کے آخری بادشاہ یوسف شاہ چک کی قبر کے تحفظ کے لیے جدوجہد
حوزہ/بہار کے ضلع نالندہ میں واقع اسلام پور کے لوگ آزاد کشمیر کے آخری بادشاہ یوسف شاہ چک (Yousuf Shah Chak) کی قبر کے تحفظ کے لیے برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔
-
روبوٹ کی مدد سے مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں آب زم زم تقسیم
حوزہ/حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔
-
مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں باتیں کرنا کوئی جرم نہیں، ممبئی ہائی کورٹ
حوزہ/مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے تعلق سے نُکڑ پر بیٹھ کر گفتگو کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ یہ تبصرہ بامبے ہائی کورٹ نے ممنوعہ تنظیم داعش کے ہم خیال ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں مہاراشٹر کے پربھنی شہر سے گرفتارمسلم نوجوان اقبال احمد کبیر احمد کی ضمانت عرض داشت پر سماعت کے دوران کیا۔
-
اناللہ و انا الیہ راجعون
خبر غم؛ مولانا سید ناظم عباس نجفی ہندی کا نجف اشرف میں انتقال
حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید ناظم عباس نجفی ہندی ہندوستان میں اترپردیش کے ایک معروف علمی و ادبی شہر ہلور کے رہنے والے تھے۔چند سال سے نجف اشرف،عراق میں اعلیٰ دینی تعلیم کی تحصیل کی غرض سے مقیم تھے۔
-
بہار؛ خرم آباد کے شیعہ جوانوں کا بلڈ ڈونیش
حوزہ/ موضع خرم آباد روھتاس کے شیعہ جوانوں نے انسانی ھمدردی کے تحت بلڈ دونیش کیا۔
-
ادارۂ تنظیم المکاتب نے کیا خواتین کے لئے آن لائن حوزوی تعلیم کا آغاز
حوزہ/ دورِ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور دیگر مصروفیات کے سبب ہر خاتون کے لئے مدرسہ میں داخلہ لینا ممکن نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہٰذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارۂ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعۃ الزہراؑ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ دیندار نسلیں وجود میں آئیں اور عصر غیبت میں اہم فریضۂ ظہور کی تیاری انجام پا سکے۔
-
مجلس چہلم برائے ایصال ثواب؛ مولانا سید ذیشان حیدر نقوی طاب ثراہ
حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ذیشان حیدر نقوی طاب ثراہ ابن سید ضرغام حسین مرحوم کے بلندی درجات کے لئے ایک مجلس سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا کیا گیا ہے۔جس میں علمائے اعلام و مومنین ذوی الاحترام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔
-
ہندوستان؛ تبدیلیٔ مذہب کے نام پر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش
حوزہ/ مولانا شہاب الدین نے ہندستان میں چل رہے مذہب تبدیل کرانے کے معاملے پر کہا کہ 'کسی کو بھی لالچ دے کر اور زبردستی کلمہ پڑھاکر مسلمان نہیں بنایا جاسکتا۔
-
بارہ بنکی کے سیدواڑہ میں دوروزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/قرآن اور اسلام کے موضوع پر علماء کرام کا بصیرت افروز خطاب سننے کے لیے عوامی سیلاب امنڈ پڑا۔
-
اگر انسان میں تقویٰ ہو تو قربانی قبول ہوتی ہے، پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی
حوزہ/ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے عید الاضحیٰ کی قربانی کے سلسلے میں بتایا کہ اگر انسان میں تقویٰ ہو تو قربانی قبول ہوتی ہے اور تقویٰ نہیں ہو تو قربانی قبول نہیں ہوتی۔
-
شادی میں مشکلات کا سبب نظامِ دین سے دوری ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے بیان کیا کہ آج ہمارے سماج میں لڑکی والوں میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ رشتہ اچھا مل جائے، شوہر اچھا ملے، لڑکی پر ظلم نہ ہو اور یہ خوف صرف لڑکی والوں میں ہی نہیں بلکہ لڑکے والوں میں بھی پایا جا رہا ہے کہ لڑکی ایسی ملے جو گھر کو جوڑ کر رکھے، رشتہ داروں کو جوڑ کر رکھے۔ یعنی دونوں جانب خوف و ہراس برابر پایا جا رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ ہم اُس نظام سے دور ہو چکے ہیں جو اللہ کا بنایا نظام ہے۔
-
کشمیر مسئلہ 5 اگست کے فیصلوں سے مزید پیچیدہ، سابق نائب صدر جمہوریہ ہندوستان محمد حامد انصاری
حوزہ/دفعہ 370 ایک جذباتی معاملہ بن گیا ہے جبکہ عملی طور یہ موجود نہیں تھا۔حامد انصاری نے کہا کہ دفعہ 370 سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک خیال تھا کہ ملک میں ہماری ایک خصوصی پوزیشن ہے جس کو ختم کیا گیا جو سیاسی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔
-
دفعہ 370 کے خاتمے کا مقصد جموں و کشمیر کو لوٹنا تھا، محبوبہ مفتی
حوزہ/جموں وکشمیر کے لوگوں کی اقتصادی حالت روز بروز کمزور ہو رہی ہے اور سماجی ساخت پر حملے ہو رہے ہیں۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
13جولائی 1931 کشمیری قوم کی سیاسی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل، آغا حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ یہ خونین سانحہ کشمیری عوام کی سیاسی جدوجہد کا ایک سنگ میل ہے جس نے کشمیری قوم کو شخصی آمریت کے خاتمے کے لئے ایک منظم تحریک کا حوصلہ دیا۔
-
آبادی کنٹرول ایکٹ پر دارالعلوم دیوبند کا سخت رد عمل
حوزہ/ نئی آبادی پالیسی 2021-2030 پر دارالعلوم دیوبند نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سے زائد بچوں کے والدین کو سزا دینے والے فیصلہ کا براہ راست اثر ان کے بچوں پر پڑے گا۔
-
وسیم رضوی کا اب عید الاضحی پر متنازع بیان:
وسیم رضوی کا مضحکہ خیز بیان،بقرعید کے نام پر کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا گناہ!!
حوزہ/ متنازع بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عیدالاضحی پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا: عیدالاضحی کے نام پر دنیا میں ایک ساتھ کروڑوں جانوروں کی قربانی دینا ایک گناہ ہے۔ یہ دن اللہ سے اپنے گناہوں سے معافی مانگنی کا ہے نہ کہ بے زُبان جانور کی قربانی دے کر عید منانے کا ہے۔
-
تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسۂ تعزیت
حوزہ/ دین کے بے لوث خدمت گذار اور مکاتب امامیہ تنظیم المکاتب کشمیر کے انچارج الحاج مولانا سیدمحمد یوسف بٹ صاحب کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔
-
نو سال میں ہی حفظ قرآن مکمل کرنے والی بچی نے چار ماہ میں مکمل قرآن مجید لکھ ڈالا
حوزہ/اُمّ حنیفہ نے قرآن شریف کی مکمل کتابت کرکے ایک مثالی کام کیا ہے جسے خوبصورت انداز میں طرح طرح کی پھول پتیوں سے سجاکر مختلف رنگوں سے آراستہ کیا ہے جس کو دیکھنے والا تعریف کئے بغیر نہیں رہتا ہے۔
-
آبادی کنٹرول مشن پر ٹکراؤ ملک و سماج کے مفاد میں نہیں، نقوی
حوزہ/سینئر بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ آبادی کنٹرول مشن پر فرقہ واریت کو ہوا دینے اور سیاسی ٹکراؤ کے حالات پیدا کرنے کی کوشش ملک و سماج کے مفاد میں نہیں ہے۔
-
مجلس علماء امامیہ کشمیر کے انتخابات کا انعقاد:
معاشرے کو درپیش چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء کا متحدہ فورم عمل میں لایا گیا، مجلس علمائے کشمیر
حوزہ/ علمائے کرام ہم آہنگی کے ساتھ قومی مسائل حل کرنے کے متمنی ہے اور اس ہدف کو باہمی رواداری کے ساتھ پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔علماء کا ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہونا اجتماعی مسائل کے خاتمے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اور وہ ثابت قدمی کے ساتھ اس کارواں کو بام عروج تک پہنچائیں گے۔
-
حضرت امام محمد تقی (ع) کی شہادت کے موقع پر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جلسہ سیرت منعقد
حوزہ/ مولانا سید مشاہد عالم رضوی صاحب مبلغ جامعہ امامیہ نے بیان کیا کہ امام محمد تقی علیہ السلام نے مختصر زندگی اور مشکلات کے باوجود امت کی ہدایت اور شاگردوں کی تربیت فرمائی کہ شیعہ اور اہل سنت کتابوں میں آپ کی 200 حدیثیں نقل ہوئی ہیں۔
-
نرسنگھانند سرسوتی کا متنازع بیان، اے ایم یو، جامعہ، دارالعلوم دیوبند پر بم گرادینا چاہیے
حوزہ/نرسنگھانند سرسوتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "اے ایم یو میں صرف ملک کے باغی اور انسانیت کے دشمن پیدا ہوتے ہیں۔ اسی کے ساتھ کہا کہ یہ تو حکومتیں کمزور ہیں۔ اگر کسی دن مرکز میں کرسی پر کوئی ’مرد‘ بیٹھے تو سب سے پہلے جو چیز ختم ہونی چاہیے تو وہ ہے دار العلوم دیوبند، اس کے بعد دوسری چیز جو ختم ہونی چاہیے وہ ہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اور تیسری چیز جامعہ ملیہ اسلامیہ۔ یہ تینوں تو پہلے دن ختم ہونی چاہیے تب ہی جا کر اس ملک کا بھلا ہوسکتا ہے۔"
-
سرکار سلطان العلماء مولانا رضا آغا کی پانچویں برسی پر مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ ۹ جولائی بروز جمعہ سرکار سلطان العلماء مولانا رضا آغا صاحب قبلہ کی پانچویں برسی کا دن، اس سلسلے میں حیدرآباد دکن میں مجلس عزا کا انعقاد عمل میں آیا۔جسے سرکار سلطان العلماء کے فرزند ارجمند مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا نے خطاب کیا۔
-
ہندوستانی سفیر کی جدہ میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات، کشمیر اور مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال، وفد بھیجنے کی تجویز
حوزہ/ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین، نے 5 جولائی 2021 کو جدہ میں اپنے دفتر میں سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے او آئی سی کا ایک وفد کشمیر روانہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔