-
علامہ سید سعید اختر رضوی (رح) کی ۱۹ویں مجلس برسی کا انعقاد
حوزہ/ رئیس المبلغین علامہ سعید اختر رضوی گوپالپوری (طاب ثراہ) کی ۱۹ویں برسی کے موقع پر سرزمین قم پر بنیاد اختر تابان کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیاہے۔یہ مجلس حوزہ علمیہ آل البیت (ع) میں منعقد کی گئی جس میں مشرقی افریقہ، خلیج فارس اور ہندوستان کے مختلف علماء اور طلاب کرام نے شرکت فرمائی۔
-
عید دحوالارض کے بابرکت موقع پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے صدر کا اہل اسلام و پیروان عیسیٰ مسیح کو مبارکباد
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے کہا: ہندوستان میں آج عید دحوالارض مذہبی رسم و رواج کے مطابق عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ آج (۲۵؍ذیقعدہ) کی رات حضرت ابراہیم علیہ السلام و حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔اور آج کی رات کعبہ کے نیچے سے زمین بچھائی گئی۔
-
۲۵ ذیقعدۃ الحرم وہ با برکت و پر رحمت تاریخ،جس کے متعلق مذہبی کتابوں میں کثرت سے عظمت و فضیلت بیان کی گئی ہے، مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ کتاب الکافی کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے جب خراسان کا سفر فرمایا تو اس سفر کے دوران ۲۵؍ذیقعدہ کو آپ ’’ مرو ‘‘ میں پہونچے۔اور آپ نے فرمایا آج کے دن روزہ رکھو میں نے بھی روزہ رکھا ہے۔راوی کہتا ہے ہم نے پوچھا اے فرزند رسول ! آج کون سا دن ہے ؟فرمایا وہ دن جس میں اللہ کی رحمت نازل ہوئی اور زمین کا فرش بچھایا گیا۔
-
قران مجید پر لگائے گئے کچھ بے بنیاد اعتراض اور الزام، پرحوزہ علمیہ نجف اشرف کے بعض طالب علموں کا جواب
حوزہ/ جو یہ خیال کرتا ہے کہ قرآن فلاں یا فلاں نے جمع کیا تھا وہ اس آیت کی طرف متوجہ نہیں ہے اور قران کے ان فرامین سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اسلام ؐ کا فریضہ تھا کہ وہ قرآن کو جمع کریں اور ظاہر ہے لوگوں کے سامنے صرف تلاوت یہ قرآن کو جمع کرنا نہیں ہے کیونکہ جمع کو تلاوت سے علیحدہ ذکر کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کو رسولؐ کے سینے میں جمع کرنا مقصود ہے کیونکہ رسول اسلام ؐ کے سینے میں نازل ہونا ہی اس کو سینے میں جمع کرنا ہے ۔
-
ایک شام خاک یوسف پوری کے نام
حوزہ/ خلیل احمد خاک يوسفوری کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد۔
-
مولانا سید صابر حسین نقوی سلطانی کی رحلت پر صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا اظہار تعزیت
حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
-
جامعہ امامیہ میں جلسہ سیرت کا انعقاد:
مومن کے اندر اللہ، انبیاء اور ائمہ (ع) کی صفت ہونی چاہئیے، مولانا سید تنویر عباس
حوزہ/ مبلغ جامعہ امامیہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی صفت رازداری ہے، انبیاء علیہم السلام کی صفت مروت ہے اور ائمہ علیہم السلام کی صفت سختیوں اور مشکلات میں صبر ہے۔
-
مولانا سید صابر حسین نقوی "سلطانی" انتقال کر گئے
حوزہ/ مولانا سید صابر حسین نقوی سلطانی کھجوا ضلع سیوان صوبہ بہار سلطان المدارس کے فارغ التحصیل تھے، خوش اخلاق اور نیک انسان تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جوار امیرالمومنین علی علیہ السلام میں جگہ عطا فرمائے۔آمین
-
قرآن کی 26 آیات کا معاملہ؛ وسیم رضوی کی نظرثانی عرضی پر آج ہوگی سماعت
حوزہ/ سپریم کورٹ ہندوستان قرآن کی 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کیے جانے کے خلاف نظرثانی عرضی پر پیر کے روز سماعت کرے گا۔
-
بہت سارے ہندو ہندوستان میں اسلامی شریعت کے قوانین کے حق میں ہیں
حوزہ/ ہندوستان میں بہت سے ہندو خاندانی تنازعات میں اسلامی شریعت کے قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔
-
انسان بغیر معصوم راہنماء اور پیشوا کے اپنے معنوی اور مادی کمال تک نہیں پہنچ سکتا، مولانا سید شمع محمد رضوی
حوزہ/ بانی قرآن وعترت فاونڈیشن نے کہا کہ ہر معاشرے اور قوم و قبیلہ کے لئے ایک ایسے قائد و رہبر کا ہونا ضروری ہے جو اس معاشرہ میں امن و امان قائم کرے اور اس کی اجتماعی زندگی میں نظم و ضبط قائم کرے ،کیونکہ قاعدہ لطف کا تقاضا ہے کہ خدا انسان کی ہدایت کے لئے معصوم رہبر اور رسول کے معصوم جانشین کو انتخاب کرے ۔
-
مولانا سید ابراہیم الجزائری زیر علاج، مولانا علی حیدر فرشتہ کی عیادت کرتے ہوئے دعا صحت کی اپیل
حوزہ/ صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے زیر علاج حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید ابراہیم الجزائری سے ملاقات اور عیادت کی و انکی جلد صحت و شفا یابی کے لئے دعائیں کیں اور ان کے اہل و عیال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-
تنظیم المکاتب نے کیا آن لائن حوزوی تعلیم کا آغاز
حوزہ/ دورہ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور روزگار کی مصروفیت کے سبب ہر انسان کے لئے مدرسہ میں داخلہ ممکن نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعہ امامیہ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ ہماری باعمل قوم بے خبر بھی نہ رہے۔
-
مولانا سید نقی حسنین طاب ثراہ کی رحلت پر صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا اظہار تعزیت
حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
-
علماء نے ہر دور میں دین کی حفاظت اور بشریت کی ہدایت کی ہے، مولانا سید رضی زیدی
حوزہ/ علماء اسلام کے مضبوط قلعے اور ملٙت کے لیے انمول ستارے ہیں ۔ ان کا احترام ہم سب پر لازم و واجب ہے ، عالم وہ عظیم شخصیت ہوتا ہے جو شیطان رجیم کی کمر توڑتا ہے اُس کے منصبوں کو خاکستر کرتا ہے۔
-
انا لله و انا الیه راجعون
خبر غم؛ مولانا نقی حسنین نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی حسنین، استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کا مختصر سی علالت کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔
-
خیرپور؛ جامعۃ الحسین الشہیدؑ لقمان میں تقریب عمامہ گذاری
حوزہ/ جامعہ الحسین الشہید علیہ السلام لقمان خیرپور میں اس سال جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی عمامہ گذاری تقریب منعقد ہوئی۔
-
ایام کرامت میں خادم الرضا (ع) کے سلسلے سے پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ "سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ واضح طورپر ایک کمپین شروع کی جا رہی ہے جس میں آپ ثقافتی، معیشتی، معاشرتی، آرٹ، داخلی پالیسی، خارجہ پالیسی سمیت کسی بھی دوسرے مسئلہ پر اپنی نظرات کو جسے آپ سمجھتے ہیں کہ نئے منتخب شدہ ایرانی صدر کو ان مسائل سے مطلع کرنا چاہئے، انہیں آپ صدر مملکت کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
-
نئے منتخب ایرانی صدر کے ساتھ قومی کمپین کا آغاز:
"سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ واضح اور صاف طور پر"
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید ابرہیم رئیسی کے ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر یہ فرصت اور موقع فراہم ہوا ہے کہ آپ نئے منتخب ایرانی صدر کے ساتھ اپنے مشوروں، خدشات اور تجاویز کو شیئر کر سکتے ہیں۔
-
کتاب "زینب کبریٰ (س) ولادت سے رحلت تک " کا رسم اجر
حوزہ/ قرآن وعترت فاونڈیشن علمی مرکز قم ،ایران کی جانب سے کتاب "زینب کبریٰ س ولادت سے رحلت تک" جسکے مصنف حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علامہ مبین رضوی ہیں کی رونمائی علماء و افاضل قم المقدسہ ایران کے ہاتھوں انجام پائی۔
-
مساجد کے لئے بلا معاوضہ قرآنی آیات لکھنے والا ہندو خطاط
حوزہ/ مشہور مقولہ ہے کہ ’فن کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘ جس کی بہترین مثال ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے انیل کمار چوہان ہیں۔جنہوں نے قرآنی آیات اور احادیث کو اب تک 200 سے زائد مساجد کی محرابوں اور دیواروں پر دلکش انداز سے تحریر کرکے عبادت گاہ کی زیب و زینت کو چار چاند لگا چکے ہیں اور وہ اس کام کا معاوضہ بھی نہیں لیتے۔
-
اسلام میں جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ قرآن کریم میں پیغمبر اسلام ؐ سے تاکید کی گئی ہے کہ دین کے بارے میں کسی سے بھی جبر نہ کیا جائے۔
-
مولانا قمر سبطین مرحوم نے پوری عمر راہ علم میں بسر کی، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے اپنے بیان میں کہا: مولانا قمر سبطین طاب ثراہ کی پوری زندگی میرے سامنے ہے، جامعہ ناظمیہ میں مجھ سے سینیئر تھے، جامعہ ناظمیہ کے بعد آپ نے کئی برس مکتب امامیہ میں تدریس اور پیش نمازی کے فرائض انجام دئیے، اس کے بعد ادارہ تنظیم المکاتب میں بطور انسپکٹر کئی برس خدمت انجام دی، آپ کے خلوص، لگن، اخلاق، منکسرالمزاجی، تقویٰ اور اداری امور میں حُسن ادائگی کو دیکھتے ہوئے شعبہ مکاتب کا انچارج مقرر کیا گیا، آپ نے پوری عمر راہ علم میں بسر کی، علم لینے میں یا علم دینے میں۔
-
آغا سید منظور موسوی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ معروف ممتاز علمی و کہنہ مشق ادبی شخصیت معلم القرآن عالیجناب آغا سید منظور موسوی (س م موسوی) ساکنہ گوم احمد پورہ داعی اجل کو لبیک کہا۔
-
خود کشی کے بڑھتے واقعات اور بردہ فروشی کے دھندے باعث فکر و تشویش/ دینی و سماجی تنظیمیں صورتحال کے سد باب کے لئے متحرک ہوجائیں، آغا حسن
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ دین اسلام نے اپنے پیروکاروں کو ہر قسم کے سنگین حالات سے نمٹنے کا طریقہ کار اور علاج وضع کر رکھا ہے جو قرآن اور سنت کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے۔
-
کشمیر کی ثقافت میں بین مذاہب شادی نامشروع و نامعقول، آغا سید عابد حسین حسینی
حوزہ/ امام جمعہ حسن آباد سرینگر نے کہا کہ بین مذاہب کی شادی کے خلاف سخت قانون بنایا جانا چاہئے چونکہ قرآنی تعلیمات کے مطابق بھی بین مذاہب شادی غیرمقبول اور نامشروع ہے۔
-
اسلام قبول کرنے کی بنیاد پر گرفتاری کرنا ملک کے آئین کے خلاف ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ مجلس علماء ہند نے کہا کہ کوئی بھی بالغ شخص ہندو، مسلمان، عیسائی یا کوئی بھی مذہب اختیار کر سکتا ہے اور اس پر عمل بھی کر سکتا ہے لہذا جب تک پوری تحقیقات نہ ہو جائے کسی کو قصور وار ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔ اتنا ضرور ہے کہ اسلام جبر کا نام نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایسے لوگوں کو مسلمان مانتے ہیں۔
-
وہ خاتون صحافی جس کی زندگی شہید قاسم سلیمانی نے بدل دی
حوزہ/شہید سلیمانی کے الفاظ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے طرز عمل نے مونیکا کو اسلام کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا پھر وہ کاراکاس کے اسلامک سنٹر گئیں اور کلمہ پڑھتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔
-
سرکار آل جواد العلماء ایوارڈ سے نوازے گئے شاعر ایلبیت جناب پروفیسر ڈاکٹر عزیز حیدر عزیز بنارسی اور جناب شرافت علی خاں +تصاویر
حوزہ/ شہر بنارس میں ایک طرحی محفل مقاصدہ میں شاعر اہلبیت جناب پروفیسر ڈاکٹر عزیز حیدر عزیز بنارسی کو 58 سال شاعری کرتے ہوئے اور جناب شرافت علی خاں صاحب کو 75 سال خدمت عزا کرتے ہوئے سرکار آل جواد العلماء ایوارڈ سے نوازا گیا اور ساتھ ہی ایک سپاس نامہ بھی انکی خدمت میں تقدیم کیا گیا۔ نیز عالیجناب ڈاکٹر عزیز بنارسی صاحب کو "رشک سخن" اور عالیجناب شرافت علی خاں صاحب کو موذن "غمِ حسین" کے خطاب سے نوازا گیا۔
-
صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا تعزیتی پیغام:
آہ ! مولانا سید نادر حسین طاب ثراہ، وطن سے دور مڈگاسکر،افریقہ میں ایک اور علمی شمع گل ہوگئی
حوزہ/ صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ جان کر سخت صدمہ پہونچا کہ چندن پٹی ،دربھنگہ ،صوبہ بہار انڈیا کے رہنے والے مولانا سید نادر حسین ابن سید شاہد حسین کا وطن سے دور مڈگاسکر( MADAGASCAR,AFRICA) میںبتاریخ ۲۳؍ جون بدھ کے روز ز انتقال ہو گیا۔