-
اس دور قحط الرجال میں علم و عمل اور اخلاق و کردار کے پیکر مولانا قمر غازی کی رحلت بہت ہی افسوس ناک ہے، مولانا سید ذکی حسن
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید قمر غازی مرحوم کا انتقال ایک ایسا قومی خسارہ ہے جسکی بھرپائی ممکن نہیں ہے ۔
-
ملت جعفریہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے،کوئی فسادی مرعوب نہیں کرسکتا،علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ مٹھی بھر خارجی تکفیری گروہ اچھی طرح ملت جعفریہ کی چودہ سو سالہ تاریخ اور پاکستان میں طرز عمل سے آگاہ ہے کہ ملت جعفریہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہمیں کسی فسادی کی دھمکیاں مرعوب نہیں کرسکتیں۔ ملت جعفریہ نے علمی اور دفاعی میدان میں کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی۔ ہمیشہ میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
-
مولانا قمر عباس غازی کی رحلت پر ہندوستان کے علمائے کرام کا اظہار تعزیت
حوزہ/ حوزہ علمیہ امام حسین(ع)ہندوستان کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین قمر عباس غازی نے قلیل عرصہ علیل رہنے کے بعد تقریبا 50سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہا۔
-
ہم ان تمام لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو بقیع کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں، آیت اللہ شمیم الحسن رضوی
حوزہ/ عمید جامع جوادیہ بنارس نے جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے فرمایا ہم ان تمام لوگوں کے لیے خدا وند متعال سے دعا کرتے ہیں جو بقیع کی تعمیر کے لیے مسلسل صدائے احتجاج بلند کرکے اپنے فریضۂ ایمانی کو ادا کر رہے ہیں۔
-
مولانا قمر غازی کی رحلت پر نمائندہ جامعہ المصطفی ہندوستان کا اظہار تعزیت
حوزہ/ یہ دلخراش واقعہ یقیناً ہندوستان کے شیعہ علماء کرام، خاص کر مرحوم کے اہل خانہ، لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
-
جامعہ امامیہ میں آن لائن جلسہ منعقد:
کرونا وبا کے چلتے ملک میں گذشتہ برس کی طرح امسال بھی آن لائن ہی تعلیم ممکن، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی
حوزہ/ مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے بیان کرتے ہوئے کہا: کرونا وبا کے چلتے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لہذا گذشتہ برس کی طرح امسال بھی آن لائن ہی تعلیم ممکن ہے لہذا ہمیں اس پر توجہ دینی ہو گی کیوں کہ اگر ہم نے توجہ نہیں کی تو یہ جہاں وقت کی بربادی ہے وہیں اللہ کی نعمت کی ناشکری ہو گی اور اس نقصان کی بھرپائی بھی ممکن نہیں ہوگی۔
-
انا لله و انا الیه راجعون
خبر غم؛ ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا قمر غازی نہیں رہے
حوزہ/ بہترین خطیب اور ذاکر اہلبیت عالیجناب مولانا سید قمر غازی زیدی کے شفا یابی کیلئے مسلسل چند روز سے دعائیں ہو رہی تھی لیکن آخر مصلحت الہی یہ قرار پائی کہ انہیں حیات فانی کو چھوڑ کر دیار بقا کے سفر پر جانا ہے۔
-
انہدام جنت البقیع کے خلاف اور مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کے لئے مجلس علماء ہند کی جانب سے آن لائن احتجاج اور ویبنار کا انعقاد کیا گیا
حوزہ/ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے،سعودی عرب اور اسکے حلیف ممالک کو ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استمال کیا گیا۔
-
انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ:
فلسطینی مقاومت کے آگے غاصب اسرائیل کے تمام تر دعوے بیت عنکبوت ثابت ہوئے
حوزہ/ ہم سلام پیش کرتے ہیں ان تمام شہداء مقاومت کو اور پوری ملت فلسطین کو کہ جنہوں نے مقاومتی محاذ پر اس پورے جنگی ماحول میں بھروسہ رکھتے ہوئے اپنی صبر واستقامت ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور اسی عوامی استقامت کے نتیجے میں آج وہ فتح سے ہمکنار ہوئے۔
-
کرگل میں فلسطینیوں کی فتح پر خوشی کا ماحول، جنرل سیکریٹری آئی کے ایم ٹی کرگل
حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل غاصب صہیونی جرائم کے خلاف اس عظیم کامیابی کے موقعہ پر پورے کرگل (لداخ)کے عوام کی جانب سے فلسطینییوں خاص طور پر غزہ اور القدس کے مزاحمتی تحریک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن:
۸ شوال یا مسلمانوں کے دامن پر لگا سیاہ دھبہ
حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن تمام امت مسلمہ بالخصوص مراجع کرام اور علمائے اسلام کو اس سانحہ کی تسلیت پیش کرتے ہیں اور اس ظلم عظیم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مومنین سے گذارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو جنت البقیع اور وہاں مدفون اسلامی کی نامور ہستیوں کی تاریخ بتاتے رہیں۔
-
جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی، مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی
حوزہ/ 8 شوال تاریخ اسلام کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس دن جنت البقیع میں مدفون ائمہ معصومین علیہم السلام کے مزارات اور قبور کو منہدم کر دیا گیا اور بے حرمتی کی گئی جو نہ بھولنے والی ایک سیاہ واقعہ ہے جس کو یاد کر کے آج بھی عالم اسلام بالخصوص جہان تشیع سعودی عرب کے اہل البیت علیہم السلام کے ساتھ کھلی دشمنی پر اس نام نہاد خادمین حرمین شریفین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
-
آہ؛ مولانا ثنا گزر گئے
حوزہ/ مولانا سید ثنا عباس ابن سید زہیر عباس صاحب جو کل تک بزم دوستان کی زینت تھے آج وہ ہمارے درمیان سے بزم ملائکہ میں پہنچ گئے۔
-
شہید مولانا محمد فاروق خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو آغا حسن کا خراج
حوزہ/ قوم کشمیر کے سیاسی حقوق کے لئے شہداے موصوف کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔
-
سرگرم مبلغ مولانا ثنا عباس کی رحلت پر نمائندہ جامعہ المصطفی ہندوستان کا اظہار افسوس
حوزہ/ یہ دلخراش واقعہ ہندوستان کے شیعہ علماء کرام ، خاص کر مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
-
مولانا قمر عباس قنبر نقوی کا انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر کو خط لکھ کر خدمات کی دی مبارکباد
حوزہ/ میں شکرگزار ہوں حوزہ نیوز ایجنسی کا کہ وہ انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینڑ ، نئی دہلی کی خدمات سے عوام کو باخبر کرتی ہے جس سے قاریین کم سےکم کو خوشی نصیب ہوتی ہے۔
-
ہندوستانی سرگرم مبلغ حجۃ الاسلام سید ثنا عباس زیدی کی رحلت پر علماء و طلباء اور دینی مراکز کے سربراہان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
حوزہ/حجۃ الاسلام سید ثنا عباس زیدی 35سال کی عمر میں اچانک آج صبح شہر لکھنؤ کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
-
۸ شوال تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن،جس دن اہل بیت اور اصحاب (ع) سے عقیدت و محبت رکھنے والوں کے دل مجروح کئے گئے، مولانا سید مدثر رضوی
حوزہ/ مسلمانوں کو متحد ہوکر اور شیعہ سنی بزرگ علماء و دانشوروں کو ملکر سعودی حکمرانوں پر شدید فشار بنا کر ایک اجتماعی قرارداد بھیجنے کی ضرورت ہے کہ جب تک جنت البقیع میں مقدس مقامات کی از سر نو تعمیر شروع نہ کی جائے احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
-
۹۸برس سے جنت البقیع کی ویرانی مظلومیت کی نشانی اور عالم اسلام کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے کہا کہ یہ کیسی احسان فروموشی اور محسن کشی ہے کہ جنہوں نے اللہ کی عبادت کا سلیقہ سکھایا آج انہیں کے روضے ویران ہیں۔
-
انہدام بقیع سے تمام امت مسلمہ کے دل داغدار ہیں، مولانا سید محمد ذکی حسن
حوزہ/ ایڈیٹر جعفری آبزرور، ممبئی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب ملکر سعودی عربیہ کی ظالم و جابر حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ اپنے اس شرمناک اور غیر اسلامی جرم پر پوری امت سے معافی مانگے اور جنت البقیع میں مقدس بارگاہوں کی تعمیر جدید کی اجازت دے ۔
-
مظلوموں اٹھو صبح نصرت قریب ہے، مولانا سید حمید الحسن زیدی
حوزہ/ سیاسی مفاد پرستی کے اس دور میں حقیقی اسلام کا صحیح چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
-
انا لله وانا الیه راجعون
خبر غم؛ مولانا ثنا عباس نے اس دار فانی کو وداع کہا
حوزہ/ مرحوم انتہائی خلیق محنت کش،فعال اور بیباک مبلغ، ایک ذمہ دار خطیب و اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب کے مخلص و حامی، مدافع اہلبیت علیہم السلام تھے۔
-
کثرت تلاوت قرآن مجید سے ٹہرا اموات کا قہر
حوزہ/ مختلف ممالک اور شہروں میں مقیم پھندیڑی سادات کے علمائے کرام نے تحریک تلاوت قرآن کریم اور دعاء خیر کا سلسلہ شروع کیا جسکی برکت سے اموات کا قہر ٹہرگیا۔
-
فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی جاری ،اقوام متحدہ سمیت حقوق انسانی کے نام نہاد علم بردار خاموش تماشائی، مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنا ہم پر فرض ہے۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کےحق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے احتجاج کریں۔آج فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے ۔
-
شیطانی مثلّث نے ائمۂ بقیع کے روضوں کو منہدم کر کے مظلوموں کی قبور پر سایہ بھی نہیں رہنے دیا، مولانا سید غافر رضوی
حوزہ/ ہم تمام امسلمہ کو دعوت دیتے ہیں کہ اجر رسالت کی ادائیگی کے لئے جنت البقیع کی تعمیر نو میں ہمارا ساتھ دیں اور صدائے احتجاج بلند کرکے یہ ثبوت دیں کہ ہم جنت البقیع کی حمایت میں صف بستہ کھڑے ہوئے ہیں اور سعودی حکومت سے یہ چاہتے ہیں کہ جنت البقیع تعمیر ہونا چاہیئے۔
-
مولانا مصطفی علی خان،صدر ادیب الہندی سوسائٹی لکھنؤ:
جس طرح بیت المقدس شیعہ سنی نہیں بلکہ عالم اسلام کا قبلہ اول ہے اسی طرح جنت البقیع میں عالم اسلام کی عظیم شخصیتوں کے مزارات ہیں
حوزہ/ عالم اسلام کو چاہئیے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہے کیوں کہ فلسطین میں سنیوں پر یا یمن و بحرین میں شیعوں پر ظلم نہیں ہو رہا ہے بلکہ مسلمان پر ظلم ہو رہا ہے، انسان پر ظلم ہو رہا۔ لہذا مظلوم کی حمایت کریں اور ظالم آل یہود و آل سعود سے اظہار برات کریں۔
-
امام جمعہ لکھنؤ:
یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ’آن لائن احتجاجی پروگرام‘ منعقد کریں، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس بار انہدام جنت البقیع کے خلاف اور مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کے لئے ’آن لائن احتجاجی پروگرام ‘ منعقد کیے جائیں تاکہ استعماری طاقتوں اور سعودی عرب تک ہماری صدائے احتجاج پہونچ سکے۔
-
سانحہ انہدام جنت البقیع امت مسلمہ کے لئے ایک ناقابل فراموش صدمہ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ مدینۃ المنورہ کے مقدس قبرستان جنت البقیع میں شہداے اسلام اور اہلبیت و اصحاب نبوی ؐ کے مرقد ہاے مطہرہ کو مسمار کرنے کی حکومت آل سعود کی مذموم کاروائی مسلمانان عالم کے جذبات عقیدہ اور عقیدت کی بدترین توہین کا دلخراش واقعہ ہے۔
-
کرگل میں کورونا کے خوف کے باوجود عیسائی کی آخری رسومات ادا کر کے انسانیت کی مثال قائم کر دی
حوزہ/ کورونا کے باعث فوت ہوئے ایک پردیسی عیسائی ملازم کے آخری رسومات جوانان اثنا عشریہ نے ادا کئے اور برادران اہل سنت نے قبر کیلئے جگہ فراہم کرکے انسانیت کا نام روشن کیا۔
-
پروفیسر مولانا سید ابوالقاسم کی رحلت ایک دینی اور قومی نقصان ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا سید ابوالقاسم صاحب اہل علم تھے، علم دوست تھے اور منبر سے علمی گفتگو فرماتے تھے، تقاریر میں غیر علمی، غیر منطقی، لفاظی، ذاتی قیاس آرائیوں اور منگڑھنٹ روایتوں سے پرہیز کرتے تھے۔ اگرچہ آپ ایک دانشور تھے لیکن بیان میں عالمانہ جھلک تھی۔