فلسطین
-
حماس نے ایک نئی دنیا پیدا کی
حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی نے شام و عراق کو اس خونی لشکر سے نجات دلائی جسکے بعد دنیا بدلتی نظر آئی۔ ولایت فقیہ کی طاقت نے ثابت کردیا کہ ظالم چاہے جتنا بھی طاقتور ہو اس کا گریبان پکڑو اور عبرت کا نشان بنادو۔
-
حماس کا اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لئے انسانی حقوق کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم
حوزہ/ تحریک اسلامی حماس نےفلسطین میں اسرائیلی جرائم پر بین الاقوامی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
-
معرکہ سیف القدس! فاتح کون رہا؟
حوزہ/ معرکہ سیف القدس نے فیصلہ کر دیا ہے کہ فاتح کون ہے اور شکست کس کو ہوئی ہے ، اس جنگ نے فلسطینیوں کو قدس شریف کی آزادی کے مزید قریب کر دیا ہے ۔ اسرائیل کے زوال میں ایک اور کیل ٹھونک دی گئی ہے ۔
-
الخدمت ویمن ونگ کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے50لاکھ کا عطیہ
حوزہ/ کلثوم رانجھا نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد ہزاروں متاثرہ فلسطینی خاندان ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مصیبت میں گھِرے بے گھر،خوراک اور علاج کی سہولیات سے محروم فلسطینی بہن بھائیوں کی فوری امداد کا بندو بست کیا جائے۔
-
پتھر سے مزائل تک
حوزہ/ حُریت کے لغوی معنی آزادی، غلامی سے نجات ، خُود مختاری کے ہیں، حُریت،آزادی ایک نعمت سے کم نہیں، لیکن جب فلسطین و کشمیر کا نام آتاہے تو ذہن میں ایک ایسی منظر کشی سامنے آجاتی ہے کہ جس سے دل رنجیدہ ہوجاتا ہے کہ اپنی زمین پر بسنے والے بے گھر، دربدر اور بہیمانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور دربدر ہونے والے( پناہ گزین یہودی، کشمیر کے پنڈت ہندو) گھروں اور زمین کے مالک بن بیٹھےہیں۔
-
ترک عوام کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ؛ ترکی خطے میں اسرائیل کی آنکھ اور کان نہیں بنے گا
حوزہ/ ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے جمع ہوئے اور واشنگٹن کو ایک واضح پیغام دیا ترکی خطے میں اسرائیل کی آنکھ اور کان نہیں بنے گا۔
-
قدس کی جنگ، فلسطینی حاکمیت کی جنگ، سینئر رکن جہاد اسلامی فلسطین
حوزہ/ خالد البطش نے کہا کہ جب قدس شریف کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کا آغاز ہوا تو ہم جانتے تھے کہ یہ جنگ دوسری جنگوں سے مختلف ہوگی۔
-
فلسطینی مزاحمت کے اقدام سے آج دشمن کو سیاسی بحران کا سامنا، ترجمان جہاد اسلامی فلسطین
حوزہ/تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ مزاحمت نےمصری وفد پر زور دیا ہے کہ دشمن کی طرف سے قدس پر جارحیت جاری رہی تو اس کے نتائج کا دشمن خود ذمہ دار ہوگا۔
-
بے گناہ بچوں اور خاندانوں کے قتل عام پر خاموشی ناقابل قبول، آیۃ اللہ مدرسی
حوزہ/ معروف عراقی عالم دین آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رب کریم کے غضب سے بچنےکا واحد طریقہ توبہ اور توسل ہے۔ اقوام عالم کی فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی حکومت کے مظالم پر خاموشی اور رضامندی ناقابل قبول عمل ہے۔
-
درجنوں صہیونیوں کا مسجد اقصی پر حملہ
حوزہ/درجنوں صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد اقصی پر حملہ کیا اور مسلمانوں کو اس مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکا۔
-
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا:
57 اسلامی ممالک کی افواج کی تعداد لاکھوں میں ہے مگر کسی میں اپنی فوج فلسطین بھیجنے کی ہمت نہیں، سینیٹر مشتاق احمد خان
حوزہ/ پشاور میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، صرف سیز فائر ہوا ہے، ہم جنگ بندی نہیں فلسطین کی آزادی چاہتے ہیں، فلسطینی بچے اور خواتین رو رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
-
تصاویر/ جماعت اسلامی شعبہ پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان تاریخی فلسطین مارچ
حوزہ/ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی دہشت گردی و جارحیت، مسجد اقصی کی بے حرمتی وغزہ پر بمباری سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ فیصل پرعظیم الشان اور تاریخی فلسطین مارچ۔
-
نجف اشرف میں یکجہتی فلسطین ریلی، علماء و مراجع کرام کی شرکت +تصاویر
حوزہ/ عراق نجف اشرف میں علماء و مراجع کرام کی موجودگی میں غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے ملت فلسطین پر جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
-
شکریہ شہید حاج قاسم سلیمانی شہید القدس، خواہر سویرا بتول
حوزہ/ آج کا بشر شہید قاسم سلیمانی کا احسان مند ہے۔اِس عظیم کامیابی پر شہید القدس کی کاوشوں کا معترف ہے۔اشترِ زماں کی انتھک کاوشوں کو دل سے قبول کرتا ہے۔اور دشمن کو یہ پیغام دیتا دیکھائی دیتا ہے کہ تم نے ایک حاج قاسم سلیمانی کو مارا تھا اب دیکھنا کتنے فرزندانِ قاسم سلیمانی تمہیں نیست و نابود کرنے کے لئے میدان میں حاضر ہیں۔
-
جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے زیر اہتمام کل جماعتی آن لائن احتجاجی جلسۂ عام، اسرائیل جارحیت کی سنی شیعہ قائدین نے مخالفت کی
حوزہ/ اسرائیل،فلسطین کی اراضی سے اپنا ناجائز تسلط ختم کرے: امیر حلقہ مولانا حامدمحمدخان،مسلمان،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،صہیونیت کا وائرس ساری دنیاکے لیے چیلنج بناہوا ہے: بیرسٹراسد الدین اویسی،قبلہ اول (بیت المقدس)کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے: عرب صحافی عزام تمیمی،بیت المقدس سے ہمارا روحانی رشتہ ہے: مفتی صادق محی الدین فہیم نظامی حکومت ہند' اسرائیل سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرے: سابق ایم پی عزیز پاشاہ
-
اب تو سوچئے!
حوزہ/ جنت البقیع کو مجاور تعمیر نہیں کرا سکتے بلکہ مجاہد کی ضرورت ہے جو اپنے جان ، مال ، اولاد کی فکر کئے بغیر دشمن کی فوج میں گھس کر انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کرے۔ قربانیاں جنکی فضیلت ہو اور شہادت جن کے لئے کرامت ہو۔
-
میلبورن میں مولانا ابو القاسم رضوی کی قیادت میں احتجاج؛ ظلم کے خلاف قیام کیلئے مسلمان ہونا ضروری نہیں بلکہ انسان ہونا ضروری
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسلم ریاست میں مسلمانوں کے دفاع میں لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور مسلم ریاستیں اسرائیل سے تجارتی و دفاعی معاہدے کر رہی ہیں ہم اپنے خواب کی تعبیر کو مجسم ہوتے دیکھ رہے ہیں کہ فلسطین آزاد ہو رہا ہے اور اسرائیل ختم ہو رہا ہے۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی پر تہنیتی پیغام
حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اس عظیم کامیابی میں کردار ادا کرنے والے فلسطینی سیاسی اور عسکری گروپوں کی قدردانی کی ہے۔
-
غزہ،دنیا کی طاقتور ترین فوج کو شکست دینے میں کامیاب ہوا،حزب اللہ عراق
حوزہ/عراقی حزب اللہ بٹالین نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے اپنی بے نظیر کوششوں سے ایک تاریخی کامیابی کو یقینی بنایا اور یہ کامیابی فلسطینیوں کے استحکام اور شجاعت کا نتیجہ ہے۔
-
غزہ پر اسرائیلی حملہ نے دو چہرے رکھنے والے ممالک کو بے نقاب کر دیا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطین عوام کی مدد کے لئے جمہوری اسلامی کا کردار دنیا میں نمایا ہے اگر اسرائیل خوف زدہ ہے تو عالم اسلام کے اتحاد سے۔
-
عرب ممالک کا اسرائیلی جارحیت پر ردعمل شرمناک ہے، سید مقتدی صدر
حوزہ/ صدر پارٹی عراق کے رہنما سید مقتدی صدر نے عرب ممالک کا قابض اسرائیلی حکومت کی غزہ پر جاری جارحیت کے خلاف ردعمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔
-
فلسطین کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل عالمی جنگی جرائم کا مرتکب، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے۔اسلامی برادری کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ یہود و نصارٰی کی دوستی سے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے ہر اس دشمن سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جس کا دین اسلام سے بغض و عناد ہے۔
-
فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی جاری ،اقوام متحدہ سمیت حقوق انسانی کے نام نہاد علم بردار خاموش تماشائی، مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنا ہم پر فرض ہے۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ فلسطین کی مظلوم عوام کےحق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے احتجاج کریں۔آج فلسطینی عوام کو ہماری حمایت کی سخت ضرورت ہے ۔
-
دنیا،مزاحمت کی جوابی کارروائی سےصہیونی دشمن کے خوف کو مشاہدہ کر رہی ہے، اسپیکر تونسی پارلیمنٹ
حوزہ/ تونسی پارلیمنٹ اسپیکر راشد غنوشی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں نے ایک بار پھر اپنی بہادری اور قربانی کے ذریعے قومی جد و جہد کی کتاب میں ایک باب کا اضافہ کردیا ہے،کہا کہ مقاومت کا ارادہ ہی ملت فلسطین کی طاقت اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔
-
صیہونی تجزیہ کار: غزہ کی موجودہ جنگ اسرائیل کے لیے تاریخ کی بدترین شکست
حوزہ/ معروف صیہونی تجزیہ کار آلوف بن نے غزہ کی حالیہ جنگ میں مزاحمتی تحریک کی طاقت اور تل ابیب کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں موجودہ جنگ اسرائیل کی تاریخ کی بدترین شکست ہے۔
-
مولانا مصطفی علی خان،صدر ادیب الہندی سوسائٹی لکھنؤ:
جس طرح بیت المقدس شیعہ سنی نہیں بلکہ عالم اسلام کا قبلہ اول ہے اسی طرح جنت البقیع میں عالم اسلام کی عظیم شخصیتوں کے مزارات ہیں
حوزہ/ عالم اسلام کو چاہئیے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہے کیوں کہ فلسطین میں سنیوں پر یا یمن و بحرین میں شیعوں پر ظلم نہیں ہو رہا ہے بلکہ مسلمان پر ظلم ہو رہا ہے، انسان پر ظلم ہو رہا۔ لہذا مظلوم کی حمایت کریں اور ظالم آل یہود و آل سعود سے اظہار برات کریں۔
-
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کی تین مساجد شہید
حوزہ/ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہیں اس سلسلہ میں غزہ کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ میں تین مساجد مکمل طور پر مسمار ہوگئی ہیں۔
-
مزاحمت و مقاومت کےحملوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی تل ابیب سے فرار
حوزہ/ فلسطینی مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب کے رہائشیوں نے مزاحمت کے حملوں سے خوفزدہ ہو کر مختلف شہروں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔
-
مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا عالم اسلام کے علماء کے نام کھلا خط
حوزہ/ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے عالمی انجمن برائے علمائے مسلمان کے سکیرٹری جنرل اور سربراہ اور عالم اسلام کی انجمن کے سیکرٹری جنرل کے نام خط ارسال کیا ہے اور صہیونیوں کی جانب سے غزہ پر جاری جارحیت کی مذمت کی ہے۔