-
حدیث روز | اپنی مجالس کو ذکر علی(ع) سے زینت بخشو
حوزہ / پیغمبر اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے ایک روایت میں مومنین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی محافل کو حضرت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب (علیہما السلام) کے ذکر سے زینت بخشیں۔
-
امام جمعہ شہر بندرلنگه:
آج کے جوانوں کے لئے امام محمد باقر (ع) بہترین نمونہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین جواد اسماعیل نیا نے کہا: امام محمد باقر (علیہ السلام) آج کے جوانوں کے لئے بہترین نمونہ ہیں۔
-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم صوبائی اجلاس مختلف جماعتوں کے رہنماؤں علماء کرام و دانشور کی شرکت
حوزہ/ مقررین نے کہاکہ ہمیں ملکر ہر فتنے،تعصب ونفرت اور فرقہ واریت ولسانیت کو رکوانے کیلئے مل جل کر مخلصانہ جدوجہد کرنا چاہیے اسلامی قوانین کے خلاف کسی قانون کو قبول نہیں کیا جائیگا عدل وانصاف کا اسلامی حکومت وقت کی اہم ضرورت ومسائل کا حل ہے۔
-
مدرسہ القائم (عج) قم کا اظہار تعزیت:
مولانا مرحوم ڈاکٹر گلفام حسین، ایک ہمہ گیر شخصیت
حوزہ/ آپ کی شخصیت ایک ہمہ گیر شخصیت تھی آپ علم معقول اور منقول پر دسترسی رکھنے کے ساتھ ساتھ خوش اسلوب استاد, بہترین مبلغ اور ذاکر بھی تھے ,انکے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اسکی بھرپائی ناممکن نہیں مگر مشکل ضرور ہے۔
-
موجودہ دور میں سب سے اہم ذمہ داری نوجوان نسل کی دینی تربیت، محترمہ نرجس فاطمہ
حوزہ/ اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئےایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اور آئی ایس او شعبہ طالبات کا تربیتی شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
-
امام محمد باقر(ع) کے یوم شہادت پر روضۂ مبارک حضرت عباس (ع) میں صف ماتم و عزاداری
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں موجودہ حالات کے پیش نظر محدود پیمانے پر ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جس میں حرم کے خدام اور زائرین شرکت کر رہے ہیں۔
-
شریعت کے معاملہ میں حکومت کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں، آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی
حوزہ/ آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے جانوروں کی قربانی پر پابندی کے حکم نامے کو دینی معاملات میں مداخلت کی ایک اور کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم اکثریتی جموں و کشمیر میں اس طرح کے شریعت مخالف حکم ناموں کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
مدینہ منورہ میں امام باقر (ع) کا اسلامی یونیورسٹی کی بنیاد رکھنا تاریخ اسلام کا قابل فخر اور روشن باب، علامہ موسیٰ رضا جسکانی
حوزہ/حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے بابرکت علم سے نہ فقط مسلمانان عالم نے استفادہ کیا بلکہ غیر مسلم سکالرز کی ایک کثیر تعداد نے آپ سے استفادہ علمی کو اپنے لئے اعزاز سمجھا۔آپ ہی کے فرزند ارجمند حضرت جعفر صادق علیہ السلام ہیں جن سے تمام مسالک اسلام کو کسب فیض کرنے پر فخر ہے۔
-
جامعہ امامیہ میں جلسہ سیرت:
کربلا شیعوں کے لئے جنت ہے، مولانا سید تہذیب الحسن
حوزہ/ مولانا سید تہذیب الحسن استاد جامعہ امامیہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام واقعہ کربلا کے چشم دید گواہ تھے، آپ نے اس پر آشوب زمانے میں زیارت امام حسین علیہ السلام کو فروغ دیا، لوگوں کو حکم دیتے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا جائیں۔
-
امام محمد باقر ( ع) نے کمسنی کے عالم سے ہی مصیبتوں کا سامنا کیا، مولانا عاشق حسین ولایتی
حوزہ/ امام وہ مظلوم اور مبارز ترین ہستی ہیں جس نے تاریخ کے دو بدکردار خاندانوں کے ظالم ترین زمانوں میں مبارزہ کیا۔ امام نے بنو أمیہ جو سفاک ترین نسل تھی انکا بھی مقابلہ کیا اور بنو عباس جو مکاری میں مصداق کامل تھے ان کا مقابلہ کیا۔
-
غدیر پینٹنگ مقابلہ
حوزہ/ مکتب سدرۃ المنتہیٰ حیدرآباد نے پیغام ولایت کو بچوں تک پہنچانے کے لئے غدیر سے متعلق پینٹنگ مقابلہ رکھا ہے۔ جسمیں منتخب پینٹنگ کرنے والے بچوں کو ایک ہزار روپئے نقد انعام پیش کیا جائے گا۔
-
امام باقر (ع) نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، حجۃ الاسلام عقیل حسین خان
حوزہ/ امام محمد باقر علیہ السلام کی پوری زندگی علوم و معارف کی خدمت میں گزاری، یہی وجہ ہے کہ انھیں باقر العلوم کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، چونکہ آپ نے علوم کو شکافتہ کیا۔
-
قم المقدسہ میں حجۃ الاسلام ڈاکٹر گلفام حسین چند دن کی علالت کے بعد انتقال پا گئے
حوزہ / نہایت افسوسناک اور دردناک خبر ملی که ہمارے برادر دینی، قریبی دوست حجۃ الاسلام ڈاکٹر گلفام حسین (اعلی اللہ تعالیٰ مقامہ) چند دن کی علالت کے بعد چند گھنٹے پہلے سرزمین قم المقدس پر ہمیں داغ مفارقت دے کر عالم برزخ کو سدھار گئے۔
-
افغانستان کے اداروں میں کرپشن سے عوام تنگ و پریشان، استاد جامعۃ المصطفی
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین ناصری داودی نے کہا کہ امریکہ اور وہابیت کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تنظیموں کی ضرورت ہے،لیکن یہ اس وقت تک ممکن ہے جب تک کہ یہ گروہ امریکی مفادات کے مطابق کام کرے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۷ذی الحجہ۱۴۴۲-۱۸جولائی۲۰۲۱
حوزه/تقویم حوزہ:اتوار:۷ذی الحجہ۱۴۴۲-۱۸جولائی۲۰۲۱
-
حدیث روز | امام محمد باقر علیہ السلام کی ایک نصیحت
حوزہ / امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں صبح سویرے صدقہ دینے کی نصیحت کی ہے ۔
-
امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے دفتر میں مجلسِ عزا کا انعقاد
حوزہ/ حضرت ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے دفتر میں کرونا ایس- او- پیز کی رعایت کے ساتھ مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔
-
حج 2021 سے مایوسی نہیں درس حاصل کریں
حوزہ/ آج ملّت اسلامیہ کرونائی بحران کے باعث جہاں ایک طرف اسلامی گلشنِ فرائض کے حٙسین ترین پھول یعنی حج جیسی اعلیٰ ترین عبادت کی ادائیگی سے محروم ہوئی ہے وہیں اس عالمی وبا نے ہمیں غفلتوں سے نجات اور وقت کے صحیح استعمال کا اہم درس بھی دیا ہے ۔
-
"اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین (ع) کی عزاداری" علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم میں علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ ادیان کے ذریعہ " اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری" کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد ہوا۔
-
تصاویر/ کوئٹہ میں گورنر بلوچستان سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات
حوزہ/ اس موقع پر گورنر بلوچستان سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین نے کہا کہ دہشتگردی کے سانحات میں ہمارے دو ہزار معصوم شہری شہید ہوئے، انکے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
-
ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے"حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سیمینار منعقد
حوزہ/ماہ ذی الحجہ اور ایام حج کے موقع پر ممبئی ہندوستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے "حج امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظہر" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد ہوا۔
-
کربلا؛ ام البنین(ع) لائبریری کی طرف سے تیسرے سالانہ رائدات الثقافة فورم کا انعقاد
حوزہ/ ام البنین(ع) لائبریری کی انچارج محترمہ اسماء رعد نے استقبالیہ خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس سالانہ فورم کا مقصد ایک سلیم معاشرتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی علمی اور ثقافتی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے کربلا کے ایک اسکول کی مرمت اور بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بحالی و تعمیراتی انجینئرنگ سیکشن نے کربلا گورنریٹ کے مزید ایک اسکول کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جو کہ بری طرح زبوں حالی سے دوچار ہو چکا تھا۔
-
روضہ امام رضا (ع) کے کتابخانے کو 17،892 مطالعاتی مواد ہدیہ
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے مرکزی کتابخانے کے لائبریرین نے مطلع کیا ہے کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو سترہ ہزار آثھ سو بانوے کتابیں، مجلّے ، مقالے اور سمعی بصری (آڈیو ویڈیو) مواد، اس سال اپریل سے جون کے مہینے تک ہدیے کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریبا" نصف مواد رجسٹریشن کے دفاترکو نیز ضرورت کے مطابق مطبوعات کے دفاتر یا ملک بھر کی ذیلی لائبریریوں کو بھیجا گیا ہے۔
-
لبنان کے تمام مسائل امریکہ کی وجہ سے ہیں، حزب اللہ
حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ملک کے تمام مسائل کی وجہ امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت لبنان جن مسائل کا سامنا کر رہا ہے وہ امریکہ نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر پیدا کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران افغان عوام کو نجات دلائے، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/نماز جمعہ کے خطبوں میں،حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے عراقی وزارت صحت کی کارکردگی کو ناکام قرار دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان شیعوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے طالبان پر دباؤ ڈالے۔
-
قربانی کا جانور خرید نے سے پہلے صحت کی جانچ کیسے کی جائے؟
حوزہ/ ماہرین کے مطابق، جانور کی آنکھیں اور ناک چیک کریں اگر ان سے پانی یا رطوبت بہہ رہی تو ایسا جانور بیمار ہوتا ہے بعض اوقات جانوروں کو موسمی بخار اور نزلہ زکام بھی ہوتا ہے جس کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔
-
عزادری ذریعہ نجات انسانیت اس کا کوئی فرقہ نہیں، مولانا عاشق حسین ولایتی
حوزہ/ مولانا عاشق حسین ولایتی نے محرم الحرام کی آمد سے قبل ہونے والے فرقہ واریت کے ماحول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ مومنین ہوشیار رہیں دشمن عزاداری کو فرقواریت کی طرف لے جاناچاہتاہے۔لیکن دشمن کو معلوم ہو عزادری ذریعہ نجات انسانیت ہے یہ کشتی نجات ہے اس کا کوئی فرقہ نہیں ہے۔