عزاداری
-
منبر حسینیؑ سے شیعوں کے درمیان موجود اختلافات کو بیان نہ کیا جائے، آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی
حوزہ/ منبر سے ایسے خوابوں اور خیالی واقعات کو بیان کرنے سے پرہیز کیا جائے کہ جو منبر کے تشخص و شہرت کو نقصان پہنچنے کا باعث بنتے ہیں اور ان سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ منبر ایک بے فائدہ نشریاتی وسیلہ ہے کہ جو سامعین کی ثقافت اور ذہنی بلندی سے مطابقت نہیں رکھتا۔
-
حکومت سے ہمارا اتحاد عوامی حقوق کی بنیاد پہ ہے مفادات کی بنیاد پہ نہیں، آغا علی رضوی
حوزہ/ ہم صرف عوامی کی بے لوث خدمت کی شرط پہ حکومت کے اتحادی ہے اگر حکومت نے عوامی حقوق سے کھیلنے کی کوشش کی تو سب سے پہلے ہم میدان سجھائنگے۔
-
عزا امام حسین (ع) کے مسئلہ پر کبھی بھی شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات نہیں رہا، مولانا سید منظور علی نقوی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری و سوگواری کسی زمان اور مکان کی محتاج نہیں ہے، یہ امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت ہی کا اثر تھا کہ خود ظالم کے عشرت کدہ میں صف ماتم بچھائی اور وہ خود خاموش دیکھتا رہا۔
-
ہم اور ہماری عزاداری دونوں خدا پسند ہوں، علماء و دانشوران لکھنؤ
حوزہ/ لکھنؤ میں تنظیم امام سجاد کے زیر اہتمام ایک علمی سمینار بعنوان ہم اور ہماری عزاداری کا اہتمام کیا گیا جسمیں مولانا اختر عباس جون نے کربلا اور عقلانیت پر نہایت اہم مطالب کے ضمن میں بیان کیا کہ عزاداری اور دینداری میں عقل کو حاکم ہونا چاہئے۔
-
کورونا وائرس کے دوران ایام عزاء میں ہماری ذمہ داری
حوزہ/ ماہ محرم الحرام میں علماہ کرام اور خطباء حضرات، عوام کو معاشرتی دوری کے اقدامات اور چہرے پر ماسک پہننے کی سفارش کرتے ہوئے امام حسین اور اصحاب حسین علیھم السلام کےعظیم الشان تحریک پر روشنی ڈالیں۔
-
ملک پاکستان میں محرم الحرام کے لئے وہی قانون ہوگا جو قائد اعظم محمد علی جناح نے بنایا تھا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لیے اعلی عدلیہ کے فیصلے کو حکومت پاکستان کے حکمران پولیس انتظامیہ پاؤں کے نیچے روند رہے ہیں۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب:
مرجعیت اور عزاداری تشیع کی پاسبان ہیں، مولانا ممتاز جعفر نقوی
حوزہ/ استقبال ماہ عزا کی مناسبت سے جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں بعنوان ’’عزاداری اور ہماری ذمہ داری‘‘ دو روزہ ویبنار کا انعقاد کیاگیا جسکی آخری دو نشستیں آج ’’یوم نزول سورہ انسان‘‘ (۲۵ ؍ ذی الحجہ)منعقد ہوئیں۔
-
عزاداری سید الشہداء شہری آزادیوں کا مسئلہ، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: قدغنیں انتشار کو دعوت دینے کے مترادف،اتحاد امت کے ذریعے ہی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
-
محرم الحرام میں مجالسِ عزاء پر عائد پابندی آئین سے متصادم، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
حوزہ/ لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام کے دوران مجالسِ عزاء منعقد کرنے پر عائد پابندی کو آئین سے متصادم ٹھہراتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے۔
-
عزاداری بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے ہم نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، علامہ سید رضی جعفر نقوی
حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ نے کہا: حکومت پاکستان محرم الحرام کی آمد سے پہلے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، 2 اگست کو نشتر پارک کراچی میں استقبال محرم کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔
-
محرم الحرام اتحاد وحدت اخوت اور بھائی چارے کا پیغام، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی تمام طبقات کے لئے یکساں ہے،آج انسانیت کی رہنمائی کے لئے سیرت شہداء کربلا ہے جنہوں نے بقاء انسانیت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
-
امام محمد باقر(ع) کے یوم شہادت پر روضۂ مبارک حضرت عباس (ع) میں صف ماتم و عزاداری
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں موجودہ حالات کے پیش نظر محدود پیمانے پر ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جس میں حرم کے خدام اور زائرین شرکت کر رہے ہیں۔
-
"اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین (ع) کی عزاداری" علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم میں علمی اور تحقیقی مرکز ’’مجمع محققین ہند‘‘کے شعبہ ادیان کے ذریعہ " اترپردیش کے ہندؤوں میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری" کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد ہوا۔
-
قم میں اہلِ کربلا کا امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزاء
حوزہ/ کربلا کے ماتمی انجمنوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور امام محمد تقی(ع) کی شہادت کا پرسہ ان کی پھوپھی جناب معصومہ قم(ع) کو پیش کیا۔
-
تکفیریت کا گستاخی کھیل
حوزہ/ دشمن کی یہ سازش رہی ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات سرگرم رہیں تاکہ مسلمان چین کی زندگی بسر نہ کرسکیں اور عالمی طاقتیں بھی دینِ اسلام کو شدت پسندی اور دہشتگردی سے جوڑیں۔ اس سازش میں نہ صرف اندرونی دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہیں بلکہ عالمی طاقتیں بھی اس کا حصہ بن چکی ہیں، اندرونی دہشتگرد لشکروں میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سرعام ملوث ہیں۔ ان لشکروں نے سرعام شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کی اور واجب القتل ہونے کا فتوی دیا ہے۔
-
عزاداروں کے خلاف پنجاب انتظامیہ کے متعصبانہ اقدامات کےخلاف عزاداری کنونشنز کا جلد آغاز ہوگا، علامہ اقتدار نقوی
حوزہ/ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات، عزاداری پر عائد کی جانے والی قدغنیں اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف محرم الحرام سے قبل جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں عزاداری کنونشنز منعقد کیے جائیں گے جس کے بعد صوبائی سطح پر عزاداری کنونشنز اور پھر مرکزی عزاداری کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
-
عزاداروں اور عزاداری پر قدغن لگانے سے لگتا ہے پنجاب پولیس کو انعام و کرام سے نوازا جاتا ہے، علامہ عبد الخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو عزاداری پر قدغن لگانے پر انعام و کرام سے نوازا جاتا ہے اور ترقی دی جاتی ہے۔ جس طرح یہ بڑھ چڑھ کر عزاداروں کو گرفتار کرتے ہیں اور مقدمات درج کرتے ہیں ہمیں کچھ ایسا ہی تاثر ملتا ہے۔
-
کرونا کی آڑ میں عزاداری پر پابندی کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عزاداری کے جلوسوں پر ناجائز مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، چاہے جتنی بھی بھاری قیمت کیوں ادا نہ کرنی پڑے، عزاداری ہمیشہ جاری رہے گی۔ فورتھ شیڈول، گرفتاریاں اور مقدمے عزاداری میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
-
حکومت کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی کے مذہبی معاملات میں خلل ڈالنے کا قطعاََ حق حاصل نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ بات ذہن نشیں کر لے کہ عزاداری کے حوالے سے شیعہ قوم اپنے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔تحریک پاکستان ایک ایسی ریاست کے لیے جدوجہد تھی جہاں مسلمان اپنی عبادات آزادی کے ساتھ ادا کرسکیں۔
-
ملت تشیع ایک ذمہ دار اور بابصیرت قوم ہے،ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے پروگرام منعقد کرینگے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یوم علی کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے۔کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے اور حساس ترین مقامات پر جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں جائے تاکہ کسی کو شرپسندی کا موقع نہ مل سکے۔
-
ایک قدم مقصدِ کربلا کی طرف
حوزہ/ آپ کربلا والوں کو بھلے نہ روئیں، بھلے ماتم نہ کریں، بھلے سیاہ پوشی نہ کریں، پر یہ جاننے کے لیے سرگرم رہیں کہ ایسا کیا تھا مقصد کربلا کے جس کے لیے حرمِ رسول ص نے اتنی مصیبتیں برداشت کیں اتنی قربانیاں دیں، تو بس مقصدِ کربلا جانیئے، سمجھئیے اور سمجھائیے کیونکہ کربلا دنیا کی کامل ترین درسگاہ ہے اور کربلا سے ہی عالمی نظام رائج ہوگا جس کے سائے تلے مہدویت قائم ہوگی۔
-
پنجاب پولیس متعصب عناصر کے ایما پر صوبے میں حالات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کر رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پولیس انتظامیہ کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے اپنی آئینی زمہ داریاں ادا کرے۔وطن عزیز کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔یہاں طاقت کی حکمرانی یا اختیار ات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
-
علامہ عبد الخالق اسدی:
ایم ڈبلیوایم پنجاب کا عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
-
انتظامیہ میں گھسے کچھ ناصبی عناصر عزاداری کو محدود کرنا چاہتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے ، عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علما کونسل ظالمانہ اقدامات کے خلاف 15 مارچ کو احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی۔
-
مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات:
عزاداری ہماری عبادت ہے؛ کسی بھی قانون کے تحت عبادات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ایم ڈبلیو ایم/ پاکستان ملک میں بسنے والے ہر فردکو اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، وزیرقانون پنجاب
حوزہ/ عزاداری کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج غیر منصفانہ اقدام ہےجو کسی صورت قابل قبول نہیں، پنجاب میں عزاداروں کے خلاف قائم مقدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کیا جائے۔
-
منبر حسینی پیغامات کے نشر سے مخصوص ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ امام بارگاہ معصومین علیہم السلام کی فرمائشوں کو پورا کرنے کی جگہ ہے یہاں لوگ سیرت اہلبیتؑ سے آشنا ہوں، فضائل اہلبیتؑ سے آگاہ ہوں ، فقہ اہلبیت ؑ سے واقف ہوں، امام بارگاہ کا مقصد تعلیمات اہلبیتؑ کا زندہ کرنا ہے۔ اسی طرح منبر کا مقصد بھی انہیں پیغامات کو بیان کرنا ہے ۔ اگر منبر سے ان سے ہٹ کر گفتگو ہو اور ذاتیات شامل ہوجائیں تو شکل و صورت میں تو منبر ہو گا لیکن امام سجادؑ کی حدیث کی روشنی میں صرف لکڑی کہلائے گا۔