-
تصاویر/ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان میں احتجاجی دھرنا
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔
-
تصاویر/ تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں "مطلع الفجر" تعلیمی فکری و تربیتی کلاسز کا انعقاد
ہحوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفی، شعبہ تبلیغات کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں و مساجد میں جوانوں اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے تعلیمی، فکری و تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے جو اول ماہ مبارک رمضان سے جاری ہے۔ان کلاسز میں ہزاروں کی تعداد میں اس ماہ کی برکات سے مستفید ہوتے ہوۓ بچے شرکت کر رہے ہیں۔ ان کلاسز کا انعقاد نا صرف دور حاضر کے آلودہ ماحول میں اہم ضرورت ہے بلکہ یہ کلاسز معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
-
تصاویر/ امام رضا (ع) کے حرم میں روزہ داروں کے لئے سادہ افطاری کا انتظام
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں زائرین کی خدمات کے شعبے کے سربراہ نے بتایا کہ زائرین کے لئے سادہ افطاری کے خصوصی پیکٹس تقسیم کئے جارہے ہيں۔
-
عکس نوشتہ/رحمت، مغفرت، قبولیت اور جہنّم سے رہائی کا مہینہ
حوزہ/حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم: أيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ قَدْ أَظَلَّكُمْ شَهْرٌ فِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ وَ هُوَ شَهْرُ رَمَضَانَ؛ اے لوگو! تم پر وہ مہینہ سایہ فگن ہے (آن پہونچا) جس میں وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، وہ مہینہ جو رمضان کا مہینہ ہے۔۔۔۔ ۔۔۔وَ هُوَ شَهْرٌ أَوَّلُهُ رَحْمَةٌ وَ أَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ وَ آخِرُهُ الْإِجَابَةُ وَ الْعِتْقُ مِنَ النَّار۔۔۔ ۔۔۔ ایسا مہینہ جس کا ابتدائی حصّہ رحمت اور درمیانی حصّہ مغفرت اور آخری حصّہ قبولیت اور جہنّم سے خلاصی کا ہے۔۔۔[الكافي (ط - دار الحديث)، ج7، ص382، باب فضل شهر رمضان]