کرونا وائرس
-
خطبیب مسجد اقصی کا اہم پیغام:
اسرائیل کورونا وبا کی آڑ میں بیت المقدس اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے
حوزہ/ مسجد اقصی کے خطیب اور سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کرونا کی وبا کی آڑ میں بیت المقدس اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل نے کرونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا ہے۔
-
شیخ زکزاکی کی زوجہ جیل میں کورونا کا شکار
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کے تنہا باقی ماندہ بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے جیل میں اپنے والدین کی دردناک حالت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئ ہیں۔
-
امام جمعہ آصفی مسجد لکھنؤ:
جو ظلم کے خلاف آواز احتجاج بلند نہ کرے وہ شیعہ نہیں ہوسکتا، مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ کورونا وباکے چلتے ۹ ماہ کے تعطل کے بعد آصفی مسجد میں نماز جمعہ پھر سے شروع ہوئی، کرونا گائیڈ لائن کے مطابق نمازیوں نے جماعت میں شرکت کی۔
-
کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ جموں و کشمیر پہنچ گئی
حوزہ/ کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کو جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومت سری نگر اور جموں پہنچ گئی ہے اور اس کو فوراً کولڈ سٹوریج میں منتقل کیا گیا ہے۔
-
حج و عمرہ کیلئے امکانات روشن، ایرپورٹس کھول دینے کا فیصلہ
حوزہ/ سعودی عرب نے 31مارچ 2021ء سے سلطنت کے تمام ائیرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
-
امام جمعہ نیویارک:
سال نو کا ایجنڈا اور ماضی سے عبرت، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کا نیۓ سال کی آمد پر پیغام
حوزہ/ امام جمعہ نیویارک نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شرعا ہیپی نیو ائیر کہنا، نیو ائیر کے ڈنر ،نیو ائیر عید وغیرہ میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ بشرطیکہ اسے حکم شریعت نہ سمجھا جائے اور غیر شرعی حرکات سے پرہیز کیا جائے ۔ جتنی سادگی سے ۲۰ سے ۲۱ ٹرانسفر ہوا ہے اسکی مثال ناپید ہے ۔
-
اہل سنت عالم دین:
اسلام میں جان کی حفاظت سب سے ضروری، مولانا خالد رشید فرنگی محلی
حوزہ/ اسلام میں سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ہی ناجائز ہے۔ بغیر کسی تصدیق کے کسی چیز کو حرام یا حلال کیسے کہا جاسکتا ہے؟ جو لوگ کورونا ویکسین کو حرام کہہ رہے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے کس ڈاکٹر سے جانکاری حاصل کی ہے۔
-
2020 عام الاموات خدا حافظ:
زندگی میں مصیبت و آفت درس عبرت حاصل کرنے کا ذریعہ، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
حوزہ/ زندگی کا یہ واحد سال تھا کہ ہمارا زیادہ وقت یا مردوں کی خدمت میں گزرا یا مریضوں کی خبر گیری میں۔کوویڈ 19 نے رشتوں ناطوں میں جدائیاں ڈال دیں۔عجیب مرض تھا کہ عیادت مریض کے ثواب سے محروم ہوئے۔جبکہ اکثر جگہوں پر غسل و کفن و دفن میں بھی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔
-
تصاویر/ ایران کے علماء و طلاب کا کورونا کے ایام میں بھی خون کا عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری
حوزہ/ کورونا وائرس خون کے ذریعہ منتقل نہیں ہوتا ، ایران میں خون کے ذخائر میں کمی کے پیش نظر کورونا کے ایام میں بھی ایرانی علماء و طلاب بھی خون عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
-
اللہ کی اطاعت کے بغیر آخرت نہیں خریدی جا سکتی، کرونا کا متحان خدا کو بھلانے کا نتیجہ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کیا کہ شیطان انسانوں کوورغلاتا ہے،قرآنی تعبیر میں یہ حِزبُ الشیطان جبکہ اللہ کی اطاعت کرنے والے حِزبُ اللہ ہیں مجموعی طور پر ہم مسلمانوں نے اللہ کو بھلا دیا ہے جبکہ اللہ کی اطاعت کے بغیر آخرت نہیں خریدی جا سکتی، موت کی تیاری کا طریقہ شرعی احکام پر عمل ہے۔
-
جونپور جامعہ امام جعفر صادقؑ و جامعہ بنت الھدیؒ کی جانب سے:
مولانا ڈاکٹر کلب صادق دام ظلہ کی صحت کیلئے دعا کا اہتمام
حوزہ/ جونپور جامعہ امام جعفر صادقؑ و جامعہ بنت الھدیؒ کی جانب سے حکیم امت امن کےنقیب ڈاکٹر کلب صادق دام ظلہ و حیدر آباد کے مشہور ومعروف انقلابی عالم و خطیب علامہ تقی آغا صاحب کی سخت علالت کی خبر سن کر معبود حقیقی کی بارگاہ میں دعا کا اہتمام کیا گیا ۔
-
عالمی ادارہ صحت نے موجودہ وباء کے بارے میں خبردار کیا
حوزہ/عالمی ادارہ صحت WHO) کے مطابق دنیا کو مزید عالمگیر وباء کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
-
اسلامی یونین کا قیام لازمی ہے، بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا
حوزہ/ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا نے امت واحدہ کی تشکیل اور نئی اسلامی تہذیب کو حقیقی شکل دینے کی غرض سے اسلامی یونین کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب کی موجودگی میں "اینٹی کرونا نیشنل کمیٹی" کا اجلاس
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انسداد کورونا قومی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں اس وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کمیشن کی کارکردگی کی قدردانی کی اور ٹھوس حکومتی فیصلوں، رائے عامہ کو اعتماد میں لینے اور تمام اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کو پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس پر قابو کے لئے ضروری قرار دیا۔
-
اسلام آباد، کرونا وائرس کے پیشِ نظر جامعہ الکوثر میں کلاسیں آن لائن شروع کرنے کا اعلان
حوزہ/ جامعہ الکوثر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں آیا ہے کہ بروز سوموارسے حضوری و آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جائے گاجس میں تمام طلاب کی شرکت الزامی ہے۔
-
فلسطین، کورونا کے باوجود حفاظ قرآن کی تربیت جاری
حوزہ/ غزہ میں اوقاف ڈائریکٹر کے مطابق کورونا کے باوجود حفاظ کی تربیت پر کام جاری ہے۔
-
"آن لائن تعلیم" سند یافتہ تو بنادے گی تعلیم یافتہ نہیں
حوزہ/ "آن لائن تعلیم"میں پہلا اور بنیادی مسئلہ منصوبے اور حکمت کا فقدان ہے۔اسکولوں نے ’آن لائن تعلیم ‘ شروع کرنے سے پہلے منظم طورپر تیاری نہیں کی اور یہ نہیں سوچا کہ ’آن لائن تعلیم ‘ کوکس طرح ’آف لائن تعلیم ‘ سے بہتر اور مؤثر بنایاجائے۔
-
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ہندوستان:
حج سیزن 2021 قومی بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا، مختار عباس نقوی
حوزہ/ وزیر براۓ اقلیتی امور ہندوستان مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے، لیکن کورونا وائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
-
مسجد الحرام کو 7 ماہ بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا
حوزہ/ عمرہ زائرین سمیت زیادہ سے زیادہ 40 ہزار افراد کو اب مسجد الحرام میں روزانہ نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
-
روضہ رسول (ص) کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا
حوزہ/ مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ص کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی ملٹری آفیسرز یونیورسٹیوں کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب:
شدید ترین دباؤ کے مسئلے میں ملت ایران کی استقامت امریکہ کو شکست اور شرمندگی اٹھانے پر مجبور کر دے گی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کی خدمت کو ملک کی مسلح افواج کا عظیم عمل قرار دیا۔
-
۱۵ ملین افغانی غذائی قلت کا شکار ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام
حوزہ/ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفترکا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک 15 ملین افغانی غذائی قلت کا سامنا کریں گے۔
-
ہندستان میں مدارس کے ذمہ داران سرکار کی گائیڈ لائن کے مطابق تعلیمی سلسلے کو شروع کرسکتے ہیں
حوزہ/ مولانا فرید مظاہری نے ڈی ایم سے معلوم کیا کہ تعلیم دینے کا طریقہ کیا رہے گا تو اس پر ڈی ایم سہارنپور نے جواب دیا کہ شوشل ڈسٹینشنگ کے مطابق انہیں تعلیم دی جائے گی اور ماسک کا استعمال کرایا جائے گا ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ اپنے یہاں تعلیمی سال کا آغاز کرسکتے ہیں۔
-
ایران میں امام حسین اور ان کے با وفا صحابیوں کا چہلم پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا
حوزہ/ ایران کے نیشل کرونا کمانڈ سینٹر کی ہدایات کے مطابق اربعین شہدائے کربلا کی مجالس بڑے اجتماعات کے بغیر انجام پائیں اور ایران کے سب ہی ٹی وی چینلوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ www.khamenei.ir اور آپ کے دفتر کے ٹوئٹر پیج اور دیگر سوشل میڈیا چینلوں پر زیارت اربعین کا پروگرام براہ راست نشر کیا گیا۔
-
ایران و عراق کی مشترکہ زمینی سرحدیں بند رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے ایران و عراق کی مشترکہ زمینی سرحدیں بند رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے زائرین سرحدوں کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔
-
مسجد الحرام کے دروازے عمرہ زائرین کے لیے کھول دئے گئے
حوزہ/ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون اور تقریبا 7 ماہ کے تعطل کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرہ زائرین کے لیے کھول دئے گئے ہیں۔