علامہ مقصود ڈومکی
-
شیعہ و سنی ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں.
-
تجاوزات کے نام پر مساجد و امام بارگاہوں کی توہین اور بےحرمتی انتہائی افسوسناک، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو رہائش کے لیے گھر فراہم کرے مگر یہاں غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے گھروں کو ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے ارباب اقتدار کو اور معزز عدالتوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ جب کسی کا گھر گرتا ہے تو اس خاندان اور خاندان کے افراد پر کرب اور تکلیف کی کیا کیفیت طاری ہوتی ہے۔
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک انتہائی افسوس ناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ متحدہ عرب امارات کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے اس کی حیثیت امت مسلمہ کے درمیان مزید خراب ہو جائے جائے۔
-
عالمی حقوق انسانی کے ادارے ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صداٸے احتجاج بلند کریں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں أیک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
-
پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی تعلیم اور ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی تعلیم اور ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اپنے حقوق کے لئے گنداخہ اور اوستا محمد کے نوجوانوں کا تین سو پچاس کلو میٹر طویل پیدل مارچ کرکے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچنا ان کے عزم اور حوصلے کی دلیل ہے۔
-
کشمور سانحہ ملک کے اندر جاری ان المناک سانحات کا تسلسل، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ سانحہ کشمور ظلم اور بربریت کی المناک داستان ہے اس سانحے کے پیش نظر حکومت اور قانون ساز اداروں کو ملک کے اندر موثر قانون سازی کے ساتھ ساتھ ان عوامل کا بھی بغور جائزہ لینا ہوگا جو اس طرح کے المناک اور شرمناک سانحات کا سبب بنتے ہیں۔
-
جوبائیڈن ہو یا ٹرمپ دونوں انسانیت کے دشمن، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنی انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اقوام عالم میں منفور ہو چکا ہے جوبائیڈن ہو یا ٹرمپ دونوں انسانیت کے دشمن اور ظالم امریکی سامراجی نظام کا حصہ ہیں۔
-
او آئی سی ایک ناکارہ ادارہ ہے جو امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے سامراجی مفادات کا محافظ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ کنب میں میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی جلوس عزاداری کے ہوں یا عید میلاد النبی کے، وہ کسی پرمٹ اور اجازت نامے کے محتاج نہیں ہیں۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف مقدمات کا اندراج ایک شرمناک عمل ہے۔
-
ملک بھر میں 12تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت واخوت منایا جائےگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق بارہ ربیع الاول کو ملک کے مختلف شہروں میں نعت خواں گروپوں کے استقبال کے لیے میلاد النبی کے جلوسوں کے راستوں میں مجلس وحدت مسلمین استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔
-
افغانستان اور کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ، علامہ مقصود ڈومکی کا اظہار مذمت اور افسوس
حوزہ/ دہشت گرد افغانستان میں سر عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بناتے ہیں ایک تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنا اسلام دشمن دہشت گرد عناصر کی کارروائی ہے۔
-
ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین اور عشق مصطفی کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ جیکب آباد میں عظمت مصطفی (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک سازش کے تحت اختلاف اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے، انسان دشمن عالمی سامراجی قوتیں لڑاؤ اور حکومت کرو جیسے شیطانی منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے کر برادر کشی کرانا چاہتی ہیں۔
-
دشمن مرجعیت اور نظام ولایت سے خوفزدہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ دشمن مرجعیت اور نظام ولایت سے خوفزدہ ہے، مدارس دینیہ اور علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظام ولایت کے مبلغ بن کر منجی عالم بشریت کے عالمی انقلاب کی زمینہ سازی کریں۔
-
ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے، عزاداروں پر ایف آئی آر ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے، سلام ان عزاداروں پر جو سید سجاد (ع) کی سنت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، اگر دین خدا کو ضرورت ہے تو عصر حاضر کے حسینی اور کربلائی حاضر ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کی ترجمان جمیعت علمائے اسلام حافظ حسین احمد سے ملاقات
حوزہ/ جمعیت رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم تحریک آزادی فلسطین کے حامی ہیں، بیت المقدس اور قبلہ اول ہماری محبت اور عقیدت کا مرکز ہے اور ہم نے ہمیشہ تحریک آزادی بیت المقدس کی حمایت کی ہے۔
-
امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر خاموشی کا روزہ توڑے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خائن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، تاکہ امت مسلمہ خائنوں کا تعاقب کرنے کی بجاٸے آپس میں الجھی رہے۔
-
صحیفہ سجادیہ معارف الہی اور مناجات کا بے مثل خزانہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ امام زین العابدین علیہ السلام کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپ نے واقعہ کربلا کے بعد یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا۔
-
محرم ظلم اور طاغوت کے خلاف قیام کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نےکہا کہ عزاداری کسی مکتب فکر یا مسلک کے خلاف نہیں بلکہ امام حسین عالی مقام علیہ السلام کا پیغام محبت اور اخوت کا پیغام ہے جو ہر دور کے یزید کے خلاف ہے۔
-
عید قربان کے موقع پر ہمیں سیرت ابراہیم علیہ السلام سے درس ایثار کو اپنانا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئٹہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر اور عالم انسانیت کے عظیم رہبر و رہنما ہیں۔
-
مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم کی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اہم ملاقات
وائس چیئرمین مرکزی عزاداری کونسل مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس جناب محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔
-
دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے حوالے سے شدید پریشان ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے سلسلے میں شدید پریشان ہیںانہوں نےکہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور شیخ زکزاکی کو آزاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی گولیوں کی وجہ سے زخمی ہیں لہذا ان کے علاج کا بھی فل فور بندوبست کیا جائے۔
-
علامہ طالب جوہری کی وفات سے پاکستان ایک جید عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سے محروم ہوگیا: مقصود ڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری کی وفات سے پاکستان ایک جید عالم دین محب وطن خطیب اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سے محروم ہوگیا۔ علامہ طالب جوہری نے طویل عرصے تک قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر عوام کی دین کی طرف رہنمائی کی۔
-
فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں قبلہ اول جلد آزاد ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک قرآن کریم سمیت تمام آسمانی کتابوں کے نزول کا مہینہ ہے اللہ تعالی نے اس مبارک مہینے کی پہلی تاریخ حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام پر صحیفہ نازل کیا 6 رمضان المبارک کو تورات جبکہ 12 رمضان المبارک کو انجیل نازل کی گئی۔
-
حضرت امام مہدی ع سے عشق و محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حضرت کے ظہور کی زمینہ سازی کریں،علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع سے عشق و محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اصلاح معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حضرت کے ظہور کی زمینہ سازی کریں۔ اصلاح معاشرہ کے لئے علم و تقوی دو بنیادی ارکان ہیں کیونکہ تعلیم کتاب و حکمت اور تہذیب نفس بعثت انبیاء کا ھدف ہے ۔
-
انقلاب اسلامی ھدایت اور نور کی شمع بن کر دنیا میں روشنی پھیلا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرھنگ کویٹہ میں ایک ثقافتی و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
-
قائد شہید کے سامراج دشمن انقلابی افکار پر عمل درآمد ہماری جدوجہد کا محور ہے، ترجمان ایم ڈبلیوایم پاکستان
حوزہ/ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی کے افکار کی روشنی میں انقلابی جدوجہد کر رہی ہے۔
-
شیخ زکزاکی آزادی و حریت عزت و وقار اور دین خدا پر اپنا سب کچھ لٹا دینے کا استعارہ بن چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا کے مجاہد عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید کے دوران ان کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم زکزاکی عالم اسلام کے قابل فخر لیڈر ہیں.
-
پاکستان امریکی اور سعودی غلامی سے نکل کر اپنی قسمت کے فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر خود کرے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر دین کا وہ حکم ہے جو دین کی عزت و سربلندی کا باعث بنتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے والے معاشرے کے بہترین افراد ہیں۔
-
مساجد کو نماز و مناجات کے ساتھ تعلیم و تربیت اور فلاحی کاموں پر توجہ دینی چاہئے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد کو نماز و بندگی مناجات کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور عوامی فلاح اور رفاہی کاموں پر توجہ دینی چاہئے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مراکز تعلیم القرآن اور دینیات سینٹرز کی خدمات قابل تحسین ہیں.
-
شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں جنہوں نے متحد ہو کر اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کو شکست دینی ہے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اھل بیت ع کی محبت اور مودت ایمان کی نشانی ہے۔ اھل سنت کے بزرگوں نے آل رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرکے خارجی اور ناصبی ٹولے کو شکست دی ہے.
-
کربلا ہر دور کے ظالم کے لئے بربادی کا پیغام ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکزی امام بارگاہ سجاول میں عشرہ محرم کی پہلی مجلسِ عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسین عالیمقام ع نے صحرائے کربلا میں جو بے مثال قربانی دی وہ دین کی بقاء اور سربلندی کا باعث بنی۔ کربلا فقط ایک واقعہ نہيں بلکہ نظام زندگی ہے کربلا اہل حق کی درسگاہ ہے۔ کربلا ہر دور کے ظالم کے لئے بربادی کا پیغام ہے ۔