مجلس وحدت مسلمین پاکستان
-
المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کراچی کی جانب سے راشن کی تقسیم کادوسرا مرحلہ بھی مکمل،ابتک 1500خاندانوں کو راشن کی فراہمی
حوزہ/مجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل ذیلی ادارہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سید زین رضوی کی زیر نگرانی کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب شہرقائد کے متاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے راشن بیگز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا۔
-
عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی کورونا کی وباء سے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا کو جاری ٹکرزمیں کہاکہ عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی اس مہلک وبا ءسے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے۔ یہ وقت راہ خدا میں خرچ کرنے کا بہترین وقت ہے ۔
-
تفتان سرحد پر قرنطینہ سینٹر صحیح تقاضوں کے مطابق نہیں بنایا گیا تاہم الحمد اللہ اس کے باوجود بھی ایران سے آنے والے تاحال محفوظ ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہید ہونے پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیئے ۔
-
کورونا وائرس پر صحافی ،علماء اور سیاستدان دانشمندی کا مظاہرہ کریں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویزہ ختم ہونے پر زائرین ایران سے واپس آئے انہیں کسی نے نہیں دکھیلا ہے۔ایک ملک جس پر شدید ترین عالمی پابندیاں ہیں وہ کیسے دوسروں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔تفتان سرحد پر قرنطینہ سینٹر صحیح تقاضوں کے مطابق نہیں بنایا گیا۔اگر بائی روڈ آنے سے کرونا پھیلتا ہے تو بائی ائیر آنے سے بھی کرونا پھیلتا ہے ۔کرونا وائرس کی جنگ میں ایسے معاملات اٹھانے والے دشمن کے ساتھی ہیں،صحافی ،علماء اور سیاستدان دانشمندی کا مظاہرہ کریں ۔
-
ہمارا افتخار ہے کہ ہمارے لیڈر سید علی خامنہ ای ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزه/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ڈکٹیٹروں کی حکومت ہے اور عرب ممالک پر بادشاہ حکومت کر رہے ہیں۔ امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ حق مانگنے سے نہیں بلکہ حق چھیننے سے ملتا ہے۔
-
ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین کے حوالے سے حکومتی اقدامات غیراطمینان بخش ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناگہانی آفات یا کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے زندہ قومیں بہترین لائحہ عمل طے کرتی ہیں۔خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے عوام کو نفسیاتی عوارض کا شکار کرنا دانشمندانہ عمل نہیں۔
-
حکومت پاکستان ایران سے زائرین کی فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تفتان بارڈرپر پھنسے ہوئے زائرین کی مشکلات اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
-
ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری کا جامعہ بعثت اور جامعہ اھلبیت رجوعہ سادات کا دورہ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغاعلی رضوی نے جامعہ بعثت اور جامعہ اھلبیت رجوعہ سادات کا دورہ کیا اور بعثت ٹرسٹ کو ان کی عمدہ کاوشوں پر سراہا نیز مدرسہ اھلبیت کی طالبات سے درس اخلاق کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔
-
علامہ راجہ ناصرعباس کی شیعہ سنی علماءومشائخ کےوفدکے ہمراہ سردارلشکر اسلام شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری اور سلام عقیدت
حوزہ/ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےشیعہ سنی علماءومشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردارلشکر اسلام ، مدافع حرم اہل بیت ؑ شہید قاسم سلیمانی ؒ کے مرقدپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔
-
شہید قاسم سلیمانی نے عالم اسلام کی سالمیت کی جنگ لڑی ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/شرکا ءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جن پر مظلومین عالم کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے شہیدقاسم سیلمانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور امریکی عزائم کی نابودی تک ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے نعرہ بازی بھی کی.
-
اسلام آباد میں سمینار/صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، مقریرین
حوزہ/فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ادارہ مطالعات سیاسی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت، عالم استکبار کی اسلام دشمن پالیسیوں اور قاسم سلیمانی و رفقا پر امریکی حملے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔
-
امریکی صدر کا نام نہاد امن منصوبہ درحقیقت امن کے خلاف جنگ ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جسے امن منصوبے کا نام دے رہے ہیں وہ دراصل” امن کے خلاف جنگ“ (War Against Peace )ہے ۔اسے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
-
بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے حضرت زہراؑکے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے تو ایک عمدہ معاشرے کی تشکیل کی جاسکتی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے یوم شہادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔
-
ایران امریکہ تنازع میں پاکستان کو جاندار اور باوقار موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اسلام آباد کی شیعہ مساجد کے آئمہ جمعہ جماعت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم میں ملاقات کی اور عالمی ایشوز سمیت ملکی و قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
قائد شہید کے سامراج دشمن انقلابی افکار پر عمل درآمد ہماری جدوجہد کا محور ہے، ترجمان ایم ڈبلیوایم پاکستان
حوزہ/ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی کے افکار کی روشنی میں انقلابی جدوجہد کر رہی ہے۔
-
شیخ زکزاکی آزادی و حریت عزت و وقار اور دین خدا پر اپنا سب کچھ لٹا دینے کا استعارہ بن چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا کے مجاہد عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید کے دوران ان کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم زکزاکی عالم اسلام کے قابل فخر لیڈر ہیں.
-
پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔
-
ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور پنجاب اسمبلی کے رکن کا حوزہ نیوز ہیڈ آفس کا دورہ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی نے اپنی اہلیہ رکن پنچاب اسمبلی محترمہ زہرا نقوی کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی "ہیڈ آفس" کا دورہ کیا اور حوزہ نیوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
-
کوالالمپورکانفرنس کی مخالف طاقتیں خودمختار اور مستحکم پاکستان نہیں دیکھنا چاہتیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات ہمیں خود طے کرنے ہوں گے۔پاکستان ایک خودمختار اور ایٹمی ریاست ہے
-
پاکستان امریکی اور سعودی غلامی سے نکل کر اپنی قسمت کے فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر خود کرے، علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر دین کا وہ حکم ہے جو دین کی عزت و سربلندی کا باعث بنتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے والے معاشرے کے بہترین افراد ہیں۔
-
پاکستان کو حکومتی سطح پر قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے، سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے قائم کردہ قرآن سنٹر فیصل آباد میں منعقدہ تلاوت کلام مجید کی محفل سے کیا۔
-
ہمیں خواتین کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہوگی/استعمار کا نشانہ مسلمان عورت ہے، حنا تقوی
حوزہ/لاہور میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں خواتین کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہوگی اور انہیں دینی اقدار سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ خواتین جہاں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی۔
-
توہین قرآن پاک پرپاکستان سمیت پورے عالم اسلام کو ناروے کی حکومت سے سفارتی سطح پر احتجاج کرناچاہئے ، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ سیان نامی اسلام دشمن تنظیم کے سرکردہ رکن لارس کے متعصبانہ فعل پر مسلم نوجوان کا ردعمل حالات کے عین متقاضی اور جراتمندانہ اقدام تھا۔
-
زائرین کو عراقی ویزے کے حصول میں مشکلات، علامہ راجہ ناصرعباس کا فوری نوٹس،عراقی وپاکستانی حکام سے رابطہ
حوزہ/عراق جانے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا فوری نوٹس۔ایم ڈبلیوایم کی جانب سے عراقی او رپاکستانی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے فوری رابطہ کرلیاگیا۔
-
امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہوگا غرق ہو جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہو گا غرق ہو جائے گا۔خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہو رہے ہیں۔
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں اہم اجلاس منعقد
حوزہ/وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیعہ سنی علماء کرام چیف سیکرٹری آئی جی کمشنر کراچی سیکرٹری صحت صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ سعید غنی مرتضی وہاب سہیل انور سیال شریک ہوئے۔
-
کربلا اور امام حسین ؑ کو رول ماڈل ماننے والی قوموں نے دنیا بھر کی ظالم جابر قوتوں کو رسوا کیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
حوزہ/سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے عظیم واقعے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ کہنا کہ لوگوں پر ظلم ہو رہا تھا اس لئے سید الشہداءؑاما م حسین ؑ نے قیا م کیا ایسانہیں ہمیں اپنی مرضی سے کربلا کو نہیں سمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا ہے جسے کہ سید الشہدا امام حسینؑ نے کہا۔
-
ایم ڈبلیوایم کا حکومت سے عزاداری کیلئے فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کا مطالبہ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری اور عزاداروں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔
-
جبری گمشدہ ملت جعفریہ کے افراد کی عدم بازیابی پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدہ ملت جعفریہ کے افراد کی عدم بازیابی پر ہم خاموش نہیں رہیں گے، ماورائے آئین و قانون غیر انسانی اقدامات ریاست پر عوام کی اعتماد کو ختم کرنے کے سوا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، بے گناہ جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کے دکھ درد میں ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔