امریکہ کی سازش
-
باطل قوتوں کو شکست دینے کے لیے واحد ہتھیار ”اتحاد امت“ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان اس وقت صرف تقسیم ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف صف آرا بھی ہیں۔یہود و نصاری کا اولین ہدف امت مسلمہ کو زندگی کے ہر شعبے میں تنزلی کا شکار کرنا ہے۔
-
امریکہ دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث
امریکی حکام کی جانب سے عدم استحکام کا باعث بننے والے اقدامات صرف امریکہ کے مخالف ممالک تک محدود نہیں بلکہ ترکی اور عراق جیسے اس کے اتحادی ممالک بھی اس پر نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
-
عالمی سامراج سے مقابلے کا قومی دن/ایران کی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھی
حوزه/سلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظيم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ۔ ایرانی فضا ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ طلباء و طالبات نے امریکہ مذاکرات کو ممنوع قراردیتے ہوئےکہا کہ بڑے شیطان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
-
ایران نے مذاکرات کو مسترد کرکے ملک میں امریکہ کے دوبارہ اثر رسوخ کا راستہ بند کردیا ہے،رہبرمعظم
حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج بھیڑیا صفت امریکہ اگر چہ کمزور ہے لیکن زیادہ وحشی اور ڈھیٹ ہوگیا ہے اور اس کے مقابلے میں اسلامی جہموریہ ایران نے اپنی دفاعی طاقت اور مدلل طریقے سے مذاکرات کو مسترد کرکے ملک میں امریکہ کے دوبارہ اثر رسوخ کا راستہ بند کردیا ہے۔
-
عراق میں ہونیوالے فسادات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، حرکۃ النجباء
حوزه/عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حرکۃ النجباء" نے اپنے ایک بیان میں عراق میں ہونیوالے حالیہ فسادات کے دوران حشد الشعبی اور عراقی پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت پر تسلیت عرض کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حالیہ فسادات سے متاثر ہونے والی عراقی فورسز نے بعث اور تکفیری قوتوں کیساتھ کامیاب مقابلہ کیا ہے.
-
نظام امامت و ولایت شجرہ طیبہ بن کر پھیل رہا ہے،علامہ مقصودڈومکی
حوزہ/ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شیطان کی جملہ نحوستیں موجود ہیں اس لئے حضرت امام خمینی رح نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا ظلم دھشت گردی جھوٹ وعدہ خلافی دھوکہ محسن کشی فساد سمیت ہر فساد کی جڑ امریکہ ہے۔
-
امریکیوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتاہے، سید حسن نصراللہ
حوزہ/حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے شامی کردوں سے منہ پھیر لینے کے امریکی فیصلے کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نہ تو اپنے اتحادیوں کا ساتھ دینےکے لئے خود کو پابند سمجھتا ہے اور نہ ہی معاہدوں کا احترام کرتا ہے۔
-
امریکا نے سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کی ہے، ایرانی صدر
حوزہ/صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے نیویارک میں امریکی ٹی وی چینل ای بی سی نیوز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کی ہے، ایٹمی معاہدے سے نکلنے اور سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی کے لئے امریکا جواب دہ ہے اور اس وقت گیند اسی کے پالے میں ہے ۔
-
امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہوگا غرق ہو جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ امریکی حاکمیت کی کشتی ڈوب رہی ہے جوبھی سوار ہو گا غرق ہو جائے گا۔خطے میں تقسیم کامنصوبہ ناکام ہوگیا ہے اور امریکی اتحادی آپس میں دست وگریبان ہو رہے ہیں۔
-
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی سوچ احمقانہ سوچ ہے،امام جمعہ تہران
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات احمقانہ سوچ ہے ایرانی حکومت کو امریکی حکام کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
-
امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے، سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور لائین آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی امریکی اور اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ڈیل آف سینچری (صدی کی ڈیل) کے نام پر فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ اسرائیل کے قبضے اور مقبوضہ کشمیر پہ ہندوستانی غاصبانہ تسلط کو قانونی شکل دینے کے امریکی، اسرائیل، بھارتی اور خائن عرب ریاستوں کے منصوبہ کو اْمت مسلمہ مسترد کرچکی ہے۔