urdu news
-
واقعہ کربلا کی اہمیت انسانی تاریخ کے آئینہ میں
حوزہ/ واقعہ کربلا صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک عظیم انقلاب ہے جو بشریت کی نجات،حریت اور سعادت کی ضمانت ہے۔
-
انجمن شرعی شیعیان ضلع کمیٹی سرینگر کا خصوصی محرم اجلاس آغا حسن کی صدارت میں منعقد؛
عزاداری رسم نہیں تحریک ہے جس نے مقصد عاشورہ کو زندہ رکھا
حوزہ/ شہدائے کربلاؑ کی عزاداری صرف ایک رسم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس نے نہ صرف مقصد عاشورہ کو زندہ رکھا بلکہ ہر زمانے میں تبلیغی تقاضے بھی پورے کئے ہیں ۔
-
آسٹریلیا میں زینبیہ اسلامک سینٹر میں عشرۂ محرم الحرام کا انعقاد کیا جائے گا
حوزہ / حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے سلسلہ میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع "زینبیہ (س) اسلامک سنٹر" میں عشرۂ محرم الحرام کی مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی۔
-
امام خمینی (رح) کی زبانی "کُلُّ یَوْمٍ عَاشُورَا و کُلُّ اَرْضٍ کَرْبَلا" کا مفہوم
حوزہ / کربلا کا کردار یہ تھا کہ سید الشہداء علیہ السلام ایک چھوٹے سے قافلہ کے ساتھ کربلا آئے اور یزید اور ظالم حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف قیام کیا اور قربانیاں دیں اور مارے گئے لیکن انہوں نے ظلم کو قبول نہیں کیا۔ ہماری قوم کو بھی ہر روز یہ سمجھ لینا چاہیے کہ "آج ہی یوم عاشورا ہے اور ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے"۔
-
حجت الاسلام اشفاق وحیدی:
محرم الحرام نے اسلام کو حیات بخشی ہے
حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: محرم الحرام نے اسلام کو حیات بخشی ہے اور دین الہی میں روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ اللہ تعالی نے ہر چیز کے لیے پھلنے پھولنے کا ایک موسم بنایا ہے اور دین الہی کے پھلنے پھولنے کا موسم محرم الحرام ہے۔
-
جامعہ زینبیہ تسر شگر کی پانچ سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد، علماء اور اساتذہ کا خطاب
حوزہ/ تقریب میں جامعہ کے اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا اور فارغ التحصیل طالبات میں سند تقسیم کئے گئے۔
-
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام "حسین سب کا" سیمینار کا انعقاد
حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان مفتی محمود میموریل آڈیٹوریم پریس کلب ڈیرہ میں حسب سابق امسال بھی محرم الحرام سے پہلے شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام "حسین سب کا" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
آستان قدس رضوی کے متولی:
خدا کی رحمت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے
حوزہ / آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا: مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا خدا کی رحمت حاصل کرنے بہترین طریقہ ہے۔
-
مجالس عزا کی برکات بے انتہا ہیں؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ / امام حسین علیہ السلام کی مجالس خدا تک پہنچنے کا ذریعہ ہیں۔ انسان کے لیے ضروری ہے کہ وضو، طہارت اور پوری توجہ کے ساتھ ان مجالس میں شرکت کرے۔
-
علماء و ذاکرین کانفرنس سے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا خطاب؛
عزاداری سید الشہداءؑ پر کوئی قدغن قبول نہیں، علامہ افضل حیدری
محرم الحرام میں عوام کی مذہبی و شہری آزادیوں کو سلب کر کے تشیع کو دیوار سے لگانے کے مذموم کوشش کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے جس کو پہلے بھی تشیع کی قیادت نے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسی سازشوں کو پیروں تلے روندا جائے گا۔
-
علماء و ذاکرین کانفرنس سے سربراہ جامعہ الکوثر اسلام آباد کا خطاب؛
ایام عزاء میں تعلیمات محمد و آل محمد کے تحت فلسفہ و مقصد کربلا کو پیش کیا جائے، علامہ شیخ محسن نجفی
حوزہ/ عاشورہ محرم دین اسلام کا پیغام ہے اور اس پیغام کو پہنچانے کی اصل ذمہ داری علماء کرام کے سر ہے جن کو یہ ذمہ داری انتہائی حساسیت سے اداء کرنا ہوگی تاکہ تبلیغ دین اسلام میں محرم الحرام کا جو اہم اور واضح کردار ہے اس کی معرفت سے بھی عوام فیضیاب ہو سکیں۔
-
علماء و ذاکرین کانفرنس سے صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان کا خطاب؛
محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین
حوزہ/ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عزاداری سید الشہداءکو بھرپور طریقے سے منائیں یہ ان کا بنیادی شہری و مذہبی حق ہے اور کوشش کریں کے محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فرغ حاصل ہو سکے۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پیغام محرم؛
عزادری کی مجالس اور جلوس کے دوران ہر قدم پر شریعت کی پاسداری کو یقینی بنائیں
حوزہ/ شہدائے کربلاؑ کی عظیم قربانیوں کو خراج نذر کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام سماجی برائیوں اور جرائم کے سد باب کے لئے فکری و عملی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا تجدید عہد کریں۔ہر قسم کے حالات میں شریعت اسلامی اور حدود الٰہی کا پاس و لحاظ رکھیں۔
-
غدیر اور عاشورا کی مناسبت سے مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سالانہ علاقائی اجتماعات:
سلام یا مہدی (عج) کے نعرہ کے ساتھ مہدوی ثقافت کو فروغ دینا مبلغین کا بنیادی فریضہ ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی
حوزہ/ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ: محرم الحرام کے ایام بیان کے جہاد کے ایام ہیں ان ایام میں شجاعت، قومی غیرت و ملی حمیت، استقامت اور باطل کے سامنے مزاحمت جیسی اسلامی اقدار کی بھرپور تبلیغ کی جانی چاہئے تاکہ معاشرے کو ایک حقیقی حسینیؑ معاشرہ بنانے میں ہم اپنا کردار ادا کرسکیں۔
-
حضرت امام خمینی (ح) اور رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی افکار سے آشنائی کے لئے اجلاس کا انعقاد
حوزہ/ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ انساب و مفاخر کے سربراہ نے عرفان اسلامی کو حضرت امام خمینیؒ کے فکری نظام کا مرکز قرار دیا ہے ۔
-
شش ماہی علمی تخصصی راہ استنباط کا دوسرا شمارہ شائع ہوگیا
حوزہ/ راہ استنباط فقہی نظریات کی روشنی میں معاصر مسائل کے حل کی جانب ایک ابتدائی قدم ہے جسکے دوسرے شمارے میں اسلامی تہذیب کے بعض اہم پہلووں پر اہل قلم کی تحقیقات پیش کی گئی ہے ۔
-
دفتر تبلیغاتِ اسلامی اصفہان کے سربراہ:
تبلیغِ دین کی اصلی قسم تبلیغ عملی ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین احمدیان نے کہا: تبلیغ کا تسلسل انتہائی اہم نکتہ ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی تبلیغ دین اور علماء کے عوامی روابط پر خصوصی تاکید کرتے ہیں۔
-
مجلس علماء ھند شعبہ قم کا پیغام محرم؛
شہدائے کربلا پر ماتم اور گریہ و زاری؛ عہد عاشورائی کی تجدید اور تہذیب شہادت کی فکری و روحانی ترویج ہے، مولانا احمد رضا رضوی زرارہ
حوزہ/ صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم: ہم مل جل کر عزائے سید الشهدا کے لئے ایسا اہتمام کریں جو نہ فقط مقصدیت سے بھرپور ہو بلکہ اس بے چہرگی کے دور میں ہماری آبرومنددانہ شناخت کا ذریعہ بن سکے اور ان ایام کے پیغام کو یعنی کربلا والوں کے پیغام کو عام کرنے کا وسیلہ قرار پاۓ تاکہ بلاتفریق قوم و ملت زیادہ سے زیادہ لوگ اس عبادت سے جڑیں اور وہ خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے۔
-
بنت حوا فاونڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام کانفرنس سے علماء کاخطاب؛
عصر حاضر کی خواتین کے لیے قرآنی و اسلامی مثالی خواتین کی سیرت و کردار مشعل راہ ہیں
حوزہ/ مقررین نے کہا کہ حجاب کے بہت سے فوائد ہیں جن میں خواتین کے لیے ذہنی سکون،دوسروں کی غلط نگاہوں سے بچنے اور خواتین کی حرمت و احترام ،خاندان کے استحکام،معاشرہ میں امن وامان اور پاکیزہ نسل کے وجود میں آنے کا سبب ہے۔
-
ملک بھر میں قائم ہونے والی نماز جمعہ کے اماموں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات:
نماز جمعہ غیر معمولی فریضہ، ائمہ جمعہ سب سے پدرانہ شفقت کے ساتھ پیش آئیں!
حوزہ/ ائمۂ جمعہ جس طرح سے نماز جمعہ کے خطبوں میں سبھی کو تقوے کی سفارش کرتے ہیں، اسی طرح وہ خود بھی تقوی حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوا تو اس کا الٹا نتیجہ نکلے گا۔
-
امریکی صدر جوبائیڈن کی صہیونی وفاداری
حوزہ/ امریکی نظام سیاست دنیا بھر میں انسانیت سوز مظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی بجائے ظالم اور ظلم کرنے والے صہیونی طاقت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔یہی حقیقت میں امریکی نظام سیاست کا مکار اور سیاہ چہرہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف امریکی شہریوں کے لئے عیاں ہو رہا ہے بلکہ اقوام عالم اس بات کا مشاہدہ کر رہی ہیں کہ امریکہ دنیا میں مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل کی جڑ ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری کاشانی:
خطبۂ غدیر کے مخاطب دنیا بھر کے انسان ہیں
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خطبہ غدیر دنیا کا سیاسی ترین خطبہ ہے کیونکہ امت کی رہنمائی اور انسانی معاشروں میں حاکمیت کا حق اسی خطبہ میں بارہ اماموں کے سپرد کیا گیا ہے۔
-
امام حسین (ع) کی عزاداری رسولؐ و آل رسولؑ سے محبت و ہمدردی کا اظہار ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ عزاداریٔ امام حسین علیہ السلام رسم نہیں رزم ہے اور ظلم و ناانصافی کےخلاف ایک معرکہ اور پیکار ہے ۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس کی قراردادیں
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس میں مختلف متفقہ قراردادیں پیش کی گئیں۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا علماء و ذاکرین کانفرنس" سے خطاب؛
عزاداری سید الشہداء کو پرامن اور اتحاد و اخوت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منائیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایک جانب ملک سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے تو دوسری جانب عوام کی شہری و مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عزاداری سید الشہداء پر ایف آئی آرز، ناجائز فور شیڈول، زبان بندیاں اور اپنے ہی ملک میں عوام کی نقل و حرکت پر پابندیوں کے نوٹیفکیشن سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ موجودہ ملکی نظام دانستہ یا نادانستہ طور پر تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔
-
نئی دہلی میں اہل بیت کونسل انڈیا کے زہر اہتمام پیغام عاشورا کانفرنس کا انعقاد،مختلف علماء و دانشوروں کا خطاب؛
مبلغین کا عاشورا اور ایام عزا کے حوالے سے اولین فریضہ، دنیا کو مقصد قیام حسینی سے آگاہ کرنا ہے
حوزہ/ انسانی معاشرہ حریت وآزادی کا وہ راستہ پا سکے جس کو مظلوم کربلا امام حسین نے ظلم و نا انصافی کے مقابلے میں قیام واستقامت کے ذریعہ حریت پسند اور آزاد ضمیر انسانوں کے لئے معین کیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین پور ذہبی:
دینی مبلغین کے لیے امام جعفر صادق (ع) کی تین اہم نصیحتیں
حوزہ / صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے علماء اور مبلغین کے لیے تین اہم نصیحتیں بیان کی ہیں۔ پہلی یہ کہ لوگوں سے اچھی طرح بات کرو اور خدانخواستہ ان کی تذلیل یا تمسخر نہ کرو، دوسری یہ کہ لوگوں کے سامنے اپنی زبان و کلام کی حفاظت کرو اور ایسے ہی ہر لفظ تمہارے منہ سے نہ نکلے اور تیسری صفت یہ ہے کہ تبلیغِ دین میں اضافی کلام سے گریز کریں۔
-
حوزہ علمیہ صوبہ کردستان کے سرپرست:
طلاب کا اولین فریضہ تبلیغِ دین ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ صوبہ کردستان کے سرپرست نے کہا: ایک طالب علم اور عالمِ دین کا سب سے پہلا کام دین کی تبلیغ کرنا ہے۔ دینی تبلیغ کا فریضہ ایک سنگین ذمہ داری اور انبیاء الہی کے فرائض میں سے ایک ہے۔
-
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں علماء و خطباء کا نمائندہ اجتماع:
منبر کی ذمہ داریوں کو خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا جائے
حوزہ/ اجلاس میں منبر پر اللہ کی کبریائی، قرآن کی عظمت اور ذکر محمد و آل محمد علیہم السلام بیان کرنے کے عمل کو کار رسالت قرار دیتے ہوئے علماء و خطبا کو اپنی ذمہ داریوں سے ہر لمحہ آگاہ رہنے کی تاکید کی۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی:
پیغمبر (ص) کا اپنے جانشین کا انتخاب نہ کرنا خلافِ عقل ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: کیا یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ تمام فوجی کمانڈرز اور مختلف شہروں کے گورنرز تو پیغمبر خدا (ص) خود مقرر کرتے ہوں لیکن امت اسلامی کی سرپرستی جیسے سب سے اہم مسئلہ میں کسی شخص کو مقرر نہ کیا ہو اور اسے امت پر ہی چھوڑ دیا ہو؟!