تصویر/ شگر بلتستان کے شاہراہوں پر علم عباس نصب، بینرز آویزاں اور پوسٹرز دیواروں پہ چسپاں

حوزہ/ تسر،گلاب پور، الچوڑی ، داسو سمیت شگر کے سینکڑوں ٹاؤنز میں محرم کے آثار نمایاں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ محرم الحرام کی آمد پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مقامی ماتمی انجمنوں اور دیگر مومنین کی جانب سے اہم شاہراہوں پر علم عباس ع نصب کیا گیا، بازاروں میں احادیث و اشعار لکھے ہوے بینرز آویزاں کی گئی ،اور مقاصد اباعبداللہ الحسین پہ مشتمل پوسٹرز دیواروں پہ چسپاں کیے گیے۔ مختلف گلی کوچوں اور محلوں میں غازی عباس کی وفا کو سلام یش کرتے ہوے انکی علم کا شبیہ نصب کیا گیا ہے۔امام بارگاہوں اور عزا خانوں کو مکمل طور پر ایام عزا کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ محرم شروع ہوتے ہی پورے علاقے میں محرم کی مجالس شروع ہوگئی ہے ، خوشیوں کے تمام پروگرامات ملتوی و منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پورے خطے میں محرم کی آثار نظر آرہے ہیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .