ایام فاطمیہ
-
بارہ بنکی؛ مدرسہ جامعہ باب الحوائج میں’معارف حضرت فاطمہ زہرا ‘ کے عنوان سے عظیم الشان تعلیمی مظاہرے کا انعقاد
حوزہ/ مولانا علی رضا رضائی: جو بھی سیرت فاطمہ زہرا پر عمل کرے گا اور تسبیح فاطمہ زہرا خوب پڑھے گا اس کا کردار اور اخلاق بھی نورانی ہوجائے گا۔
-
مشن ہر گھر ہر گاؤں مجالس عزائے فاطمیہ کا پر جوش اختتام
حوزہ/ خدام فرش عزاء کے زیر اہتمام قصبہ ماہل ضلع اعظم گڑھ و اطراف ماہل کے گاؤں اور مواضعات میں ہر سال کی طرح امسال بھی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی کے زیر نگرانی شاندار اور منظم طریقے سے مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا۔
-
فاطمیؑ طرز زندگی کی خصوصیات
حوزہ/ ایام فاطمیہ ، (Fatimid Lifestyle)"فاطمی طرز زندگی" کو بیان کرنے کے لئے اور اس کے مطابق عمل کرنے کیلئے بہترین موقع ہے حضرت فاطمہ ؑ نے اس دور میں اپنی پوری عمر خاندان و سماج کی فلاح اور بہبودی ، تعلیم و تربیت اور پرسکون ماحول کے فراہمی کےلئے بہترین کردار ادا کی ہے ۔عصرحاضر کی پریشانیوں اور الجھنوں سے نجات پانے کے لئے مسلمان خواتین اور لڑکیوں کو "فاطمی طرز زندگی"( Fatimid Lifestyle) کی سخت ضرورت ہے ۔
-
کرگل؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) بسیج بقیت اللّٰہ کی جانب سے شہادتِ حضرتِ فاطمه (س) کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد
حوزه/ ایام فاطمیه کی مناسبت سے جلوس عزاء جامع مسجد تیسور سے نمازِ ظہرین کے بعد برآمد ہوا، جلوس میں مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
یاد بنت مصطفیٰ (ص) میں ہندوستان کے شہر کیرلا میں مجالس اور دروس کا انعقاد
حوزه/ دختر حضرت ختم المرسلین و زوجۂ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السّلام کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر، ہندوستان کے شہر تمل ناڈو اور کیرلا کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں مجالسِ فاطمی کا پر شکوہ اہتمام کیا گیا، جن سے آئمۂ مساجد و علمائے کرام نے سیرت و فضائل حضرت فاطمۃ الزھراء پر مدلل خطاب کیا۔
-
کرگل میں جمعیت العلماء اثناء عشریہ کے زیر اہتمام مجالس اور جلوس فاطمی کا انعقاد
حوزه/ جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے زیر اہتمام شہادتِ حضرت فاطمه زہراء (س) کی مناسبت سے کرگل لداخ میں جلوس عزاء برآمد ہوا، جس میں کرگل لداخ بھر سے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے امام زمانہ (عجل) کے حضور پرسہ پیش کیا۔
-
ہمیں علوی اور فاطمی معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں رہنا چاہیئے، شیخ ذوالفقار علی انصاری
حوزه/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مسجد امام حسن العسکری (ع) سکردو بلتستان میں مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس سے انجمنِ امامیہ بلتستان کی مشاورتی کونسل کے رکن شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کیا۔
-
ایام فاطمیہ میں مدرسہ الولایہ قم کے طلباء اور منتظمین کی خدمات
حوزه/ ایام فاطمیہ کے موقع پر، مدرسہ الولایہ قم کے شعبۂ ثقافت کی طرف سے زائرین کے لئے تین دن موکب بنام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام کیا گیا۔
-
مدرسہ علمیہ حضرت زینب کبریٰ (س) کی مدیر:
خواتین حضرت زہرا (س) کو اپنا نمونہ عمل قرار دیں
حوزہ/ محترمہ لشکری نے مسئلہ ولایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کو اپنی زندگی کے ہر لمحے میں یعنی عبادت اور حیا دونوں میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانیؒ کی برسی کے موقع پر کابُل میں مجلس ترحیم کا انعقاد
حوزہ/ افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع مدرسہ فقہی ائمہ اطہارعلیہم السلام میں یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ فاضل لنکرانی کی برسی کی بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
-
املو میں سالانہ عظیم الشان سہ روزہ مجالس ِعزائے فاطمیہ کا انعقاد
حوزہ/ علماءوخطباء کا سیرتِ فاطمہؐ پر زور ، مجالس عزائے فاطمیہ کی تاکید،لبیک یا زہرا کی فلک شگاف صداؤں سے فضا گونج اٹھی۔
-
بی بی زہرا کا خطبہ فدک اسلامی احکامات کا نچوڑ ہے، مولانا رضا حیدر
حوزہ/ مولانا رضا حیدر کاظمی نے کہا کہ سیدہ عالمیان کے سلسلے میں یہ کہنا کہ وہ فدک کا مطالبہ کرنے خلیفہ وقت کے دربار میں گئیں تھیں بعید از عقل ہے۔ بلکہ وہ مولا علی کی ولایت کا دفاع کرنےاور مولا علی کا حق خلافت ثابت کرنے کے لئے گئی تھیں ۔
-
حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت خواتین کے لئے بہترین نمونۂ عمل ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ امام باڑہ سبطین آباد میں منعقدہ دوروزہ مجالس کے سلسلے کی آخری مجلس سے مولانا کلب جوادنقوی کا خطاب،اسلامی تعلیمات کی آفاقیت کو بھی موضوع گفتگو قراردیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سےایام فاطمیہؑ کی اختتامی مجالس کا انعقاد؛
حضرت فاطمہ زہراؑ کی مختصر زندگی معاشرہ سازی کے لئے بہترین رول ماڈل، آغا حسن
حوزہ/ حضرت زہراؑ کی سیرت کا سب سے نمایاں پہلو نظام ولایت کی جستجو ہے، جو آپ ؑ نے اپنی مختصر ترین زندگی میں عشق عرفان الٰہی، زہد و تقویٰ اور تحفظ حق و انسانیت کے ایسے عناوین رقم کئے جو رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے لئے سرمایہ نجات ہیں۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) بشریت کیلئے چراغ ہدایت ہیں، مولانا جاوید حیدر زیدی
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا(س) بشریت کیلئے چراغ ہدایت ہیں بشریت ان کو آئیڈیل بنا کر ہدایت کے راستے پر گامزن ہوسکتی ہے۔
-
ہندوستان کے مختلف شہروں میں ایام فاطمیہ کی مناسبت الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے عزائے فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری
حوزہ/ ہندوستان کے مختلف شہروں میں ایام فاطمیہ کی مناسبت الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے عزائے فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، اور مومنین اپنے وقت کے امام کو انکی جدہ ماجدہ کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔
-
مرکزی دار القرآن زینبیہ کے تحت ایام فاطمیہ اور فلسطین کی حمایت میں مجلسِ عزاء کا اہتمام:
مائیں اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کریں: محترمہ فاطمه عرفانی
حوزہ/ مرکزی دارالقرآن زینبیہ کارگل ہندوستان کے تحت شہادتِ مدافع ولایت، بی بی دو عالم حضرت فاطمۃ الزھراء (س) اور فلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں خواتین سمیت کارگل کے گردونواح کے علاقوں سے طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
قم المقدسہ میں جلوس فاطمیہ میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی شرکت+تصاویر
حوزہ/ ہر سال کی طرح اس سال بھی مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کی موجودگی میں جلوس عزائے فاطمیہ برامد ہوا اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوا۔
-
قرآن کریم کی نگاہ میں ’’عباد اللہ‘‘ کی تین خصوصیات
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین طباطبائی نژاد نے کہا کہ قرآن کریم کے مطابق عبادت کی تین خصوصیات ہیں:۱۔ عہد کو پورا کرنا،۲۔ عذاب و جہنم کا خوف ۳،۔ایثار و قربانی ۔
-
دختر رسول (ص) کا احترام ہر کلمہ گو پر واجب ہے، مولانا صادق جعفری
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری نے ایام شہادت دختر رسول سیدہ فاطمه الزہراء (س) کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت، دختر رسول (ص) حضرت فاطمه الزہراء صلوٰۃاللہ علیہا کا احترام ہر کلمہ گو پر واجب ہے۔
-
رسالت و امامت کی ضرورت کا نام فاطمہؑ ہے، مولانا علی سجیر رضوی
حوزہ/ حسین آباد، ضلع پلاموں جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں مجالس و جلوس عزائے فاطمیہ کا اہتمام مومنین کی جانب سے جاری ہے۔
-
شیعہ و سنی علماء کا متفق عقیدہ؛ حضرت زہرا(س) سے محبت مسلمانوں پر فرض ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شخصیت اور کردار ہر طبقے کی عورتوں کے لئے مشعل راہ اور وسیلۂ ہدایت ہے۔ آپؑ سے الفت و محبت، تعلق وعقیدت ایمان کی نشانی ہے اور آپؑ سے بغض و عداوت ، شر و فساد اور طاغوتیت کی نشانیاں ہیں۔
-
مولا علی (ع) نے قیام کے بجائے صبر کو ترجیح کیوں دی؟
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کا صبر اور خاموشی پیغمبر اکرم کے حکم کے مطابق تھا۔ جیسا کہ احمد بن حنبل نے حضرت علی سے روایت نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم نے مجھے فرمایا : سيكون بعدي إختلاف أو أمر فإن إستطعت أن تكون السلم فإفعل۔ ترجمہ : عنقریب میرے بعد اختلاف ہوگا اگر آپ کے لئے پرامن رہنا ممکن ہو تو ایسا ہی کرنا۔
-
حضرت فاطمه زہراء (س) کیوں نمونۂ عمل ہیں؟
حوزہ/ کسی کو نمونۂ عمل قرار دینے کا موضوع بہت ہی اہمیت کا حامل موضوع ہے۔ امام زمانہ (عج) فرماتے ہیں: میری ماں زہراء (س) میرے لئے نمونۂ عمل ہیں، اگر ہم حضرت فاطمه (س) کے تربیتی مکتب کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تربیت اور کردار آنحضرت کی زندگی میں پوری طرح سے نمایاں ہے۔
-
خدا کی راہ میں سب زیادہ قربانی، محمد و آل محمد (ع) نے پیش کی: علامہ سید عقیل الغروی
حوزہ/ علامہ سید عقیل الغروی نے مجمع ہیئت سید الشہداء العالمیہ کے تحت منعقدہ ایام فاطمیہ کی پہلی مجلس سے خطاب کے دوران، حضرت فاطمه زہراء (س) کی دین کیلئے قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی راہ میں سب زیادہ قربانی، محمد و آل محمد (ع) نے پیش کی ہے۔
-
حضرت زہرا (س) کے پیغام کو دنیا تک پہنچائیں، مولانا محمود حسن رضوی
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں عزائے فاطمیہ کو بہتر انداز میں منانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس عظیم مصائب سے آشنا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج کے گھریلو مسائل آسانی سے حل ہوجائیں اگر انہیں سیرت زہرا کے ذریعہ حل کیا جائے ۔
-
حضرت فاطمه (س) کی تعظیم کیلئے رسول (ص) اٹھا کرتے تھے، حجت الاسلام حیدری
حوزه/ پاکستان کے صوبۂ سندھ میں جاری عشرۂ مجالسِ عزاء بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی پانچویں مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدری نے خطاب کیا۔
-
تاراگڑھ اجمیر میں مجالس ایام عزاء فاطمیہ پر شکوہ انداز سے منعقد ہوں گی
حوزہ/ حسب سابق امسال بھی راجستھان ضلع اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں مجالس ایام عزاء فاطمیہ کو پر شکوہ انداز سے منعقد کیاجائے گا جسمیں ملک کے مایہ ناز علمائے کرام و خطباء عظام خطاب کریں گے۔
-
سربراہ مرکز تبلیغات اسلامی مغربی آذربائجان:
الہٰی امتحان، انسانی زندگی کا جزو ہے
حوزہ/ حجت الاسلام امامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت زہراء (س) کے اسمائے گرامی میں سے ایک، ممتحنہ ہے، کہا کہ انسانی زندگی میں امتحان، خدائی سنت کا حصہ ہے، یہ سنت ہرگز تبدیل نہیں ہو گی، یہاں تک کہ خدا نے اولیاء اور انبیائے کرام (ع) سے بھی امتحان لیا ہے۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) عالم بشریت کے لئے اسوہ حسنہ : مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے خطبہ فدک کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس خطبہ میں دین کے اصول بھی ہیں فروع بھی اور اخلاق بھی ۔