تفرقہ
-
اتحاد انبیاء کرام (ع) کا پیغام، جبکہ تفرقہ شیطانی عمل ہے،علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ قرآن کریم اور سنت میں اتحاد امت کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ اتحاد انبیاء کرام علیہم السلام کا پیغام، جبکہ تفرقہ شیطانی عمل ہے۔
-
تحریک بیدارئ امت مصطفی (ص) کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں وحدت امت کانفرنس کا اہتمام:
قرآن کی نگاہ میں اقتصادی، سیاسی، اخلاقی و دیگر جرائم میں سب سے پلید جرم تفرقہ بازی ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیدارئ امت مصطفی (ص) کے سربراہ: شیعہ سنی ک افروعی و اعتقادی اختلاف یہ تقاضہ نہیں کرتا کہ یہ دشمنی، قتل و غارت اور تکفیریت کی شکل اختیار کر لے۔
-
تحریک بیدارئ امت مصطفی کے زیر انتظام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد:
تفرقہ وہ خنجر ہے جسے دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں میں تھما دیا ہے / وحدت اللہ کی پکار ہے جس پر لبیک کہنا چاہیے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے، جس سے مسلمان عرصے سے اپنے ہی پیکر کو قصائیوں کی طرح چھیر پھاڑ رہے ہیں، یہ ہتھیار پھینک دینا چاہیے اور دشمنوں کو واپس کردینا چاہیے۔ اور اس کے بجائے اللہ کی پکار پر لبیک کہنا چاہیے جو کہ وحدت ہے۔
-
امت مسلمہ میں تفرقہ کی بات کرنا اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے ملت تشیع کے علماء و ذاکرین سے کہا کہ وہ ماہ محرم میں اخوت و وحدت کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور اپنے منبروں سے دوسروں تک محبت اور بھائی چارے کا پیغام پہنچایا جائے۔
-
تفرقہ پھیلانے والے خطیبوں کو منبروں پر جانے سے روکا جائے، مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ: کشمیر کی صدیوں پرانی مذہبی اور مسلکی بھائی چارہ کی روایت کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ایک ٹولہ سرگرم ہے جو کھبی مناظرہ بازی اور کھبی اہلبیت ؑکی شان میں گستاخی یا دیگر مذہبی شخصیات کی توہین کرکے یہاں مسلمانوں کے صفوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔
-
قومی یکساں نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ملک گیر شیعہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب کے نام پر متنازع نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔شیعہ قومی کانفرنس کا تعلق وطن کی سالمیت کے لیے ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد:
مسلمان نہ صرف خواب غفلت میں ہیں بلکہ بدترین تفرقے کا شکار ہیں، مقررین
حوزہ/ کانفرنس سے مقررین کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام حکم قرآن اور تعلیمات نبوی کے مطابق عوام کی راہنمائی کریں اور وحدت کی فضا قائم کریں۔
-
ڈالر اور ریال پر پلنے والے وطن کے غدار ہماری عبادت اور اذان کو دہشت گردی کہہ کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا چاہتے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ 30 اگست کو ہونے والی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس درحقیقت دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے۔ہماری عبادت ہماری عزاداری پر حکومت جھوٹے مقدمات درج کرے گی ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں معاونت کرے گی تو ہم بھی اپنے دشمنوں کو چھوٹ نہیں دیں گے۔
-
پاکستان میں مسلکی نفرت پھیلا نے کی ایک بار پھر کوششیں؛ شیعوں کی اذان کو دہشت گردی بتایا جارہا ہے
حوزہ/ پاکستان میں مسلکی نفرت پھیلا نے کی ایک بار پھر کوششیں کی جارہی ہیں۔ کراچی میں شدت پسند سنی جماعتوں کے لیڈروں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں شیعوں کے سماجی بائکاٹ کی بات کی گئی اور شیعوں کی اذان کو دہشت گردی بتایا گیا۔
-
کیا مسلم ممالک میں یکجہتی ممکن ہے؟!
حوزہ/ ہر کوئی دین کے نام پراپنا امپائرقائم کرناچاہتا ہے ۔سعودی برداشت نہیں کرے گا کہ وہ ایران کے ماتحت رہے اور ترکی تو قطعی راضی نہیں ہوگا کہ وہ ان میں کسی کے ماتحت رہے لیکن ہاں ! ہر کوئی یہ چاہے کہ فلاں اس کے ماتحت رہے ۔ یہی مشکل ہے امت واحدہ کی ۔ماضی کو فراموش کرنا، مذہبی اختلاف کو بالائے طاق رکھنا اور ایک مشترکہ سپریم پاور کا تصور ہی انہیں ترقی سے ہمکنار کرسکتا ہے۔
-
ملتان، دی میڈیا فائونڈیشن کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس
حوزه/ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات معاشرے میں امن کو متاثر کرنے کی ناکام کوششیں ہیں، جس کی شہر بھر کے بیشتر مسالک ومذاہب کے مذہبی قائدین اور سول سوسائٹی ممبران شدید مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
-
ہندوستان، مدھیہ پردیش کی خاتون وزیر کا متنازعہ بیان، نفرت پھیلانے والے مدرسے بند کیے جائیں
حوزہ/ شیوراج حکومت میں کابینہ وزیر ، اوشا ٹھاکر نے مدرسوں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مدرسوں کو دی جانے والی سرکاری گرانٹ کو بندکر دیا جائے ، کیونکہ تمام دہشت گرد مدرسوں سے ہی نکلے ہیں۔
-
دہشتگرد شیعہ ہیں نہ سنی، بلکہ یہ تیسری طاقت ہیں جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے سینکڑوں جنازے اٹھائے، تمام مکاتب فکر نے جنازے اٹھائے، پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہے، یہ نظریہ اسلام پر قائم ہونیوالی ریاست ہے، اس میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
یزید نوازی پاکستان کو یزیدستان بنادے گی، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ پاکستان میں شیعوں کے قتل عام اور ان کے کفر کا اعلان کرنے والوں کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے کاروائی کا مطالبہ کیا،مولانانے کہاکہ کاروائی نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی ایمبسی کا گھرائو کریں گے۔
-
لاہور، شیعہ وحدت کونسل کا پاکستان میں موجودہ صورتحال پر مشاورتی اجلاس
حوزہ/ پاکستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس میں مختلف اسلامی مسالک آباد ہیں، یہاں کسی بھی مسلک کی مذہبی آزادی کو چھیننے کی کوشش کرنا دراصل پاکستان کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔
-
پاکستان،تکفیریوں کو بے لگام چھوڑا گیا تو 70 ہزار قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ اگر اس انتہا پسندی کو اس کے آغاز سے نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے۔
-
ملتان پریس ریلیز، پاسداران عزاء کمیٹی پاکستان:
پاکستان کی عوام اہل بیت اور صحابہ کرام سے بہت محبت رکھتی ہے
صحابہ کے نام پر کچھ لوگوں نے اہل بیت کی گستاخی کی ہے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں پاکستان کی عوام اہل بیت اور صحابہ کرام سے بہت محبت رکھتی ہے لیکن چند تکفیری عناصر ملک کا امن خراب کرنے میں مصروف ہیں۔
-
اسلام آباد میں منعقدہ علماء و ذاکرین کانفرنس مشترکہ اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر
حوزہ/ پاکستان کا آئین اپنے تمام شہریوں کو اظہار رائے کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اور ملت تشیع اس کی دفاعی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔
-
بیانیہ، پاکستان میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس
حوزہ/ وطن عزیز کی حفاظت و بقاء کے لیے ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مسلمہ مقدسات کا احترام کریں ۔ہمارے بزرگ مراجع عظام اپنا واضح موقف دے چکے ہیں کہ کسی بھی فرقے یا مسلک کے مسلمہ مقدسات کی توہین و بے احترامی قطعی حرام اور ممنوع ہے۔
-
ملتان، شیعہ وحدت کونسل کے زیر اہتمام شیعہ جماعتوں کا مشاورتی اجلاس، مشترکہ اعلامیہ جاری
حوزہ/ شیعہ وحدت کونسل پاکستان کے زیراہتمام علماء، ذاکرین، بانیان مجالس و جلوس، ملی جماعتوں، بانیان امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں اور عمائدین کا مشاورتی جلاس امام بارگاہ ابوالفضل العباس ملتان میں منعقد کیا گیا۔
-
موساد کی خاتون عائشہ نام سے فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر میں مصروف،وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری
حوزہ/وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون رکن جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے اور 'عائشہ' نام استعمال کر رہی ہے۔
-
فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے ، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم نے آئین پاکستان اوربنیادی مذہبی آزادی سے متصادم فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی "تحفظ بیناد اسلام بل پنجاب " کو مسترد کردیا
حوزہ/لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین تمام مکاتب فکر کی مشاورت اور باہمی رضامندی سے منظور کیا گیا، نصف صدی گزرنے کے بعد آج اس آئین کی اسلامی حیثیت کو چیلنج کرنے کی کوشش ان قوتوں کی جانب سے کی جا رہی ہے جنہوں نے اس ملک میں مسلکی نفاق کی بنیاد ڈالی، ملک کے امن و امان کو تباہ کرنیوالے دہشتگردوں سے بھی زیادہ خطرناک وہ عناصر ہیں۔
-
بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعہ معاشرے میں امن قائم ہو سکتا ہے،علامہ اشفاق واحدی
حوزہ/تمام مذاہب کی بقاء اتحاد وحدت بھائی چارے میں مضمر ہے ہمیں فروعی اختلاف کو بھلا کر اجتماعیت پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔
-
کچھ"نادیدہ طاقتیں"ملک میں ایک بار پھر مذہب و مسلک کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِصدارت ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5اگست 2020 کو اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔