شیعہ علماء کونسل پاکستان
-
شیعہ علماء کونسل ضلع و تحصیل راولپنڈی کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کوثر عباس قمی، حاجی انتصار حیدر ملک اور آصف علی مغل کی طرف سے 20 اپریل بروز ہفتہ جامعۃ المعصومین (ٹرسٹ) سردار ٹاون اڈیالہ روڈ میں فعال اور معاون کارکنان کے اعزاز میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی افراد کے علاؤہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں نیز ضلع اسلام آباد سے کثیر تعداد میں کارکنان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر پاکستان بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل اور جے ایس اوپاکستان اور شہریوں کی جانب سے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
-
شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شہید دانش زیدی کی گیارہویں برسی کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء سے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری حجت الاسلام علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملت کے نوجوانوں کو شہداء کی سیرت اور ان کے افکار کو اپنانا چاہئے ۔
-
شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر کی قائد ملت جعفریہ پاکستان اور علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ملاقات
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدر سے شیعہ علما کونسل بلوچستان کے صدر اور کوئٹہ سےانتخابات میں قومی اور صوبائی امیدوار علامہ آصف الحسینی نے اپنی صوبائی کابینہ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
-
علامہ عارف حسین واحدی سے مختلف مسالک کے جید علماء کرام کی ملاقات
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کی رہائشگاہ پر مختلف مسالک کے جید علماء کرام نے ان سے ملاقات کی۔
-
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر کی پاکستان علماء کونسل کے سربراہ سے ملاقات
حوزہ/ اسلام آباد؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاھر محمود اشرفی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
-
مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان:
پاک ایران دو اسلامی اور دوست ممالک ہیں
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پاک ایران کی حالیہ سرحدی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سرحدی کشیدگی کی آڑ میں اسلام دشمن عناصر اسلامی ممالک کے برادرانہ تعلقات پر وار کرنا چاہتے ہیں۔
-
مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل؛
اسرائیلی یہودیوں اور تکفیریوں کا مشترکہ درد، حزب اللہ ہے، علامہ سبطین حیدر سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فرقہ واریت اور دہشتگردی سے ملت جعفریہ کا کوئی تعلق نہیں، کہا کہ ہم تو اس کا شکار ہیں اور چار دہائیوں سے جنرل ضیاء الحق کے مارشل لائی دور سے جاری غلاظت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی کی شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی اجلاس عاملہ میں خصوصی شرکت اور اہم خطاب
حوزہ / پاکستان کے شہر نواب شاہ میں صوبائی اجلاس عاملہ سندھ 3 دسمبر 2023ء کو خواجہ حال نواب شاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کی۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عظیم الشان فلسطین کانفرنس کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بھوجانی ہال سولجر بازار میں عظیم الشان فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے میں کانفرنس کا انعقاد:
ہم قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ عارف واحدی
حوزه/ اسلام آباد؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے فلسطین کے سفارتخانے میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
-
راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس
حوزہ / پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
-
مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، وقت کے یزیدوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ہے، علامہ غضنفر نقوی
حوزه/ فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اظہارِ یکجہتی فلسطین وقت کے یزیدوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ہے مسئلہ فلسطین کو ہم نہ چھپنے دیں گے نہ مٹنے دیں گے جیسے 14سو سال قبل واقعۂ کربلا کو وقت کے یزیدوں نے لاکھ چھپانے کی کوشش کی مگر ہم نے زندہ رکھا ہے۔ حزب اللّٰہ اہل تشیع اور حماس اہل سنت دونوں مل کر قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
-
پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ؛
فلسطینی مسلمانوں اور حماس نے جنگ بدر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اکثریت کو قوت ایمانی سے شکست دی، علامہ رمضان توقیر
حوزه/ کوٹلی امام حسین میں بعد از نماز جمعہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
-
کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی ایرانی قائم مقام قونصل جنرل سے ملاقات
حوزہ/ وفد نے زائرین کی سہولت کیلئے ایرانی ایمیگریشن 24 گھنٹے فعال رکھنے اور چہلم و چہل ہشتم کے موقع پر ویزہ فیس ختم کرنیکی استدعا کی۔ ایرانی قائم مقام قونصل جنرل نے وفد سے کہا کہ ان کی گزارشات پر غور کرینگے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر انتظام پاکستان بھر میں عشرہ محرم الحرام کا سلسلہ جاری
حوزہ / پاکستان بھر میں عشرہ محرم الحرام کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے 4 بڑے اضلاع میں 328 مقامات پر عشرۂ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
مجالس پر کریک ڈاؤن بند نہ ہوا تو مال روڈ کو امام بارگاہ بنا دیں گے
حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: پنجاب میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش عروج پر ہے۔ عزاداری سید الشہداء، مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کسی خاص مکتب یا مسلک سے نہ تو منسلک ہے نہ ہی کسی کے خلاف ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام "حسین سب کا" کے موضوع پر سالانہ سیمینار کا انعقاد:
مسلمانوں کو دین اسلام کو زبانی نہیں، بلکہ عملی طور پر اختیار کرنا ہوگا، مقررین
حوزه/ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ کے زیر اہتمام عاشوراء محرم الحرام کے دوران امن و اخوت اور ہم آہنگی و بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے سالانہ سیمینار بعنوان " حسین سب کا" ڈیرہ پرییس کلب رجسٹرڈ ڈیرہ میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان:
محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص پنجاب میں عزاداری کو محدود کرنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں
حوزہ / مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان نے کہا: محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی تمام تر توجہ و کارروائیاں عوام کے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق سلب کرنے پر مرکوز ہیں۔
-
کراچی نشتر پارک میں عظیم الشان پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد
حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام عظیم الشان عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا 7 جولائی کو "یوم عظمت قرآن" منانے کا اعلان
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی بروز جمعہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی و دلخراش واقعے پر پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں مستحقین کیلئے اجتماعی قربانی کا انعقاد
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کی جانب سے سالیانہ تحفظ عزاداری کانفرنس و مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کی جانب سے سالیانہ تحفظ عزاداری کانفرنس و مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام مدرسہ سفینہ اہلبیت علیہم السلام میہڑ میں منعقد کی گئی۔
-
ڈیرہ مراد جمالی میں "محرم الحرام و تحفظ عزاداری" کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام مرکزی امام بارگاہ و مدرسہ امام صادق (ع)، ڈیرہ مراد جمالی میں محرم الحرام میں مجالس عزاء اور جلوس عزاداری کے سلسلے میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
-
شیعہ علماء کونسل کا دربار بی بی پاکدامناں زائرین کے لئے کھولنے کا مطالبہ
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پنجاب رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری نے دربار بی بی پاکدامناں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: محکمہ اوقاف کے نامناسب رویے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ہنگامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کو مؤخر کر کے 9 جولائی 2023ء کو منعقد کرنے پر مشاورت عمل میں لائی گئی۔
-
شیعہ سنی علماء کی موجودگی میں قم میں قائد ملت جعفریہ کے دفتر کی جانب سے امام خمینی (رح) کی برسی کی تقریب منعقد؛
امت مسلمہ کو آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہوکر عالمی طاغوت کے خلاف قیام کرنا چاہیئے، علامہ قاری عبد الرحمان نورزی
حوزه/ امام جمعہ و خطیب جامع مسجد سفیر کوئٹہ علامہ قاری عبدالرحمان نورزی نے کہا ہے کہ آج دنیا میں ہر جگہ پر طاغوتی نظام کا راج ہے اور واحد اسلامی جمہوریہ ایران ہے جہاں پر شیطانی قوتوں کے تسلط سے آزاد حقیقی معنوں میں اسلامی نظام قائم ہے اور آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای امت مسلمہ کے حقیقی رہبر ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام "فکر خمینی رہ و اتحاد امت سمینار" کا انعقاد؛
پاکستان کے استحکام کیلئے فکر امام خمینی کو اجاگر کرنے ضرورت ہے، مقررین
حوزہ / شیعہ علماءکونسل لاہور کے زیر اہتمام امام خمینی رہ کی 34 ویں برسی کے موقع پر مسجد الحسین اچھرہ میں "فکر خمینی رہ و اتحاد امت سمینار " کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
-
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان:
موجودہ موسمی حالات میں انتظامی ادارے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کریں
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے پاکستان میں موسمی تبدیلی اور اس کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: پاکستان بھر میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات رونما ہورہے ہیں جن کی وجہ سے عوام کے لیے نت نئی مشکلات جنم لے رہی ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا دورۂ بلتستان
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ میثمی نے بلتستان کے علاقہ شگر کا دورہ کیا ہے۔